... loading ...
دی اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سپری)نے جوہری ہتھیاروں سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ جرمن ٹی وی رپورٹ کے مطابق سپری نے بتایا ہے کہ امریکا، روس اور چین جیسی عالمی طاقتیں اپنے جوہری ہتھیاروں کو مزید مہلک اور جدید تر کر رہی ہیں۔ اسٹاک ہوم میں واقع عالمی امن پر تحقیق کرنے والے ادارے سپری ‘دی اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ(ایس آئی پی آر آئی) کا کہنا ہے کہ گرچہ گزشتہ برس کے بعد سے مجموعی طور پر دنیا کے ایٹمی ہتھیاروں کے ذخیرے میں کمی آئی ہے تاہم عملی طور پر ایسے جوہری اسلحوں کی تعیناتی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔ سپری کی یہ تازہ رپورٹ چودہ جون پیر کے روز شائع ہو ئی ہے ۔سپری کی رپورٹ کے مطابق رواں برس کے آغاز میں امریکا، روس، فرانس چین، بھارت، پاکستان اسرائیل، اور شمالی کوریا کے پاس مجموعی طور پر تیرہ ہزار 80 ایٹمی ہتھیار تھے اور گزشتہ برس کے مقابلے میں اس میں 320 کی کمی آئی ہے ۔ان اعداد و شمار میں وہ وار ہیڈز بھی شامل ہیں جن کی معیاد ختم ہونے والی ہے اور جلد ہی انہیں تلف کر دیا جائے گا۔ اگر ان تلف کیے جانے والے ہتھیاروں کو چھوڑ دیا جائے تو 2020 سے 2021 کے درمیان عالمی سطح پر جوہری ہتھیاروں کی تعداد نو ہزار 380 سے بڑھ کر نو ہزار 620 ہو گئی ہے ۔لیکن اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نصب کرنے اور استعمال کے قابل ایسے ہتھیاروں کی تعداد میں گزشتہ برس کے مقابلے اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ برس جہاں ان کی تعداد تین ہزار 720 تھیں وہیں اس برس تین ہزار 825 ہو گئی۔ ان ہتھیاروں سے یا تو میزائلوں کو لیس کیا گیا ہے یا پھر فعال فوجی اڈوں پر نصب کیے گئے ہیں۔سپری کے محققین نے اپنی اس رپورٹ میں عالمی جوہری ہتھیاروں سے متعلق بعض تشویشناک رجحانات کی جانب اشارہ کیا ہے ۔ سپری کے ایک محقق ہینس ایم کریسٹین کا کہنا تھا، ”مجموعی طور پر عالمی فوج کے ذخائر میں وار ہیڈز کی تعداد میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے ، جو ایک تشویشناک بات ہے کیونکہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سے عالمی جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں گرنے کا رجحان جاری تھا۔”ان کا مزید کہنا تھا، ”رواں برس فروری میں روس اور امریکا کی جانب سے آخری منٹ میں ‘نیو اسٹارٹ’ معاہدے میں توسیع ایک بڑی راحت کا ذریعہ تھی۔” تاہم انہوں کہا کہ جوہری ہتھیاروں پر قابو پانے کے لیے عالمی جوہری طاقتوں کے مابین دو طرفہ معاہدوں کے امکانات بھی اب بہت کم ہیں۔امریکا اور روس کے درمیان سن 2011 میں ‘نیو اسٹریٹیجک آرمز ریڈکشن ٹریٹی’ (نیو اسٹارٹ) کا معاہدہ ہوا تھا۔ نیو اسٹارٹ معاہدہ نصب کیے جانے والے جوہری ہتھیاروں، میزائلوں اور بموں کی تعداد کو محدود کرنے سے متعلق ہے ۔ یہ معاہدہ اس برس فروری میں ختم ہو رہا تھا جس کی دونوں نے تجدید کر لی اور اب یہ فروری 2026 تک چلے گا۔سپری کے مطابق 6,375 جوہری ہتھیاروں کے ساتھ روس سب سے آگے ہے ۔ روس نے 1,570 جوہری ہتھیار نصب بھی کر رکھے ہیں۔ سابق سوویت یونین نے اپنی طرف سے پہلی بار ایٹمی دھماکا سن 1949 میں کیا تھا۔ سن 2015 میں روس کے پاس آٹھ ہزار جوہری ہتھیار تھے ، جن میں سے متروک ہتھیار ختم کر دیے گئے ۔ سپری کا یہ بھی کہنا ہے کہ روس اور امریکا جدید اور مہنگے جوہری ہتھیار تیار کر رہے ہیں۔دنیا میں روس اور امریکا کے پاس سب سے زیادہ جوہری ہتھیار ہیں اور عالمی سطح پر جوہری ہتھیاروں کا 90 فیصد ذخیرہ انہیں دو کے پاس ہے ۔سپری کی تازہ رپورٹ کے مطابق امریکا اور روس معیاد ختم ہو جانے والے ایٹمی ہتھیاروں کو تلف کرتے رہے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس کے آغاز پر ان دونوں ملکوں کے پاس پچاس اضافی قابل استعمال وار ہیڈز تھے ۔محقق ہینس ایم کریسٹین کا کہنا تھا، ”ایسا لگتا ہے کہ روس اور امریکا دونوں ہی اپنی قومی سلامتی کی حکمت عملی میں جوہری ہتھیاروں سے متعلق اہمیت میں اضافہ کرتے نظر آتے ہیں۔”دنیا کے دیگر جوہری طاقت سے لیس سات ممالک کے پاس دس فیصد جوہری ہتھیار ہیں۔ اس میں بعض ممالک، جیسے برطانیہ، مستقبل میں اپنے جوہری ہتھیاروں میں توسیع کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ چین، بھارت اور پاکستان ایسے ممالک ہیں جو بہت تیزی سے اپنے جوہری ہتھیاروں کی تجدید اور ان کی صلاحیت بڑھانے میں مصروف ہیں۔ شمالی کوریا اقوام متحدہ اور امریکی پابندیوں کے باوجود اپنے بیلسٹک میزائلوں کے پروگرام کو وسیع تر کرنے میں لگا ہوا ہے ۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...