... loading ...
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پہلی حکومت ہے جو انتخابی اصلاحات کی بات کررہی ہے ، آزاد کشمیر انتخابات میں ن لیگ کی حکومت تھی تحریک انصاف پر دھاندلی کا الزام بلا جواز ہے ، انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے الیکٹرونک مشینوں کا استعمال ضروری ہے ۔ 90 لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ای ووٹنگ یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں، کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، آئندہ نسلوں کیلئے قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑ رہے ہیں کرپٹ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کرسکتا ، خوشحالی کے لئے قانون کی حکمرانی ضروری ہے ۔ ماضی کی حکومتوں نے انسداد کرپشن کے اداروں کو کمزور کرکے بدعنوانی کی سٹیل ملز اور پی آئی اے سمیت قومی اداروں کو بدعنوانی سے تباہ کیا گیا، پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے عوام وباء سے بچائو کیلئے ماسک پہننے کے ساتھ حفاظتی تدابیر پر عمل کریں احساس پروگرام کے ذریعے قرض دئیے جارہے ہیں ۔ 40فیصد نچلے طبقے کو براہ راست سبسڈی دیں گے ۔ عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر آئی ہوئی ہے حفاظتی تدابیر اور ویکسین لگوانے سے ہی بچا جاسکتا ہے عوام ویکسین ضرور لگوائیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں بھارتی قسم کا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے ۔ پاکستان نے کورونا کے خلاف درست اوربروقت فیصلے کیے ۔ پاکستان ان تین ملکوں میں شامل ہے جنہوں نے بہتر حکمت عملی سے کورونا پر قابو پایا۔ ہم نے درست فیصلے کرکے عوام اور معیشت کوبچایا۔ ملک میں اب تک 3 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔ ملکی معیشت مشکل مرحلے سے نکل چکی ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ بدعنوان حکمران آزاد میڈیا سے ڈرتے ہیں۔ میڈیا میں آزادی اظہار رائے ایک نعمت ہے ،صحافت کا کردار اور مثبت تنقید ملک کیلئے ایک نعمت ہوتی ہے ، میڈیا سے مجھے اس وقت اختلاف ہوتا ہے جب جعلی خبر چلائی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا سے اختلاف کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں، بھارت نے پاکستان کے خلاف جعلی اور جھوٹی چلنے کے لیے ای وی ڈس انفارمیشن لیب تیار کی اور بدقسمتی سے اسے پاکستان کے صحافی فیڈ کررہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ جو صحافی صرف پاکستانی فوج اور وزیر اعظم کے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں، میرا موقف ہے کہ تنقید ملک کے لیے بہت بڑی نعمت ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میری ٹریل پی ایچ ڈی اسپورٹس میں ہے ، معیشت سمیت دیگر ملکی مسائل پر اتنی توجہ مرکوز ہوگئی کہ سپورٹس کے لیے وقت نہیں نکال سکا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سپورٹس کی دنیا میں بھرپور نام کمایا لیکن پھر تنزلی بھی دیکھی، بدقسمتی سے سابقہ دونوں حکومتی ادوار میں صرف کرپشن نہیں کی گئی بلکہ اداروں کو بھی تباہ کردیا گیا، پیسہ لوٹنے کے لیے اداروں کو کمزور کرنا پڑتا ہے ۔ اسی طرح سپورٹس کے اداروں میں اپنے سیاسی لوگوں کو مقرر یا تعینات کیا گیا اور اس کے نتیجے میں اسپورٹس کے زوال کا عمل شروع ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ آج یہ دن بھی دیکھنا پڑا کہ پاکستانی کی ہاکی ٹیم اولمپکس گیمز کے لیے کولیفائی نہ کرسکے ، ملک میں سپورٹس کی ترقی کا ایک ہی طریقہ ہے کہ سپورٹس کو ایک ادارہ بنایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت لوگوں کو قرض دیا جارہا ہے ، عوام کا مکمل ڈیٹا حاصل کرنا احساس پروگرام کی اہم کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے معاشی مشکلات اور دیگر چیلنجز کے باعث کھیلوں کے فروغ پر توجہ نہ دے سکے کھیلوں کے فروغ کیلئے ایک ادارہ بنانا ہوگا، یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے میدان بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ آئندہ کھیلوں کے فروغ پر بھرپورتوجہ دوں گا۔ وزیراعظم نے کہاکہ نور مقدم قتل کیس کو ذاتی طورپر دیکھ رہا ہوں یقین دلاتا ہوں کہ نور مقدم قتل کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے ، نور مقدم کیس کا کوئی ذمہ دار بچ نہیں پائے گا۔ وزیراعظم نے ہر شہری کو کم ازکم ایک پود ا لگانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے ۔ پاکستان میں درخت آئندہ آنے والی نسلوں کی بہتری کیلئے لگارہے ہیں ہر شہر کا ماسٹر پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ پہلی حکومت ہے جو انتخابی اصلاحات کی بات کررہی ہے ۔ انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے حکومت الیکٹرانک مشینوں کو استعمال کرنا چاہتی ہے ۔ آزاد کشمیر انتخابات میں ن لیگ کی حکومت کے ہوتے ہوئے تحریک انصاف پر دھاندلی کا الزام بلا جواز ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کرپٹ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کرسکتا۔ خوشحالی کیلئے قانون کی حکمرانی ضروری ہے ۔ ماضی کی حکومت میں انسداد کرپشن کے اداروں کو کمزور کرکے بدعنوانی کی جاتی رہی ۔ غریب ملکوں سے سالانہ ایک ہزار ارب روپے منی لانڈرنگ کرکے امیر ملکوں کو منتقل کیے جاتے ہیں۔ منی لانڈرنگ سے کرنسی کی قدر بھی غیر مستحکم ہوتی ہے ۔ بدعنوان عناصر حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ہم آنے والی نسلوں کیلئے قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑ رہے ہیں ماضی میں سٹیل ملز اور پی آئی اے سمیت دیگر قومی اداروں کو بدعنوانی سے تباہ حال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ چین میں 5 ہزار بڑے ڈیموں سمیت 80 ہزار ڈیم ہیں۔ گذشتہ 50 سال کے دوران ملک میں ڈیم نہیں بنائے گئے ۔ بڑھتی آبادی کی غذائی ضروریات پورا کرنے اور پانی کے ذخیرے کیلئے ڈیم بہت اہمیت کے حامل ہیں ۔ ملک میں دس سال کے دوران 10نئے ڈیم بنارہے ہیں ۔ لوچستان کے علاقے لسبیلہ میں بجلی کے ناقص انتظامات پر کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان گرمیوں میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی زیادہ تھی، بلوچستان میں ایک اور مسئلہ تھا کہ ہم گوادر تک ایران سے بجلی لیتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ایران میں اتنی گرمی پڑی کہ ایران کی بجلی کھپت اتنی بڑھی کہ وہ ہمیں بجلی نہیں دے سکا کیونکہ وہاں ایران کے اندر بجلی کی قلت ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے بجلی تو بنائی لیکن بجلی کی تقسیم کا نظام پرانا ہے اور اگلا کام ٹرانسمیشن لائن کو ٹھیک کرنے کے لیے سرمایہ کاری کر رہے ہیں دوسرا گلوبل وارمنگ کی وجہ سے برف وقت پر نہیں پگھلی اس کی وجہ سے ڈیموں میں 35 فیصد پانی کم آیا۔انہوں نے کہا کہ متوسط طبقے کی سہولت کیلئے 1000 سی سی سے کم گاڑیوں پر ٹیکسز کم کیے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہاکہ سمندر پار پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ترسیلات زر ملکی معیشت میں اہم کردارادا کرتی ہے ۔ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کثیر زرمبادلہ بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کے مشکور ہیںڈ90 لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ای ووٹنگ یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں پاکستان کو ریاست مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ میں قانون کی بالادستی تھی۔ ریاست مدینہ نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے کیلئے بنائی گئی تھی۔ وزیراعظم نے کہاکہ کسی انسان کے سامنے جھکنا شرک ہے ۔ ریاست مدینہ سنہری اصولوں پر استوار تھی۔ ہماری حکومت والے صوبوں میں ہر شہری کو صحت کارڈ فراہم کیے جارہے ہیں۔ ملک میں مزدوروں کیلئے پناہ گاہیں بنائی جارہی ہیں۔ کوئی بھوک نہ سوئے منصوبے کے تحت کھانا لے جانے والی 12 بسیں چلائی جارہی ہیں۔ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت ہر خاندان کے فرد کو تکنیکی تربیت اور بلاسود قرض دیں گے ۔ پاکستان کو اپنے پائوں پرکھڑا ہونے والا خوددار ملک بنانا چاہتے ہیں دنیا بھر میں گرین پاسپورٹ کا وقار بحال کرانے کیلئے پرعزم ہیں۔ موجودہ حکومت کی پانچ سالہ مدت مکمل ہونے تک ملک کے حالات بدلے ہوئے ہوں گے ۔ مہنگائی بڑا مسئلہ ہے جس پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ کسانوں کا مالی استحصال روکنے کیلئے تھرڈ مین کا کردار ختم کرنا چاہتے ہیں ، پٹرول اور ڈیزل درآمد کرنے والے ملکوں کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں۔ حکومت نے کسانوں کو خصوصی مراعات دیں جس سے انہیںریکارڈ آمدن ہوئی ٹیکس ریونیو مزید بڑھانے کیلئے ایف بی آر میں اصلاحات لارہے ہیں۔
ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے ، شہباز شریف اسے امن کا نوبل انعام دینے کی بات کر رہے ہیں، آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ،بڑے لوگوں کی خواہش پر آئینی ترامیم ہو رہی ہیں افغان پالیسی پر پاکستان کی سفارت کاری ناکام رہی، جنگ کی باتوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے ، ...
