... loading ...
دنیا کے 80 ممالک کے کلچر نمائندوں کی 3 روزہ کانفرنس ابو ظہبی میں اتوار کو شروع ہوگی ۔ صدرآرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ اس کانفرنس میں پاکستان کے کلچر لیڈر کو طور پر شرکت کررہے ہیں اس چوٹی کی کی کانفرنس میں دنیا کے 80 ممالک کے 400 سو مندوبین کو اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کرنے کے لیے بلایا گیا ہے جو اپنے ممالک میں فن و ثقافت کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔ اجلاس کا مرکزی خیال ’’امتیازی سلوک اور خطرے سے متعلق کمیونٹی میں شعور بیدار کرنا ہے‘‘۔آرٹس کونسل کے صدر محمداحمد شاہ نے کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے موقع پراسٹیرنگ کمیٹی کے نمائندوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی جن میں امریکہ ، جاپان ، افریکن ممالک اور یورپ کے مختلف ممالک کے نمائندے شامل ہیںانہوں نے کہا کہ ہمارے لیے فخر کی بات ے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان اس موضوع کے حوالے سے گزشتہ دس سالوں سے کام کررہا ہے خصوصاً معاشرے میں موجود بد امنی اور انتشار کو ختم کرنے اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہم نے نوجوانوں کی تربیت پر کام کیا ہے اور ان کو منظم بنانے کی کوشش کی ہے یوتھ فیسٹیول کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی تربیت کا یہ سلسلہ اپنی مثال آپ ہے جس میں عوامی بول چال سے لے کر موسیقی ، رقص، مصوری ، تحریری و تقریری ،مہارت ہر شعبے میں نوجوانوں کی رہنمائی کی گئی اور ان کے لیے مواقع اور سہولیات فراہم کی گئی نہ صرف یہ بلکہ ان کی تعلیم و تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا ۔
اس کے علاوہ آرٹس کونسل انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ کرافٹس میں سو بچوں کو اسکالرشپ دینا اور انہیں آرٹ میں مفت تعلیم مہیا کرنا بھی اس کا ایک حصہ ہے کیونکہ میری نظر میں نوجوانو ں کوہی صحت مند معاشرے کی تکمیل کرنی ہے اور اس کا واحد راستہ تخلیقی سرگرمیاں رہیں ۔ آرٹس کونسل فن و ثقافت کی ترویج اور اپنے ادب کی حفاظت کے لیے دن رات کوشا ں ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی نوجوان کی کامیابیاں پوری دنیا بھر میں چھا جائے گی اور پاکستان کی تصویر دنیا بھر میں مثبت اور خوبصورت رنگوں میں نظر آئے گی۔ہمارے ملک کے لیے یہ دورہ بہت ہی اہم ہے کیونکہ اس کی کامیابیا ں ہمارے ملک میں ثقافت کی کامیابی ہوگی۔دنیا بھر کو یہ پیغام دینے کا موقع ہے کہ پاکستان ایک امن ، محبت ، ہم آہنگی اور آرٹ کو ثقافت کا پہلو رکھتا ہے اور اس کے خوبصورت رنگ ہے یہ بات دنیا کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں مدد دے گی۔کانفرنس کے مندوبین اور اسٹیرنگ کمیٹی کے اراکین نے اس کی تعریف کی کہ کراچی آرٹس کونسل چند سال سے بہت متحرک ہے اور کمیونٹی کو بہتر خدمات فراہم کررہا ہے ۔
عوام مشکل میں ہیں، آئندہ بجٹ مشکل ہو گا، 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی،امریکا ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی پیشکش نہیں کی گئی،چیئرمین پیپلز پارٹی حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے پیپلزپارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی،پیٹرول سے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیا جا رہا ...
وزیرداخلہ کا بارکھان میںجامِ شہادت نوش کرنے والے میجر توصیف احمد بھٹی اور دیگر کو سلام عقیدت پیش قوم بہادر شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد رکھے گی، شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا صدرِ مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اوروفاقی وزیر داخلہ محسن نق...
علیمہ خانم نے بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میںنئی درخواست دائرکردی کسی بھی عدالت نے بانی کو تنہائی میں قید کی سزا نہیں سنائی،بشریٰ بی بی کو روزانہ 24 گھنٹے تنہائی میں رکھا جاتا ہے بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کے خلاف اسلام آ...
ایرانی عوام کے خلاف دشمنی اختیار کرنا ایک احمقانہ جوا ہے،ایرانی وزیر خارجہ مذاکرات کے حامی ہیں،قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،بیان ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب...
حکومتی پالیسیوں سے بلوچستان میں علیحدگی کا نعرہ لگ چکا،نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمن آئین بچانے کے لیے آگے آئیں اگر نہیں آئے تو حالات خطرناک ہوتے جائیں گے، اپوزیشن لیڈر ملک خطرناک حالات کی طرف جارہا ہے، طاقت اور پیسے کی بنیاد پر7 پارٹیوں کو اکٹھا کیا گیا، اسرائیلی جیلوں س...
بحریہ ٹاؤن ہلز میں واقع 67ایکڑ پر مشتمل علی ولا کو منجمد کر دیا ، جو مبینہ طور پر علی ریاض ملک کے نام پر تعمیر کی گئی تھی، رہائش گاہ میں جدید سہولیات جیسے ہیلی پیڈ، منی چڑیا گھر اور سوئمنگ پولز شامل ہیں،ذرائع حکومت سندھ اور محکمہ جنگلات کی ملکیت1338ایکڑ اراضی بھی منجمد،مبینہ طو...
پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم متحرک ہوگئی ثالثی کے دوران ایرانی طیاروں کو پاکستانی ایئربیس پر جگہ دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کی موثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم مت...
اجلاس ختم ہونے کے بعداقبال آفریدی اور جنید اکبر میں تلخ کلامی ، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی کوشش ، جنید اکبر کے روکنے پر سیخ پا ہوگئے،ذرائع قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جب کہ اجلاس ختم ہونے کے بعد پی ٹ...
یکم جنوری 2027 سے ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بلوں میں اضافے کا خدشہ گیس اور بجلی پر دی جانے والی رعایتیں صارف کے استعمال کے بجائے اس کی آمدنی کی بنیاد پر دی جائیں گی حکومت نے آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ی...
فیلڈ مارشل اورشہباز شریف نے ایران جنگ بندی پر بہترین کردار ادا کیا، امریکی صدر پاکستان غیر جانبدار ثالث نہیں رہ سکتا، مجھے پاکستان پر بالکل اعتماد نہیں، لنڈسے گراہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کرتے ہو...
عالمی مالیاتی ادارے کامشکوک مالی ٹرانزیکشن پر اظہار تشویش، آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل حکومت کو منی لانڈرنگ کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی،ذرائع کالے دھن، غیر ٹیکس شدہ سرمایہ کاری کی نشاندہی،بینی فیشل اونرشپ کی معلومات کے تبادلے میں خامیاں دور کرنے اور مالیاتی نگرانی کا نظام...
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ پر سخت ردِعمل، امریکی میڈیا رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، دفتر خارجہ پاکستان کے دفترِ خارجہ نے امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس نیوز کی اس رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ ...