... loading ...
انتخابی مہم کے لیے عمران خان نے پرویز خٹک کو خصوصی خیبرپختونخوا کی حکمران جماعت تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں کے اکثریتی علاقوں کو آئندہ الیکشن کے لیے اپنا ہدف بنا لیا ہے اور یہ حکمت عملی طے کی گئی ہے کہ ان علاقوں میں آئندہ الیکشن جیتنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا جائے اور ایسے امیدوار سامنے لائیں جائیں جو یقینی طور پر کامیابی سے ہمکنار ہو۔ اس مقصد کے لیے پارٹی کے سربراہ عمران خان نے صوبائی وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ اپنے دور حکومت میں غربت مکاؤ، تعلیم و صحت کے انصاف، امن و امان کے انقلابی اقدامات اور کرپشن فری خیبر کے منشور کے تحت کی گئی اصلاحات کے نام پر انتخابی مہم شروع کی جائے اور تبدیلی کے حوالے سے جو اقدامات کیے گئے ہیں، ان کو بنیاد بنا کر رائے عامہ ہموار کی جائے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر مشتمل کمیٹیاں مالاکنڈ ڈویڑن، ہزارہ ڈویڑن، جنوبی خیبر میں انتخابی مہم کے لیے مستقل ڈیرے ڈال رہی ہیں۔ انہیں عوام سے ڈور ٹو ڈور ملاقاتوں کا فریضہ بھی سونپا گیا ہے۔ کمیٹیوں کے پاس وہ تشہیری مواد بھی ہے جن میں صوبائی حکومت کے قلیبی کارناموں کا تذکرہ بھی موجود ہے۔ خصوصاً نو یونیورسٹیوں کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے، جو پی ٹی آئی کے دور حکومت میں قائم کی گئیں۔ ان میں خواتین یونیورسٹی صوابی، شہدائے آرمی سکول یونیورسٹی نوشہرہ، یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ، ویمن یونیورسٹی مردان، یونیورسٹی آف بونیر، یونیورسٹی آف چترال، زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لکی مروت شامل ہیں۔
اس حوالے سے اس امر کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں ان درسگاہوں کو حکومت کی ملکیتی اراضی پر تعمیر کیا گیا، جن کے کیمپس گزشتہ ادوار میں کرایہ کی بلڈنگوں میں قائم تھے۔ نئی انتخابی حکمت عملی کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دیر بالا میں جماعت اسلامی یعنی ایم ایم اے سے پی ٹی آئی کا مقابلہ متوقع ہے۔ جہاں جماعت اسلامی کے بشیر خان اور بخت بیدار مضبوط امیدوار ہیں، جن کے مقابلے میں پی ٹی آئی تیمرگرہ سے ملک انعام کو امیدوار کے طور پر سامنے لاسکتی ہے۔ لوئر دیر میں اے ایم پی اور اپر دیر میں پیپلز پارٹی کی جڑیں مضبوط ہیں ۔ یہاں پی ٹی آئی خاصے مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتارے گی۔ جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق، عنایت اللہ اور طارق اللہ اور مظفر سید مضبوط امیدوار گردانے جاتے ہیں کہ ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے نواز خان الیکشن میں امیدوار ہوسکتے ہیں، اسی طرح مالاکنڈ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے شکیل احمد کو اتارا جائے گا۔ ان کی انتخابی مہم فوری طور پر بڑی سرگرمی سے شروع کی گئی ہے۔ سوات میں پی ٹی آئی کا مقابلہ ایم ایم اے اور اے این پی سے کانٹے دار ہوگا۔ مالاکنڈ ڈویڑن کے کئی علاقوں شانگلہ اور بونیر وغیرہ میں مسلم لیگ (ن)، اے این پی، ایم ایم اے اور پی ٹی آئی مضبوط امیدوار میدان میں اتارنا جا رہی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے امیر مقام بھی اسی حلقے سے امیدوار ہیں۔ ہزارہ ڈویڑن بلخصوص کوہستان وغیرہ کے مذہبی علاقے تصور کیے جاتے ہیں۔
وہاں پی ٹی آئی اس بات کو بنیاد بنا کر انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں کہ ہماری صوبائی حکومت نے قرآن پاک کو بمعہ ترجمہ انٹرمیڈیٹ کے نصاب میں شامل کیا۔ اس طرح جنوبی خیبر یعنی بنوں، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، کرک اور لکی مروت وغیرہ پر بھی مذہبی رنگ غالب ہیں اور ان علاقوں کو جے یو آئی کے اکثریتی علاقے کہا جاتا ہے۔ یہاں سے جے یو آئی کے سابق ایم این اے سمیت کئی ممتاز مذہبی شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہوچکی ہیں جبکہ یہاں پی ٹی آئی نے اس امر کو اپنا انتخابی نعرہ قرار دیا ہے کہ ہم نے جہیز پر پابندی لگوائی، سود کو حرام قرار دلوایا اور مذہبی تعلیم کو بھی لازمی کیا گیا۔ غیر اسلامی اسباب کو نصاب سے حذف کیا گیا۔ یہ مذکورہ دونوں نکات پی ٹی آئی کو الیکشن میں سپورٹ کریں گے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی سروے رپورٹ تیار کرنے والے معروف اداروں ایلان، بیورو آف شماریات حکومت پاکستان اور دیگر فرموں کا بھی سہارا لے رہی ہے، جن کی سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت میں گڈ گورننس کے انقلابی اقدامات متعارف کروائیں اور خیبرپختونخوا میں واقع تبدیلی دیکھنے میں آئی۔ پی ٹی آئی صوبے میں انتخابی مہم کے لیے سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کے آبائی ضلع مردان کو بھی ٹارگٹ کر رہی ہے۔ اس بارے میں عالمی اداروں کا سروے ہے کہ اس ضلع میں اے این پی 17 فیصد اور پی ٹی آئی 60 فیصد مقبولیت کی حامل ہے جبکہ باقی تمام جماعتیں مجموعی طور پر 23 فیصد اکثریت رکھتی ہیں۔ جہاں تک پشاور کا تعلق ہے تو میٹرو منصوبے، بی آر ٹی کے حوالے سے پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے کے باوجود اہل پشاور اس منصوبے کو اپنے لیے بہت بڑی تفریحی نعمت تصور کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی آئندہ الیکشن میں پہلے سے کئی زیادہ نشستیں حاصل کرے گی۔ ضلع چارسدہ اور صوابی جو طویل عرصے تک اے این پی کا گڑھ رہے، وہاں باچا خان خاندان کی مقبولیت میں نمایاں کمی ہیں جبکہ صوابی میں اسد قیصر اور ترکئی خاندان اے این پی کو سخت ٹائم دیں گے۔ مجموعی طور پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی اس پرانی سیاسی روایت کو یکسر بدل دے گی کہ حکمران جماعت آئندہ آنے والے فوری الیکشن میں جیت نہیں سکتی بلکہ اسے زبردست عوامی مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ہنستے کھیلتے بچوں کی سالگرہ کا منظر لاشوں کے ڈھیر میں تبدیل ، 24 افراد موقع پر لقمہ اجل الباقا کیفے، رفح، خان یونس، الزوائدا، دیر البلح، شجاعیہ، بیت لاحیا کوئی علاقہ محفوظ نہ رہا فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی کی یہودی فوج نے ظلم کے انہتا کردی،30جون کی رات سے یکم ج...
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیںاور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں،حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ نہیں ہوتے 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیںبات نہیں ہو گی، جسٹس سرفراز ڈوگرکو تحفے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگای...
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں...
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...