... loading ...
اسلام اپنی رُوشن اور مبارک تعلیمات کے ذریعے زندگی کے تمام شعبوں میں انسان کی مکمل رہنمائی کرتا ہے۔وضع قطع، بود و باش، رہن سہن حتیٰ کہ کھانے پینے تک کے متعلق اسلام نے انسان کو اپنی تعلیمات سے مستفید رکھاہے اور اُس کی بہترین رہنمائی اور کامل رہبری کی ہے۔ذیل میں ہم اسلام کی انہیں مبارک تعلیمات کی رُوشنی میں کھانے پینے کے متعلق اسلامی آداب اسوۂ رسول ا کی رُوشنی میں پیش کرتے ہیں:
1-کھانا پینا ہمیشہ ہاتھ دھوکر دائیں اور سیدھے ہاتھ سے کھانا پینا چاہیے ۔ چنانچہ حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: ’’حضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنا دایاں ہاتھ کھانے ،پینے ، وضو اور اِن جیسے کاموں کے لیے فارغ رکھتے تھے۔ اور اپنا بایاں ہاتھ استنجا، ناک صاف کرنے اور اِن جیسے کاموں کے لیے رکھتے تھے۔‘‘(کنز العمال: ۸/۴۵)
2- کھانا ہمیشہ اپنے سامنے سے کھانا چاہیے پورے برتن میں ہاتھ گھمانا اور دوسرے کے منہ کے سامنے سے کھانا ٹھیک نہیں ہے۔ چنانچہ حضرت جعفر بن عبد اللہ بن حکم بن رافع رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ: ’’ میں بچہ تھا، کبھی اِدھر سے کھارہا تھا ، کبھی اُدھر سے۔ حضرت حکم رضی اللہ عنہ مجھے دیکھ رہے تھے۔ اُنہوں نے مجھ سے فرمایا: ’’ اے لڑکے! ایسے نہ کھاؤ جیسے شیطان کھاتا ہے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانا کھاتے تھے تو آپؐ کی اُنگلیاں آپؐ کے سامنے ہی رہتی تھیں۔‘‘(اور اِدھر اُدھر نہ جاتی تھیں۔) (کنز العمال: ۸/۴۶)
3-کھانا ہمیشہ زمین پر بیٹھ کر کھانا چاہئے! لیکن اگر کبھی کرسی وغیرہ پر بیٹھ کر کھانا پڑجائے تو بھی بیٹھنے کی ایسی ہیئت اختیار کرنی چاہیے کہ جس سے یوں معلوم ہو رہا ہوگویا آدمی زمین پر بیٹھا ہے۔ مثلاً کرسی وغیرہ پر بیٹھ کر پاؤں نیچے کی طرف لٹکانے کے بجائے پاؤں اوپر کرکے بیٹھ کر کھانا کھائے۔ چنانچہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ : ’’حضور صلی اللہ علیہ وسلم زمین پر بیٹھ کر کھانا کھاتے تھے۔ اور دودھ نکالنے کے لیے بکری کی ٹانگوں کو باندھا کرتے ، اور جو کی روٹی پر بھی غلام کی دعوت قبول فرلیا کرتے تھے۔ ‘‘(کنز العمال: ۸/۴۴)
4-کھانا کھانے سے پہلے بسم اللہ …الخ ضرور پڑھ لینی چاہیے تاکہ شیطان کھانے میں شریک نہ ہوسکے۔ چنانچہ حضرت اُمیہ مخشی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: ’’ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ ایک آدمی کھانا کھا رہا ہے ، اُس نے بسم اللہ نہیں پڑھی، کھاتے کھاتے بس ایک لقمہ رہ گیا۔ جب اُسے منہ کی طرف اُٹھانے لگا تواُس نے ’’بسم اللہ اولہ وآخرہ‘‘ کہا ۔ اِس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے اور فرمایا: ’’ اللہ کی قسم! شیطان تمہارے ساتھ کھاتا رہا، پھر جب تم نے بسم اللہ پڑھی تو جو کچھ اُس کے پیٹ میں تھا وہ سب اُس نے قے کردیا۔‘‘ (ابو داؤد ، نسائی)
5-کھانے کی برائی اور اُس کی توہین نہیں کرنی چاہیے! اسی طرح کھانے میں کبھی کوئی عیب اور نقص نہیں نکالنا چاہیے!۔ چنانچہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: ’’ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کبھی کھانے میں عیب نہیں نکالتے تھے۔ اگر طبیعت چاہتی تو کھا لیتے ورنہ چھوڑ دیتے۔‘‘(تفسیر ابن کثیر : ۲/۶۸)
6 – کھانا ہمیشہ تین اُنگلیوں سے کھانا چاہیے! اور کھانا کھانے کے بعد اُنگلیاں چاٹ لینی چاہئیں کہ یہ سنت ہے۔ چنانچہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: ’’ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانا کھالیتے تو اپنی تین اُنگلیاں چاٹ لیا کرتے۔‘‘ (شمائل ترمذی)
7-کھانے پینے میں اعتدال اور میانہ روی اختیار کرنی چاہیے! بہت زیادہ کھانانہیں کھانا چاہیے کہ اِس سے جسم خراب ہوجاتا ہے، طبیعت بوجھل ہوجاتی ہے، اور نماز وغیرہ عبادات میں سستی اور کاہلی پیدا ہوجاتی ہے۔ چنانچہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: ’’ بہت زیادہ کھانے پینے سے بچو! کیوں کہ اِس سے بدن خراب ہوجاتا ہے اور کئی قسم کی بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں اور نماز میں سستی آجاتی ہے۔ لہٰذا کھانے پینے میں میانہ روی اختیار کرو! اِس لیے کہ میانہ روی سے جسم زیادہ ٹھیک رہتا ہے اور اِسراف (فضول خرچی) سے انسان زیادہ دُور رہتا ہے۔ ‘‘(کنز العمال: ۸/۴۷)
8- غلاموں، نوکروں چاکروں اور اپنے ماتحت کام کرنے والے لوگوں کو اپنے ساتھ بٹھاکر کھانا کھلانا چاہیے۔ چنانچہ حضرت ابو محذورہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: ’’ میں حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ اتنے میں حضرت صفوان بن اُمیہ رضی اللہ عنہ ایک پیالہ لے کر آئے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے رکھ دیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مسکینوں کو اور آس پاس کے لوگوں کے غلاموں کو بلایا اور اِن سب نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ یہ کھانا کھایا ۔ اور پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’ اللہ تعالیٰ اُن لوگوں پر لعنت کرے جو اِس بات سے اعراض کرتے ہیں کہ اُن کے غلام اُن کے ساتھ کھانا کھائیں۔‘‘ حضرت صفوان رضی اللہ عنہ نے کہا کہ : ’’ہمیں اُن کے ساتھ کھانے سے اِنکار نہیں ، لیکن ہمیں عمدہ کھانا اتنا نہیں ملتا جو ہم خود بھی کھالیں اور اُنہیں بھی کھلا دیں، اِس لیے ہم کھانا الگ بیٹھ کر کھا لیتے ہیں۔ ‘‘(کنز العمال: ۸/۴۸)
9-کھانے پینے کی چیزوں میں پھونک مارنا مکروہ اور منع ہے۔ چنانچہ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے غلام حضرت مسلم رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ: ’’ (ایک مرتبہ) حضرت علی رضی اللہ عنہ نے پینے کی کوئی چیز منگوائی۔ میں اُن کے پاس پانی کا ایک پیالہ لایا اور میں نے اُس پیالہ میں پھونک ماردی تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اُسے واپس کردیا اور پینے سے انکار کردیا اور فرمایا: ’’ تم ہی اسے پی لو!۔‘‘ (یعنی تمہیں اِس میں پھونک نہیں مارنی چاہیے تھی!۔) (طبقات ابن سعد: ۴/۳۴۶)
10- کھانا جس پلیٹ یا برتن میں کھایا جارہا ہو اگر اُس میں ختم ہوجائے اور مزید کھانا لایا جائے تو نیا برتن استعمال کرنے کے بجائے اُسے اُسی برتن میں ڈال کر کھایا جائے جس میں پہلے سے کھایا جارہا ہے۔ چنانچہ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ: ’’ مجھے بتایا گیا ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک مرتبہ ’’جُحفہ‘‘ نامی مقام پر پڑاؤ ڈالا تو ابن عامر بن کریز رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے نان بائی سے کہا کہ: ’’ تم اپنا کھانا حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس لے جاؤ! ۔‘‘وہ پیالہ لے کر گیا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ: ’’ رکھ دو!۔‘‘ وہ نان بائی دوسرا پیالہ لے کر گیا اور پہلا پیالہ اُٹھانے لگا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : ’’کیا کرنے لگے ہو؟۔‘‘ اُس نے کہا : ’’میں اِس پیالے کو اُٹھانے لگا ہوں ۔‘‘ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ’’ نہیں ! بلکہ دوسرے پیالے میں جو کچھ ہے وہ پہلے ہی میں ڈال دو! ۔‘‘ چنانچہ وہ نان بائی جو بھی لاتا (حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ) اُسے پہلے پیالے میں ڈلواتے ۔ نان بائی غلام جب ابن عامر رحمۃ اللہ علیہ کے پاس گیا تو اُس نے کہا: ’’ یہ تو’’ اُجڈ‘‘ ( دیہاتی) ہیں۔ ‘‘حضرت ابن عامر رحمۃ اللہ علیہ نے اُس سے فرمایا: ’’ یہ تمہارے سردار ہیں۔ یہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ہیں۔ ‘‘(حلیۃ الاولیاء: ۱/۳۰۱)
پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کو روکنے اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے قومی نگرانی میں اضافے ، بلا تعطل بین الایجنسی کوآرڈی نیشن ، آپریشنل تیاریوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور روایتی خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں پر خصوصی توجہ مرکوز، سلامتی کی موجو...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان کشیدگی پر بند کمرہ اجلاس میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال سلامتی کونسل کے ارکان کا پاکستان بھارت پر کشیدگی کو کم کرنے ، فوجی محاذ آر...
مشقوں میں فضائی حملے کی وارننگ، سگنلز، کریش بلیک آٹ اقدامات کے منصوبے شامل شہری دفاع کی تین روزہ مشقیں آج شروع ہونگیں،پاکستان کے خلاف جارحانہ جنگی عزائم پاکستان کے خلاف جارحانہ جنگی عزائم پر بھارت میں شہری دفاع کی تین روزہ مشقیں بدھ کو شروع ہوں گی ۔ بھارتی کی وزارتِ داخلہ نے...
افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو تربیت دے کر دہشت گرد تنظیموں کو بیچا جاتا ہے ہر جگہ طالبان ہیں، وہ ہتھیار رکھتے ہیں اور ابھی جنگ سے نہیں تھکے ، معاون خصوصی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو کیمپوں میں تربی...
توہین عدالت کی درخواست بھی اس کیس کے ساتھ ہی سنی جائے گی ، عدالت عظمیٰ کا فیصلہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلاف ،نظر ثانی درخواستیں ناقابل سماعت قرار سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے...
بھارت کی بنگلادیشی برآمدات دیگر ممالک پہنچانے کے لیے ٹرانزٹ سہولت پر پابندی بنگلادیش نے جواباً بھارت سے روڈ کے ذریعے سوتی دھاگے کی درآمد پر پابندی لگا دی بھارت اور بنگلادیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کردیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت نے بنگلادیش کیلیے ٹرانز...
بھارتی حکومت غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے ، پاکستان قوم نے ڈر کر جینا نہیں سیکھا پاکستان دہشت گردی برآمد نہیں کررہا ،خود دہشت گردی کا شکار ہے ، ، قومی اسمبلی میں خطاب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کیخلاف جرم ہے...
بلوچ شناخت کے نام پر دہشت گردی کرنے والے بلوچ غیرت پر دھبہ ہیں،دشمن عناصر بلوچستان میں خوف و انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، سید جنرل عاصم منیر غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی بلوچستان کے لیے سنگین خطرہ ہے ، دہشت گردی کا کوئی مذہب، مسلک یا قوم ن...
دہشت گرد مجید بھارتی فوج کے آفیسرز اور ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھا، آئی ای ڈیز نصب کرنے کے بدلے بھارتی فوج سے پیسہ وصول کر رہا تھا، موبائل فون اور ڈرون فرانزک سے ثابت بھارتی فوجی افسران میجر سندیپ ورما، صوبیدار سکھوندر، حوالدار امیت کے دہشت گرد سے رابطے،’’ دھماکے...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کردی۔پاکستان اور بھارت سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی...
بھارتی جاسوس اور نگراں طیارے P8I کو پاک بحریہ نے مسلسل نگرانی میںرکھا پاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارے کا سراغ لگایا اور نگرانی میں رکھا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارے P8Iکا سراغ لگایا، پاک بحریہ بھارت کے کسی جارحیت کا موثر جواب دین...
افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ذرا...