... loading ...
سندھ حکومت نے افسران کی کمی کو آڑ بناتے ہوئے ایک تیر سے کئی شکار کرنے کی مکمل منصوبہ بندی کرلی، ایک جانب سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات سے کھلواڑ تو دوسری جانب من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ زور و شور سے جاری، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمان کو اضافی چارج اور خصوصی ٹاسک دیکر پروجیکٹ ڈائریکٹر گجر نالہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری اس حوالے سے واضح رہے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے تحت اضافی عہدوں کی بندر بانٹ پر مکمل پابندی عائد ہے، کیا کیا جائے 70 سالہ بگاڑ عادت کا حصہ ہے اسی مزاج اور چسکے کے سبب حکومت سندھ کی من مانیاں جاری ہییں۔
ڈا کٹر سیف الرحمان کا شمار شہری حکومت کے کرپٹ ترین افسران میں ہوتا ہے، ادھر گجر نالہ،کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی حیثیت میں انکی تعیناتی نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں، اس عمل سے کسے خوش کرنا مقصود تھا اس قدر اہم منصوبہ کرپٹ افسران کی نذر کرنا کن مقاصد کے تحت یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے، اسے سمجھنا قطعی مشکل نہیں ،سونے پہ سہاگہ کرپٹ افسر کے ماتحت انجینئرز کا چرچہ زبان زد عام ہے سابقہ شہری حکومت میں میدان کرپشن کے تجربہ کار اور مایہ ناز کھلاڑی تھے اور 4 سالہ دور حکومت میں بھرپور اننگ کھیلی اور کروڑوں روپے بطور رشوت وصول کرتے ہوئے اپنے حاصل شدہ اختیارات کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے شدید ترین مالی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کو فروغ دیا، اس غیرقانونی عمل کے ذریعے ایک جانب اپنے عہدے حلف اور فرائض سے مجرمانہ غفلت برتی تو دوسری جانب ادارے اور ملک وقوم کی بدنامی سمیت بددیانتی اور بدانتظامی کے فروغ کا باعث بنے ایسے افسران کی انتہائی اہمیت کے حامل پروجیکٹ میں تعنیاتی شکوک وشبہات کا باعث اور قابل ایماندار افسران کے ساتھ ادارے کی تباہی و بربادی کا باعث بھی، اس صورتحال نے حکومتی رٹ اور نیک نیتی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اپنے حلف اور فرائض کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...
ترقی کیلئے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، ہمارا مستقبل روشن ہے،معرکہ حق اور اس میں ہونے والی شکست کو کبھی بھول نہیں سکے گا، پاکستان ن...
مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، بیٹھ کر بات کریں، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیںشہباز شریف انشااللہ‘ بیرسٹر گوہر کا وزیر اعظم کو جواب شہباز شریف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان مکالمہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے قبل ہوا، قومی اسمبلی میں وزیراعظم اٹھ کر بیرسٹر گوہر سے مصافحہ...
سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں مایوس ہوئی،اُمید تھی کہ مخصوص نشستیں ہمیں مل جائیں گی 39 امیدواروں کے نوٹیفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمی...