... loading ...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کے موقع پر ہفتے کو مقبوضہ کشمیر بھر میں احتجاجی ہڑتال سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔ عوام نے اپنے گھروں کی چھتوں اور دوسری جگہوں پراحتجاج کے طورپر سیاہ پرچم لہرا ئے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دورے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے سرینگر کے تاریخی لال چوک کی طرف مارچ کو بھارتی فورسز نے طاقت کا استعمال کر کے روک دیا جبکہ لال چوک سیل کر دیا گیا تھا۔ مارچ اوراحتجاج کی اپیل سیدعلی گیلانی ،میرواعظ عمرفاروق اور محمدیاسین ملک پرمشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کی تھی۔ دوسری طرف پاکستان نے کشن گنگا ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے افتتاح پر عالمی بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان سے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی قیادت میں چا رکنی وفد آج واشنگٹن پہنچے گا اور عالمی بینک کے صدر سے ملاقات کرے گا۔ اگرچہ پاکستان کی جانب سے کشن گنگا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے افتتاح پر شدید احتجاج بھی کیا گیا اور ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارت کے کشن گنگا ڈیم منصوبے کیافتتاح پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باہمی مذاکرات اور عالمی بینک کی ثالثی کے باوجود بھارت نے منصوبے کی تعمیر جاری رکھی اور تنازع حل کیے بغیر منصوبے کا افتتاح سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے تاہم امر واقع یہ ہے کہ پاکستان کی طرفد سے بھارت کی طرف سے ایسے درجنوں منصوبوں کو مکمل ہونے دیا گیا اور کوئی بھی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی بلکہ بھارت نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوازشریف حکومت نے چپ سادھے رکھی انتہائی متنازعہ کشن گنگا ڈیم پر کام 2009 ء میں شروع کیا گیا تھاجوکہ اب مکمل ہوا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ بھارتی قیادت نے کشمیر کے لوگوں کی خواہشات اورا منگوں کی جدوجہد کو اور ردعمل کو دیکھ لیا ہئے متنازعہ آبی منصوبے ہوں یا تعمیر و ترقی کے کام کشمیریوں کو اس سے غرض نہیں بلکہ وہ آزادی سے کم تر کسی بات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
پاکستان کو بھی عالمی ثالث کے روبرو گنگا کشن ڈیم پر شدید تحفظات رہے ہیں اور ان کا کھل کر اظہار بھی کیا ہے ،بھارت آبی جارحیت سے ہمارے حصے کا پانی جوہمیں ملنا چاہئے اس میں شدید کمی واقع ہورہی ہے اس کا حل یہی ہے کہ ہماری حکومت بھارت کیخلاف عالمی اداروں سے رجوع کرے اور انددرون ملک جنگی بنیادوں پر کالا باغ ڈیم سمیت دوسرے آبی ذخیرے ترمیر کرے اورمکی وسائل کا رخ اس طرف موڑدے تعمیر و ترقی کے کم لاگت منصوبے ہی شروع کیے جائیں اگر کالاباغ سمیت دوسرے ڈیمز نہ بنائے گئے تویہ بھارت کی پاکستان کیخلاف فتح سمجھی جائے گی کیونکہ اس نے اس اہم ترین منصوبے کی مخالفت کے لیے کروڑوں ڈالر مختص کررکھے ہیں اور اپنے ہمنواؤں کو اس ڈیم کی مخالفت کا ٹاسک دے رکھا ہے۔ دوسری طرف بھارتی وزیر اعظم کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ جموں کشمیر کے عوام نے کبھی بھی بھارت کے جبری قبضے کو قبول نہیں کیا ہے اور آج بھی وہ اس جبری قبضے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور جب تک انہیں اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں کی روشنی میں ان کاحق خودارادیت اور اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق نہیں دیا جاتا اس وقت تک کشمیری اپنی جدوجہد کو جاری وساری رکھیں گے یہی وجہ ہے کہ کشمیر کی مقبوضہ وادی قاتل، قاتل، مودی قاتل کے نعروں سے گونج اٹھی۔
حریت قیادت نے ایک بیان میں دنیا کی توجہ بھارتی مطالم کی طرف دلاتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے مقبوضہ علاقے کے مجوزہ دورے کا مقصد عالمی برادری کو یہ جھوٹا تاثر دینا ہے کہ کشمیری عوام بھارت کے ساتھ خوش ہیں‘ حالانکہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کو جہنم زار بنارکھا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی بھارتی حکومت سے کہاکہ ریاستی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نئی دہلی اور اسلام آباد کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنی ناکامیوں کو تسلیم کریں۔
توانائی شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضے میں کمی اور مالی اہداف سے متعلق مذاکرات جاری،پروٹیکٹڈ صارفین کے علاوہ دیگربجلی اور گیس صارفین کے نرخوں میں اضافہ کیا جائے گا،حکام حکومت کی عالمی توانائی قیمتوں کا مکمل بوجھ صارفین تک منتقل کرنے کی پالیسی برقرار، گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کا آڈ...
