... loading ...
ملک کی بڑی جماعتوں نے عام انتخابات سے قبل شہری سطح پر ووٹرز کی متوجہ کرنے کے لیے پانی، معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات سمیت دیگر محکموں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے اعلانات اور وعدوں کاسلسلہ شروع کردیا ہے، پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) جبکہ حال ہی میں اتحاد کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں تمام مذہبی جماعتیں متحد ہوگئی ہیں، سکھر شہر جسے پیپلز پارٹی کا گڑھ کہا جاتا ہے لیکن اب جو صورتحال وہاں نظر آرہی ہے، وہ بالکل برعکس ہے، کیونکہ تمام پارٹیاںاپنااپناووٹ بینک مستحکم دیکھ رہی ہیں۔اورکامیابی کے دعوے بھی کررہی ہیں ۔لیکن سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق سکھر شہر میں صرف دو پارٹیوں کا ٹکرائو ہوگا، ایک پیپلز پارٹی اور دوسری پاکستان تحریک انصاف، بقایا جو پارٹیاں ہیں مسلم لیگ(ف)، اتحاد کمیٹی، مسلم لیگ(ن) ، تبدیلی پسند پارٹی ،جمعیت علماء اسلام ان کا شمار نہ ہونے کے برابر ہوگا۔
حال ہی میں تبدیلی پسند پارٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ ہم عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے اورہزاروں لوگوں کا مجموعہ اکھٹے کریں گے لیکن جلسہ گا ہ کی سینکڑوں خالی کرسیاںان کامنہ چڑاتی نظرآئیں اورا س پارٹی کے تمام دعوے ہواہوگئے۔اس حقیقت سے انکارممکن نہیں کہ کسی بھی جلسے میں شرکت کے لیے عوا م کوگھروں سے نکالنابڑی بات ہے ۔سکھرشہرکی حدتک تویہ ہی دیکھاگیاہے کہ پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کے جلسوں میں لوگ بڑی تعدادمیں شریک ہوتے ہیں جبکہ دیگرجماعتیں اس میں ناکام رہتی ہیں۔ ضلع سکھر میں پیپلز پارٹی کی جانب سے کافی عرصے سے کوئی بڑا جلسہ نہیںکیا۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے ایم این اے نعمان اسلام شیخ کنفرم ہوگئے ہیں لیکن سکھرکی عوام کی اکثریت نعمان اسلام شیخ کو پسند نہیں کرتی کیونکہ جب سے نعمان اسلام شیخ ایم این اے ہوئے ہیں تب سے آج تک نہ ہی کوئی کھلی کچہری انعقاد کی ہے اور نہ ہی کسی علاقے میں نظر آئے ہیں، حال ہی میں نعمان اسلام شیخ صرف ایک مرتبہ سکھر شہر میں نظر آئے ہیں اور وہ بھی افطار پارٹی میں، اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نعمان اسلام شیخ کو ایم این اے کا ٹکٹ دے کر اپنے ہی پائوں پر خود کلہاڑی ماری ہے کیونکہ ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے مبین جتوئی ہیں جو انتہائی تیزی سے سکھر شہر میں مقبولیت حاصل کرچکے ہیں، خاص طور پر سکھر شہر کے پسماندہ اور دیہی علاقوں کے نوجوانوں نے مبین جتوئی کا ساتھ دینے کا اعادہ کیا ہے، دوسری جانب سکھر شہر کے تعلقہ پنو عاقل سے ایم این اے کی سیٹ پرقائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کنفرم ہوگئے ہیں، اس بار سائیں خورشید احمد شاہ جیتیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ تو الیکشن میں ہوگا ۔
ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پنو عاقل سے مسلم لیگ(ف) کے فقیر عنایت برڑو ایک مضبوط امیدوار اورپرعزم دکھائی دیتے ہیں، گذشتہ الیکشن میں انہوں نے 58 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے، اس بار شاید پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ف) کا کانٹے دار مقابلہ ہوگا، کیونکہ دونوں سیاسی پارٹیاں پر امید نظر آتی ہیں، 4صوبائی نشستوں پر پیپلز پارٹی سکھر سے سائیں ناصر شاہ اور جام اکرام اللہ دھاریجو کنفرم ہوگئے ہیں اور باقی دو کا ابھی فیصلہ نہیں آیا، بقیہ 2 صوبائی نشستوں کی بھاگ دوڑ میں جاوید شاہ، فرخ شاہ، سید اویس قادر شاہ، محمد علی شیخ اور چوہدری اظہر حسنین کے نام شامل ہیں ،صوبائی نشست کے لیے ان پانچوں میں تین مضبوط امیدوار ہیں ایک جاوید شاہ ،سید اویس قادر شاہ اور تیسرا فرخ شاہ، سائیں جاوید شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے قریبی دوست ہیں، فرخ شاہ سائیں خورشید احمد شاہ کے بڑے صاحبزادہ ہیں اور تیسرے سید اویس قادر شاہ بھی سائیں خورشید احمد شاہ کے داماد ہیں، اس بار الیکشن میں صوبائی نشستوں پر سائیں ناصر شاہ اور سائیں جاوید شاہ اور اویس شاہ کا پلڑا بھاری ہے ، گـذشتہ الیکشن میں ایم پی اے کی سیٹ سے سید ناصر شاہ اور سید اویس شاہ جیتے تھے، لیکن اس دفعہ عوام کی سوچ میں تبدیلی نظر آئی ہے، صوبائی نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کو عوام میں کچھ زیادہ پذیرائی حاصل ہے لیکن گذشتہ الیکشن کی طرح نہیں، اس بار شاید پاکستان تحریک انصاف، ایم کیو ایم، جمعیت علماء اسلام، متحدہ مجلس عمل، اتحاد کمیٹی اور آزاد امیدواروں کی جانب عوام کاجھکائوکچھ زیادہ دکھائی دے رہا ہے،جسے دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ اس بار سکھرشہرسے پیپلز پارٹی کلین سوئپ نہ کر پائے گی۔
