... loading ...
آسٹریلیا میں پاکستانی شہریوں کی آبادی میں ایک دہائی کے دوران 3 گنا اضافہ ہوا اور وہ اس ملک کی 19 ویں بڑی کمیونٹی ہیں۔ آسٹریلوی محکمہ شماریات کے مطابق جون 2019 تک آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی نژاد شہریوں کی تعداد 91 ہزار 480 تک پہنچ گئی تھی جو 30 جون 2009 کو 27 ہزار 250 تھی، یعنی اس میں 3 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا۔مجموعی طور پر یہ تعداد آسٹریلیا کی بیرون ملک سے تعلق رکھنے والی 1.2 اور آسٹریلیا کی مجموعی آبادی کے 0.4 فیصد کے برابر ہے۔آسٹریلیا کے پاکستانی نژاد تارکین وطن کی اوسط عمر 31.4 سال ہے جو عام آبادی سے 6 سال کم ہے ،مردوں کی تعداد 60.5 فیصداور خواتین کی 39.5 فیصدہے۔آسٹریلیا کا مستقل مائیگریشن پروگرام معاشی اور خاندانی نقل مکانی پر مشتمل ہے اور اس کیلئے صلاحیت، خاندان اور خصوصی اہلیت کو بنیاد بنایا جاتا ہے،اس سے ہٹ کر آسٹریلیا میں مستقل رہائش کا حق حاصل کرنے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ انسانی بنیادوں پر رہائشی حقوق حاصل کرنا ہے،آسٹریلیا کی 2016 کی مردم شماری کے مطابق پاکستانی نژاد آبادی 23 ویں نمبر پر تھی جو اب بڑھ کر 19 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے مگر اسپانسر ملازمت کیٹیگری میں پاکستانی نڑاد شہری 3 درجے تنزلی کے بعد 16 ویں نمبر پر ہیں تاہم عارضی اسکلڈ ویزوں کی رینکنگ میں تبدیلی نہیں ہوئی۔دوسری جانب آسٹریلیا میں بیرون ملک سے طلبہ کی آمد میں اضافہ ہواجن کی تعداد اس وقت 7653ہے جو کہ 2016 میں 5,682 تھی جس کے بعد پاکستان کی درجہ بندی اس زمرے میں 15 سے بڑھ کر 11 ہو گئی ہے۔2016 میں سب سے زیادہ مستقل ویزے جن 5 شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی افراد کو دیے گئے، ان میں اکائونٹنٹس کی تعداد240 تھی، سافٹ ویئر اور ایپلیکیشنز پروگرامرز کی تعداد234، کمپیوٹر نیٹ ورک پروفیشنلزکی تعداد 159، صنعتی، مکینیکل اور پروڈکشن انجینئرز کی تعداد 158 اور الیکٹرانکس انجینئرز کی تعداد113 تھی۔2019ـ2020 میں جن پانچ شعبوں میں پاکستانی شہریوں کو سب سے زیادہ ویزے دیے گئے ان میں اکائونٹنٹس سرفہرست تھے جن کی تعداد 336 رہی۔سافٹ ویئر اور ایپلیکیشنز پروگرامرز کی تعداد82، دیگر انجینئرنگ پیشہ ور افراد کی تعداد51، الیکٹریکل انجینئرز کی تعداد48 اور سول انجینئرنگ ماہرین کی تعداد 40 رہی۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو سب سے زیادہ ویزے ہائر ایجوکیشن کی مد میں جاری کیے گئے ہیں جن کی تعداد 5401 رہی جو 2016 میں 4644 تھی مگر پوسٹ گریجویٹ ریسرچ کے ویزوں میں کمی آئی اور یہ تعداد 405 سے گھٹ کر 359 ہو گئی ہے۔پاکستانی طلبہ کو ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے ویزیجاری کرنے کی شرح میں 3 برسوں کے دوران نمایاں اضافہ ہوا۔2016 میں اس کیٹیگری کے طالب علموں کی تعداد 399 تھی جو اب بڑھ کر 1761 ہوگئی ہے ،دفاع اور امور خارجہ کے تعلیمی ویزوں کی تعداد میں کمی آئی،2016 میں یہ تعداد 200 تھی جو 2019 میں گھٹ کر 93 تک پہنچ گئی۔
جنوبی بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی ، پاک فوج بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ ہے ، فوج امن اور پائیدار ترقی کی کوششوں میں بھرپور ساتھ دیتی رہے گی، گفتگو بلوچستان کے دورے کے موقع پر فیلڈ مارشل کو سکیورٹی صورتحال، فتنہ الہندوستان کے خ...
