... loading ...
پنجاب کے ضلع خانیوال کے حلقہ پی پی206 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیااور اپنی نشست دوبارہ حاصل کرلی جبکہ شوہر کے انتقال کے بعد (ن) لیگ کے بجائے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ضمنی الیکشن لڑنے والی نورین ڈاہا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔تمام 183پولنگ اسٹیشنزکے غیر سرکاری نتائج کے مطابق (ن) لیگ کے رانا محمد سلیم 47649 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ پی ٹی آئی کی نورین نشاط 34030 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار سید واثق 15059 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، یہ نشست مسلم لیگ ن کے رہنما نشاط احمد ڈاہا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی لیکن ان کی اہلیہ نورین نشاط ڈاہا نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا۔ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے میر واثق اور (ن) لیگ کے رانا سلیم اور دیگر امیدوار میدان میں تھے۔پی ٹی آئی کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا نے ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بھی کرڈالی اور بیلٹ پیپر پر مہر لگا کر میڈیا کو دکھایا۔الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے نورین نشاط ڈاہا کا ووٹ ضائع قرار دے دیا۔ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی ووٹرز اپنا بیلٹ پیپر کسی کو نہیں دکھا سکتا۔ حلقہ پی پی206 کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر لیگی کارکنان نے جشن منایا اور مٹھایاں تقسیم کیں ۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے انتخاب میں شاندار کارکردگی پر پارٹی کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام نے محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن)پر اعتماد کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب اور خانیوال کے عوام کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں، عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔شہباز شریف نے کہاکہ خانیوال کا الیکشن جنوبی پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی عوامی خدمت کا اعتراف ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن)نے جنوبی پنجاب کو جو ترقی دی، عوام نے اس پر اپنے اعتماد کی مہر لگائی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام کی خدمت اور ان کے حقوق کے تحفظ کا سفر مزید قوت سے آگے بڑھائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی قائدین اور کارکنان کا شبانہ روز محنت پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور شاباش دیتا ہوں،آپ نے ٹیم ورک، یکسوئی اور نظریاتی جذبے کا مثالی مظاہرہ کیا، آپ پر فخر ہے۔
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...
حکومت ناکام نظر آرہی ہے ،دہشت گردی کیخلاف حکومتی اقدامات اور معاشی پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار بورڈ آف پیس میں ہم ڈھٹائی سے وہاں پہنچے اور کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،مصطفیٰ نواز کھوکھر کی پریس کانفرنس اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے دہشت گردی کے ...
خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے وفاقی وزیر کے بیانات سے سوال پیدا ہوتا ہیکیایہ وفاقی حکومت کی پالیسی ہے؟ ردعمل سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس ان کی کم علمی اور آئ...
یہاں کچھ لوگ سیاسی فیکٹریاں لگائے بیٹھے ہیں، کسی بھی معاملے کو سیاسی بنا دیتے ہیں کوشش کامیاب ہوتی ہے سازش کبھی نہیں ہوتی ، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے،خطاب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں نے ہمیں سنجیدہ لینا شروع کردیا ہے۔گورنر ہاؤس کراچی میں افطار عشائیے...
عمران خان کی صرف ایک آنکھ کا مسئلہ نہیں بلکہ ان کی زندگی خطرے میں ہے ، وہ ہمارا بھائی ہے ہمیں ان کی فکر ہے اور ہم اپنے بھائی کیلئے ہر حد پر لڑیں گے سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صرف ایک آنکھ کا مسئلہ نہیں بلکہ ان کی زندگی خطرے میں ہے، وہ ہمارا...
آپ باہر نکلیں ہم آپکو دیکھ لیں، شوکت راجپوت کو ایم پی اے شارق جمال کی دھمکی، متعلقہ پولیس اسٹیشن کومقدمہ درج کرنے کا کہا جائے،میرے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،شوکت راجپوت کی اسپیکر سے استدعا ایم این اے اقبال محسود مسلح افراد کے ساتھ دفتر میں آئے اور تالے توڑے ،تنازع کے باعث ایس ...
ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور تناؤ کے دوران امریکی بحریہ کا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ایو ایس ایس گیرالڈ آر فورڈ بحیرۂ روم میں داخل ہوگیا، اس وقت آبنائے جبل الطارق عبور کر رہا ہے دونوں ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ، طیارہ بردار...
میرپورخاص میں سائلہ خاتون نے 22 اکتوبر کو میر خادم حسین ٹالپور پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا پولیس افسر نے جرم کا اعتراف کرلیا، مراسلہ میںفیصلے کے خلاف 30 روز میں اپیل کا حق دے دیا میرپورخاص میں سابق ایس ایچ او مہران تھانے کے خلاف سنگین الزامات سائلہ خاتون سے جنسی زیاد...
ایئرپورٹ سیمسافروں کو رشوت لے کر غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنیکا انکشاف اے ایس آئی محمد عالم، ایف سی انضمام الحق اور ہیڈ کانسٹیبل محمد اسماعیل شامل ہیں ،ذرائع نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے رشوت لے کر غیر قانونی طور پر شہریوں کو رشوت لے کر بیرون ممالک اور یورپ بھیجنے والے ...
شہباز شریف نیویارک میں موجود ہیں اور غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں شرکت کریں گے، غزہ میں امن کیلئے کردار ادا کیا جائے گا، امیدیں وابستہ ہیں غزہ کی صورتحال بہتر ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کسی گروپ یا تنظیم کیخلاف کسی فیصلے کا حصہ نہیں ہے،پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کی اسرائیل کے ...
ریاض احمدچودھری سمیوکت کسان مورچہ (SKM) اور ملک کی بڑی مرکزی ٹریڈ یونینوں نے بھارت بند کی کال دی ہے۔ یونینوں نے اس ہڑتال کی کال مرکزی حکومت کی مختلف اقتصادی پالیسیوں کے خلاف دی ہے جس میں بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے اور نئے لیبر قوانین شامل ہیں۔سنیوکت کسان مورچہ او...