... loading ...
سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جیسا اقتدار ابھی ملا اگر ایسا ملا توحکومت قبول نہیں کروں گا، پورے ملک کو پیغام دے رہا ہوں اتوار کو ضمنی الیکشن نہیں بلکہ ریفرنڈم ہو رہا ہے۔کراچی میں فردوس شمیم نقوی کی رہائش گاہ پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہمیں اقتدار ملا تو اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ چلی لیکن آخری کے 3 سے 4 ماہ میں اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھاکہ نیب بھی میرے اختیار میں نہیں تھا، جیسا اقتدار ابھی ملا اگر ایسا ملا تو حکومت قبول نہیں کروں گا۔ سیاسی جماعت عوام کے پاس جاتی ہیں، امریکا کے پاس نہیں، یہ چور اپنے کیس ختم کرانے آئے ہیں، یہ الیکشن نہیں ہورہا، پاکستان کے مستقبل کو طے کررہا ہے۔ دوسری جانب کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شاندار استقبال پر شکر گزار ہوں، بیرونی سازش کے تحت ہماری حکومت ہٹائی گئی،حکومت کے جانے کے بعد دوسرا جلسہ کراچی کرنے آیا تھا، سیاسی تحریکیں ہمیشہ سے کراچی سے شروع ہوئیں، شہر قائد کے لوگ سیاسی شعور رکھنے والے لوگ ہیں، مزارقائد پر عوام نے اس وقت میری حوصلہ افزائی کی تھی،اتوار کو ضمنی الیکشن ہے، ملیر اور کورنگی کی سیٹ پر الیکشن ہو رہے ہیں، پورے ملک کو پیغام دے رہا ہوں یہ الیکشن نہیں، ملک کا ریفرنڈم ہو رہا ہے، ضمنی الیکشن میں ملک کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے۔ پاکستان فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، ایک طرف سے 30 سال سے چوری کرنے والے ڈاکو ہیں، پہلے ملک لوٹتے ہیں پھر این آر او لیکر واپس آ جاتے ہیں، جب احتساب ہونے لگتا ہے تو پھر باہربھاگ جاتے ہیں،یہ این آراولیکرواپس آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے،کراچی ترقی کرتا ہے تو پورا پاکستان ترقی کرتا ہے،جب کراچی کی طبعیت خراب تو پاکستان کی طبعیت خراب ہو جاتی ہے، کراچی پاکستان کا معاشی انجن ہے، یہ چور بیرونی سازش کے تحت اقتدار میں آئے، جب سے یہ ملک پر مسلط کیے گئے 50 سالہ مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، بجلی کے بلوں نے تنخواہ دار طبقے کا جینا مشکل کر دیا ہے، اب گیس کی قیمت بھی بڑھنے والی ہے، ہمارے دور میں پٹرول اور فضل الرحمان 150 روپے کا تھا، ہمارے دورمیں آٹا 55 روپے اور آج 100 روپے سے اوپر چلا گیا، ملکی حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں، ڈالرکے مقابلے میں 30 فیصد روپے کی قیمت گر چکی ہے،ان کے اربوں ڈالر بیرون ملک پڑے ہیں، جنہوں نے سازش کرکے ان چوروں کو اوپر بٹھایا تاریخ انہیں کبھی نہیں بھولے گی، ایسا ظلم تودشمن بھی نقصان نہیں پہنچا سکتا تھا،یہ ضمنی الیکشن ریفرنڈم ہے۔ ہم نے فیصلہ کرنا ہے کیا ہم نے بھیڑ، بکریوں کی طرح غلامی یا خود دار قوم کی طرح کھڑے ہونا ہے، ہم نے اپنی حقیقی آزادی لینی ہے، صرف آزاد انسانوں کی پرواز اوپر ہوتی ہے، میں ایک آزاد انسان ہوں کبھی کسی کی غلامی نہیں کی، غلام صرف اچھی غلامی کر سکتے ہیں، چیری بلاسم غلام جیسی باتیں کبھی کسی ملک کا وزیراعظم نہیں کرسکتا۔پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ کرائم منسٹر بھکاریوں کی طرح دوسروں سے پیسے مانگتا ہے، شہباز شریف جب دنیا سے پیسے مانگتا ہے تو ان کوسب پتا ان کے اپنے اربوں ڈالر باہر پڑے ہیں، ایسے وزیراعظم کو لوگ ذلیل کرتے ہیں، انہوں نے چوری کے پیسے پر پلنے والے پھٹے ہوئے بچے تیار کیے ہوئے ہیں، ہمارا کلمہ انسان کوغیرت دیتا ہے۔ تنخواہ دارطبقہ پریشان اور قوم مقروض ہو گئی ہے، شہبازشریف نے گورا رنگ دیکھ کر اینکر کے آگے ہاتھ پھیلانے شروع کر دیئے، شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے سامنے بھی تماشا کیا تھا، انتونیو گوتریس بڑا اچھا آدمی شہباز شریف نے اس کا بازو ہی پکڑ لیا، شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل سے کہا وعدہ کرتا ہوں پیسہ چوری نہیں کریں گے، شہباز شریف کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے سامنے کانپیں ٹانگ رہی تھیں، پیوٹن کے سامنے ایسے بیٹھا تھا جیسے ہیڈ ماسٹرکے سامنے بیٹھا ہو، شہباز شریف اور اس کے بیٹے کی 16 ارب کی چوری پکڑی گئی تھی، شہبازشریف کو بچایا گیا اور اوپر بٹھا دیا گیا، آج انہوں نے پاکستان کو ادھرپہنچا دیا، شہباز شریف خود کہہ رہا ہے قرضے واپس نہیں کرسکتے، 6 ماہ پہلے کونسی قیامت آئی تھی؟ اکنامک سروے کے مطابق 17 سال بعد ہماری حکومت میں 6 فیصد گروتھ تھی۔عمران خان نے کہا کہ ورلڈبینک کے مطابق کورونا کے باوجود پاکستان میں سب سے زیادہ روزگار ملا، عالمی اداروں نے ہماری کورونا کی پالیسی کو سراہا، ہم نے کورونا کے دوران غریبوں اور معیشت کو بھی بچایا تھا، دنیا نے احساس پروگرام کو سراہا، پوچھتا ہوں چوروں کو مسلط کرنے والوں کو قوم کبھی نہیں بھولے گی، قوم مشکلات کا سامنا کررہی ہے، اتواروالے دن ریفرنڈم میں بتانا ہے امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتے، 30 سال سے دوبڑے ڈاکو خاندانوں کو کبھی قبول نہیں کریں گے، اس ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ کرنے لگا ہوں، اس ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا سمندرہمارے ساتھ نکلے گا، عوام کا سمندر بتائے گا قوم کدھر کھڑی ہے، یہ حقیقی آزادی کا جہاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم سے پوچھتا ہوں کیا اب زرداری کے ساتھ بیٹھ کر خوش ہے؟ کیا زرداری نے کراچی کے مسئلے حل کر دیئے؟ کراچی میں ہماری حکومت نہیں تھی اس کے باوجود گرین لائن بس سروس شروع کی، ہماری حکومت نے 15 سال سے رکا کے فورمنصوبہ شروع کیا، مجھے نظرآرہا ہے اندرون سندھ کے لوگ بھی حقیقی آزادی کے لیے تیاربیٹھے ہیں، اندرون سندھ کے لوگوں تیار ہو جائیں، مارچ سے فارغ ہو جائوں پھر اندرون سندھ، کراچی آئوں گا،زرداری مافیا نے اندرون سندھ کے لوگوں کو غلام بنایا ہوا ہے، سندھی بھائیوں تیار ہو جائو، ایک، ایک ڈسٹرکٹ میں جائوں گا، سندھ کو زرداری کی بیماری سے آزاد کریں گے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مریم کہتی ہیں، بے قصورتھی باعزت بری ہو گئی، اسحاق ڈارکے بعد نوازشریف بھی باعزت بری ہو جائے گا، این آر او ٹو میں زرداری بھی باعزت بری ہو جائے گا، پاکستان میں صرف سائیکل، موٹرسائیکل چور پکڑے جائیں گے، مریم بی بی ساری قوم سے جھوٹ نہ بولو، مریم بی بی سے 10 سال پہلے لندن فلیٹ کی منی ٹریل مانگی تھی، مریم نے اس وقت کہا تھا لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں۔
پیپلز پارٹی کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا، بل 48 شقوں پر مشتمل ہے،کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار کرے گا وہ ریٹائر تصور کیا جائیگا، وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ کی کابینہ کو بریفنگ ، میڈیا سے گفتگو چیف جسٹس کی مدت تین سال مقرر، چاروں صوبوں سے برابر نمائندگی ہوگی،فیلڈ مارشل اور دیگر اعلی...