بدین کے 45 سالہ شخص کے قتل میں ملوث 4افراد کو 8جولائی کو گرفتار کیا، ملزمان سے تفتیش کے دوران نیٹ ورک کا پتہ لگایا گیا،شہر میں دہشت گردوں کے سیف ہاؤس کا بھی انکشاف ہوا ہے واردات میں کالعدم تنظیم کی سہولت کاری کے واضح شواہد سامنے آئے ،را نے واردات کے لیے خطیر رقم خرچ...
برسلزدورے میں آرمی چیف کے ساتھ سہیل وڑائچ موجود تھے ، کالم میں درست تھا گرفتاریوں عدالتی فیصلوں کا مذاکرات اور بات چیت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، گفتگو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور و صدر مسلم لیگ (ن)پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت 27 ویں ترمیم اور ملک م...
عام انتخابات میں جہاں دوسرے نمبر پر (ن) لیگ تھی وہاں پیپلزپارٹی امیدوار کھڑا نہیں کریگی ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے اور بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ، راجہ پرویز، حنیف عباسی حکمران اتحاد پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے ضمنی انتخابات میں مل کر حصہ لینے ...
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے موقع پرموجودہ حالات میں دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار شہباز شریف نے دواؤں کی نئی قیمتوں کے تعین کیلئے منظوری کیلئے پیش کی گئی سمری بغیر دستخط کیے واپس کر دی وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار ک...
تحقیقاتی کمیٹی کی 8 صفحات پر مشتمل رپورٹ کے ساتھ میڈیکل ریکارڈ بھی شامل کیا گیا ہے تمام شواہد کے بعد کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ خاور حسین نے خودکشی کی،ڈی آئی جی عرفان بلوچ کراچی کے صحافی خاور حسین کی موت خودکشی قرار دے دی گئی، اس حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ جم...
مشقوں کے دوران ایرانی بحریہ نے بحر ہند میں اہداف پر میزائل اور ڈرونز داغے اسرائیل سے جنگ کے بعد ایران میں پہلی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل سے 12 روزہ جنگ کے بعد گزشتہ روز پہلی فوجی مشقوں کا آغاز کیا گیا جس دوران ایرانی بحریہ نے نے بحر ہند میں ا...
غیر مسلم انتہا پسند احتساب سے بچ نکلتے ہیں، مسلم افراد پر یکطرفہ توجہ دُہرے معیار کی عکاس ہے دہشت گرد گروہ اب ڈیجیٹل اسپیس میں متحرک ہو چکے ہیں، پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی...
محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نامزدگی پر سیاسی کمیٹی اجلاس میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ضمنی الیکشن لڑنے یا نہ لڑنے پر ووٹنگ ،سیاسی مخالفین کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیے،ارکان کا مؤقف پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن میں لینے کا فیصلہ کرل...
اگر عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو وفاقی سیکریٹری اور سیکریٹری واٹر ریسورس ڈویژن پر فرد جرم عائد کی جائیگی احکامات کے باوجود پیش نہ ہوئے تو انعام اللہ ، علی مرتضی کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں،عدالت عالیہ کے ریماکس سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت سے قبل سندھ سے ارسال کا ...
ہلاک ہونیوالوں میں 171 بچے، 94 خواتین، 392 مرد شامل، سب سے زیادہ 390 اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی،سرکاری اعداد و شمار خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی‘این ڈی ایم اے کا انتباہ پاکستان میں قدرتی آفات سے ن...
چوری کی روک تھام کیلئے اضافی سہولیات حاصل کر لی ، صارفین کے انٹرنیٹ اور ٹیلی کام ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکے گا آڈیٹرز رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا کی رازداری قانون کے مطابق یقینی بنائیں گے،ماہرین کی خدمات حاصل کرے گا‘ذرائع فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس فراڈ اور چوری کی روک ت...