... loading ...
آج کے دورمیں شائقین کرکٹ انتہائی تیزرفتارکرکٹ پسندکرتے ہیں اسی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ دنیابھرمیں مقبول ہے ۔ اسی تیزرفتار ی کومدنظررکھتے ہوئے ون ڈے کرکٹ پربھی اس کارنگ چڑھتا ہوانظرآتا۔اس بات سے بہت کم لوگ واقف ہیں کہ ابتداء میں ون ڈے کرکٹ میچ ساٹھ اوورپرمشتمل ہواکرتاتھاپھررفتہ رفتہ وقت کی کمی کودیکھتے ہوئے اسے پچاس اوورتک محدودکیاگیا۔اس دورمیں عالمی کرکٹ پرکئی ستارے ابھرے ۔ ون ڈے کرکٹ کی ابتداء میں کسی بھی ٹیم کے لیے ایک اننگ میں دوسورنزکامجموعہ ترتیب دیناناممکن تھا۔ پھررفتہ رفتہ اس طرزکی کرکٹ میں تیزی آتی گئی اوراسکوتین سوکاہندسہ کراس کرنے لگا۔اس دورمیں یوں توکئی پاکستانی بلے بازوں نے عالمی کرکٹ کے افق پراپنانا م بنایا انہی میں ایک نام سعیدانورکابھی ہے۔
سعید انور 90 کی دہائی کا کرکٹ کی دنیا کا بلامبالغہ سب سے خطرناک اوپننگ بیٹسمین ہوا کرتا تھا۔ دنیا کی تمام ٹیموں کے خلاف، تمام گراؤنڈز میں اس نے ہر باؤلر کی کھل کر دھلائی کی۔ یوں تواس نے تمام کرکٹ ٹیموں کے خلاف رنزکے انبارلگائے لیکن بھارت کے خلاف ہمیشہ اس نے ایسی کاکردگی کامظاہرہ کیاکہ بھارتی سورمائوں کود ن میں تارے دکھادیئے۔ بھارت کی سرزمین 194رنزکی اننگ طویل عرصے تک عالمی ون ڈے کرکٹ کاسب سے بڑااسکورہا۔ جسے نئی صدی میں سچن ٹنڈولکرنے توڑا۔
سعید انورنے ون ڈے کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنی بیٹنگ کے جوہردکھائے اوربھرپوردادوصول کی ۔90 کی دہائی میں ہی وسیم اکرم کے کپتانی سنبھالتے ہی ہماری ٹیم کو میچ فکسنگ کے الزامات کی زدمیں رہی کہاجاتاہے ہماری ٹیم کے 4 سے 6 ایسے کھلاڑی ایسے تھے جو ہر وقت بکیوں کے ساتھ رابطے میں رہتے تھے۔
ان الزامات کواس وقت تقویت ملی جب 1999 کے ورلڈ کپ میں وسیم اکرم کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم ہارٹ فیورٹ کی حیثیت سے شریک ہوئی اور لیگ میچوں میں تمام ٹیموں کو ہراتی ہوئی فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے تھا۔اس میچ میں بھی پاکستان کو تمام بکیوں نے فیورٹ قرار دیا۔ پاکستانی ٹیم جب بیٹنگ کرنے آئی تو اوپنر سعید انور اپنے روائتی انداز میں کھیل رہا تھا۔ پھر چند اوورز کے بعد اچانک اس نے اپنے بیٹ کی گرپ کو اوپر نیچے کرنا شروع کردیا۔ ایک دو گیندیں کھیلنے کے بعد اس نے پویلین کی طرف اشارہ کیا اور پھر بارھواں کھلاڑی ایک نیا بیٹ لے کر اس کے پاس آگیا، چند سیکنڈ کھسر پھسر ہوئی اور دنیا نے یہی سمجھا کہ پویلین سے کچھ انسٹرکشنز ملی ہیں۔ اگلی گیند پر سعید انور ایک غیرضروری شارٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوگیا۔ پھر ہماری ٹیم کی لائین لگ گئی اور ہم یہ فائنل یکطرفہ مقابلے کے بعد ہار گئے۔کہاجاتاہے کہ اس میچ سے سعیدانور سمیت ٹیم کے اہم کھلاڑیوں نے کروڑوں روپے بنائے۔
اس میچ کے کچھ عرصے بعد سعید انور کی چھ سالہ بیٹی کو ایک موذی مرض نے گھیر لیا اور وہ معصوم بچی چند ہفتوں کے اندر اندر اللہ کو پیاری ہوگئی۔ سعید انور کو اپنی اس بچی کی ناگہانی موت نے اندر سے توڑ پھوڑ دیا۔ وہ انتہائی خطرناک حد تک ڈپریشن کا شکار ہوگیا اور اس نے ایک آدھ مرتبہ خودکشی کی کوشش بھی کی۔ پھر اس کا ایک دوست اسے ایک دن شب جمعہ تبلیغی مرکز پر لے گیا۔ سعید انور نے رات وہیں گزاری اور بہت دنوں بعد اسے سکون قلب حاصل ہوا۔ اس رات سعید انور کی کایا پلٹ گئی اور اس نے اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگی اور مکمل طور پر تبلیغ کے لیے وقف ہوگیا۔
سعید انور نے اپنے قریبی دوستوں بشمول ثقلین مشتاق، مشتاق احمد، انضمام اور وقار یونس کو بھی دین کی طرف راغب کرلیا اور یوں ہماری ٹیم میں چھوٹی چھوٹی داڑھیاں رکھے، نماز پڑھنے والے کھلاڑیوں کی تعداد بڑھ گئی۔
