... loading ...
پاکستان نے بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ممتاز کشمیری سیاسی رہنما اور انسانی حقوق کی علمبردار آسیہ اندرابی کی رہائی کے لئے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور جینیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سے رابطہ کیا ہے ۔ آسیہ اندرابی کی جان خطرے میں ہے جنہیں 18 جنوری 2020 کو ایک جعلی عدالت نے ا ن کی حق گوئی سے خاموش کرانے کے لئے ناحق سزا سنائی تھی۔انسانی حقوق کی توانا آواز اور خواتین کو بااختیار بنانے کی مبلغ کے طورپر آسیہ اندرابی نے غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں عوام کی بنیادی آزادیوں کے حصول اور سماجی اصلاحات کے لئے چار دہائیوں سے انتھک کام کیا ہے ۔ انہوں نے دختران ملت کے نام سے تنظیم قائم کی جو غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں خواتین کے حقوق کی سب سے بڑی جماعت ہے ۔ اس تنظیم نے خواتین کی تعلیم، انہیں بااختیار بنانے ، ان کی فلاح وبہبود وسلامتی خاص طورپر قابض بھارتی افواج کی جانب سے خواتین کے خلاف جنسی جرائم اور تشدد کے واقعات سے بچاو اور تحفظ کے حوالے سے گراں قدر کام کیا ہے ۔ آسیہ اندرابی گزشتہ پندرہ سے زائد برس سے سیاہ قوانین اور بے بنیاد الزامات پر غیرانسانی صورتحال میں غیرقانونی طورپر قید وبند کی صعوبتیں برداشت کررہی ہیں۔ بھارت سیاہ قوانین، بدترین جبرو استبداد اور ظلم کے ہتھکنڈوں کے ذریعے غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں اپنے غیرقانونی قبضے کو دوام بخشنا چاہتا ہے ۔بھارتی حکومت آسیہ اندرابی پر جھوٹے اور بے بنیادی الزامات کے تحت مقدمے کی کارروائی چلارہی ہے ۔ دانستہ طورپر اس مقدمے کی سماعت کی رفتار تیز کی گئی اور اس ضمن میں قانونی عمل کے تقاضوں کو نظرانداز کیاگیا ہے جس سے قابض حکومت کی اس بدنیتی کا واضح پتہ چل جاتا ہے کہ عدالتی قتل کی تیاری کی جارہی ہے ۔کشمیریوں کی جائز وقانونی جدوجہد کو بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے طورپر پیش کرنا اور جھوٹے من گھڑت مقدمات کے ذریعے کشمیری قیادت کو ظلم وجبر کا نشانہ بنانا اقوام متحدہ کے منشور، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادوں، عالمی انسانی حقوق اور انسانیت سے متعلق قانون کی صریحا خلاف ورزی ہے ۔پاکستان اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت پر زور دے کہ آسیہ اندرابی، ان کے شوہر اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قائم کئے گئے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات فوری ختم کرے اور انہیں مکمل قانونی تحفظ فراہم کیاجائے جس میں غیرجانبدارانہ عدالتی عمل کی فراہمی کا حق شامل ہے ۔ اس کے ساتھ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں گرفتار شدہ تمام کشمیریوں خاص طورپر سیاسی قیدیوںاورانسانی حقوق کے کارکنان کو رہا کیاجائے ۔ اے ۔ایف۔ایس۔پی۔اے ، پی۔ایس۔اے اور یو۔اے ۔پی۔اے جیسے کالے قوانین منسوخ کئے جائیں، ماورائے عدالت قتل اور ہلاکتوں کے تمام واقعات کی اقوام متحدہ کی نگرانی میںتحقیقات کرائی جائیں، انسانی حقوق کے لئے ہائی کمشنر کے دفتر کی دونوں کشمیر رپورٹس میں دی جانے والی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کیاجائے جس میں اقوام متحدہ کمشن آف انکوائری کا قیام بھی شامل ہے ۔
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے، وزیر خیبر پختونخوا بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے بیرونی سازش کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،خطاب وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد سے پاک...
یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو یہ ملکی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی کا حصہ ہے وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خ...
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...
بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا عندیہ،8 ماہ میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گا،جنوری 2027 سے ہدفی (ٹارگٹڈ) سبسڈی متعارف کرائی جائے گی،ذرائع سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر صارفین کو فراہم کی جائے گی، غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی،حکومت صارفی...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...
ایران کیخلاف جارحانہ فوجی مرحلہ ختم ہو چکا، امریکا کا مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ،ضرورت پڑنے پر کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی گفتگو ایران شرائط مان لیتا ہے تو امریکا اور اسرائیل کی تہران کیخلاف جنگ ختم ہو سکتی ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھ...
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...