کراچی واٹر کارپوریشن میں مبینہ بدانتظامی اور پانی کی تقسیم کے نظام پر سوالات اٹھ گئے سرکاری نرخ پر بک ہونیوالے آن لائن ٹینکرپانی مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں، شہری شہر قائد میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ کراچی واٹر کارپوریشن کے انتظامی امور، ہائیڈرنٹ نظام اور آن ل...
صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی دلخراش ویڈیو سامنے آگئی اغوا ہوئے 26 روز گزر چکے، حکومت رہائی کیلئے اقدامات کرے، سیکنڈ آفیسر حسین یوسف صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی جس میں انہوں نے رہائی کی اپیل کی...
لبنانی بچے مسلسل تشدد، نقل مکانی، خوفناک واقعات کا سامنا کر رہے ہیں،عالمی ادارہ لبنان میں بچوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، عالمی برادری سے مطالبہ یونیسیف نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان میں مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 200 بچے شہید ہو چکے ہیں۔یونیسیف ...
عوام مشکل میں ہیں، آئندہ بجٹ مشکل ہو گا، 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی،امریکا ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی پیشکش نہیں کی گئی،چیئرمین پیپلز پارٹی حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے پیپلزپارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی،پیٹرول سے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیا جا رہا ...
وزیرداخلہ کا بارکھان میںجامِ شہادت نوش کرنے والے میجر توصیف احمد بھٹی اور دیگر کو سلام عقیدت پیش قوم بہادر شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد رکھے گی، شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا صدرِ مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اوروفاقی وزیر داخلہ محسن نق...
علیمہ خانم نے بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میںنئی درخواست دائرکردی کسی بھی عدالت نے بانی کو تنہائی میں قید کی سزا نہیں سنائی،بشریٰ بی بی کو روزانہ 24 گھنٹے تنہائی میں رکھا جاتا ہے بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کے خلاف اسلام آ...
ایرانی عوام کے خلاف دشمنی اختیار کرنا ایک احمقانہ جوا ہے،ایرانی وزیر خارجہ مذاکرات کے حامی ہیں،قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،بیان ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب...
حکومتی پالیسیوں سے بلوچستان میں علیحدگی کا نعرہ لگ چکا،نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمن آئین بچانے کے لیے آگے آئیں اگر نہیں آئے تو حالات خطرناک ہوتے جائیں گے، اپوزیشن لیڈر ملک خطرناک حالات کی طرف جارہا ہے، طاقت اور پیسے کی بنیاد پر7 پارٹیوں کو اکٹھا کیا گیا، اسرائیلی جیلوں س...
بحریہ ٹاؤن ہلز میں واقع 67ایکڑ پر مشتمل علی ولا کو منجمد کر دیا ، جو مبینہ طور پر علی ریاض ملک کے نام پر تعمیر کی گئی تھی، رہائش گاہ میں جدید سہولیات جیسے ہیلی پیڈ، منی چڑیا گھر اور سوئمنگ پولز شامل ہیں،ذرائع حکومت سندھ اور محکمہ جنگلات کی ملکیت1338ایکڑ اراضی بھی منجمد،مبینہ طو...
پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم متحرک ہوگئی ثالثی کے دوران ایرانی طیاروں کو پاکستانی ایئربیس پر جگہ دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کی موثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم مت...
اجلاس ختم ہونے کے بعداقبال آفریدی اور جنید اکبر میں تلخ کلامی ، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی کوشش ، جنید اکبر کے روکنے پر سیخ پا ہوگئے،ذرائع قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جب کہ اجلاس ختم ہونے کے بعد پی ٹ...