... loading ...
محکمہ صحت سندھ کے سیکریٹری ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو نے ہیلتھ الائونس کے حساس معاملے کو از سر نو زندہ کردیا محکمہ صحت سندھ کے 72 ہزار نیم طبی عملہ ازسر نو نہ صرف منظم ہوگیا بلکہ پہلے سے زیادہ متحد اور توانا ہوگیا ہے اس کا پس منظر یہ ہے کہ 15 فروری کو جب پانچ نیم طبی عملے کی تنظیموں کے اتحاد جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کراچی پریس کلب پر ہیلتھ الائونس کی منظوری کے لئے مظاہرہ کیا تو سیکریٹری صحت نے نیم طبی عملے کی قوت کو دیکھتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری صحت جلال الدین جلالانی کے ذریعے دوران احتجاج ہی باللواسطہ مذاکرات کے ذریعے ہزاروں کی تعداد میں آئے ہوئے نیم طبی عملے کو پرامن طو رپر گھروں کو لوٹانے میں کامیابی حاصل کرلی تھی اور آئندہ روز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مذاکرات کی دعوت قبول کرتے ہوئے تحریک کو دس روز کے لئے موخر کرنے کا آبرومندانہ اعلان بھی کردیا تھا۔ لیکن وفد سے مذاکرات کے دوران سیکریٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو نے والسرائے کی طرز پر پہلے وفد کو دھمکایا اور بعد میں انہیں ایک ہفتے میں ہیلتھ الائونس کی منظوری کی سمری بھجوانے کا وعدہ کرتے ہوئے اتحاد سے باہر تین تنظیموں جن میں سر فہرست پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن نیاز بھٹو اور شریف پالاری، فنکشنل میڈیکل ونگ اور انصاف میڈیکل ونگ کو اتحاد میں شامل کرنے کا ہدف دیا اور انہیں بھی مذاکرات کے لئے لانے کی ہدایت کی جس پر پانچ جماعتی اتحاد نے مذکورہ تین نیم طبی تنظیموں کا کراچی پریس کلب سے دھرنا تو ختم کرا دیا لیکن اسی دوران سیکریٹری صحت کے وعدے کی عدم تکمیل نے پانچ جماعتی اتحاد کو آٹھ جماعتی اتحاد میں تبدیل کردیا گو کہ انصاف میڈیکل ونگ اور پاکستان ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن آٹھ جماعتی اتحاد کا بوجوہ حصہ نہیں ہیں اور انہوں نے علیحدہ ایکشن کمیٹی تشکیل دی ہے۔ لیکن ایکشن کمیٹی کے جاوید اختر شیخ، افتخار احمد بابو، شنکر لعل بھی ہیلتھ الائونس کی منظوری کے مطالبے کے بنیادی طور پر حامی ہیں۔ لہٰذا ہیلتھ الائونس کی منظوری کے مطالبے کی تحریک اب رکتی نہیں بلکہ کامیابی تک جاری رہتی نظر آرہی ہے۔ آٹھ رکنی اتحاد جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین سلیمان میمن، قیوم مروت، نیاز بھٹو، اخلاق احمد خان، سلیم عظیم، ارشد شاہ، آدم جسکانی، نیاز خاصخیلی ، راشد پریڈی و دیگر شب و روز احتجاج کی کامیابی کے لئے نہ صرف بھرپور رابطہ مہم چلا رہے ہیں بلکہ تحریک طویل ہوئی تو اسے برقرار رکھنے کی جامع منصوبہ بندی بھی کررہے ہیں اور ذرائع کے مطابق ہیلتھ الائونس کی منظوری کے لئے تین مختلف پلان ترتیب دیئے گئے ہیں اور کمیٹی کے ترجمان شفیق اعوان کے مطابق ہیلتھ الائونس کی منظوری کی تحریک کی نئی بنیادی پالیسی ابھی نہیں تو کبھی نہیں ہے‘‘ جس کا مطلب یہ ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ایک نکاتی مطالبے کو سیکریٹری صحت نے ڈاکٹروں کی ترقیوں کی طرح تاخیری حربے کی نذر کرنا چاہا تو یہ تحریک حکومتی جماعت کی انتخابی مہم کو متاثر کرسکتی ہے۔ اس کی بظاہر دو بڑی ٹھوس وجوہات ہیں نیم طبی عملے کی گرانی کے اس دور میں تنخواہ 17000 ہزار سے 20,000 ہزار روپے تک ہے اور ہر نیم طبی عملہ کم از کم چھ سے آٹھ افراد کی فیملی پر مشتمل ہے جو اپنا گھر چلانے کے لئے اس وقت ایک یا دو جزوقتی ملازمت مزید کرتا ہے جس کا دورانیہ شام 4 بجے سے رات 11 سے12 بجے تک کا ہوتا ہے جب وہ بمشکل اپنا گھر چلا پاتا ہے اس پس منظر میں 72 ہزار ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے ووٹوں سے حکومتی جماعت کے امیدوار ہیلتھ الائونس کی عدم منظوری سے محروم ہوسکتے ہیں اب یہ حکومت سندھ کی آزمائش ہے کہ وہ اس حساس معاملے سے کس طرح نمٹتی ہے اور ہیلتھ الائونس جس کی ابتدا سابق صدر آصف علی زراری نے اپنے عہد میں کی تھی اسے کیسے نبھاتی ہے۔
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...
مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات سے فارمیسیوں سے اہم ادویات غائب ہونے لگیں صورتِ حال برقرار رہی تو آنیوالے دنوں میں ادویات کی قلت سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے،ماہرین مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات برطانیہ تک پہنچنا شروع ہو گئے جہاں ملک بھر میں فارمیسیوں سے اہم ادویات غائ...
ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ق...
وزارت خزانہ کے تخمینے غلط ثابت، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89فیصد تک جاپہنچی، وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی ک...