... loading ...
یہ بھی کیا عجب ہے کہ ایک جانب وفاقی اور حکومت پنجاب آئین اور قانون کی پاسداری کا حلف اٹھانے والی حکومتیں احد چیمہ کی قانون کے مطابق نیب کے ہاتھوں گرفتاری پر قانون سے بغاوت پر اتر آئی ہیں ۔ نیب کی جانب سے احد چیمہ پر سرکاری خزانے میں مالی بدعنوانیوں کے سنگین الزامات ہیں ۔ لیکن اگر ایسا نہیں ہے تو پھر حکومتوں کو خوف کس بات کا ہے ۔ کیونکہ احد چیمہ نہ تو (ن) لیگ کے عہدے دار ہیں اور نہ ہی کارکن وہ ایک سرکاری گزٹیڈ افسر ہیں اور انہوں نے قومی خزانے میں کوئی خورد برد نہیں کی تو آئین اور قانون کے مطابق وہ عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں مکمل آزاد ہیں ۔ لیکن سرکاری افسروں کے لیئے آئین اور قانون کے محافظ حکمراں جب خود لاقانونیت پر اُتر آئیں گے تو پھر عوامی سطح پر اس کے کیا نتایج برآمد ہوں گے یا ہوتے ہیں اس کا احساس حکمرانی کے نشے میں مدہوش حکمرانوں کو نہیں ہوتا ہے ۔ کیونکہ یہ بد قسمت حکمراں تاحال خوشامدیوں کے حصار میں ہیں ۔ ورنہ نیب نے تو وفاقی کا بینہ میں شامل وفاقی وزیر مملکت برائے صحت سایرہ افضل تارڑ کیخلاف بھی نیب نے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ خاتون تو باقاعدہ مسلم لیگ ( ن ) کا حصہ ہیں ۔ ان کیخلاف نیب کی ممکنہ کارروائی پر تو وفاقی اور پنجاب حکومت نے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ۔ بلکہ اخلاقی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود وفاقی وزیر صحت سایرہ افضل تارڑ نے نیب کے چیئرمین جسٹس ( ر ) جاوید اقبال کو باقاعدہ خط لکھ کر انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ نیب کے ساتھ مکمل تعاون کیلئے تیار ہیں ۔ میرے خلاف کرپشن کی جلد تحقیقات مکمل کی جائیں ۔ اگر وفاقی اور حکومت پنجاب نے احد چیمہ کے معاملے پر سایرہ افضل تارڑ کے طرز عمل کو اپنایا ہوتا تو حکومتوں پر قانون سے بغاوت کا دھبہ بھی نہیں آتا اور اس سے ملک میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کو دوام ملتا ۔ اب بھی وقت ہے حکومت عوام اور اداروں سے معافی مانگ کر اپنے سیاسی مستقبل کو محفوظ بنالے ۔ اور دوسروں سے نہیں اپنے اچھے لوگوں سے ہی سبق حاصل کریں ۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی حکومت کے آخری دنوں میں یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ نوجوان ہونے کے ساتھ ایک زیرک سیاست دان ہیں ۔ گزشتہ دنوں فوری طور پر صبح کی او پی ڈی کے بعد ایوننگ او پی ڈی شروع کرنے کا حکم صادر کیا ہے اور ہدایت دی ہے کہ تمام ہسپتالوں میں مسلسل 16 گھنٹے تک او پی ڈی جاری رہنی چاہیئے ۔ وزیر اعلیٰ کا یہ حکم سیکریٹری صحت ۔ ڈاکٹر فضل اللہ پیچوھو کی مدت ملازمت کے آخری دس مہینوں میں بہت بڑا چیلنج ہے ۔ گوکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہیلتھ ایمرجنسی ناکام بنانے والے سیکریٹری صحت کو ایک ایسی مشکل سے دو چار کیا ہے ، جس پر وزیر اعلیٰ کسی بھی سطح پر کسی کی باز پرس کی زد میں اس لیئے نہیں آسکتے ہیں کہ اب حکومتی جماعت کو انتخاب کے امتحان میں جانے کا وقت آگیا ہے ۔ شام کی او پی ڈی کے حوالے سے سیکریٹری صحت کی کارکردگی کا یہ حال ہے کہ ایک ماہ قبل سندھ گوریمنٹ ہسپتال کورنگی میں وہ جس ایوننگ او پی ڈی کا خود بنفس نفیس افتتاح کرکے آئے تھے ۔ وہ او پی ڈی ایک ہفتہ بھی نہیں چل سکی ۔ محکمئہ صحت کے ذرایع کے مطابق مذکورہ او پی ڈی کے افتتاح سے قبل رشوت کے عوض جس نان کیڈر ڈاکٹر خالد بخاری کو انہوں نے دو مرحلے میں مذکورہ ہسپتال کا ایم ایس بنایا تھا۔ لیکن دوسرے مرحلے میں انہیں مالی اختیارات دے کر عدالتی سزا کے خوف سے پھر یہاں نمایشی ایم ایس ڈاکٹر مظہر خمسیانی کو لگادیا تھا ۔ لیکن ان کی ایوننگ او پی ڈی بند کرانے کا کریڈٹ دونوں صورتوں میں سیکریٹری صحت کو ہی جاتا ہے ۔ کہ پہلے انہوں نے غیر قانونی ایم ایس لگایا اور پھر غیر قانونی ایم ایس کو مطمین کرنے کیلئے نمایشی ایم ایس لگایا اب اس پس منظر میں آپ خود اندازہ کرلیں کہ صوبے کے تمام بڑے ہسپتالوں میں ایوننگ او پی ڈی کا اجرأ سیکریٹری صحت کیلئے جوئے شیر لانے کے مترداف ہے جبکہ ڈاکٹرر تھ فاؤ سول ہسپتال کراچی میں ایوننگ او پی ڈی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو کا کریڈٹ ہے جو 3 مارچ کو اپنے وزارت صحت کا دورا نیہ بخیر وخوبی مکمل کر کے ایوان بالا میں جارہے ہیں ۔ جس کے بعد سیکریٹری صحت کھلے میدان میں اپنی اننگ کیسے مکمل کرتے ہیں ۔ یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا ۔
سدھنائی کے مقام پر راوی کا پانی چناب میں جانے کی بجائے واپس آنے لگا، قادر آباد کے مقام پر چناب کا پانی دوبارہ متاثرہ علاقوں میں جائے گا جو جھنگ پہنچنے پر پریشانی کا سبب بنے گا، ڈی جی پی ڈی ایم اے دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ،دریائے راوی، ستلج...
