... loading ...
سندھ کے امتحانی بورڈ کی تاریخ میں پہلی بار امتحانی کاپیوں کی چیکنگ کے لیے او ایم آر(آپٹیکل مارک ریڈنگ)کے تحت کمپیوٹرائز اسکینگ، چیکنگ کا نظام متعارف کروانے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے شعبہ امتحانات کے تحت پہلی بار انٹر کے چند روز میں شروع ہونے سالانہ امتحانات کے نتائج کے سلسلے میں آنسر اسکرپٹ کی اسسمنٹ او ایم آر کے ذریعے کی جائے گی اور کمپیوٹرائز چیکنگ کا اطلاق اسی سال سے انٹر کے امتحانی نتائج پر ہوگا۔ انٹربورڈ کے مجموعی طور پر پری میڈیکل، پری انجینیئرنگ اور کامرس و ہیومینیٹیز(ریگولر/پرائیویٹ)کے 2 لاکھ سے زائد طلبہ کا ایم سی کیوز کا نتیجہ کمپیوٹرائز اسسمنٹ کے تحت جاری ہوگا۔دوسری جانب کالج ایجوکیشن سے متعلق بعض تعلیمی حلقوں نے چند روز بعد شروع ہونے والے امتحانات میں طلبہ کو تربیت دیے بغیر اس نظام کے اطلاق کو جلد بازی سے تعبیر کیا ہے۔ذرائع بتایا کہ چند روز قبل محکمہ اسکول ایجوکیشن نے MCAT اور ECAT کی طرز پر طلبہ کے ٹیسٹ لیے تھے، جس کی اسسمنٹ کے دوران طلبہ کی جانب سے مختلف غلطیاں سامنے آئیں، اس بنا پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ او ایم آر شیٹ پر ایم سی کیوز کرنے سے قبل طلبہ کی تربیت ضروری ہے جبکہ اب گرمیوں کی تعطیلات کے سبب کالج بند ہوچکے ہیں لہذا کالجوں میں او ایم آر شیٹ پر کرانے کی مشق بھی ممکن نہیں رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بورڈ یا تو پہلے اس سلسلے میں کالج پرنسپل کو آن بورڈ لے کر یہ منصوبہ پیش کرتا یا اب اسے اگلے سال تک روک دینا چاہیے بصورت دیگر عدم تربیت کے سبب اسسمنٹ میں نقائص سامنے آسکتے ہیں۔واضح رہے کہ سندھ میں یہ نظام اس وقت کراچی سے وفاقی سطح پر کام کرنے والے آغا خان بورڈ کے پاس ہے۔انٹر بورڈ کے ناظم امتحانات انور علیم خانزادہ نے بتایا کہ او ایم آر مشینوں کے ذریعے کمپیوٹرائز اسسمنٹ انٹرمیڈیٹ کی تمام فیکلٹیز میں کی جائے گی، اس کا اطلاق امتحانی پرچوں کے ایم سی کیوز پر ہوگا جو کسی بھی امتحانی پرچے کا 40 فیصد ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ اس مقصد کے لیے چیئرمین بورڈ کا بھی مکمل تعاون شامل ہے جبکہ یہ پہلا تجربہ ہے جس میں ممکنہ طورپر مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے شعبہ امتحانات کے ذرائع کے مطابق بورڈ نے یہ سسٹم 1 کروڑ 46 لاکھ روپے میں خریدا ہے، سروس فراہم کرنے والی کمپنی کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔کمپنی کی جانب سے سوفٹ ویئر کے ساتھ ساتھ 5 او ایم آر اسکینر فراہم کیے جارہے ہیں جبکہ امتحانی کاپیوں کی کو ڈیفیکیشن بھی مشینوں کے ذریعے کی جارہی ہے، اس سلسلے میں 2 کوڈیفیکیشن مشینیں بھی لی گئی ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سوفٹ ویئر کے ذریعے ہر مضمون کے ایم سی کیوز کے جواب پہلے سے فیڈ ہونگے، جس کی مدد سے پیپر پر نشان زدہ درست یا غلط جواب کا تعین اسکینگ کے ذریعے ہوسکے گا اور pre define position کے ذریعے پینسل ہا پین سے لگائے گئے نشانات کو پڑھا جاسکے گا۔ذرائع کے مطابق ایک مشین ایک دن میں 30 ہزار پیپرز اسکین کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اسی طرح کوڈ یفیکیشن مشین ایک وقت میں 22 امتحانی کاپیوں کی کوڈ دے سکے گی، جس سے ایوارڈ لسٹ تیار کی جاسکے گی، یہ ایوارڈ لسٹ متعلقہ کاپیوں کے ساتھ منسلک کی جائے گی جبکہ اس میں حاصل کردہ نمبروں کا خانہ خالی ہوگا اور ممتحن اس میں حاصل کردہ مارکس لکھے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ کمپیوٹرائز کوڈیفیکیشن اور آپٹیکل مارکس ریڈنگ (او ایم آر)کے لیے نیٹ ورکنگ کا کام مکمل ہوچکا ہے کوڈیفیکیشن اور کمپیوٹرائز اسسمنٹ ہال تیار کیا گیا ہے۔ جس کے لیے کنٹرولر آفس کے نیچے پرانی پارکنگ میں بیسمنٹ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...