... loading ...
سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف آئین کی دفعہ 6 کے تحت سنگین غداری کے کیس کی سماعت کے لیے 8 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے، اس کیس کی سماعت جسٹس یحیٰی آفریدی کی سربراہی میں سہ رکنی خصوصی عدالت اسلام آباد میں وفاقی شرعی عدالت کی بلڈنگ میں کرے گی جس کے لیے بیگم صہبا مشرف اور دوسرے فریقین بشمول متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ اس کیس کے حوالے سے رجسٹرار خصوصی عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پولیس اسلام آباد کو خصوصی سکیورٹی انتظامات اور ملزم پرویز مشرف کو ان کی پیشی کے وقت فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ اس کیس کی آخری سماعت مئی 2017ء کو ہوئی تھی جب پرویز مشرف کی اہلیہ صہبا مشرف اور ان کی بیٹی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تمام پراپرٹی اور بنک اکائونٹس مشرف کے نام نہیں ہیں اس لیے عدالت ان کی پراپرٹی قرق نہ کرے اور ان کے منجمد کیے گئے بنک اکائونٹس ڈی فریز کرنے کے احکام صادر کرے۔ عدالت نے ان کی استدعا مسترد کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور ایف آئی اے کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی اور اس معاملہ میں ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ طلب کی تھی۔ آخری تاریخ سماعت پر مشرف اور ان کی اہلیہ کے وکلا نے بتایا تھا کہ مشرف ملک واپس آنا چاہتے ہیں بشرطیکہ انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کر دی جائے، اس حوالے سے رجسٹرار خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنانے کے لیے گزشتہ روز چیف کمشنر اور آئی جی پولیس اسلام آباد مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ مقررہ تاریخ سماعت پر مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کے عدالتی حکم کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی جائے گی۔
سابق صدر جنرل (ر) مشرف کے خلاف ملک میں 3 نومبر 2007ء کو ایمرجنسی لگانے اور دوسرے غیر قانونی اقدامات بشمول پی سی او نافذ کرنے کے خلاف وفاقی حکومت کے ایما پر آئین کی دفعہ 6 کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا جس میں ان پر فرد جرم بھی عائد کر دی گئی تاہم اس کے بعد مشرف بیرون ملک چلے گئے۔ انہیں عدالت میں پیش ہونے کا حکم صادر کیا گیا اور ان کی عدم پیشی کے باعث خصوصی عدالت نے انہیں مفرور قرار دے کر ان کی جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کے احکام صادر کیے۔ مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کے لیے مسٹر جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس سائرہ بتول اور جسٹس یاور علی پر مشتمل سہ رکنی بنچ تشکیل دیا گیا تھا تاہم اب مسٹر جسٹس یاور علی کے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے منصب پر فائز ہونے کے باعث بنچ کے تیسرے فاضل رکن کی نامزدگی وفاقی وزارت داخلہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کی مشاورت سے کرے گی۔ غداری کیس میں سینئر ایڈووکیٹ محمد اکرم شیخ بطور سپیشل پبلک پراسیکیوٹر پیش ہو رہے ہیں، مشرف کے خلاف زیر سماعت آئین سے غداری کا یہ کیس اس حوالے سے عدلیہ اور حکومت کے لیے ایک چیلنج کیس ہے کہ ماورائے آئین اقدام کے تحت آئین کو توڑنے اور منتخب پارلیمنٹ کو گھر بھجوانے والے کسی جرنیلی آمر کو آج تک قانون و انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا، اس تناظر میں پرویز مشرف وہ واحد بقید حیات جرنیل ہیں جو آئین کی دفعہ 6 کے خلاف اقدام اٹھانے پر قانون کے شکنجے میں آئے ہیں۔ اس حوالے سے مشرف کو آئین و قانون کی عملداری کی زد میں لانا موجودہ حکومت کا بڑا کارنامہ ہے ۔ چونکہ مشرف کو پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں پروٹوکول دے کر ملک سے باہر جانے کی سہولت فراہم کی تھی جبکہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے مشرف کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا قاتل قرار دینے کے باوجود ان کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج نہیں کرائی گئی تھی جس پر میاں نواز شریف کو پیپلز پارٹی کے خلاف پوائنٹ ا سکورنگ کی سیاست کا موقع ملا اور جب وہ اقتدار میں آئے تو اسی بنیاد پر مشرف کے خلاف کارروائی کے لیے ان کی آزمائش شروع ہو گئی جس کا ان سے پیپلز پارٹی کی جانب سے اس بنیاد پر تقاضہ شروع ہوا کہ مشرف نے 12 اکتوبر 1999ء کو نواز شریف کی حکومت اور اسمبلی کو توڑ کر ہی آئین کی دفعہ 6 کے زمرے میں آنے والے غداری کے جرم کا ارتکاب کیا تھا۔
میاں نواز شریف نے اپنے اقتدار کا پہلا سال مشرف کے خلاف کیس کے حوالے سے وکلا سے مشاورت میں گزار دیا اور جب ان کے خلاف آئین کی دفعہ 6 کا کیس بنانے کی نوبت آئی تو یہ کیس ان کے 12 اکتوبر 1999ء والے ماورائے آئین اقدام کے بجائے 3 نومبر 2007ء کے پی سی او اور ایمرجنسی کے نفاذ والے اقدام کے خلاف تیار کیا گیا جس کے بارے میں آئینی ماہرین کا خیال تھا کہ میاں نواز شریف نے مشرف سے ذاتی انتقام لینے کے الزامات سے بچنے کے لیے ان کے 12 اکتوبر 1999ء کے اقدام کو کیس کی بنیاد نہیں بنایا تاہم اس سے کیس کی بنیاد ہی کمزور رکھ دی گئی ہے اس لیے مشرف کو آئین سے غداری کی موت کی سزا تک لے جانا شاید ممکن نہیں ہو گا۔ اس وقت مزید دلچسپ صورتحال یہ پیدا ہوئی کہ اس کیس کی سماعت کے لیے اعلیٰ عدلیہ کا بنچ تشکیل دلانے کی خاطر وفاقی وزارت قانون نے اس وقت کے چیف جسٹس سپریم کورٹ مسٹر جسٹس افتخار محمد چودھری سے تحریری طور پر رجوع کیا جو خود بھی مشرف کے 9 مارچ 2007ء کے اقدام کی بھینٹ چڑھ کر بطور چیف جسٹس معطل ہوئے تھے اور پھر مشرف کے 3 نومبر 2007ء کے اقدام کے تحت ان کے سمیت پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹوں کے تمام فاضل ججوں کو گھروں پر نظربند کر دیا گیا تھا، اس طرح مشرف کے آئین سے غداری والے جرم کے معاملہ میں جسٹس افتخار چودھری سے انصاف ملنے کی زیادہ توقع تھی تاہم انہوں نے بھی ذاتی انتقامی کارروائی کے الزام سے بچنے کے لیے خود اس کیس کی سماعت کرنے کے بجائے خصوصی بنچ کی تشکیل کے لیے وفاقی حکومت سے نام طلب کر لیے چنانچہ اس پراسس میں موجودہ حکومت کا مزید ایک سال گزر گیا۔
جب اس کیس کی سماعت کے لیے تشکیل دئیے گئے خصوصی بنچ کے روبرو کیس کی سماعت کی نوبت آئی تو اس وقت تک مشرف کے خلاف نواب اکبر بگٹی اور بینظیر بھٹو کے قتل کے مقدمات بھی دائر ہو چکے تھے چنانچہ ان تمام مقدمات کی بیک وقت سماعت شروع ہونے کے باعث غداری کیس میں بھی تاریخیں پڑنے لگیں اور اس دوران وفاقی حکومت کے مقرر کردہ ا سپیشل پبلک پراسیکیوٹر محمد اکرم شیخ نے عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے یہ موقف بھی اختیار کر لیا کہ مشرف کے خلاف یہ کیس غداری کا نہیں بلکہ آئین سے انحراف کا کیس ہے جس سے یہ عندیہ ملا کہ حکومت انہیں آئین کی دفعہ 6 کے تحت غداری کے جرم کی اصل سزا نہیں دلانا چاہتی، جب اس کیس میں مشرف پر فرد جرم عائد ہو گئی تو انہیں مختلف جسمانی عوارض لاحق ہو گئے جن کی میڈیکل رپورٹیں عدالت میں پیش کرکے حاضری سے استثنیٰ لیا جاتا رہا اور پھر ایک میڈیکل رپورٹ میں ان کا مرض پاکستان میں لاعلاج قرار دے کر عدالت سے علاج کے لیے انہیں بیرون ملک بھجوانے کی استدعا کی گئی اور انہیں بیرون ملک لے جانے کے لیے ائر ایمبولنس کا بھی اہتمام کر دیا گیا۔ اس میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر عدالت نے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جبکہ عدالتی احکام کی بنیاد پر وفاقی وزارت داخلہ نے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا چنانچہ اسی روز وہ بیرون ملک روانہ ہو گئے جس کے بعد اب تک ان کی ملک واپسی ممکن نہیں ہو سکی اور وہ لندن اور دبئی میں مختلف تقریبات میں موج مستی کرتے نظر آتے رہے ہیں۔
اس مسئلہ پر آئینی، قانونی اور عوامی حلقوں میں یہ تبصرے بھی زیر گردش رہے کہ مشرف کو مقتدر حلقوں کی مداخلت پر ملک سے باہر بھجوایا گیا ہے تاہم جب میاں نواز شریف اور ان کے اہلخانہ پانامہ لیکس کیس کی زد میں آئے تو انہوں نے اس حوالے سے عدلیہ کو مطعون کرنا شروع کر دیا کہ انصاف کی عملداری کے نام پر انہیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ آئین کی دفعہ 6 کے سنگین جرم کے ملزم مشرف کو پاکستان واپس لا کر ان کے خلاف کیس چلانے کی کسی کو جرات نہیں ہو رہی، یہی الزام بعدازاں پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے بھی عائد کیا جانے لگا اور اس سلسلہ میں ریلوے اراضی سکینڈل میں ملوث سابق اعلیٰ فوجی حکام بشمول جنرل جاوید اشرف قاضی، سعیدالظفر، حامد علی اور اختر علی کے نام بھی انصاف کی عملداری کے حوالے سے زیر گردش آنے لگے۔ گزشتہ روز چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے بھی کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس امر کا تقاضہ کیا ہے کہ احتساب صرف سیاستدانوں کا نہیں بلکہ ملٹری اور عدلیہ کا بھی ہونا چاہئے اور اس کے لیے نیب کی ازسرنو تشکیل کی جائے۔
اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ہم نے کرپشن فری معاشرے کی بنیاد رکھنی ہے تو پھر بلاامتیاز اور بے لاگ احتساب کا عمل شروع کرنا ہو گا جس میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کا شائبہ بھی نہیں گزرنا چاہئے۔ چونکہ مشرف کے خلاف گزشتہ اڑھائی سال سے غداری کیس کی سماعت زیر التوا پڑی تھی اور اسی طرح اراضی سیکنڈل میں ملوث سابق فوجی حکام کی بھی اب تک قانون کے کٹہرے میں آنے کی نوبت نہیں آئی تھی اس لیے پانامہ کیس میں نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور حکمران مسلم لیگ (ن) کے دوسرے قائدین کو انصاف کی عملداری پر انتقامی کارروائی کا الزام لگانے کا موقع ملا جبکہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے بھی اپنے مقاصد کے تحت اس پر سیاست شروع کر دی۔ اب خصوصی عدالت میں مشرف غداری کیس کی دوبارہ سماعت شروع ہو رہی ہے اور نیب کی درخواست پر ریلوے اراضی سیکنڈل میں ملوث سابق فوجی حکام کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کر لیے گئے ہیں تو اب بادی النظر میں سب کے لیے بے لاگ احتساب اور ان پر انصاف کی عملداری کا پراسس شروع ہو گیا ہے۔ اس وقت مشرف کو ملک واپس لانا حکومت اور عدالت دونوں کے لیے بڑا چیلنج ہے جس کے لیے خصوصی عدالت نے مشرف کی فول پروف سکیورٹی کے انتظامات بھی کرا لیے ہیں۔ یہ امر واقع ہے کہ مشرف کی ملک واپسی سے ہی انصاف کی بے لاگ عملداری کا تصور پختہ ہو گا بصورت دیگر پانامہ لیکس جیسے سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات کے حوالے سے انتقامی کارروائیوں کے الزامات سے بچنا بہت مشکل ہو گا۔ مشرف کیس کو بہرصورت منطقی انجام تک پہنچایا جانا چاہئے تاکہ ماورائے آئین اقدامات کے لیے ہوتی موجودہ سازگار فضا سے بھی کسی کو فائدہ اٹھانے کا موقع نہ مل سکے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...