... loading ...
ماں کی محبت اور آغوش، رحمت و راحت کا احساس اس وقت دل میں پیدا ہوتا ہے جب ماں دنیا سے رخصت ہوتی ہے اور اس کی یادیں دل میں تڑپ و لرزہ طاری کر دیتی ہیں۔ انسان حصول معاش اور روشن مستقبل کی خاطر دیار غیرچلا جاتا ہے تو ماں اور اولاد کے درمیان فاصلہ روز محشر کا منظر پیش کرتا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ ماںجنت کو پانے کا آسان راستہ ہے، جس کا احساس انسان کی آخری سانس تک چلتا رہتا ہے۔ ماں ایک پھول ہے جس کی مہک کبھی ختم نہیں ہوتی، سمندر ہے جس کا پانی کبھی ختم نہیں ہوسکتا، ماں ایک ایسی دوست ہے جو کبھی بے وفائی نہیں کرتی، ایک ایسا وعدہ ہے جو کبھی ٹوٹتا نہیں۔ہر رشتے کی محبت کو الفاظ میں بیان کیا جاسکتا ہے، مگر ماں ایک ایسا رشتہ ہے جسے محبت کی مالا میں پرونا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے۔ دنیا میں سب سے عظیم ترین اور حسین و جمیل رشتہ بھی ماں کا ہے جو گرم ہوائوں کا سامنا کرتی ہے لیکن اپنے بچوں کو ٹھنڈی ہوائوں میں رکھتی ہے۔ ایک فلاحی تنظیم کے سروے کے مطابق پاکستان میں ہر 20 منٹ میں ایک ماں دوران زچگی پیچیدگیوں کو برداشت نہ کرتے ہوئے موت کی آغوش میں چلی جاتی ہے یا زندگی بھر کے لیے معذوری یا انتہائی اذیت کی زندگی گزارتی ہے۔ سروے میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں نئی زندگی کو جنم دینے کے لیے مختلف مر حلوں سے گزرنے والی 8 لاکھ مائیں ہر سال اپنی زندگی سے محروم ہو جاتی ہیں اور سالانہ ایک کروڑ 90 لاکھ مائیں شدید اذیت میں مبتلا ہو جاتی ہیں اور ان میں لاکھوں مائیں ایسی ہوتی ہیںجو تا حیات معذور ہو جاتی ہیں۔
پاکستان میں بچے کی پیدائش کے دوران پیچیدگیاں اور مائوں کی اموات کی شرح دنیا کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے، جہاں ہر گھنٹے میں تین مائیں زچگی پیچیدگیوں کی وجہ سے موت کی آغوش میں چلی جاتی ہیں اور ہر گھنٹے میں 50 مائیں عمر بھر کے لیے معذور ہو جاتی ہیں۔ پاکستان اور دنیا بھر کی مائوں کے بارے میں ہلاکت اور اذیت کا یہ حساب رونگٹے کھڑے کر دیتا ہے۔ ایک ماں کا واحد رشتہ ہے جو اتنی تکالیف اور مصائب برداشت کرنے کے بعد بھی پیار اور محبت کا احساس دلاتا ہے۔ ماں کے رشتے کو الفاظ میں بیان کرتے ہوئے ہر کسی کا قلم ٹْوٹ جاتا ہے، لکھنے سے پہلے دماغ اس اْلجھن میں پڑ جاتا ہے کہ ماں کی ممتا کوکہاں سے شروع کیا جائے؟ جب ماں کا لفظ منہ سے نکلتا ہے تو محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ساری دنیا کی محبت ہمارے اردگرد بکھر گئی ہو، جیسے کڑی دھوپ میں سایہ مل گیا ہو، یا پھر ایک گہرے اور خطرناک سمند ر کا ساحل مل گیا ہو، ایسا لگتا ہے کہ ہر مشکل سے آزادی مل گئی ہے یا پھر کسی نے ہماری مشکل اپنے سر لے کر خوشیاں ہماری جھولی میں ڈال دی ہیں، اور حقیقت اس کے بر عکس نہیں ایک ماں اپنے آخری سانس تک اپنی اْولاد کے لیے قربان کرتی جاتی ہے۔امریکا اور یورپ کی تقلید میںہم نے بھی سال میں ایک دن والدین کے لیے مخصوص کر چھوڑا ہے، ’’فادر ڈے‘‘ہو یا ’’مدر ڈے‘‘والد یا والدہ کو پھولوں کا ایک ایک گلدستہ یا کیک بھیج کر سبکدوش ہوجا تے ہیں۔
صاحب عقل سمجھتے ہیں کہ پورا سال فادر اور مدرز ڈے ہوتا ہے۔ ماں ایک ایسی عظیم ہستی ہے۔ دنیا کا سب سے پْر خلوص رشتہ ماں کا ہے۔ زبان سے نکلا ہوا لفظ ’’ماں‘‘ ایک ایسے احساس کا اظہار ہے کہ جس سے دل اور دماغ کو سکون ملتا ہے، جس کا ذکر لبوں پر آتے ہی خوشی چھا جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اس قدر سہولت دے رکھی ہے کہ جب وہ اپنے والدین کو پیار سے دیکھتا بھی ہے تو اس کے اجر میں حج اور عمرہ کا ثواب اس کے نامہ اعمال میں لکھ دیا جاتا ہے۔ لبوں پہ اس کے کبھی بد دعا نہیں ہوتی اک ماں ہی ہے جو مجھ سے کبھی خفا نہیں ہوتی ۔
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...
ہلاک دہشتگردوں میں خلیل الرحمان، نعیم الدین کفایت اللہ شامل ہیں، حکام دہشت گردوں سے 6 کلاشنکوف، 3 دستی بم برآمد، فرار ساتھیوں کی تلاش جاری لوئر دیر کے علاقے برچڑئی تالاش میں پولیس اور خوارج کے مابین جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق برچڑی پہاڑی میں دہشت گرد...
مودی سرکارکی بدترین خارجہ پالیسی، سنجیدہ سفارت کاری سوشل میڈیاپر تماشا بن گئی ناقص پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار بھارت کا بائیکاٹ کر رہے ہیں،رپورٹ مودی کی عالمی سطح پر موجودگی کے باوجود بھارت کے سفارتی تعلقات کمزور ہونے لگے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے کٹ...
دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...
وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا سرکاری ملازمین 4 چھٹیوں سے مستفید ہوں گے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہ...
اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے، شہبازشریف پاک امریکا تعلقات وقت کیساتھ مزید مضبوط اور گہرے ہوئے،صحافیوں سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن پسند شخصیت ہیں، اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیل...
حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی،سابق اسپیکر قومی اسمبلی ہم جمہوریت، آزاد الیکشن کمیشن، لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں،پی ٹی آئی رہنماکی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی۔...
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...