... loading ...
رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں سرکاری کمپنیوں (پی ایس ایز) کا قرضہ بڑھ کر 2 کھرب 82 ارب روپے ہوگیا جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں صرف 14 ارب روپے تھا جو سرکاری اداروں کی انتہائی خراب مالی صحت کی عکاسی کرتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ پی ایس ایز کے قرضے کی نمو مالی سال 2022 کے آخر میں 43 ارب روپے اور مالی سال 2021 میں 53 ارب روپے کے مقابلے میں غیر معمولی طور پر زیادہ ہے۔بینکرز نے کہا کہ قرضوں کا بہاؤ ان سرکاری اداروں کے نازک معاشی حالات کی عکاسی کرتا ہے۔زیادہ تر پی ایس ایز کئی سال سے خسارے کا شکار ہیں اور حکومت نے انہیں ٹیکس دہندگان کے پیسے سے فعال رکھا ہوا ہے۔ایک سینئر بینکر نے کہا کہ خسارے میں چلنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے پی ایس ایز کے مجموعی بینک قرضے میں بڑا حصہ ڈالا۔قومی ایئرلائن گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے خسارے کا شکار ہے لیکن کووڈ 19 اور تیل کی آسمان چھوتی قیمتوں نے اس کی مالی حالت کو مزید خراب کر دیا ہے۔بینکر نے جولائی تا اپریل مالی سال 23 کے دوران پی آئی اے کی جانب سے ادھار لی گئی رقم نہیں بتائی لیکن کہا کہ پاور سیکٹر کی کمپنیاں بھی خسارے کی وجہ سے بہت زیادہ قرض لے رہی ہیں۔ٹیرف میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باوجود پاور سیکٹر کی کمپنیوں کے نقصانات میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا کیونکہ یہ کمپنیاں اپنے دائرہ اختیار سے واجب الادا رقم وصول کرنے میں ناکام رہیں۔بینکر نے کہا کہ بڑھتے ہوئے گردشی قرض کے دوران پاور سیکٹر کی تقسیم کار کمپنیاں بڑے پیمانے پر قرض لے رہی ہیں۔گردشی قرضے کے بارے میں دستیاب آخری اعداد و شمار کے مطابق یہ قرض رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 26 کھرب 70 ارب روپے تھا۔ مالی سال کے آغاز پر مجموعی گردشی قرض 22 کھرب 53 ارب روپے تھا جس میں 4 کھرب 19 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔بڑھتا ہوا گردشی قرضہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے جیسا ایک اور سنگین مسئلہ پیدا کر رہا ہے جب کہ چین کی کئی پاور کمپنیاں حکومت سے اپنے واجبات ادا کرنے کا کہہ رہی ہیں۔گزشتہ 20 سال کے دوران ماضی کی تقریباً تمام حکومتوں نے خسارے میں جانے والے سرکاری اداروں کو بحال کرنے پر مناسب توجہ نہیں دی، پی ڈی ایم حکومت نے لیکویڈیٹی کی شدید کمی کا سامنا کرنے کے باوجود اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش نہیں کی۔سب سے بڑی تشویش یہ ہے کہ خسارے میں جانے والی ان سرکاری کمپنیوں کے 45 ہزار سے زائد ملازمین ہیں اور واضح وجوہات کی بنا پر کوئی بھی حکومت سیاسی شور سے بچنے کے لیے ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے ان کا پیٹ بھرنا بند نہیں کرسکتی۔
پاکستان اور جموں وکشمیر کے اٹوٹ رشتے کی تجدید، دنیا کشمیریوں کی پکار سنے گی پاکستان اور آزاد کشمیر میںجوش و خروش سے جلسے ، جلوسوں ، ریلیوں کا انعقادکیا جائیگا پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر میںآج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا جسکا مقصد بھارتی ظلم ستم...
ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں، مولانا عبدالغفور حیدری 8 فروری کا الیکشن قوم کیلئے ناقابل قبول ، عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے،بات چیت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) نے 8 فروی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری جنرل جمعیت...
آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں پھلوں کی 2۔28 اور مصالحہ جات کی 2 فیصدقیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا رمضان المبارک کی آمدسے قبل مہنگائی میں اضافہ، آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں۔ تفصیلات...
پاکستان استنبول میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات میں شرکت کرے گا، جن کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور بات چیت کے ذریعے تنازعے کے حل کی راہ ہموار کرنا ہے، ترجمان طاہر اندرابی امریکا کے نمائندہ خصوصی اور ایرانی وزیرخارجہ اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے،خطے کی طاقتوںسعودی...
اڈیالہ جیل میں قیدبانی پی ٹی آئی کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا اسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے، قائدِ حزبِ اختلاف نے صحت کا معاملہ اٹھا دیا وزیراعظم سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ ،خط میں اپوزیشن لیڈرنے ذاتی ڈاکٹروں کے نام تجویز ڈاکٹر محمد ...
صدر میں 200سے زائد دکانیں سیل،مارکیٹ میں حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے دکانداروں کو سات روز قبل نوٹس جاری ، انتظامات کیے جانے تک مارکیٹیں سیل رہیں گی صدر ہاشو سینٹر اور الیکٹرک مارکیٹ سیل کر دی گئی، دونوں مارکیٹوں میں دو سو سے زائد دکانیں موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق فائر سیفٹی ک...
خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 72,703قومی شناختی کارڈز بلاک کیے گئے سندھ 49,666، پنجاب میں 29,852شناختی کارڈز بلاک ہوئے،نادراحکام پاکستانی حکام نے گزشتہ تین برسوں کے دوران ملک بھر میں تقریبا 195,000 کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (CNICs) بلاک کیے، جو شہری ڈیٹا بیس میں موجود مخت...
ملک بھر کے عوام ناانصافی کیخلاف رضاکارانہ طور پر دکانیں بند اور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،سندھ اور پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت،دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں قوم متحد، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں م...
سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ،امن کیلئے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، صوبائی حکومت با اختیار ،خیبر پختونخوا وفاق کی اہم اکائی ،صوبائی اداروں کو مضبوط کرے،شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئ...
دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو ہوئی، ایک دو ملاقاتیں مزید ہوں گی، میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور میں نے بانی سے ملاقات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔وزیراعظم...
14 روز انتظار کے بعد 30 جنوری کو جواب دینے میں ناکامی پرعہدے سے ہاتھ دھونا پڑا سابق ڈی آئی جی ٹریفک کوعہدے سے ہٹانے پر مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں (رپورٹ : افتخار چوہدری)ڈی آئی جی پیر محمد شاہ پرمبینہ طور پر ذاتی اثرورسوخ استعمال کرکے تاجرکومبینہ طورپراغوا کروانے کا ا...
عدالت نے ایف آئی اے کو چالان مکمل کرنے کیلئے 2 دن کی مہلت دے دی معاملہ 2022 سے چل رہا ہے ، آپ نے دلچسپی ہی نہیں لی، پراسیکیوٹر سے مکالمہ فارن فنڈنگ کسی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے نئی مشکل تیار ہوگئی۔بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غیر...