ملک کے وسیع مفاد میں 27ویں آئینی ترمیم کیلئے سب نے مل کر کوشش کی، شہباز شریف قائد میاں نواز شریف اور صدر مملکت زرداری کو بھی اعتماد میں لیا،کابینہ اجلاس سے خطاب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق کے صوبوں کے ساتھ رشتے کی مضبوطی اور ملک کے وسیع مفاد میں 27ویں آئینی...
انسداد دہشتگردی عدالت نیعمران خان کی بہنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں و دیگر کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مسلسل عدم پیشی پر علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ان...
پیپلز پارٹیہر تنقید کو لسانی رنگ دینے کی بجائے علیحدگی پسند سندھیوں کے خلاف کارروائی کرے،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ ناانصافیوں کیخلاف آواز کو لسانی رنگ دینا پی پی کا کمال، وفاق کیلئے لمحہ فکریہ ہے، رہائش گاہ پر سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سے خطاب مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمی...
مذکورہ افراد نے انسانیت کے خلاف جرائم کیے ہیں اور غزہ میں نسل کشی کے مرتکب ہوئے ہیں اسرائیل نے جان بوجھ کرغزہ میں رہائشی علاقے کو تباہ کر کے کھنڈرات میں بدلا،ترکیہ کورٹ ترکیہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسلی کشی پر نیتن یاہو کے ورانٹ گرفتاری جاری کر دیے۔خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ ...
پاکستان اصولی مؤقف پر قائم ہے کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی پر قابو پانا افغانستان کی ذمہ داری ہے،پاکستان نے مذاکرات میں ثالثی پر ترکیے اور قطر کا شکریہ ادا کیا ہے، وزیراطلاعات افغان طالبان دوحا امن معاہدے 2021 کے مطابق اپنے بین الاقوامی، علاقائی اور دوطرفہ وعدوں کی تکمیل...
اگر آرٹیکل 243 میں ترمیم کا نقصان سول بالادستی اور جمہوریت کو ہوتا تو میں خود اس کی مخالفت کرتا، میں حمایت اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ اس سے کوئی نقصان نہیں ہو رہا ہے،بلاول بھٹوکی میڈیا سے گفتگو آئینی عدالتیں بھی بننی چاہئیں لیکن میثاق جمہوریت کے دوسرے نکات پربھی عمل کیا جائے،جس ...
اپوزیشن ستائیسویں ترمیم پر حکومت سے کسی قسم کی بات چیت کا حصہ نہ بنے ، امیر جماعت اسلامی جو ایسا کریں گے انہیں ترمیم کا حمایتی تصور کیا جائے گا،مردان میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے ستائیسویں ترمیم پر اپوزیشن حکومت سے کس...
صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد کی طرف سفر کر رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا سابق رکن اسمبلی کو 9 مئی مقدمہ میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی،قائم مقام چیئرمین کی تصدیق سنی اتحاد کونسل کے چیٔرمین صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کر لیا گیا۔سابق رکن اسمبلی کو 9 مئی ...
27ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار، آئینی بینچ کی جگہ 9 رکنی عدالت، ججز کی مدت 70 سال، فیلڈ مارشل کو آئینی اختیارات دینے کی تجویز، بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا،ذرائع این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا شیٔر کم کرکے وفاق کا حصہ بڑھانے، تعلیم و صحت کے شعبے وفاقی حکومت کو دینے ک...
اپوزیشن سے مل کر متفقہ رائے بنائیں گے،معتدل ماحول کو شدت کی طرف لے جایا جارہا ہے ایک وزیر تین ماہ سے اس ترمیم پر کام کررہا ہے اس کا مطلب ہے کہ یہ ترمیم کہیں اور سے آئی ہے ٹرمپ نے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریفیں کرتے کرتے بھارت کے ساتھ دس سال کا دفاعی معاہدہ کر لیا،اسرائیل ک...
وزیراعظم سے خالد مقبول کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ کے 7 رکنی وفد کی ملاقات وزیراعظم کی ایم کیوایم کے بلدیاتی مسودے کو 27 ویں ترمیم میں شامل کرنیکی یقین دہائی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے 27 ویں ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کو اختیارات دینے...