... loading ...
جیسے ہر گزرتے دن کے ساتھ نواز شریف اپنے اقدامات کی وجہ سے اپنے یوم انجام کی طرف بڑھتے چلے جارہے ہیں۔ اسی طرح سیکریٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو اپنے یوم احتساب کے قریب تر ہوتے جارہے ہیں۔ اس حقیقت میں کوئی شک نہیں کہ سندھ حکومت میں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں لیکن اللہ قادر مطلق ہے۔ جب غریب مریضوں کی دولت لوٹنے کی انتہا ہو جائے تو پھر اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان آئینی ادارہ ہے۔
جب حکمران اور انتظامیہ دونوں مل کر قومی خزانے کو لوٹنے میں مصروف ہیں اور آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض ادا کرنے کے بجائے قوم اور ملک کے لئے وبال جان بنے ہوئے ہوں تو پھر اللہ کی غیبی طاقت جوش میں آجاتی ہے کرپشن کے سورمائوں نے جسٹس (ر) امیر مسلم ہانی کی مدت ملازمت کے ایام گن گن کر گزارے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں مظلوموں کی مسیحائی کے لئے دوبارہ بھیج دیا ہے۔
سپریم کورٹ چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس میاں ثاقب نثار کے حکم کے مطابق ملک بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی روبہ زوال صورتحال کو سہارا دینے کے لئے ججز کمیٹیاں واٹر کمیشن بڑی جانفشانی اور سریع الحرکت کے ساتھ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے غریب مریضوں کے بنیادی مسائل کو عملی طور پر سلجھانے کے لئے سرگرم عمل ہے۔ محکمہ صحت سندھ میں ابھی ایورسٹ فارما کے اسکینڈل کی گونج کی آواز ختم نہیں ہوئی تھی کہ تعمیرات اور مرمت یعنی ایم اینڈ آر کے اربوں روپے کے بجٹ کا اسکینڈل سامنے آگیا ہے۔
اس کی اجمالی تفصیل یہ ہے کہ ادویہ اور طبی آلات کے اربوں روپے کے بجٹ کو مبینہ گھپلوں کے ذریعے ٹھکانے لگانے کے منصوبے کے ساتھ ساتھ ایم اینڈ آر کے اربوں روپے ٹھکانے لگانے کا ایک منصوبہ تشکیل دیا گیا۔
اس منصوبے پر عمل درآمد کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں سول ہسپتال کراچی میں سول ورکس کے لئے تعینات بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی نیسپاک کو اتنا پریشان کیا گیا کہ وہ خود معذرت کے ساتھ محکمہ صحت سے جانے پر مجبور ہوگئی اس کے بعد اس منصوبے کے مرکزی کردار ایڈیشنل سیکریٹری ریحان اقبال بلوچ نے نیکسیز نامی ایک کمپنی کو سیکریٹری صحت کی رضا مندی سے صرف سول ہسپتال کے لئے نہیں بلکہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں کے لئے غالباً بغیر ٹینڈر کئے ہوئے اسے کنسلٹنٹ مقرر کردیا اور مذکورہ کمپنی کو سب سے پہلے سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل ہسپتال کے ایم اینڈآر بجٹ کے 16 کروڑ روپے ٹھکانے لگانے کا ہدف دیا گیا اور اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے سیکریٹری صحت سندھ نے ہسپتال کے طبی اور نیم طبی عملے کی جانب سے ہفتوں احتجاج اور ہڑتال کے باوجود یہاں سے کرپشن کے الزام میں سابق وزیر صحت جام مہتاب کی جانب سے ہٹائے گئے گریڈ 19 کے اس جونیئر افسر ڈاکٹر خلیل پٹھان کو یہاں کا ایم ایس مقرر کیا جن کی مدت ملازمت ہی چند ماہ پر محیط تھی سیکریٹری صحت کا مذکورہ ایم ایس کی تقرری کا اقدام توہین عدالت تھا لیکن لیاری ہسپتال کے طبی اور نیم طبی عملے کو حکومتی جماعت کی رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے اپنے بنگلے پر بلا کر انہیں ڈاکٹر خلیل پٹھان کی تقرری کے خلاف نہ صرف احتجاج ختم کرنے کا حکم دیا بلکہ اس حوالے سے تمام ملازمین سے عدالت میں نہ جانے کا عہد بھی لیا گیا۔
جناب جسٹس (ر) امیر مسلم ہانی اس پس منظر کے بعد جب آپ موجودہ لیاری ہسپتال کے ایم ایس سے نیکیسز کمپنی اور کنسلٹنٹ خالد کے بارے میں سوال کریں گے تو ان کی تقرری تو چند ہفتے قبل اس وقت کی گئی ہے جب ڈاکٹر خلیل پٹھان کے ہاتھوں 16 کروڑ روپے ٹھکانے لگانے کے علاوہ ہسپتال بجٹ کا بڑا حصہ مبینہ گھپلوں کی نذر کرنے کے بعد ڈاکٹر اسلم پیچوہو تو ابھی آئے ہیں اور وہ خود ان گھپلوں کو دیکھ کر حیران اور پریشان ہیں لیکن گھپلوں کی دستاویزات پر ڈاکٹر خلیل پٹھان جنہیں ایمان دار کہنا از خود ایمان داری کی توہین ہے وہ ان گھپلوں کے بعد بھی تاحال سول ہسپتال کراچی کے سرکاری مکان میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔ نیب سندھ کہاں ہے؟۔
انسداد رشوت ستانی کا محکمہ کیا کررہا ہے؟۔ واٹر کمیشن نے مذکورہ اسکینڈل کو پکڑا ہے تو اب عدالت کا یہ فرض ہے قوم کی لوٹی ہوئی دولت موجودہ ملزمان سے لے کر قومی خزانے میں جمع کرانے کا اہتمام کیا جائے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...