... loading ...
برطانیامیں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بریگزٹ (یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی) سے پاکستان کے لیے تجارت اور بیرون ملک ملازمت کے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔ایک انٹرویو میں نفیس زکریا نے کہا کہ بریگزٹ کے بعد برطانیہ میں طلب اور خلا سے متعلق مارکیٹ کی سطح پر باقاعدہ تحقیق کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہی پاکستان کے لیے ایک موقع ہے ، ہم دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان میں کیا موجود ہے جو یہاں (برطانیا) میں کارآمد ہوسکتا ہے ،نفیس زکریا نے مثال دی کہ کس طریقے سے پاکستان کے انسانی وسائل برطانیہ کے لیے فائدہ مند ہوسکتے ہیں جو ملازمتوں کی بھرتی کے لیے استعمال ہوسکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف کسی ایک مخصوص حلقے کے لیے نہیں بلکہ یہ ملازمتیں ڈاکٹروں، نرسوں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین اور دیگر کے لیے بھی ہوسکتی ہیں۔پاکستانی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ جب ایک جیسی قیمت والی اشیا کی طلب میں اضافہ ہوجائے تو برطانیہ میں پاکستانی اشیا کارآمد ہوسکتی ہیں۔نفیس زکریا کا بیان ایسے وقت میں آیا جب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی حکومت بغیر معاہدے کے بریگزٹ پر زور دے رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ برطانیا طویل عرصے تک یورپی یونین کا رکن نہیں رہے گا اور نہ ہی کوئی تجارتی معاہدہ ہوگا۔اگر بورس جانسن بغیر معاہدے کے بریگزٹ میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو اس اقدام کے نتیجے میں یورپی یونین اور برطانیہ کا تجارتی تعلق ڈرامائی انداز میں متاثر ہوسکتا ہے ۔علاوہ ازیں نفیس زکریا نے پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے ردعمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمینٹرینز نے اپنی جماعتوں میں جس سطح پر تشویش کا اظہار کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔نفیس زکریا نے مزید کہا کہ 100 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے اپنی قیادت، اقوام متحدہ میں رہنماں اس کے ساتھ ساتھ بھارتی قیادت کو خط لکھے ہیں اور کشمیر میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ صرف خطوط لکھنے پر نہیں رکے انہوں نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی بات کی ہے ۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیا میں کشمیر کی حامی ریلیوں میں زیادہ افراد کی شرکت برطانوی کمیونٹی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بحران کا مثبت ردعمل ہے ۔
اسلام آباد میں تاریخ ساز بیٹھک، امریکا اور ایران میں مذاکرات کے 2 ادوار مکمل،فریقین محتاط،پرامید،کاغزات کا تبادلہ ،ٹیکنیکی گفتگو آج مذاکرات کے پہلے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، دوسرے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان براہِ ر...
سعودی وزیر خزانہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ اور اخراجات کے پیش نظر پاکستان کو مالی مدد کا یقین دلایا پاکستان کی سعودی عرب سے مزید مالی امداد کی درخواست ، نقد ڈپازٹس میں اضافہ اور تیل کی سہولت کی مدت میں توسیع شا...
علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں مثبت پیشرفت ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن علاقائی استحکام کیلئے تعمیری کردار ہے، اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حالیہ سفارتی کوششوں کو علاقائی کشیدگی میں کمی، پائیدار امن اور ع...
اسرائیل نے گزشتہ 40دنوں میں سے 36دن غزہ پر بمباری کی،عرب میڈیا 23ہزار 400امدادی ٹرکوں میں سے 4ہزار 999ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے گزشتہ 40 دنوں میں سے 36 دن غزہ پر بمباری کی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 107 فلسطینی شہید او...
امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کریں گے، امریکی ،ایرانی حکام کی بالمشافہ ملاقات کا امکان ایران کا وفد وزیر خارجہ عراقچی اور اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں شریک ہوگا اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی سے متعلق اہم مذاکرات کا پہلا دور آج ہوگا، دونوں ممالک ے ا...
فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ،ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع ، نئی چوکیاں بن گئیں،گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ،اسکول بند وفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع کر دی گئی، نئی چوکیاں بھی ب...
حکومت سندھ نے مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذکر دیے ،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سندھ پولیس کی مدد سے اپنے علاقوں میں احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت شادی ہالزکو رات 8 سے 12 بجے تک تقریبات کی اجازت ، ہوٹلز اور فوڈ آؤٹ لیٹس شام 7 سے رات 11:30بجے تک کھلے ...
جماعت اسلامی کی پی پی رکن کی نشست اپوزیشن لیڈر سے آگے رکھنے پر تنقید جھگڑے پر اجلاس کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا،میئر کراچیکی اراکین کو روکنے کی کوشش کراچی میں کے ایم سی سٹی کونسل اجلاس کے دوران جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں ہاتھا پائی ہوگئی، جھگڑے کے باعث اجلاس کچھ دی...
ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے، پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے مقرر کردی پاکستان میں پیٹرول 55 روپے، ڈیزل 100 روپیفی لیٹر سستا ہو سکتا تھا، ذرائع وزیر اعظم کا پٹرول 12 روپے، ڈیزل 135 روپے سستا کرنے کا اعلان، ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے مقرر، پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 36...
مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا پوری دنیا مجھے جانتی ہے، اب دہشتگرد اسمگلر سے بات کرپشن پر آگئی ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اگر کرپشن کے ثبوت ہوتے تو ابھی تک میرے ہاتھ میں ہتھکڑیاں لگ چکی ہوتیں، جلسہ ڈیلے کرنے کے سوال پر ردعمل وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے کوئی فرق نہیں پ...
حزب اللہ طبی گاڑیوں،سہولیات کو وسیع پیمانے پر فوجی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس دعوے کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کیا اسرائیلی فوج کے ترجمان ایویچی ادری نے لبنان میں ایمبولینسوں کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ طب...
شہباز شریف اور فیلڈ مارشل نے ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبلدونوں ممالک کو رضا مند کر لیا،ٹرمپ کا ایران پر حملے مؤخر کرنے کا اعلان، دو ہفتوں کی جنگ بندی پر آمادگی امریکا اور ایران نے دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے اسلام آباد میں مذاکرات پر رضامند ہو گئے۔ واضح رہے کہ امریکا...