... loading ...
جسمانی کی طرح ذہنی امراض بھی لاحق ہو جاتے ہیں۔ نفسیاتی امراض کا علاج تھراپی اور ادویات دونوں سے کیا جاتا ہے۔ اگر مرض کی شدت کم ہو تو کوشش کی جاتی ہے کہ ادویات کے بغیر تھراپی کے ذریعے علاج کر لیا جائے۔ بعض افراد کو اپنے ماہر نفسیات یا تھراپسٹ سے شکایات ہوتی ہیں۔ دوران علاج انہیں احساس ہونے لگتا ہے کہ نفسیاتی مسائل کے لیے تھراپی کام نہیں کر رہی۔ نفسیاتی امراض کے لیے تھراپی موثر ہے۔ تھراپی میں گفتگو اور مشاورت ہی کے ذریعے بہت سے لوگ بہتر ہو جاتے ہیں لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ تھراپسٹ قابل ہو۔ بہت سے افراد کو اندازہ ہی نہیںہوتا کہ ایک قابل اور اچھا ماہر نفسیات یا تھراپسٹ کیسا ہوتا ہے۔ کچھ افراد کی سالوں تک ایک ماہر تھراپی کرتا رہتا ہے اور وہ بہتری محسوس نہیںکرتے۔ اچھے تھراپسٹ کے کام کا مثبت نتیجہ نکلنا چاہیے۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ کبھی کبھی مسئلہ تھراپسٹ کی بجائے آپ کے ساتھ ہوتا ہے۔ اگر بہتری کے لیے آپ ایمانداری، ذمہ داری اور مضبوط ارادے سے کام نہیں لے رہے تو بہتر نہ ہونے کا سبب آپ خود ہیں۔ اس کے باوجود اگر آپ کا ذہنی مسئلہ تھراپسٹ حل نہیں کر پا رہا تو اسے بدلیں۔ ذیل میں ان علامات کا ذکر ہے جن کی موجودگی میں ایسا کرنا چاہیے۔
1۔ سمجھ نہ پانا: تھراپی کے سیشنز میں جب آپ کا تھراپسٹ غلط توجیحات پیش کر رہا ہو، بار بار کنفیوڑن کا شکار ہو یا جھجک دکھا رہا ہو تو آپ کو شک پڑ جاتا ہے کہ وہ آپ کے مسئلے کو اچھی طرح سمجھ نہیں پا رہا۔ اگر تشخیص غلط ہو جائے تو علاج بھی غلط ہوگا۔ اگر آپ کو یہ محسوس ہو کہ آپ کے مسئلے کو ماہر سمجھنے سے قاصر ہے تو علاج جاری رکھنے سے پہلے کسی دوسرے ماہر سے مشورہ کر لیجیے۔ ایک اچھا تھراپسٹ ایک یا دو سیشنز میں ذہنی صحت کا جامع نقشہ بنانے کے قابل ہوتا ہے۔ وہ علاج کے لیے ایسے مشورے دیتا ہے جو معقول لگتے ہیں اور آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ وہ بصیرت رکھتا ہے۔
2۔ بہت ملنسار: مریض کا بھروسہ پانے کے لیے ملنسار و مددگار ہونا مفید ہوتا ہے، لیکن اگر یہ لگے کہ تھراپسٹ بس آپ کی باتیں اچھی طرح سنتا جا رہا ہے اور آپ کے جذبات کے بہاومیں بہہ رہا ہے تو شاید آپ کو اسے بدلنے کی ضرورت ہے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ صرف اس ڈر سے کہ آپ اَپ سیٹ نہ ہوں زندگی کے بعض اہم مگر حساس پہلووں پر بات کرنے سے گریز کرے۔ تاہم آپ کو ایسا تھراپسٹ چاہیے جو آپ کی سچائیاں آپ کے سامنے لا سکے اور علاج کی خاطر ایسی بات بھی کر سکے جو آپ کو بے آرام کرتی ہے۔