متوقع نئے گورنر کے لیے تین سابق فوجی افسران اور تین سیاسی شخصیات کے نام زیر غور تبدیلی کے حوالے سے پارٹی کا ہر فیصلہ قبول ہوگا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے پر غور شروع کردیا گیا، گورنر راج کے لیے فیصل کریم کنڈی کو رکھنے یا ان کی جگہ...
اسرائیل کی بے دریغ بربریت نے غزہ کو انسانیت ،عالمی ضمیر کا قبرستان بنا دیا ہے صورتحال کو برداشت کیا جا سکتا ہے نہ ہی بغیر انصاف کے چھوڑا جا سکتا ہے ، اسحق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی قانون کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کیے گئے جنگی جر...
آئینی ترمیم مسترد کرنا کسی عدالت کا اختیار نہیں،قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے کسی ایسے عمل کا ساتھ نہیں دیں گے جس سے وفاق کمزور ہو،تقریب سے خطاب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے ،آئینی ترمیم کو مسترد کرنا کسی عدالت کے ا...
پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت کی بندش کا مسئلہ ہماری سیکیورٹی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ سے جڑا ہے ،خونریزی اور تجارت اکٹھے نہیں چل سکتے ،بھارتی آرمی چیف کا آپریشن سندور کو ٹریلر کہنا خود فریبی ہے خیبرپختونخوا میں سرحد پر موجودہ صورتحال میں آمد و رفت کنٹرول...
یہ ٹیسٹ رن کر رہے ہیں، دیکھنے کے لیے کہ لوگوں کا کیا ردعمل آتا ہے ، کیونکہ یہ سوچتے ہیں اگر لوگوں کا ردعمل نہیں آتا، اگر قابل انتظام ردعمل ہے ، تو سچ مچ عمران خان کو کچھ نہ کر دیں عمران خان ایک 8×10 کے سیل میں ہیں، اسی میں ٹوائلٹ بھی ہوتا ہے ،گھر سے کوئی کھانے کی چیز...
سہیل آفریدی کی زیر صدارت پارٹی ورکرزاجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ منگل کے دن ہر ضلع، گاؤں ، یونین کونسل سے وکررز کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے اگلے ہفتے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا، احتجاج میں آگے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔وزیر ...
جب 28ویں ترمیم سامنے آئے گی تو دیکھیں گے، ابھی اس پر کیا ردعمل دیں گورنر کی تقرری کا اختیار وزیراعظم اور صدر کا ہے ، ان کے علاوہ کسی کا کردار نہیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں۔سیہون میں میڈیا سے گفتگو میں مراد ...
دنیا بھر میںایئربس اے 320طیاروں میں سافٹ ویئر کے مسئلے سے ہزاروں طیارے گراؤنڈ پی آئی اے کے کسی بھی جہاز میں مذکورہ سافٹ ویئر ورژن لوڈڈ نہیں ، طیارے محفوظ ہیں ،ترجمان ایئر بس A320 طیاروں کے سافٹ ویئر کا مسئلہ سامنے آنے کے بعد خدشہ ہے کہ پاکستان میں بھی فلائٹ آپریشن متاثر ہو سک...
37روز سے کسی کی ملاقات نہیں کرائی جارہی، بہن علیمہ خانم کو ملاقات کی اجازت کا حکم دیا جائے سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا جائے کہ سلمان اکرم راجہ،فیصل ملک سے ملاقات کی اجازت دی جائے ، وکیل بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات سے متعلق درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد ف...
پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کر انے وانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ''بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائو '' کے نعرے لگا ئے جبکہ حکومت نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ جمعہ کو سی...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل فیکٹری ناکے پر جاری دھرنا جمعہ کی صبح ختم کر دیا ۔ دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ علامہ ناصر عباس کے آنے کے بعد ہونے والی مشاورت میں کیا گیا، علامہ ناصر عباس، محمود اچکزئی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، مینا خان، شاہد خٹک اور مشال یوسفزئی مشاو...