... loading ...
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کا کہنا ہے کہ آج سے کوئی دو دہائی قبل یہ بات سامنے آئی کہ ایک اندازے کے مطابق ہر دو ہفتے میں ایک مادری زبان ختم ہو رہی ہے۔ اس کا ادراک ہوتے ہی اس کانوٹس لیا گیا اور یہ طے کیا گیا کہ زبانوں کوبچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ایک خاص تاریخی پس منظر میں 21فروری عالمی یوم مادری زبان قرار پایا۔ دنیا میں 7 ہزار سے زائد زبانیں بولی جاتی ہیں ، ان میں اردو کا شمار دنیا کی موثر ترین اور سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں ہوتا ہے، ایک جائزے کے مطابق ہندوستان میں 5 کروڑ اور پاکستان سے زائد لوگ اردو بولتے ہیں۔ یوم مادری زبان کا اصل مقصد دنیا بھر میں تہذیب و ثقافت کی اس گونا گونیت کو قائم رکھنا ہے جس سے دنیا کی خوبصورتی برقرار رہ سکے۔
اردو والے اپنا جائزہ لیں کہ وہ اس معاملے کہاں کھڑے ہیں ؟ اگر حالات اچھے ہیں تو اس کا مظہر کیا ہے اور اگر صورت حال بگڑی ہے تو اس کا ذمہ دار کسے قرار دیا جائے ؟ گزشتہ بیس برس میں اردو کے مشاعروں ، سمیناروں اور کانفرنسوں کی تعداد تو بتدریج بڑھی ہی ہے تو پھر ہمارے اسکولوں، کالجوں، اداروں سے اردو معدوم کیوں ہو تی جا رہی ہے ؟ اس دوران اردو کی خدمت میں مصروف سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کا بجٹ بھی بڑھا ہے تو پھر ایسا کیوں ہے ؟ اردو زبان کو دل سے چمٹائے رکھنے اور اس کے تحفظ اور فروغ کی قسمیں کھانے والے پرمغز تحریروں اور بصیرت افروز تقریریں کرنے والے یہ بتائیں کہ نئی نسل اردو کو ذریعہ تعلیم کے طور پر کیسے اپنائے ؟ وہ آئندہ کے تعلیمی چیلنجوں کا مقابلہ کیسے کرے ؟ ہم حکومت سے تو یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ بچوں کی بنیادی تعلیم کے لیے مادری زبان کے سکول کھولے جائیں۔
لیکن کیا کبھی ہم نے اپنے طور پرقائم کی جانے والی تعلیم گاہوں کے بارے میں سوچا کہ ان کا ذریعہ تعلیم کیا ہو؟ مادری زبان سے تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کا اگلا تعلیمی سفر زبان کی تبدیلی سے متاثر نہ ہو اس بارے میں کیا کوئی روڈ میپ ہے ؟ سرکاری شعبوں کی بے شمار کمزوریاں ہیں ، پالیسیوں کے نفاذ میں خیانت اپنی جگہ لیکن کم ازکم ایک بات تو ابھی تک باقی ہے کہ وہاں ہونے والی تقرریوں میں اردو کے ٹیچر یا پروفیسر، ٹرانسلیٹر یا اور کسی عہدے پر پہنچنے والے کے ساتھ یہ امتیاز نہیں کیا جاتا اردو کے ٹیچر کو بھی وہی گریڈ ہے جو انگریزی زبان پڑھانے والے کے لیے طے ہے۔ ہم سرکاری دفاتر کا نہیں پہلے اپنا جائزہ لیں ہمارے کام کاج کے میڈیم سے اردو پوری طرح سے غائب ہو چکی ہے۔ اس کا اندازہ ہماری تقریبات کے پوسٹرس و بینرز سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ اردو کو ہمارے یہاں بمشکل 30 فصد ہی جگہ مل پاتی ہے۔ اس لیے معذرت کے ساتھ عرض ہے ہماری ادبی نشستیں اور مشاعرے اب صرف تفریح طبع تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...