3۔ مشورہ نہ دینا: کچھ تھراپسٹ مشورے دینے سے بہت گریز کرتے ہیں۔ انہیں شاید ڈر ہوتا ہے کہ جس طرح کی تھراپی ہو رہی ہے اگر اسے بدلا گیا تو کہیں آپ مخالفت نہ کرنے لگیں۔ مشورہ اور رہنمائی تھراپی کا اہم حصہ ہیں۔ مریضوں کو اپنی زندگی بہتر بنانے کے لیے نیامشورہ چاہیے ہوتا ہے۔انہیں سننا کافی نہیں ہوتا۔ ایک اچھا تھراپسٹ مشورہ دیتا ہے اور اس کے ساتھ مریض کو اپنے فیصلے خود کرنے کے قابل بھی بناتا ہے۔
4۔ بہت زیادہ شیئر کرنا: کسی بھی تھراپسٹ کے لیے یہ غیر پیشہ ورانہ اور نامناسب ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرے۔ بعض تھراپسٹ کا خیال ہوتا ہے کہ ذاتی زندگی کی باتیں بتا کر مریض سے ربط بہتر ہو گا لیکن یہ غیراصولی اور غیر پیشہ ورانہ تصور ہے۔ مریض کا دوست نہیں بننا چاہیے اور اپنی حدود کو سمجھنا چاہیے۔
5۔آپ زیادہ سمجھدار ہیں: اگر ایسا ہو کہ کئی موقعوں پر تھراپسٹ سے زیادہ سمجھ آپ کوآ رہی ہو، یعنی اس کی سمجھ بوجھ میں گہرائی نہ ہو تو بہتر ہے کہ زیادہ سمجھدار ماہر سے رجوع کریں۔
6۔ پروا نہ کرنا: ہمیشہ یہ احساس ہونا چاہیے کہ تھراپسٹ اپنی پوری کوشش کر رہا ہے۔ اگر ایسا لگے کہ وہ توجہ نہیں دے رہا یا وہ بار بار بھول جاتا ہے یا اسے آپ سے زیادہ فیس کی فکر ہے، وہ لاپروا ہے تو یہ اچھی علامات نہیں۔ اسی طرح اس میں ہم دردی کا عنصر نظر نہ آئے تو اپنے انتخاب پر ازسرنو غور کیجیے۔
7۔ رکاوٹ: کبھی کبھار یوں ہوتا ہے کہ آپ بہتر ہوتے ہیں لیکن ایک مقام پرآ کر بہتری کا عمل رک جاتا ہے۔ ایسے میں اگر تھراپسٹ نئی صورت حال کے مطابق اپنے طریقہ کار کو نہیں بدلتا تو یہ اس کی ناکامی ہوگی۔
8۔ دلچسپی لینا: تھراپسٹ کا مریض میں رومانوی دلچسپی لینا بالکل غلط سمجھا جاتا ہے اور اس سے علاج متاثر ہوتا ہے۔ اگر محسوس ہو کہ وہ ایسی دلچسپی لے رہا ہے تو اس سے علاج کرانا ترک کر دینا چاہیے۔ پیشہ ور تھراپسٹ اپنی حدود سے باہر نہیں جاتا اور ایسا ماحول پیدا کرتا ہے جس میں توجہ صرف علاج پر ہو۔
9۔ بلانا: بدقسمتی سے کچھ تھراپسٹ علاج میں بہتری نہ بھی لا رہے ہوں تو بھی وہ چاہتے ہیں کہ مریض ہاتھ سے نہ جائے۔ اس کے لیے وہ مریض سے ایسی باتیں کرتے ہیں جن سے کسی دوسرے تھراپسٹ کے پاس جانے کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے اور مریض کسی دوسرے کے بارے میں سوچنے پر احساس جرم میں مبتلا ہوتا ہے۔ اگر ایسا ہے تو اپنا تھراپسٹ بدلیں۔
10۔ اندازِ گفتگو: تھراپسٹ ایسا ہونا چاہیے جس سے آسانی سے اپنا مدعا بیان ہو سکے۔ اگر وہ تلخ لہجے اور روک ٹوک کا عادی ہو گا تو بات مکمل نہیں ہو پائے گی۔
اپوزیشن کی سڑکوں پر احتجاج کی دھمکی،ہم سینوں پر گولیاں کھائیں گے،عمران خان کی آنکھ کی 85 فیصد بینائی چلی گئی، معاملات نہ سدھرے تو سڑکوں پر آئیں گیگولیاں بھی کھائیں گے،راجا ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ایک آنکھ کی 85 فیصد ب...
