... loading ...
احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز میں نیب کی درخواست پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم اوران کی صاحبزاد ی کے عدلیہ مخالف تقاریرکاسلسلہ بھی جاری ہے ۔ گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے پاناما لیکس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ واجد ضیاء کو اصل ریکارڈ کے ساتھ 22 فروری کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔نیب نے درخواست میں استدعا کی کہ ویڈیو لنک کے ذریعے دو غیرملکی گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے اصل ریکارڈ ضروری ہے اس لیے آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی کے سربراہ کو اصل ریکارڈ سمیت طلب کیا جائے۔جس پر عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے ریفرنسز میں نامزد ملزمان سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو بھی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ اس حوالے سے یادرہے کہ نیب کی جانب سے 22 جنوری کو نواز شریف سمیت ان کے خاندان کے 5 افراد کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز سے متعلق ضمنی ریفرنس دائر کیا گیا جس میں استغاثہ کی جانب سے دو غیر ملکی گواہ شامل ہیں۔غیرملکی گواہوں میں رابرٹ ریڈلی اور اختر راجہ شامل ہیں جن کے بیانات آئندہ سماعت پر بذریعہ ویڈیو لنک قلمبند کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے، جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق تھے۔نیب کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس (لندن فلیٹس) ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ان کے بچوں حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا۔العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا۔نیب کی جانب سے ان تینوں ریفرنسز کے ضمنی ریفرنس بھی احتساب عدالت میں دائر کیے جاچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں گواہوں کے بیان ریکارڈ کرنے کے لیے نیب کی ٹیم لندن پہنچ چکی ہے۔نیب حکام کے مطابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر سرکاری دورے پر لندن کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ 22 فروری کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن جائیں گے۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں سردار مظفر کی موجودگی میں استغاثہ کے 2 گواہوں کا ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔لندن سے ویڈیو لنک پر گواہوں رابرٹ ریڈلے اور راجہ اختر کا بیان رکارڈ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ استغاثہ کے گواہان کا ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرنے کے لیے احتساب عدالت میں دو اسکرینیں لگائی جا رہی ہیں۔ادھر احتساب عدالت نے 22 فروری کو جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کر رکھا ہے۔
ایک جانب احتساب عدالت میں مختلف ریفرنسزمیں سابق وزیراعظم اوران کے خاندان کے خلا ف گھیراتنگ ہورہاہے تودوسر ی جانب مسلم لیگ ن کے سربراہ ملک کے مختلف شہروں میں جلسہ عام کرکے اعلی عدلیہ ججز پرتنقیدکے ڈونگرے برسارہے ہیں اورسیاست میں نواردان کی صاحبزادی بھی اس سارے معاملے میں ان کابھرپورساتھ نبھارہی ہیںگزشتہ روز، اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ووٹ کا احترام سب کو کرنا ہوگا، عوام مجھے نااہل کرنیوالوں سے بدلہ لیں گے۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ 10 روپے کی رشوت ثابت کر دیں،سیاست چھوڑ دوں گا۔ میاں صاحب نے مخالفین کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور پوچھا کوئی ایک منصوبہ بتائیں جسے آپ نے مکمل کیا ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ منظور نہیں کہ 22 کروڑ عوام منتخب کریں اور چند لوگ گھر بھیج دیں۔
میاں صاحب نے عوام کے اس جم غفیر کے سامنے بھی تقریباً وہی باتیں کہیں، جو وہ اپنی وزارت عظمیٰ سے علیحدگی کے بعد سے کہتے چلے آ رہے ہیں۔ جب وہ اسلام آباد سے لاہور سے آنے لگے، تو انکے بعض بہی خواہوں اور محتاط ساتھیوں نے انہیں جی ٹی روڈ کی بجائے موٹر وے سے جانے کا مشورہ دیا مگر انہوں نے جی ٹی روڈ کو ترجیح دی۔ چنانچہ راہ میں جہاں بھی استقبال کرنے والوں سے خطاب کیا۔ ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کی تکرار کی۔ بعض خیر خواہوں کو انکے بیانات میں توہین عدالت کا پہلو نظر آیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ، نوازشریف کے لہجے میں تلخی بڑھتی گئی مگر حیرت کی بات کہ ان کے بیانیئے کی عوامی حلقوں میں پذیرائی تیزی سے بڑھی۔ لودھراں کے انتخابات میں بڑے مارجن سے کامیابی نے انکی رفتار مزید تیز کر دی۔ ہوسکتا ہے جماعت کو عام انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل ہو جائے کیونکہ پانامہ لیکس کیس کے فیصلے کے باوجود ان کی پنجاب میں مقبولیت کم نہیں ہورہی اورلوگ ابھی بھی ان پراعتماد کرتے ہوئے محسوس ہورہے ہیں۔لیکن یہ محض ضمنی انتخابات کی کامیابی ہے ۔آئندہ کیا ہو گا یہ آنیوالے انتخابات کے نتائج ہی بتا سکیں گے۔
لیکن یہ حقیقت بڑی واضح ہے کہ انہیں ملک کی سب سے بڑی عدالت نے نا اہل کیا ہے اس لیے وہ محض عوامی سپورٹ سے نہیں عدلیہ سے سرخرو ہو کر ہی انتخابی سیاست کے لیے دوبارہ اہل ہو سکتے ہیں۔ چنانچہ ہوشمندی کا تقاضا یہ ہے کہ فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے انہیں بڑی محتاط زبان استعمال کرنی چاہئے۔ اداروں کے ساتھ ٹکرائو کی پالیسی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔ اگرچہ عوام کے سامنے اپنا م¶قف بیان کرنے اور انہیں ہم نوا بنانے اور قائل کرنے کی کوشش کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن عوام میں ایسے لوگوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے جو فاضل جج صاحبان کی طرح آئین و قانون اور انصاف کے تقاضوں کی باریکیاں سمجھنے والے ہوں۔
کل رات ہمارے شاہینوں نے فضاؤں میں طوفان برپا کردیا، جو طیارے بھارت کا غرور تھے ، وہ اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں، پاکستانی پائلٹس نے شجاعت سے دشمن کے جہازوں کے پرخچے اڑا دیے پاکستان نے دشمن پر اپنی برتری ایک بار پھر ثابت کردی ہے ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان او...
6 اور 7کی شب بچوں کو نشانہ بنانا دہشت گردی ہے ، ہم اس دہشت گردی کا بھرپور جواب دیں گے ،پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنا کر قرآن پاک کو شہید کیا گیا ،جھڑپوں میں پاک فوج کے کسی اہلکار یا فضائیہ کے کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا پاکستان نے دفاع میں صرف ملٹری ٹارگٹس کا انت...
بھارت کو بھرپور جواب دینے پر 24کروڑ عوام کو مبارکباد ، ایئر چیف ظہیر بابر کو سلام ہندوستان نے رافیل جہاز خریدے اور اس پر ناز کرتا ہے، قومی اسمبلی میں خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور جس تاریک رات بھارت نے حملہ کیا اس رات کو ...
بھارت خود ایک بڑے داخلی بحران سے دو چار ہے ، ایٹمی جنگ کا خطرہ حقیقت ہے نیوکلیئر جنگ کی صورت میں ساری ذمے داری بھارت پر عائد ہو گی،میڈیا سے گفتگو وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے جنگ کو بڑھاوا دیا تو نیوکلیئر جنگ ہو سکتی ہے ۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے یہ بات میڈ...
پانچ ججز کے اکثریتی فیصلے سے جسٹس جمال مندو خیل اور نعیم افغان نے اختلاف کیا آرمی ایکٹ کی 2 ڈی ون اور ٹو کو اور آرمی ایکٹ کی شق 59(4) کو بحال کردیا گیا سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔جسٹ...
پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کو روکنے اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے قومی نگرانی میں اضافے ، بلا تعطل بین الایجنسی کوآرڈی نیشن ، آپریشنل تیاریوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور روایتی خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں پر خصوصی توجہ مرکوز، سلامتی کی موجو...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان کشیدگی پر بند کمرہ اجلاس میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال سلامتی کونسل کے ارکان کا پاکستان بھارت پر کشیدگی کو کم کرنے ، فوجی محاذ آر...
مشقوں میں فضائی حملے کی وارننگ، سگنلز، کریش بلیک آٹ اقدامات کے منصوبے شامل شہری دفاع کی تین روزہ مشقیں آج شروع ہونگیں،پاکستان کے خلاف جارحانہ جنگی عزائم پاکستان کے خلاف جارحانہ جنگی عزائم پر بھارت میں شہری دفاع کی تین روزہ مشقیں بدھ کو شروع ہوں گی ۔ بھارتی کی وزارتِ داخلہ نے...
افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو تربیت دے کر دہشت گرد تنظیموں کو بیچا جاتا ہے ہر جگہ طالبان ہیں، وہ ہتھیار رکھتے ہیں اور ابھی جنگ سے نہیں تھکے ، معاون خصوصی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو کیمپوں میں تربی...
توہین عدالت کی درخواست بھی اس کیس کے ساتھ ہی سنی جائے گی ، عدالت عظمیٰ کا فیصلہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلاف ،نظر ثانی درخواستیں ناقابل سماعت قرار سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے...
بھارت کی بنگلادیشی برآمدات دیگر ممالک پہنچانے کے لیے ٹرانزٹ سہولت پر پابندی بنگلادیش نے جواباً بھارت سے روڈ کے ذریعے سوتی دھاگے کی درآمد پر پابندی لگا دی بھارت اور بنگلادیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کردیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت نے بنگلادیش کیلیے ٹرانز...
بھارتی حکومت غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے ، پاکستان قوم نے ڈر کر جینا نہیں سیکھا پاکستان دہشت گردی برآمد نہیں کررہا ،خود دہشت گردی کا شکار ہے ، ، قومی اسمبلی میں خطاب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کیخلاف جرم ہے...