... loading ...
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال اپنی 65 سالہ آئینی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد 16 ستمبر ہفتہ کے روز اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دو فروری 2022 کو سابق چیف جسٹس گلزار احمد خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد 3 فروری 2022 کو پاکستان کے 28 ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔ جسٹس عمر عطابندیال نو ستمبر 1958 کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ جسٹس عمر عطا بندیال کو چار دسمبر 2004 کو لاہور ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے تین نومبر2007کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کر دیا تھا تاہم وہ وکلاء تحریک کے نتیجہ میں دوبارہ اپنے عہدے پر بحال ہو گئے تھے۔ جسٹس عمر عطا بندیال یکم جون2012کو لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر ہوئے اور 16جون 2014 کو انہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کا جج مقرر کیا گیا تھا۔ عمرعطا بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد 17 ستمبر کو سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ دوسرے جانب چیف جسٹس عمر عطابندیال اپنی سروس کے آخری ہفتے میں بھی اہم کیسز کی سماعت جاری رکھیں گے۔ جبکہ 2022 میں ہونے والی نیب ترامیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دائر کیس سمیت دیگر اہم کیسز کے فیصلے بھی رواں ہفتے سنائے جانے کاامکان ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل تین رکنی بینچ 11ستمبر کو محمد شہر یار خان مہر، محمد ابراہیم جتوئی اورامتیاز احمد شیخ کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف دائر کیسز کی سماعت کرے گا۔ درخواستوں میں الیکشن کمیشن کو سیکریٹری الیکشن کمیشن کے توسط سے فریق بنایا گیا۔ بینچ 12 ستمبر کو سابق چیئرمین ای اوبی آئی ظفر اقبال گوندل اور دیگر کے خلاف اربوں روپے کے اسکینڈل کے حوالے سے متعدد درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ اس کیس میں ڈاکٹر خالد رانجھا، رشید احمد رضوی، انورمنصور خان، اٹارنی جنرل فار پاکستان منصورعثمان اعوان، چیئرمین ای اوبی آئی، سیکریٹری وزارت ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ، چیئرمین سی ڈی اے اسلام آباد، سید افتخار حسین گیلانی ایڈووکیٹ، ناصر اقبال سٹاف رپورٹر ڈیلی ڈان، محمد مخدوم علی خان، خواجہ حارث احمد،حامد خان ایڈووکیٹ، منیجر سندھ بینک بلیو ایریااسلام آباد، منیجر الفلاح بینک چکوال، خالد جاوید خان اوردیگر پیش ہوں گے۔ بینچ 13ستمبر کوسی ڈی اے کی جانب سے گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آبادکو اربوں روپے کی زمین کی الاٹمنٹ کے حوالے سے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے لئے گئے ایکشن کے حوالے سے کیس کی سماعت کرے گا۔ کیس میں نعیم بخاری، محمد منیر پراچہ اور مسزمصباح گلنار شریف اوردیگر بطور وکیل پیش ہوں گے۔ بینچ 13ستمبر کو ہی ایم ایس بول میڈیا گروپ کراچی کی جانب سے کسٹمز ایپلٹ ٹربیونل بیچ نمبر ایک اوردیگر کے خلاف دائر کیس کی سماعت کرے گا، حیدر وحید بطور وکیل پیش ہوں گے۔ چیف جسٹس عمر عطابندیال ،محمد طیب نذیر اوردیگر کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب اوردیگر کے توسط سے صوبہ پنجاب کے خلاف دائر کیس کی بطور چیف جسٹس آخری کیس کے طور پر 15ستمبر کوسماعت کریں گے۔ کیس میں میاں بلال بشیر اور حافظ محمد طارق نسیم بطور وکیل پیش ہوں گے جبکہ سید رفاقت حسین شاہ اور محمد عزیز چغتائی بطور ایڈووکیٹ آن ریکارڑ پیش ہوں گے۔ کیس میں پہلے ہی عدالت نوٹسز جاری کرچکی ہے جبکہ چیف جسٹس سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل ، آدیولیکس کمیشن اوردیگر اہم کیسز کی سپلیمنٹری کاز لسٹ جاری کرکے سماعت بھی کرسکتے ہیں۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...