عمران اندھا ہو گا تو بہت سے لوگ اندھے ہوں گے(جنید اکبر)ہمارے پاس آپشنز ہیں غور کیا جا رہا ہے(سہیل آفریدی)ہم توقع کرتے ہیں عمران خان کو فی الفور جیل سے رہا کیا جائیگا، سلمان اکرم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے بانی چیٔرمین عمران خان کی صحت کے حوالے سے گہری تش...
تختِ مظفرآباد کیلئے سیاسی بساط بچھ گئی، امیدواروں کے ناموں پر پراسرار خاموشی،اگلا صدر اور ڈپٹی اسپیکر پیپلز پارٹی سے ہی ہوں گے، آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت اجلاس میں دو ٹوک فیصلہ 30 روز کے اندر صدارتی انتخاب کا عمل مکمل کیا جانا ضروری ہے،نون لیگ اپنا صدر لائے گی(راجا فاروق حی...
تین ماہ سے دائیںآنکھ کی بیماری کو سنجیدہ نہیں لیا گیا، بانی چیئرمین کی عدالتی معاون سے ملاقات دو سال سے دانتوں کا معائنہ نہیں کرایا گیا، باقاعدگی سے بلڈ ٹیسٹ بھی نہیں کیے جا رہے، رپورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت بارے رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں، اس حوالے س...
ریکارڈ روم کاتالا لگا ہونے پر افسران کا اظہاربرہمی،تالا توڑ کر مطلوبہ دستاویزات لے گئے ریکارڈ میں گڑ بڑ کی شکایات پر تحقیقات جاری ہیں، ریٹائرڈ افسر سے رابطہ کرنے کی کوششیں کراچی میں کے ایم سی ہیڈ آفس میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل ٹیم نے چھاپہ مارا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف ...
نیتن یاہوکی صدر ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات ،ایران کے معاملے پر گفتگو کی ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے مطابق بورڈ عارضی انتظامی امور کی نگرانی کرے گا،رپورٹ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ بورڈ آف پیس اقدام میں...
فیصلے بند کمروں میں نہیں پارلیمانی فورم پر کھل کر مشاورت کرنی چاہیے،قومی یکجہتی کیلئے شفاف انتخابات اور حقیقی جمہوری عمل ناگزیر ہیں، غلط فیصلوں کی مخالفت کی جائے گی، سربراہ جے یو آئی خیبر پختونخوا حکومت بے اختیار ،اہم فیصلے وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں ہیں،موجودہ حکومت دھاند...
خیبر پختونخوا کے عوام ہر اس پالیسی سے بغاوت کرینگے جس میں ہمارا نقصان ہو، میڈیا پختونخوا کے عوام کو اپنا نہیں سمجھتا، 5 ہزار ارب روپے ہڑپ کرنے والوں کا میڈیا ٹرائل نہیں ہوتا،وزیراعلیٰ عمران خان کی صحت پر ابہام ختم کرنا ریاست اور وفاق کی ذمہ داری ،جیل میں غیرانسانی سلوک ہو رہا ہے...
سیاست سے فوج کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا پاکستان کے اندر تمام اسپانسرڈ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، میڈیا نمائندگان سے ملاقات سیکیورٹی ذرائع نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے پاک فوج کے حوالے سے حالیہ بیان کو ان...
ہم حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں لیکن ان کی پالیسی کا حصہ نہیں، شازیہ مری سولرپینل صارفین کیساتھ دھوکا ، وہ کیسے اپنا نقصان پورا کریں گے؟میڈیا سے گفتگو پاکستان پیپلز پارٹی نے نیپرا کے نئے سولر نیٹ میٹرنگ قواعد پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئ...
دہشتگردوں نے پولیس اسٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پرحملے کیے بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ڈی آئی جی سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے پولیس اسٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پرحملے کیے۔ سجاد خان نے بتایا...
شہری خود پریشان ، شہر بھر میں گوشت فروشوں کی من مانے نرخ وصولی انتظامیہ کی کارروائیاں بے سود، سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا شہری خود ساختہ مہنگائی سے پریشان ہیں، دکانوں پر مٹن، بیف اور چکن کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں مؤثر دکھائی نہیں ...