سندھ میں پنجند سے سیلابی ریلا داخل ہوگا، اس وقت کئی مقامات پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ،بڑا سیلابی ریلا گڈو کی طرف جائے گا، اس کے ساتھ ہی 6 تاریخ کو بھارت سے سندھ میں بارشوں کا سسٹم داخل ہوگا ٹھٹھہ، سجاول، میرپورخاص اور بدین میں 6سے 10تاریخ تک موسلادھار بارش ہوگی،11لاکھ ایک...
پاکستان کو چین کے تعاون، تجربات اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ، ن لیگ دور میں ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہوئی چینی سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کیلئے ذاتی طور پر دستیاب ہوں گا، شہباز شریف کا کانفرنس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چین کے تعاون، تجربات اور ٹی...
پاک فوج کے دستے ضروری سامان کے ساتھ ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعینات حفاظتی بندوں پر رینجرز کی موبائل گشت اور پکٹس میں اضافہ کیا گیا، فری میڈیکل کیمپ قائم پاکستان کے اندرون سندھ میں حالیہ بارشوں اور بھارت کی آبی جارحیت کی وجہ سے ممکنہ سیلاب کا شدید خطرہ پی...
ایس او پی کے تحت صوبے بھر میں کئی پولیس اہلکاروں کو ایس ایچ او کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان کرمنل ریکارڈ یا مشکوک ریکارڈ والے افسران ایس ایچ او نہیںلگ سکیںگے،سندھ ہائیکورٹ کی آئی جی کو ہدایت سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت جاری کی ہ...
ہیڈ مرالا پر اونچے درجے کا سیلاب، 5لاکھ کیوسک کا بڑا ریلہ چناب میں داخل،سیلابی پانی کے بہاؤ کے پیش نظر پل ہیڈ خانکی کے قریب پہلا شگاف ڈالنے کی تیاریاں مکمل، علاقے خالی کر نے کیلئے اعلانات پہلے سے بپھرے دریائے چناب سے خوفناک سیلابی ریلہ ملتان ڈویژن میں داخل ہوگیا، ست...
کوٹری بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ،5 اور 6 ستمبر کی درمیانی شب یہ سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہوگا، سکھر ڈویژن میں 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوں گے،این ڈی ایم اے 8 سے 10 لاکھ کیوسک کا ریلا آیا تو کچے کے علاقے زیر آب آجائیں گے، اعلانات کے باوجود لوگ گھروں کو ...
سندھ میں سیلاب ابھی تک پہنچا بھی نہیں کہ ذخیرہ اندوزوں نیسبزیاں 100 فیصد سے زائد مہنگی کردیں حکومت ، انتظامیہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروائے، مصنوعی مہنگائی کے طوفان سے جینا دو بھر ہوجائے گا، شہری سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات کراچی کی مارکیٹوں اور بازاروں تک بھی پہنچنا شرو...
مہمانوں کا استقبال کیا ، پریڈ میں ہائپر سونک میزائل، ایٹمی ہتھیاروں سمیت جدید ترین فوجی ٹیکنالوجی کی نمائش عوام امن کیلئے پر عزم ، چینی قوم کی ترقی اور خوشحالی کو نہیں روکا جاسکتا،صدرشی جن پنگ کا تقریب سے خطاب جنگ عظیم دوم میں جاپان کی شکست کی 80 ویں سالگرہ پر چین میں قومی تا...
وزیر مواصلات علیم خان کی وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات،ایم 6موٹروے کی تعمیر اور ایم 10 پر بات چیت حیدرآباد-سکھر ایم-6 موٹر وے کافی عرصے سے نظرانداز کی جارہی ہے، منصوبے پر کام جلد شروع کیا جائے، مراد علی شاہ وفاقی حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نئی موٹروے بنان...
3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتا رہا، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کیلئے ہونی چاہیے، ہماری پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں ہے، پارٹی قائدین اور کارکنوں کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے ہدایت ہمارا فیصلہ اٹل ہے استعفے واپس نہیں لیںگے، ارکان اسمبلیگاڑیاں، ڈرائیور ...
حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کئی گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے قریبی آبادی شدید متاثر، کئی گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں،آئی جی خیبر پختونخوا ایف سی لائن بنوں پر دہشت گردوں کے ایک ...