... loading ...
نارتھ ناظم آباد کے رہائشیوں نے حکومت سے اپیل ہے کہ ضیاء الدین ہسپتال کو دیا جانے والا پانی کے4انچ کنکشن کا فیصلہ فوری منسوخ کیا جائے۔ رہائشیوں نے کہاکہ ایک طرف کراچی واٹر اینڈ سیورج بورڈ شہریوں کو مکمل پانی فراہم کرنے سے قاصر ہے تو دوسری طرف شہریوں کے حصہ کا پانی اپنی ضیاء الدین ہسپتال کو کو دینے کیلئے نیا کنکشن دیا جارہاہے۔ ذرائع کے مطابق ضیاء الدین ہستپال انتظامیہ نے واٹر بورڈ کی ملی بھگت سے نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں شہریوں کیلئے پانی فراہم کرنے والی 48انچ کی ٹرنک لائن سے 4انچ کی لائن کا کنکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ضیاء الدین اسپتال نے پانی سے آکسیجن بنانے کا پلانٹ لگایا ہے، اس پلانٹ کو پانی کی فراہمی کے لئے ہسپتال انتظامیہ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے 90لاکھ روپے کے عوض اضافی کنکشن لینے اور ضلعی انتظامیہ سے 45 لاکھ کے عوض روڈ کٹنگ کا اجازت نامہ حاصل کیا ہے۔۔ علاقہ مکینوں نے بتایاکہ 48 انچ کی ٹرنک لائن سے 4 انچ کے کنکشن سے ان کا علاقہ جو کہ پہلے ہی پانی کی کمی کا شکار ہے اور اس کنکشن کے بعد مزید مشکلات کا شکارہوجائے گا۔ذرائع کے مطابق ہفتہ کی صبح ٹرنک لائن سے کنکشن لینے کا کام شروع ہوا تو علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور کام بند کرادیا۔ اچانک ضلع وسطی کی پولیس متحرک ہوئی اور ضلع کے ساتوں ایس ایچ اوز کو بمعہ نفری علاقے میں طلب کرلیا گیا۔ ڈی ایس پی نارتھ ناظم آباد اسلم راجپوت بھی موقع پر پہنچے اور ان کی علاقے کے منتخب رکن اسمبلی ریاض حیدر سے تلخ کلامی بھی ہوئی اس دوران جماعت اسلامی،ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے کارکنان بھی موقع پر پہنچ گئے اور سیاسی مخالفت کو ایک طرف رکھ کر مشترکہ احتجاج شروع کردیا اور ایک بار پھر کام رکوادیالیکن رات گئے ضلعی انتظامیہ نے ایک بار پھر پائپ بچھانے کا کام مکمل کرنے کی کوشش کی ۔ اس سلسلے میں ڈی سی ضلع وسطی طحہ سلیم کا موقف ہے کہ ضیا الدین اسپتال کو پانی کی اضافی کنکشن کی فراہمی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے دی ہے اور ان کی ہی درخواست پر پولیس طلب کی گئی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ ضیاء الدین ہسپتال کے مالکان کی پیپلز پارٹی سے وابستگی ہے اور اور ماضی میں بھی ہسپتال انتظامیہ نے میں پیپلز پارٹی کی حکومت سے کئی ناجائز مراعات حاصل کیں ہیں۔ اس مرتبہ بھی ہسپتال انتظامیہ نے سندھ حکومت کو استعمال کرتے ہوئے واٹربورڈ سے ناجائز کنکشن حاصل کیا ہے۔ پانی کا کنکشن لینے پر مقامی لوگوں نے بتایاکہ کسی بھی صورت میں اپنے حق کا پانی واٹر بورڈ کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ نارتھ ناظم آباد کے رہائشیوں اور جماعت اسلامی، ایم کیوایم اور پاکستان تحریکِ انصاف کی مقامی قیادت نے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔مقامی رہائشیوں نے کہاکہ ایک طرف کراچی شہر میں پانی کی قلت ہے اور عوام پانی کے بلوں کی ادائیگی کے باوجود واٹر ٹینکر خریدنے پر مجبورہیں تو دوسری طرف واٹر بورڈ باا ثر سیاسی شخصیات کے اداروں کو نواز رہا ہے۔مقامی لوگوں نے کہاہے کہ سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کے اس غیر قانونی کام کے خلاف ہر سطح پرا حتجاج کیا جائے گا۔
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...
وزیراعلیٰ نے نئے مالی سال کے 48 ارب خسارے کا بجٹ پیش کردیا، کم ازکم تنخواہ 45 ہزار کرنے کی تجویز اخراجات کا تخمینہ 2 ہزار 170 ارب جبکہ آمدن کا تخمینہ 2 ہزار 122 ارب روپے ہے، سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے مالی سال 27-2026 کا دو ہزار 122 ارب روپے ...
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...