... loading ...
پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیسز کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 22 دسمبر سے پہلے فیصلے کرنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی سماعت جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد نے کی۔ پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان بیٹ کے کیسز سے متعلق سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر علی اور الیکشن کمیشن کا وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کی ابتدائی کارروائی کے دوران بیرسٹر گوہر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان نہ دینے کی وجوہات نہیں بتائیں، عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد میں ہے تو کیا ہم یہاں سے کوئی حکم دے سکتے ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ فعال ہے، آپ نے وہاں سے کیوں رجوع نہیں کیا۔وقفے کے بعد کیس کی دوبارہ سماعت کے دوران پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے صرف مرکزی پارٹی کو نوٹس نہیں دیا تھا، پی ٹی آئی صوبائی کابینہ کو بھی نوٹس جاری ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ اس لئے بھی نہیں گئے کیونکہ رہنماؤں کی گرفتار کا خدشہ تھا، فیڈریشن کے پیش نظر کسی بھی ہائی کورٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کل تک نشان نہ ملا تو ہمارے امیدوار آزاد تصور ہوں گے، انٹرا پارٹی انتخابات کا طریقہ کار پارٹی نے خود طے کرنا ہوتا ہے، اگر انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم نہ کیا گیا تو انتخابی نشان بلا نہیں ملے گا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن معاملات کو تاخیر کا شکار کرتا آرہا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر ایک پارٹی کے ساتھ ایسا سلوک ہورہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے ساتھ امتیازی سلوک ہورہا ہے، کیا 32 سوالات کسی اور پارٹی سے بھی پوچھے گئے؟جس پر جسٹس عتیق شاہ نے بیرسٹر گوہر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا انٹرا پارٹی انتخابات 2018 میں آپ کو جو سہولت دی گئی اب ان کو دی جارہی ہے۔جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ آپ کو نہیں لگتا ہے الیکشن کمیشن کو شکایات پر خود فیصلہ کرنا چاہیے۔بعدازاں الیکشن کمیشن کے وکیل محسن کامران نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نتائج تب پبلش کرتے ہیں جب کمیشن مطمئن ہو جائے، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات متنازع ہے۔جس پر جسٹس عتیق شاہ نے استفسار کیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کو کس نے متنازعہ بنائے؟ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستیں جمع کئے گئے۔جسٹس عتیق شاہ نے کہا کہ جن لوگوں نے درخواستیں دیں کیا وہ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں، جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ درخواست گزاروں نے لیٹر ساتھ نہیں لگائے، انہوں نے انتخابات کے نتائج شائع نہ ہونے کو چیلنج کیا ہے، نتائج تب ہی شائع ہوں گے جب کوئی حتمی فیصلہ ہوگاانہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کیس میں فیصلہ محفوظ کیا ہے، یہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ پھر چینلج کرسکتے ہیں۔جس پر بیرسٹر گوہر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جلد کوئی آرڈر کردیں کیونکہ جمعہ کو آخری روز ہے۔
قومی اسمبلی اراکین اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا،احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا،صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، نگرانی سلمان اکرم راجا کریں گے، تمام ٹکٹس ہولڈرز الرٹ، شیڈول اعلیٰ قیاد...
غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی،صحافیوں اور ارکان اسمبلی کے مہمانوں کے پاسز منسوخ پی ٹی آئی اراکین کا سیاسی قتل کیا گیا( عامر ڈوگر) مخصوص نشستوں پر ارم حامد نے حلف اٹھا لیا قومی اسمبلی اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب رکن قومی اسمبلی ارم حامد نے حلف اٹھا لیا، پی ٹی آئی ن...
وفاق اور گلگت بلتستان حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں،سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کیے،خطاب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز کا اعلان کر دیا۔وزیراع...
پاک فوج اور پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہیں، شہدا کیلئے 50 ہزار فی فیملی دینے کا اعلان پختونخوا پولیس نے امن و امان کیلئے قربانیاں دی ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اکاتقریب سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاک فوج اور پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ کر...
وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان بارٹر ٹریڈ کی سہولت، چاول، پھلوں اور گوشت کی برآمد کے لیے کوٹہ میں اضافہ، سرحدی بازاروں کی فعالی اور تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے پر گفتگو دونوں رہنماؤں کی حالیہ پاک ایران تجارتی مذاکرات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار،دوطرفہ تجارت کے موجودہ 3 ار...
تحریک انصاف کا اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع میں ریلیاںنکالی جائیںگی احتجاجی دائرہ ضلعی سطح پر پھیلانے کا منصوبہ،اسلا م آباد پر چڑھائی یا جلسہ مؤخر ،وزیر اعلیٰ امین گنڈا پور کی قیادت میںایک روزہ احتجاج پر اتفاق، افغانستان سے تجارتی راستے کھولنے کا...
12 سال سے کم عمر مسلم بچے دوران کھیل اسرائیلی فوج کی درندگی کا شکار میڈیکل رپورٹس کے مطابق95 فیصد بچوں کا براہ راست قتل،رپورٹ اسرائیلی فوج کی جانب سے بچوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف، 95 فیصد بچوں کو سر یا سینے میں گولی ماری گئی،غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے متعلق ایک چو...
بین الاقوامی برادری سے مسلسل مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اسرائیلی قابض اہلکاروں کے اقدامات روکے اسرائیل کو مسجد اقصی اور الحرم الشریف پر خودمختاری حاصل نہیں ، خلاف ورزیوں کے نتائج ہوں گے سعودی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن...
ایس سی او اور ای سی او فورم پر یکساں موقف رکھتے ہیں، مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا ہو گا، وزیر خارجہ دونوںراہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے ،تجارتی اور معاشی تعاون سے متعلق بزنس فورم سے خطاب نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایران بزنس فورم کا انعقاد...
تعلمی اداروں کی زبوں حالی حکومتی ناکامی ہے ، گریجویشن کانووکیشن میں طلبہ سے خطاب 2کروڑ 62لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، 55لاکھ خیبرپختونخوا میں ہیں،امیر جماعت اسلامی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہم ایک ایسی ریاست بنانا چاہتے ہیں ،جو امن کو بھی اپنی ذمہ...
غزہ میں70 سے زائد افراد شدید زخمی ، طبی سہولیات ناپید نہتے ، بھو کے فلسطینی امداد کے منتظر ، اسرائیل فوج نے حملہ کردیا محصور غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر ظلم و بربریت کی نئی داستان رقم کر دی، صبح کو امداد کے منتظر نہتے فلسطینیوں پر حملہ کیا گیا، جس میں کم از کم 23 ...
میچ سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک سٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ، لاڈر ہل، فلوریڈامیں ہو گا 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے شروع ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج ) جمعہ کو سینٹرل ب...