... loading ...
بیرون ملک روزگار کے لیے مقیم پاکستانیوں کی اپنے وطن بھیجی جانے والی رقوم کا سالہا سال سے وفاقی بجٹ کو مستحکم اور معاشی ترقی یقینی بنانے میں سب سے اہم کردار رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق 2017تک بیرونی ملکوں میں مقیم پاکستانیوں کی تعداد 76لاکھ تھی۔ ان میں سے40لاکھ صرف مشرق وسطیٰ میں کام کر رہے تھے، اس سال انہوں نے 22ارب ڈالر کی خطیر رقم پاکستان بھیجی۔ ان کی ترسیلات زر سے نہ صرف بجٹ سازی کو تقویت ملتی ہے بلکہ ان کے خاندان بھی یہاں خوشحال ہو رہے ہیں لیکن یہ اطلاعات انتہائی پریشان کن ہیں کہ گزشتہ سال سے پاکستان کی افرادی قوت کی برآمد میں 40فیصد کمی آگئی ہے۔ یہ ملکی معیشت کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے۔ خاص طورپر سعودی عرب اور بعض دوسرے دوست عرب ملکوں میں پاکستانیوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع میں کمی حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 2016میں بیرون ملک ملازمتوں کے لیے 8لاکھ 39ہزار پاکستانی مزدوروں نے رجسٹریشن کرائی لیکن ان میں سے صرف نصف کو نوکریاں مل سکیں۔ اس سال سعودی عرب میں مجموعی طور پر 4لاکھ 62ہزار افراد کو ملازمتیں ملیں جبکہ 2017میں یہ تعداد ڈیڑھ لاکھ سے بھی کم ہو گئی۔ متحدہ عرب امارات میں اس سے کم یعنی ساڑھے 27ہزار افرادکو روزگار ملا۔ قطر، کویت اور بحرین وغیرہ میں بھی افرادی قوت کی برآمد مایوس کن رہی۔ غیر ملکی ترسیلات زر پر اس کے نہایت منفی اثرات مرتب ہوئے۔
ماضی میں سعودی عرب پاکستانیوں کو روزگار دینے کا اہم ترین ملک رہا ہے لیکن اب اس نے ملازمتوں کے کوٹے میں کمی کر دی ہے۔ یہی نہیں بلکہ گزشتہ سال ہزاروں پاکستانیوں کو روزگار سے محروم کر دیا گیا اور وہ واپس پاکستان آنے پر مجبور ہو گئے۔ اب وہ یہاں تلاش معاش میں ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے علاوہ امریکا‘ برطانیٓ اور کینیڈا سمیت یورپی ملکوں میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے جس میں سال بہ سال کمی آرہی ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کو روزگار دلانے میں ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت نے بہت اہم کردار ادا کیا لیکن بعد میں آنے والے ادوار میں اس حوالے سے کوئی زیادہ کام نظر نہیں آتا۔ اس کی وجہ سے بھارت کو اپنے زیادہ مزدور باہر بھیجنے کا موقع مل گیا۔ اس وقت بیرون ملک بھارتی باشندے 70ارب ڈالر سے زائد رقوم اپنے ملک بھیج رہے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں غیر معمولی کمی آنے کی وجہ سے ایک اطلاع کے مطابق حکومت نے آئندہ بجٹ میں 200ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی پروگرام ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ بجٹ خسارہ جوجی ڈی پی کے 5فیصد سے کچھ زیادہ ہے مناسب سطح پر رکھنے کے لیے ا?ئی ایم ایف کے اتفاق رائے سے یہ اقدام ضروری ہو گیا ہے۔ ادھر کولیشن سپورٹ فنڈ سے وصولیوں کی بھی کوئی توقع نہیں ہے اس لیے حکومت ترقیاتی اورغیر ترقیاتی فنڈز کے از سر نو تصرف پر پابندی لگانے پر مجبور ہے اس صورت حال میں آئندہ بجٹ کا انحصار زیادہ تر ملکی محصولات پر ہو گا۔
حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ماہ بہ ماہ اضافہ کر رہی ہے اور خدشہ ہے کہ بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے اسے کئی نئے ٹیکس لگانے پڑیں گے جس کے مہنگائی تلے دبے ہوئے عوام متحمل نہیں ہو سکتے۔ حکومت کو دیگر اقدامات کے ساتھ بیرون ملکوں خصوصاً عرب ممالک میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے دروازے کھلوانے چاہئیں تاکہ غیرملکی ترسیلات زر میں جن کا کسی بھی ملک کی معیشت میں بڑا کردار ہوتا ہے، اضافہ ہو سکے۔ اس کے لیے نہ صرف ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے پر توجہ دینی چاہیے بلکہ اس کی برآمد کے لیے مناسب اقدامات بھی کرنے چاہئیں۔ ملک میں بے روزگاری کی شرح پہلے ہی زیادہ ہے اندرون ملک روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بیرون ملک ملازمتوں کے حصول پر خاطر خواہ توجہ نہ دی گئی تو ملکی معیشت پر اسکے منفی اثرات مرتب ہوںگے۔دوست ملکوں پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے ہنر مند افرادی قوت کی برآمد بڑھائی جا سکتی ہے۔
بھارت نے سکھوں کے علاقوں پر حملہ کیا اور ان کی عبادت گاہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی، 6ڈرونز سے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا جسے ہم نے ناکام بنایا، بھارت نے پاکستان پر لانگ رینج میزائلوں سے حملہ کیااور سویلین کو نشانہ بنایا بھارتی حملوں میں 33پاکستانی شہید ، 62زخمی ہوئے ، پاک...
بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا،بھارتی فوج کاشہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال ،5شہری شہید ہوگئے پاک فوج کی دلیرانہ جوابی کارروائی سے لائن آف کنٹرول پر دھرمسال 2 پوسٹ بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھاری نقص...
رفال طیاروں کی تباہی بھارت کیلئے تضحیک آمیز اور خطے میں گیم چینجر ہے پاکستان نے نادیدہ اور خاموش ٹیکنالوجی سے بھارت پر دھاک بٹھا دی ؎ پاکستان نے بھارتی تکبر کے پرخچے اڑا دیئے ، برطانوی اخبار ٹیلی گراف بھی پاک افواج کا معترف ہو گیا۔دی ٹیلی گراف کے مطابق رفال طیاروں کی تباہی بھا...
مختلف شہروں پر اسرائیلی ساختہ فائر کیے گئے ڈرونزہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ گزشتہ رات سے اب تک مزید 48ڈرونز تباہ کر دیے گئے ، سیکیورٹی ذرائع پاکستان کے دفاعی نظام نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے اب تک 77ڈرونز تباہ کر دیے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 8مئی کی شام تک 29بھارتی ڈرونز ...
بھارت نے حملہ کیا، پاکستان نے جواب دیا، دونوں ممالک کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنا چاہیے ہم مداخلت نہیں کر سکتے ، البتہ امریکا سفارتکاری کا راستہ اختیار کرسکتا ہے، نائب امریکی صدر امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے ...
حالیہ تاریخ کی طویل لڑائی ، دونوں طرف کے 125 جنگی طیارے اپنی فضائی حدود سے باہر نہیں نکلے یہ جھڑپ آئندہ جنگوں کے لیے حکمت عملی اور جنگی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے کا ایک بہترین موقع ہے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ نے دنیا بھر کی توجہ حاص...
شرکاء کے پاکستان، عمران خان زندہ باد کے نعرے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے ، یہ تبھی ممکن ہوگا جب عمران خان کو رہا کیا جائے، شرکاء پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں کارکنان کی بہت بڑی تع...
بھارت کا فوجی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے ،پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے 5طیارے گرائے ہیں ، بھارت اپنی خفت مٹانے کیلئے ایسی حرکتیں کر رہا ہے ،نائب وزیراعظم اسحق ڈار کوئی بھی میزائل جب چلایا جاتا ہے تو اپنے ڈیجیٹل نشانات چھوڑتا ہے ، اگر 15مقامات پر حملہ ...
بھارت کا بوکھلاہٹ میں اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے حملہ،پاک فوج نے لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو، چھور اور کراچی کے قریب بھارتی ڈرون گرائے ایک ڈرون لاہور میں فوجی ہدف پر گرا جس میں پاک فوج کے 4جوان زخمی ہوئے ، آلات کو معمولی نقصان بھی ہوا...
بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، تنازع بند گلی میں داخل ہو رہا ہے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے ، پاکستان جوا...
ڈرون حملوں میں شہید ایک ایک پاکستانی کے خون کا حساب لیا جائے گا، فورم ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے ،ہم ہر حالات کے لیے تیار ہیں، شہبازشریف وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں بھارتی جارحیت پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جمعرات کو وزیراعظم شہ...
پنجاب پولیس نے مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات سے روکا ، میں ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں وزیراعظم سے کہتا ہوںاب آپ کا کوئی ایم این اے میرے صوبے میں داخل ہو کر دکھائے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ موجودہ جنگی حالات میں میرا پیغام جس کو ٹھیک لگے ٹھیک، نہیں لگ...