تحریک انصاف کے رہنما مبین جتوئی نے گذشتہ ماہ سکھر کے نواحی علاقے بچل شاہ میانی جو پیپلز پارٹی کا مضبوط قلعہ سمجھا جاتا ہے ، جہاں سے پیپلز پارٹی ہمیشہ سے ہی فتح کرتی آئی ہے، بچل شاہ میں تحریک انصاف کا جلسے نے ایک نیا موڑ لے لیا، جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کرکے یہ ثابت کردیا کہ بچل شاہ میانی اب پیپلز پارٹی کا نہیں بلکہ تحریک انصاف کا گڑھ بن گیا ہے، اس جلسے میں لوگوں کا جوش وخروش دیکھ کر اندازہ لگایا جاتا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سیاسی لوگوں سے اب وہ بیزار ہوچکے ہیں ، بچل شاہ میانی کے مکین اب تبدیلی لانا چاہتے ہیں، وہ تبدیلی تحریک انصاف کے رہنما مبین جتوئی ہی لاسکتے ہیں۔ مبین جتوئی کے والد دیدار جتوئی نے جب تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد دن رات پارٹی کے ممبران اور ورکروں کے لیے محنت کرتے دکھائی دیئے ،سکھر شہر کا شاید ہی کوئی علاقہ ہوگا جو رہ گیا ہوگا، چھوٹے موٹے جلسے جلوس، دفاتر کا افتتاح،افطار پارٹیاں کرتے دکھائی دے رہے ہیں، 24 گھنٹے کارکنوں کی آواز کو لبیک کہنا اور ان کے مسائل کو حل کرنا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ تحریک انصاف کی پارٹی سے کتنے سچے ہیں۔ مبین جتوئی کے مطابق کہ ہم انشاء اللہ اپنی جیت سے پرعزم ہیں کیونکہ ہم ان غریب عوام کی وجہ سے سیاست میں آئے ہیں اور ان غریب عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے میدان میں اترے ہیں اور انشاء اللہ ہمیشہ ہی غریب عوام کا ساتھ دیں گے اور ان کی زندگیوں سے جڑے ہوئے ہیں ان کے مسئلے مسائل کو حل کرنااپنی عبادت سمجھتے ہیں ہم عوام کے حقوق کیلیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے، مبین جتوئی نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے میرے والد اور کارکنان پر جھوٹے مقدمات درج کرائے ہیںاس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے بلکہ اور زیادہ بلند ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی جتنے بھی ہتھکنڈے استعمال کرلیے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے ہم عوام کے مسئلے اور مسائل ان کے دہلیز پر حل کریں گے اور انشاء اللہ کرتے رہیں گے ۔
صدراور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیشِ نظر موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے ، پاکستان اپنی علاقائ...
پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ، کوئی کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیں گے ، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشقوں کا معائنہ اور یمر اسٹر...
دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے ، رپورٹ دستاویز ثابت کرتی ہے پہلگام بھی پچھلے حملوں کی طرح فالس فلیگ آپریشن تھا، ماہرین پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ''را'' کا کردار بے نقاب ہوگیا، اہم دستاویز سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹی...
نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق زیرِ التوا کیسز کو نمٹایا جائے گا اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی، اس کے بعد اپیل اپنے نمبر پر لگائی جائے گی ، رپورٹ رجسٹرار آفس نے 190ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔تحریری رپورٹ...
تمام انسانوں کے حقوق برابر ہیں، کسی سے آپ زبردستی کام نہیں لے سکتے سوال ہے کہ کیا میں بحیثیت جج اپنا کام درست طریقے سے کر رہا ہوں؟ خطاب سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے ، آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں؟ انصاف تو ا...
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...