... loading ...
چودہ ملکوں میں کرائے گئے ایک تازہ ترین سروے میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران امریکا اور دیگر ترقی یافتہ معیشتوں میں چین کے تئیں عوامی ناپسندیدگی میں اضافہ ہوا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ سروے کورونا وائرس کی وبا کے پس منظر میں ایسے وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ عہدہ صدارت پر فائز ہونے کے لیے انتخابی میدان میں ہیں اور چین ان کی خارجہ پالیسی کا اہم موضوع ہے اور وہ اس عالمگیر وبا کے لیے چین کو مورد الزام ٹھہراتے رہے ہیں۔امریکا سے کام کرنے والے ادارے پیو ریسرچ سینٹرکے مطابق اس نے 10جون سے 3 اگست کے درمیان 14 ترقی یافتہ ملکوں میں چین سے متعلق ایک سروے کرایا۔ اس سروے میں 14276 بالغ افراد نے حصہ لیا اور ان کی اکثریت نے مختلف امور میں چین کے رویے کے تئیں ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے ۔پیو کی طرف سے ایک عشرے سے زیادہ عرصے قبل شروع کیے گئے اس طرح کے سروے کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے جب آسٹریلیا، برطانیہ، جرمنی، نیدرلینڈ، سویڈن، امریکا، جنوبی کوریا، اسپین اور کینیڈا میں لوگوں نے چین کے تئیں اب تک سب سے زیادہ منفی خیالات کا اظہار کیا۔پیو رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے چین کے رویے کے بارے میں 61 فیصد لوگوں کی رائے تھی کہ چین نے اس وبا کو خراب طریقے سے نمٹنے کی کوشش کی تاہم 37 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ چین نے اچھا کام کیا ہے ۔دوسری طرف سروے میں شامل 84 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں امریکا کا رول چین سے بھی خراب رہا۔پیو کے سروے میں تاہم یہ دلچسپ بات بھی سامنے آئی کہ شی جن پنگ کے تئیں بڑھتے ہوئے عدم اعتماد کے باوجود بیشتر ملکوں میں لوگوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے چینی صدر پر زیادہ بھروسے کا اظہار کیا۔ جرمنی میں 78 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ انہیں شی جن پنگ پر اعتماد نہیں ہے لیکن 89 فیصد لوگوں نے یہی رائے ٹرمپ کے بارے میں دی۔جہاں تک اقتصادی طاقت کا سوال ہے تو بیشتر ملکوں کے لوگوں نے چین کے حق میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔ صرف امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کے زیادہ لوگوں کا خیال تھا کہ امریکا دنیا کی سب سے بڑی اقتصادی طاقت ہے ۔یہ سروے جن ممالک میں کرائے گئے ان میں آسٹریلیا، بیلجیئم، برطانیہ، کینیڈا، ڈنمارک، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، نیدرلینڈ، جنوبی کوریا، اسپین، سویڈن اور امریکا شامل تھے ۔
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...
معرکہ حق میں شاندار فتح سے کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں اجاگر ہوا،وزیراعظم جلد کشمیر کی آزادی ممکن ہوگی ، کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی کٹھ پتلیوں کا حال انڈین طیاروں کی طرح ہوگا، معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت پراکی...
آزادی اظہاررائے کی آڑ میںعوام کو تکلیف پہنچانے نہیںدیں گے،سیدمراد علی شاہ احتجاج کیلئے کئی مقامات ہیں، مرکزی سڑکوں پر احتجاج نہیں کیا جاسکتا، میڈیا سے گفتگو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ک...
کسی کو بھی کراچی بند کرنے کی اجازت نہیں، شہر قائد ملک کا معاشی مرکز ہے اس کا پہیہ چلتا ہے تو ملک چلتا ہے،ضیا لنجار پیر محمد شاہ پر لگے الزامات کی انکوائری جاری ہے، رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا مناسب نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پاکستان تحریک انصاف (...
ملک بھر میںکشمیریوں سے غیر متزلزل حمایت کا عہد، شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے مختلف مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی پاکستان ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے جدوجہد آزادی میں مصروف ...
پاکستان اور جموں وکشمیر کے اٹوٹ رشتے کی تجدید، دنیا کشمیریوں کی پکار سنے گی پاکستان اور آزاد کشمیر میںجوش و خروش سے جلسے ، جلوسوں ، ریلیوں کا انعقادکیا جائیگا پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر میںآج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا جسکا مقصد بھارتی ظلم ستم...
ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں، مولانا عبدالغفور حیدری 8 فروری کا الیکشن قوم کیلئے ناقابل قبول ، عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے،بات چیت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) نے 8 فروی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری جنرل جمعیت...
آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں پھلوں کی 2۔28 اور مصالحہ جات کی 2 فیصدقیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا رمضان المبارک کی آمدسے قبل مہنگائی میں اضافہ، آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں۔ تفصیلات...