... loading ...
جنوری 2020 سے اپریل 2021کے عرصہ میں پاکستانیوں کو ذرائع ابلاغ کے مواد پر بڑھتی ہوئی اظہار رائے کی پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا اس طرح ملک میں آزادانہ اظہار رائے کے ماحول کو محدود کردیا گیا۔ پاکستان پریس فائونڈیشن(پی پی ایف)کی طرف سے جاری کردہ پاکستان پریس فریڈم رپورٹ 2020-2021 کے مطابق قتل، جسمانی حملوں،ماورائے قانون اغوا کے ساتھ ساتھ میڈیا کے اہلکاروں کو دھمکیوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، گزشتہ سال بھی میڈیا کے تیار کیے جانے مواد کو براہ راست کنٹرول کرنے کی کوششوں پر توجہ رکھی گئی تھی۔ میڈیا ریگولیٹری اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات، تمام پلیٹ فارمز پر پابندی اور ایسے قوانین تیار کرنے کی کوششوں نے جو قانونی اضطراب میں اضافہ کرتے ہیں، ایسا ماحول پیدا کیا ہے جہاں میڈیا کو سنسر کیا جاتا ہے ، اور صحافیوں کو سیلف سنسر شپ کی طرف دھکیل دیا جاتا ہے ۔رپورٹ میں نوٹ کیا گیا ہے کہ کوویڈ 19 کے پھیلائو کے ساتھ اس نئے چیلنج کی شمولیت نے متعدد صحافیوں اور میڈیا پریکٹیشنرز کی جانیں لے لی ہیں۔ خود وائرس سے صحافیوں کی حفاظت کے علاوہ وبائی مرض نے پریس کی آزادی کے معاملے میں بھی نئے مسائل پیدا کردیئے ہیں۔ فرنٹ لائن پر صحافیوں کے کردار اور کورونا وائرس میں اضافے کے خطرے کے پیش نظر رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ میڈیا پریکٹیشنرز کو فرنٹ لائن ورکر سمجھا جائے اور ان کو حفاظتی ویکسینیشن مہیا کرنے میں ترجیح دی جانی چاہئے ۔چونکہ دنیا میں تیزی سے ٹوئٹر جیسے آن لائن پلیٹ فارمز پر انحصار کیا جا رہا ہے ، اس لئے پاکستان میں، سوشل میڈیا کے یہ پلیٹ فارمز، میڈیاپر بالخصوص کوڈ 19 پر رپورٹنگ کرنے والی خواتین صحافیوں پر ٹرولنگ اور مربوط حملوں کا ذریعہ بن گئے ۔ براڈکاسٹ میڈیا کے حوالے سے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)نے ٹی وی چینلز کو وبائی مرض کی کوریج کرنے کی اجازت کے لئے ہدایات کے سیٹ بھی جاری کیے ہیں۔جنوری 2020 سے اپریل 2021 تک کے عرصے میں پاکستان پریس فانڈیشن (پی پی ایف)نے ریکارڈ کیا اپنے کام کی وجہ سے ایک صحافی کا قتل، گرفتاریوں اور نظربندی کے 10 واقعات، جبری اٹھائے جانے اور اغوا کے 4 واقعات، جسمانی حملوں کے 16واقعات، دھمکیوں کے 13واقعات، چھاپوں اور حملوں کے 4واقعات، انٹرنیٹ پر بڑی پابندی یا بلیک آٹ کے 5 واقعات، پیمرا کی 22 ہدایات جو آزادانہ اظہار رائے میں تخفیف کرتی ہیں، صحافیوں کے خلاف قانونی کارروائی کے 7واقعات اور قانون سازی کی 6 مثالوں نے پاکستان میں آزادانہ اظہار رائے کو منفی طور پر متاثر کیا ہے ۔اگرچہ صحافیوں کے خلاف جسمانی حملے کئی دہائیوں سے جاری ہیں، لیکن پاکستان میں اب تک میڈیا کے تحفظ کے لئے کوئی حفاظتی بل موجود نہیں ہے ۔ پی پی ایف بل کی منظوری کے لئے سرگرم طور پر لابنگ کررہی ہے اور وفاقی کابینہ سے اس پر عمل کرنے کی اپیل کرتی ہے ۔ لابنگ کی کوششوں میں، پی پی ایف نے اس معاملے پر سندھ کی صوبائی حکومت سے بھی لابنگ کی۔ صوبے کے لئے ایک علیحدہ ڈرافٹ بل تیار کیا گیا تھا اور حکومت سندھ نے اس بل کو صوبائی سطح پر منظور کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ پاکستان پریس فریڈم رپورٹ 2021میں صحافیوں اور میڈیا پریکٹیشنرز کے تحفظ کے لئے موثر قومی اور صوبائی قانون سازی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس کا کسی تاخیر کے بغیر نفاذ کیا جانا چاہئے ۔ملک میں ریگولیٹری اداروں حد سے زیادہ اثر و رسوخ سے کام کیا ہے اور مواد کو روکنے کے لئے حکومتی آلہ کار بن گئے ہیں۔ اگرچہ پیمرا براڈکاسٹ میڈیا کے لئے میڈیا ریگولیٹری ادارہ ہے ، لیکن اس کی 2020-21 کے دوران جاری کردہ ہدایات مواد پر سنسر کی حیثیت کے مترادف ہیں۔ پیمرا نے کوریج کے ان موضوعات پر جو ملک میں تازہ ترین اہم پیشرفت ہیں مکمل پابندی عائد کردی ہے ۔ اس کا نتیجہ میڈیا کے ذریعہ سنسرشپ کا نفاذ ہے جو ان پیشرفتوں کا احاطہ کرنے اور اپنے سامعین کو آگاہ کرنے سے قاصر ہیں۔ ان مکمل پابندیوں کے ذریعہ معلومات کے آزادانہ بہا کو محدود کردیا گیا ہے ۔ 2021کے محض چند مہینوں میں ہی، پیمرا نے قومی احتساب بیورو کو کوریج سے متعلق ہدایات جاری کیں، ممنوعہ تحریک لبیک (ٹی ایل پی) پارٹی کی کوریج پر پابندی عائد کی، اور صحافیوں کو کابینہ کے اجلاسوں کے ذرائع پر رپورٹنگ کرنے سے روک دیا۔آن لائن مواد کی نگرانی کے لئے قانون سازی کرنا ایک اور تشویشناک بات ہے ۔ جنوری میں، پاکستان ٹیلی مواصلات ایکٹ، 1996اور پی ای سی اے کے تحت وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا کے قواعد اور شہری تحفظ(آن لائن ہارم کے خلاف)قواعد2020کی منظوری دے دی۔میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ ڈریکونین قوانین حکومت کو مواد کی نگرانی پر ایک بہت بڑا کنٹرول دے سکتے ہیں ۔ ان قواعد نے زبردست مزاحمت کا سامنا کیا جس کی وجہ سے مارچ 2020 میں ان کو معطل کردیا گیا۔ نومبر 2020 میں، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے غیر قانونی آن لائن مواد کو ختم کرنے اور مسدود کرنے (طریقہ کار، نظراندازی اور حفاظتی اقدامات)قواعد 2020 کو مشتہر کیا۔ ان قوانین کو عدالتوں میں چیلنج کیا گیا ہے ۔2020کے دوران، پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی (پی ٹی اے ) کے اقدامات کا صحافیوں کو براہ راست نقصان ہوا جس نے سوشل میڈیا پر مواد پر پابندی لگانے اور مواد کو آن لائن شیئر کرنے کو جرم قرار دیا۔ میڈیا کے کارکنوں کے خلاف سوشل میڈیا پر شیئر لردہ مواد کے لئے مجرمانہ شکایات درج کی گئیں۔رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ اسٹیک ہولڈرز انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی، قواعد و ضوابط کے مسودے کے عمل میں فعال طور پر شامل ہوں۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ پاکستان پریس فریڈم رپورٹ 2020-20121 میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تقریبا مطلق استثنی کی موجودہ صورتحال کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ، وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس بات کو یقینی بنا ئیں کہ صحافیوں اور میڈیا پریکٹیشنرز کی یک طرفہ نظربندی اور تشدد، جبری گمشدگی، اغوا، اور قتل سے متعلق تمام معاملات میں قابل اعتماد تفتیش اور بھرپور فوجداری قانونی کارروائی کی جا ئے ۔ان پلیٹ فارمز پر مواد کو کنٹرول کرنے کے لئے قوانین اور قواعد بنانے کی بڑھتی کوششوں کے ساتھ آن لائن شیئر کردہ مواد کی براہ راست پولیسنگ کے نتیجے میں آن لائن دائرے میں آزادانہ اظہار رائے کے لئے جگہ تنگ ہوتی جارہی ہے جو روایتی میڈیا کے مقابلے میں زیادہ کھلی اور قابل رسائی تھی۔ آن لائن مواد کی پولیسنگ میں اضافہ ہوا ہے ، براڈکاسٹ میڈیا کے لئے مزید پابندی والی ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ پرتشدد حملوں کا سامنا کرنے والے صحافیوں کے تحفظ کا فقدان ہے ۔ یہ سال پاکستان میں آزادی ! صحافت کے لئے ایک تاریک تصویر پیش کرتا ہے۔
خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کو سازگار سیاسی ماحول فراہم ہے، خیبر پختونخوا میں آپریشن نہیں کرنا تو کیا خارجی نور ولی کو وزیر اعلیٰ لگا دیا جائے؟ اس کی بیعت کرلی جائے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر وزیر اعلیٰ کے پی فرما رہے ہیں کابل ہماری سکیورٹی کی گارنٹی دے، کیا ہبت اللہ بتائیں گے چارس...