انہیں دنوں جنید جمشید بھی ہر طرح سے نقصان میں جارہا تھا اور اس کا دل بھی میوزک سے اچاٹ ہونے لگا۔ وہ ایک مشترکہ دوست کے ذریعے سعید انور سے ملا اور پھر جنید جمشید کی کایا بھی پلٹ گئی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کایہ عظیم بلے بازجس کی دہشت سے گرائونڈمیں بڑ ے بڑے بائولرلرزاکرتے تھے اوروہ ان کی جم کردھلائی کرتاتھا ۔ دعوت تبلیغ کے کام سے وابستہ ہے اورلوگو ں کوصراط مستقیم کی طرف راغب کررہاہے ۔
پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کو روکنے اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے قومی نگرانی میں اضافے ، بلا تعطل بین الایجنسی کوآرڈی نیشن ، آپریشنل تیاریوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور روایتی خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں پر خصوصی توجہ مرکوز، سلامتی کی موجو...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان کشیدگی پر بند کمرہ اجلاس میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال سلامتی کونسل کے ارکان کا پاکستان بھارت پر کشیدگی کو کم کرنے ، فوجی محاذ آر...
مشقوں میں فضائی حملے کی وارننگ، سگنلز، کریش بلیک آٹ اقدامات کے منصوبے شامل شہری دفاع کی تین روزہ مشقیں آج شروع ہونگیں،پاکستان کے خلاف جارحانہ جنگی عزائم پاکستان کے خلاف جارحانہ جنگی عزائم پر بھارت میں شہری دفاع کی تین روزہ مشقیں بدھ کو شروع ہوں گی ۔ بھارتی کی وزارتِ داخلہ نے...
افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو تربیت دے کر دہشت گرد تنظیموں کو بیچا جاتا ہے ہر جگہ طالبان ہیں، وہ ہتھیار رکھتے ہیں اور ابھی جنگ سے نہیں تھکے ، معاون خصوصی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو کیمپوں میں تربی...
توہین عدالت کی درخواست بھی اس کیس کے ساتھ ہی سنی جائے گی ، عدالت عظمیٰ کا فیصلہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلاف ،نظر ثانی درخواستیں ناقابل سماعت قرار سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے...
بھارت کی بنگلادیشی برآمدات دیگر ممالک پہنچانے کے لیے ٹرانزٹ سہولت پر پابندی بنگلادیش نے جواباً بھارت سے روڈ کے ذریعے سوتی دھاگے کی درآمد پر پابندی لگا دی بھارت اور بنگلادیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کردیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت نے بنگلادیش کیلیے ٹرانز...
بھارتی حکومت غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے ، پاکستان قوم نے ڈر کر جینا نہیں سیکھا پاکستان دہشت گردی برآمد نہیں کررہا ،خود دہشت گردی کا شکار ہے ، ، قومی اسمبلی میں خطاب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کیخلاف جرم ہے...
بلوچ شناخت کے نام پر دہشت گردی کرنے والے بلوچ غیرت پر دھبہ ہیں،دشمن عناصر بلوچستان میں خوف و انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، سید جنرل عاصم منیر غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی بلوچستان کے لیے سنگین خطرہ ہے ، دہشت گردی کا کوئی مذہب، مسلک یا قوم ن...
دہشت گرد مجید بھارتی فوج کے آفیسرز اور ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھا، آئی ای ڈیز نصب کرنے کے بدلے بھارتی فوج سے پیسہ وصول کر رہا تھا، موبائل فون اور ڈرون فرانزک سے ثابت بھارتی فوجی افسران میجر سندیپ ورما، صوبیدار سکھوندر، حوالدار امیت کے دہشت گرد سے رابطے،’’ دھماکے...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کردی۔پاکستان اور بھارت سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی...
بھارتی جاسوس اور نگراں طیارے P8I کو پاک بحریہ نے مسلسل نگرانی میںرکھا پاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارے کا سراغ لگایا اور نگرانی میں رکھا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارے P8Iکا سراغ لگایا، پاک بحریہ بھارت کے کسی جارحیت کا موثر جواب دین...
افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ذرا...