... loading ...
امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ میں اور میرے اہل خانہ ہماری پیاری دادی سارہ اوباما کے انتقال پر سوگوار ہے ۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں بارک اوباما کا کہنا ہے کہ میری دادی کو پیار سے لوگ ماما سارہ کہتے تھے لیکن ہم انہیں دانی یا نانی کہتے تھے ۔سابق امریکی صدر کا اپنے پیغام میں یہ بھی کہنا تھا کہ ہم انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ان کی زندگی میں کئے گئے کاموں کو بھی یاد رکھا جائے گا۔بارک اوباما نے اپنے پیغام میں اپنی دادی کے ساتھ لی گئی یادگار تصویر بھی شیئر کی ہے ۔واضح رہے کہ سارہ اوباما سابق امریکی صدر بارک اوباما کی سوتیلی دادی ہیں جو کہ 99 سال کی عمر میں کینیا میں انتقال کر گئیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی خبروں کو جھوٹ قرار دیا ہے ۔اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے اس پر سپریم کورٹ جاؤ...
برطانیہ کی قانونی درسگاہ مڈل ٹیمپل میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی اور انہیں مڈل ٹیمپل میں بطور بینچرمنتخب کیا گیا ہے ۔ تاہم، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے درسگاہ کے باہر سابق چیف جسٹس کے خلاف احتجاج بھی کیا۔پی ٹی آئی کے کارکن شام سے لندن کے مڈ...
بچوں کی ویکسینیشن سے متعلق بین الاقومی ادارے میں پرکشش ملازمت ملنے کے بعد سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔ثانیہ نشتر نے پارٹی سے مشاورت کے بعد اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا ہے ۔سینیٹ سیکریٹریٹ نے ضروری کارروائی کا ...
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔شبلی فراز نے کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکنے اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی جی ایف آئی اور وفاق کو فریق بنای...
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملہ افسوس ناک ہے ، نادرا کو حملہ آوروں کی شناخت کے لیے فوری اقدامات اور شہریت منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا کو ہدایت دی ہے کہ فوٹی...
سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17سے بڑھا کر 23کرنے کا بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا بل جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔سپریم کورٹ آف پاکستان چیف جسٹس سمیت 23 ج...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر قتل و غارت گری روکنے اور امن قائم ہونے تک دنیا میں خوشحالی قائم نہیں ہوسکتی۔ریاض میں فیوچر سمٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد پر سعودی فرمانروا اور ولی عہد کومبارکباد پیش کرتا ...
بانی پی ٹی آئی سے متعلق اراکین کانگریس کا خط امریکی صدر کو موصول ہوگیا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے تصدیق کردی۔گیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میتھیو ملر نے کہا ہم ممبران کو مناسب وقت پر اس کا جواب دیں گے ۔امریکی معاون سیکریٹری مونیکا جیکبسن کی وفاقی سیکریٹری...
پشاور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصا ف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 14 روز تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے بشری بی بی کی جانب سے مقدمات کی تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی ...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ملک کے صدر بن کر امریکی فوجیوں کو جنگیں لڑنے کے لئے بیرون ملک نہیں بھیجیں گے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حریف کملا ہیرس کامیابی کی صورت میں امریکا کو تیسری عالمگیر جنگ کی طرف لے جائیں گی جس ...
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لندن میں مختصر قیام کے بعد امریکا کے لیے روانہ ہو گئے ۔نواز شریف نے امریکا روانگی کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ میاں صاحب! آپ وزیرِ اعظم کیوں نہیں بنے ؟ نواز شریف نے کہا کہ امریکا جانے سے پہلے یہ سوال پوچھنا ضرو...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ یہ لوگ جیل میں عمران خان کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ہم چپ نہیں بیٹھیں گے ۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مل کر صبر آگیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا ہے ؟۔ 3 اکتوبر سے با...