اب تک کہیں سے اشارہ نہیں ملا ، بانی پی ٹی آئی سے ہم ملے گے ان سے مکالمہ ہو گا،ہدایت لیں گے پھر ان سے بات ہوسکتی ہے،سلمان اکرم راجا کا بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار سندھ حکومت احسان نہیں کر رہی، سہیل آفریدی کو پروٹوکول دینا آئینی حق ،رانا ثنا 5 بڑوں وال...
مصدقہ اطلاعات پرکئی ہفتوں پر محیط انتہائی پیچیدہ اور پیشہ ورانہ انٹیلی جنس آپریشن،گرفتار دہشت گردوں میں جلیل احمد عرف فرید، نیاز قادر عرف کنگ، حمدان عرف فرید شامل ہیں کارروائی میں 30 عدد امونیم نائٹریٹ سے بھرے ڈرم، 5 دھماکہ خیز سلنڈرز، ایک پرائما کارڈ اور ڈیٹونیٹرز کی بڑی مقدار...
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 9 سے 11 جنوری تک سندھ کا تاریخی دورہ کریں گے،پی ٹی آئی آٹھ فروری یومِ سیاہ کے طور پر منائیں گے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا،پریس کانفرنس پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے انصاف ہاؤس کراچی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...
ڈیلسی روڈریگز نے درست کام نہیں کیا تو مادورو سے زیادہ بھاری قیمت چکانا پڑے گی گرین لینڈ امریکی دفاع کیلئے ضروری ہے ،امریکی صدرکی نائب صدر وینزویلا کو دھمکی واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا نے درست رویہ اختیار نہ کیا تو امریکا دوبارہ حملہ کر دے ...
روشنیوں کا شہر مختلف مسائل کا شکار، ٹوٹی سڑکیں، کھلے نالوں نے شہر کی شکل بگاڑ دی،ماہرین نے صحت کیلئے ہولناک قرار دیدیا ان فوڈ اسٹریٹس اور غذائی اسٹالز میں پہلے ہی حفظان صحت کے اصولوں کا فقدان ہے رہی سہی کسر اڑتی دھول مٹی نے پوری کردی روشنیوں کا شہر کہلانے والا کراچی مختلف مسا...
15 نکاتی ایجنڈے میں واضح کیا گیا کہ ملٹری آپریشن کسی بھی مسئلے کا حل نہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تمام فریق مل کر بیٹھیں گے تو مؤثر پالیسی بنے گی اور امن بحال ہوگا،صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کسی بھی ملٹری آپریشن...
پنجاب میں احتجاج کی قیادت سہیل آفریدی، خیبرپختونخوا میں شاہد خٹک کریں گے جو مذاکرات کرنا چاہتے ہیں وہ کرتے رہیں احتجاج ہر صورت ہوگا، پارٹی ذرائع پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق اس شیڈول احتجاج کے لی...
سندھ کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،پیپلز پارٹی کراچی سے دشمنی کرتی ہے ایم کیو ایم ، پیپلزپارٹی پر برا وقت آتا ہے تو مصنوعی لڑائی لڑنا شروع کر دیتے ہیں،پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول ...
9 تا 11 جنوری کراچی، حیدرآباد سمیت دیگر شہروں کا دورہ کریں گے، سلمان اکرم راجا مزارقائد پر حاضری شیڈول میں شامل، دورے سے اسٹریٹ موومنٹ کو نئی رفتار ملے گی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اپنے دورے کے دوران کراچی، حیدرآباد سمیت دیگر شہروں کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ عوام سے براہِ را...
اٹلی،ارجنٹائن،پیرس، یونان ، ٹائمز اسکوائر ،شکاگو ،واشنگٹن اور دیگر امریکی شہروں میںاحتجاج امریکا کو وینزویلا سمیت کسی غیر ضروری جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہئے،مشتعل شرکا کا مطالبہ امریکا کی جانب سے وینزویلا پر حملے کے خلاف امریکی شہروں سمیت دنیا بھر میں مظاہرے ہوئے جن میں ٹرمپ ...
کاراکاس میں کم از کم سات زور دار دھماکے، اہم فوجی تنصیبات اور وزارت دفاع کو نشانہ بنایا گیا ،دھماکوں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی غائب، آسمان میں دھواں اُٹھتا ہوا دیکھا گیا امریکی فوج کی خصوصی یونٹ ڈیلٹا فورس نے رات کے وقت ان کے بیڈروم سے اُس وقت گرفتار کیا جب وہ گہری نیند سو رہے...