... loading ...
ایک منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پیشاب کے سادہ سے ٹیسٹ سے ممکنہ طور پر دل کے ناکارہ ہونے (ہارٹ فیلیئر) کا پتا وقت سے پہلے لگایا جا سکتا ہے۔عام طور پر ہارٹ فیلیئر کی کچھ علامات وقت سے قبل آنا شروع ہوجاتی ہیں لیکن عام لوگ ایسی علامات کو سمجھ نہیں پاتے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ عام طور پر دل اس وقت ناکارہ ہوجاتا ہے جب کسی بھی شخص کے گردے ناکارہ ہوجاتے ہیں یا وہ درست انداز میں کام نہیں کر پاتے۔گردوں کی پیچیدگیوں اور مسائل کو وقت سے پہلے جانچنے کے لیے ماہرین عام طور پر بلڈ اور پیشاب کے ٹیسٹ بھی کرواتے ہیں اور ان سے بیماری یا مسئلے کو معلوم کیا جاتا ہے۔اسی طرح یورپی ماہرین نے دل اور گردے ناکارہ ہونے کے درمیان تعلق دریافت کرنے کے لیے ایک منفرد تحقیق کی، جس کے نتائج نے سب کو حیران کردیا۔طبی جریدے ’یورپین جرنل آف ہارٹ فیلیئر‘ میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے 7 ہزار کے قریب نیدرلینڈ کے افراد کو تحقیق کا حصہ بنایا۔تحقیق میں شامل افراد کی عمریں 28 سے 76 سال تک تھیں اور ان میں مرد و خواتین بھی شامل تھیں، جس میں سے بعض افراد دل اور گردوں کے مسائل میں بھی مبتلا تھے۔ماہرین نے رضاکاروں کے پیشاب اور خون کے ٹیسٹ کرنے کے بعد ان سے سوالات بھی کیے اور 11 سال بعد ان کا دوبارہ جائزہ لیا اور ان کے دوسری مرتبہ بھی ٹیسٹ کیے اور ان کی بیماریاں جانچی گئیں۔نتائج سے معلوم ہوا کہ جن افراد کے پیشاب کے ٹیسٹ میں دو خصوصی پروٹینز کی مقدار زیادہ تھی، ان کے دل ناکارہ ہونے کے امکانات بڑھ گئے جب کہ انہیں گردوں کے مسائل بھی ہوگئے۔نتائج کے مطابق ’آلبومن‘ اور ’کریٹی نائن‘ نامی دونوں پروٹینز کی زیادہ مقدار والے افراد کے دل ناکارہ ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔نتائج سے یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مذکورہ دونوں پروٹینز کی زیادہ سطح سے گردے بھی فیل ہو سکتے ہیں یا نہیں۔ ماہرین کے مطابق جن افراد کے پیشاب اور خون کے ٹیسٹ کے دوران مذکورہ دونوں پروٹینز کی سطح میں مسلسل اور نمایاں اضافہ ہوتا رہے تو یہ خطرے کی علامت ہے، تاہم ان پروٹینز کا کم ہونا اور پھر بڑھ جانا اور پھر معمول پر آنا خطرے کی علامت نہیں ہوتا۔تاہم دوسری جانب بعض ماہرین کا ماننا ہے کہ مذکورہ دونوں پروٹینز مختلف وجوہات کی وجہ سے بھی زیادہ ہوسکتی ہیں، جن میں زیادہ پروٹینز کی حامل غذائیتوں اور دوائیوں کا استعمال بھی ہوسکتا ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...