... loading ...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کارکنوں کو نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز کالز کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر ایکس اور مسٹر وائی کو واپس دھمکیاں دو، یہ ڈرانے والے کون ہوتے ہیں، زرداری اور نواز شریف کبھی کسی کو میرٹ پر تعینات نہیں کرسکتے، پاکستان میں اتنا بڑا عذاب آیا ہے اور ملک کا سربراہ غیرملکی دورے کر رہا ہے، باہر نکلنے کیلئے میری کال کا انتظار کرو۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب میں نے کہا آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے، نہ زرداری اور نواز شریف کبھی کسی کو میرٹ پر تعینات نہیں کرسکتے کیونکہ انہیں میرٹ کا پتا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف صحت کی خرابی کا جھوٹ بول کر باہر گیا اور مفرور ہے اور شہباز شریف نے عدالت میں اس کا حلف نامہ دیا تھا۔ لہٰذا یہ جھوٹا اور مفرور ہے تو کیا یہ آرمی چیف تعینات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال پوچھوں گا کہ آپ کم ازکم سمجھ جاتے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں، ساری قوم میرے ساتھ کھڑی ہے کہ ان چوروں کو پاکستان کا آرمی چیف کبھی تعینات نہیں کرنا چاہیے۔ عمران خان نے کارکنوں سے کہا کہ سب تیاری کرو، میں سیاست نہیں حقیقی آزادی اور جہاد کی بات کر رہا ہوں، خوف کے بت توڑ دو۔ انہوں نے کہا کہ دھمکیاں دینے کے لیے گم نام نمبر سے ٹیلی فون آتے ہیں، ان کو واپس دھمکیاں دو، جو ڈراتا ہے، اس کو واپس ڈراؤ، جو مسٹر ایکس اور وائی دھمکیاں دے رہے ہیں ان کو واپس دھمکیاں دو، یہ ہوتے کون ہیں۔ کارکنوں سے انہوں نے کہا کہ آپ کو ڈرانے والے یہ ہوتے کون ہیں، آپ ملک کے عوام ہیں اور ملک کی قیادت کا فیصلہ عوام کا ہوتا ہے، خفیہ نمبروں سے ڈرانا دھمکانا کہ ہم یہ کریں گے اور وہ کریں گے، جو کرنا ہے کرلو ہم بھی کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ساری قوم سے کہہ رہا ہوں تیار ہوجاؤ، ہم نے کافی تماشا دیکھ لیا، فیصلہ کرلو جو بھی ہوجائے، ہمیں اپنے ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے کال کے لیے تیار رہو، خواتین بھی اس جنگ میں شرکت کریں گی، جب میں آپ کو کال دوں گا تو سب نکلیں۔عمران خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے پیسے اکٹھے کرنے کی خاطر 3 ٹیلی تھون کیے اور ساڑھے 8 گھنٹوں میں قوم نے مجھے 14 ارب روپے دیے۔انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں کئی ایسے شہری ہیں جو بہت مشکل کا سامنا کر رہے ہیں اور مجھے خوف ہے کہ سندھ میں جہاں پانی کھڑا ہوگیا ہے وہاں لوگوں کی فصلیں تباہ ہوئیں اور گندم کی فصل بھی نہیں اگا سکیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک کے اندر اتنا بڑا عذاب آیا ہوا ہے، پاکستان کے 3 کروڑ متاثر ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ پانی جمع ہونے کی سب سے بڑی وجہ سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت ہے جو 14 سال سے سندھ میں بیٹھی ہے اور اب تک دریائے سندھ سے ملحق نہر نہیں بنائی حالانکہ ہماری وفاقی حکومت کے دور میں واپڈا نے سیہون تک نہر پوری کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سیہون سے آگے جو حکومت سندھ کو لے کر جانی تھی وہ پوری نہیں ہوئی جس کی وجہ سے پانی جمع ہوا، پیسہ اس نہر میں استعمال کرنے کے بجائے چوری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ حالات تھے تو شہباز شریف کی بے حسی دیکھیں کہ وہ ملک سے باہر دورے کر رہا ہے، اقوام متحدہ چلا گیا ہے، وہاں کون سا معرکہ مارنا ہے جب ملک کے اندر اتنا بڑا عذاب آیا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ کون سے ملک کا سربراہ ایسے وقت میں باہر جاتا ہے جب ملک کے اندر اللہ کا اتنا بڑا امتحان آیا ہو اور دوسری طرف 14 سال سے پی پی پی کا چیئرمین بلاول بھٹو بھی باہر چلا گیا ہے۔
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...
معرکہ حق میں شاندار فتح سے کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں اجاگر ہوا،وزیراعظم جلد کشمیر کی آزادی ممکن ہوگی ، کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی کٹھ پتلیوں کا حال انڈین طیاروں کی طرح ہوگا، معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت پراکی...
آزادی اظہاررائے کی آڑ میںعوام کو تکلیف پہنچانے نہیںدیں گے،سیدمراد علی شاہ احتجاج کیلئے کئی مقامات ہیں، مرکزی سڑکوں پر احتجاج نہیں کیا جاسکتا، میڈیا سے گفتگو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ک...
کسی کو بھی کراچی بند کرنے کی اجازت نہیں، شہر قائد ملک کا معاشی مرکز ہے اس کا پہیہ چلتا ہے تو ملک چلتا ہے،ضیا لنجار پیر محمد شاہ پر لگے الزامات کی انکوائری جاری ہے، رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا مناسب نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پاکستان تحریک انصاف (...
ملک بھر میںکشمیریوں سے غیر متزلزل حمایت کا عہد، شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے مختلف مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی پاکستان ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے جدوجہد آزادی میں مصروف ...
پاکستان اور جموں وکشمیر کے اٹوٹ رشتے کی تجدید، دنیا کشمیریوں کی پکار سنے گی پاکستان اور آزاد کشمیر میںجوش و خروش سے جلسے ، جلوسوں ، ریلیوں کا انعقادکیا جائیگا پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر میںآج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا جسکا مقصد بھارتی ظلم ستم...
ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں، مولانا عبدالغفور حیدری 8 فروری کا الیکشن قوم کیلئے ناقابل قبول ، عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے،بات چیت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) نے 8 فروی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری جنرل جمعیت...
آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں پھلوں کی 2۔28 اور مصالحہ جات کی 2 فیصدقیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا رمضان المبارک کی آمدسے قبل مہنگائی میں اضافہ، آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں۔ تفصیلات...