... loading ...
کووڈ 19 سے بہت زیادہ بیمار ہونے والے افراد کے دماغ میں ایسی تبدیلیاں آسکتی ہیں جو الزائمر امراض کے شکار مریضوں میں دریافت ہوتی ہیں۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ کولمبیا یونیورسٹی ویگلوس کالج آف فزیشنز کی اس تحقیق سے لانگ کووڈ کا سامنا کرنے والے مریضوں میں یادداشت کے مسائل کی وضاحت کرنے میں مدد ملتی ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق چھوٹے پیمانے پر ہوئی کیونکہ اس میں کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والے محض 10 افراد کے نمونوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور اس حوالے سے زیادہ بڑی تحقیق کی ضرورت ہے۔سائنسدانوں کو اس تحقیق کا خیال اس وقت آیا جب کووڈ کو شکست دینے والے افراد میں دماغی دھند اور دیگر علامات کے تسلسل کی ابتدائی رپورٹس سامنے آئی تھیں۔اسی کو دیکھتے ہوئے تحقیق میں دیکھا گیا کہ دماغ کے مخصوص مالیکیولز ریانوڈائن ریسیپٹرز کس حد تک کووڈ سے متاثر ہوتے ہیں۔ان ریسیپٹرز میں خامیوں کو سابقہ تحقیقی رپورٹس میں الزائمر کا خطرہ بڑھانے والے عنصر phosphorylated tau نامی پروٹین سے جوڑا گیا تھا۔نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کووڈ 19 کے مریضوں کے دماغ میں phosphorylated tau کی سطح بہت زیادہ بڑھ گئی تھی جبکہ وہ ریسیپٹرز بھی متاثر ہوئے تھے۔تحقیق میں phosphorylated tau کو دماغ کے ان حصوں میں دریافت کیا گیا جہاں الزائمر کے امراض میں اسے دیکھا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایسے حصوں میں بھی اس کی سطح بڑھ گئی جہاں الزائمر کے مریضوں میں دیکھنے میں نہیں آتی۔تحقیق میں عندیہ دیا گیا کہ کوو?ڈ کے مریضوں میں phosphorylated tau کی موجودگی اس بات کی نشانی ہوسکتی ہے کہ وہ الزائمر کے ابتدائی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ یہ کووڈ کے مریضوں میں نظر آنے والے دیگر دماغی علامات میں بھی کردار ادا کرتا ہوگا۔محققین نے کہا کہ دماغ میں اس مخصوص پروٹین کی سطح بڑھنے کو الزائمر میں یادداشت کے مسائل کے ساتھ مسلک کیا جاتا ہے اور ایسے ہی مسائل کا سامنا لانگ کووڈ کے مریضوں کو بھی ہوسکتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ دماغ میں ہونے والی اضافی تبدیلیوں کے پیش نظر لگتا ہے کہ بیماری کی شدت زیادہ ہونے پر متحرک ہونے والے مدافعتی ردعمل سے دماغ میں ورم بڑھتا ہے، جو ریسیپٹرز کو غیرفعال کردیتا ہے جس کے باعث phosphorylated tauکی سطح بڑھتی ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے ایک ممکنہ نتیجہ یہ بھی نکالا جاسکتا ہے کہ کووڈ کی سنگین شدت کا سامنا کرنے والے افراد میں بعد کی زندگی میں الزائمر کا مرض ابھر سکتا ہے، مگر اس حوالے سے مزید تحقیق کے بعد ہی ٹھوس نتیجہ نکالا جاسکتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے الزائمر اینڈ ڈیمینشیا : دی جرنل آف دی الزائمرز ایسوسی ایشن میں شائع ہوئے۔
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...