... loading ...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد جانے کا فیصلہ کر لیا ہے اس لیے کارکن تیاری کر لیں، کسی بھی وقت کال دے سکتا ہوں۔ خیبرپختونخوا کے ارکان اسمبلی، ذیلی تنظیموں اور مقامی عہدیداروں سے خطاب کے دوران عمران خان نے کارکنوں کو اسلام آباد مارچ کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی مقامی قیادت کی مشاورت سے مارچ کی تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتے، اسلام آباد جانے کا فیصلہ کرلیا، کارکن کال کا انتظار کریں۔ قبل ازیں عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی رپورٹس سے ظاہر ہے کہ بلندی کی جانب گامزن ایک مستحکم معیشت ملنے کے باوجود یہ امپورٹڈ حکومت معیشت کو تباہی کے گڑھے میں گِرنے سے بچانے میں ناکام رہی۔ اقتصادی سروے اس حقیقت کا عکاس ہے کہ ہماری معاشی کارکردگی گزشتہ 70 برسوں میں بہترین تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں شرحِ نمو(6%)،صنعت، زراعت، فراہمی روزگار، تعمیرات، برآمدات، ترسیلاتِ زر اور ٹیکسوں کی وصولیاں لامحالہ تاریخ میں بلند ترین سطح پر رہیں۔ آج پاکستان کو بدترین مہنگائی، سماج کا ہرطبقہ جس کی زد میں ہے، بیروزگاری، غذائی عدمِ تحفظ اور روپے کی قدر میں پیہم گراوٹ کا سامناہے۔ عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار مکمل طور پر بے سمت بھٹک رہی ہے۔ مجرموں کے اس گروہ کا واحد کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے پاکستان کے چوری کئے گئے اربوں روپے پر ایک اور این آر اوحاصل کرلیا ہے۔ ایک سوال جو پوری قوم کی زبان پر ہے وہ یہ کہ پاکستان کے خلاف اس مکروہ سازش کا ذمہ دار کون ہے؟ عمران خان نے کہا کہ ہم اپنے پیچھے کیا چھوڑ کر گئے اور تبدیلی حکومت کی سازش کے ذریعے مسلط کی گئی امپورٹڈ سرکار نے کیسے معیشت کو تباہی کے گھاٹ اتار دیا۔
2024 میں بیٹے کے قتل کے باوجود مقدمے کی باقاعدہ سماعت شروع نہیں ہوسکی، وجیہہ عامر عدالت سے جلد ٹرائل مکمل کرانے کی استدعا سندھ ہائی کورٹ میں مصطفی عامر قتل کیس کے ٹرائل میں مسلسل تاخیر کے خلاف مقتول کی والدہ وجیہہ عامر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پراسیکیوشن، ملزم ارمغان...
ملزمان کا صحت جرم سے انکار، عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 دسمبر کو طلب کرلیا کراچی کی صوبائی کنٹرول آف نارکوٹکس عدالت نے منشیات کے مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، جس پر عدالت...
ایس ایچ او سچل نے نفری کی عدم دستیابی کا عذر پیش کیا، مختیار کار بھی متنازع زمین کی نشاندہی نہ کرسکے، قبضہ ختم کرانے کا عدالتی حکم تاحال بے اثر اسکیم 33 میں 8 ایکڑ متنازع اراضی سے قبضہ ختم کرانے کے معاملے پر پولیس اور متعلقہ حکام کے عدم تعاون کی رپورٹ سینئر سول جج ملیر کی عدال...
روزانہ 9 یا اس سے زائد گھنٹے سونے والے دل کے مریضوں میں موت کا خطرہ 50 فیصد زیادہ دیکھا گیاہے، 15 سالہ تحقیق میں انکشاف ایک نئی 15 سالہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دل کے امراض میں مبتلا افراد کا روزانہ 9 یا اس سے زائد گھنٹے سونا صحت کے لیے تشویش کا باعث ہوسکتا ہے۔ تحقیق ک...
ایک ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے عسکری ادارے کا جعلی کارڈ بھی استعمال کرتا تھا، رینجرز رینجرز نے کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی تین سو سے زائد وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں زین العابدین، شایان، اکبر عرف شانی اور راشد رشید ...
پاکستان کا پہلا خلا نورد چینی خلائی اسٹیشن کا پہلا غیر ملکی مہمان بننے کا اعزاز حاصل کرے گا، جو ملک کی خلائی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہوگا،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر حسن اقبال پہلے پاکستانی خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز کی روانگ...
احتجاجی مظاہروں میں شرکا کی تعداد میں 85 فیصد کمی ہوئی ہے، فرانسیسی وزارت داخلہ فرانس میں احتجاج کا چھٹا ہفتہ جاری ہے جہاں 82ہزار 500افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق فرانس میں 112مقامات پر مظاہرے کیے گئے منتظمین نے شرکا کی تعداد ڈیڑھ لاکھ بتائی ہے۔ ...
سندھ اسمبلی یا کسی بھی صوبائی اسمبلی کے فیصلے کو اوور رول نہیں کیا جا سکتا، سینئر وزرا کو ایسے حساس معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے احتیاط سے کام لینا چاہیے پیپلز پارٹی نے پارلیمان میں کسی کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا، تاہم پارٹی کی اپنی سیاسی ریڈ لائنز برقرار ہیں، نجی ٹی وی سے گفت...
ارکان نے خیبر پختونخوا کے مالی حقوق کی ادائیگی میں تاخیر اور وسائل میں کٹوتیوں پر تشویش کا اظہار کیا تحریک انصاف نے بلاول بھٹو زرداری کی عمران خان کو سیاسی قیدی قرار دینے اور مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی موقف کی حمایت کا خیر مقدم کیا ہے۔ شرکا نے کہا بلاول بھٹو گورنر راج اور ایمرج...
ہبت اللہ اخوندزادہ نے اجازت کے بغیر ایک مقام سے دوسرے مقام پر جانے کو ’معصیت‘ قرار دے دیا، خلاف ورزی کرنے والوں کو واپس بھیجنے کا حکم میدان وردک کے دورے کے دوران علم و تعلیم کے فروغ، علما کے احترام، انصاف کے قیام، معاشرتی اصلاح، اتحاد، اطاعت اور سکیورٹی کی مضبوطی پر زور دیا ...
دسمبر اہم مہینہ ہے جو ہونا وہ بجٹ سے پہلے ہونا ہے، وفاقی وزیر صحت وفاقی وزیرمصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کی بات ہوگی تو حمایت کرینگے ۔ ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کوئی کچھ بھی کر لے وہ نئے صوبوں کی تحریک سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ...
جے یو آئی سندھ کی وحدت اور قائدین کی کردار کشی کے خلاف گرومندر پر احتجاجی مظاہرہ قوم پرست جماعتوں کی وحدتِ سندھ ریلی، اے این پی کا جلسہ اور ایم کیو ایم پاکستان کا جنرل ورکرز اجلاس بھی ہوگا شہر قائد میں 22 نومبر بروز اتوار کو مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی سرگرمیوں کے باعث...