... loading ...
یہ بھی کیسا عجب ہے کہ جمہوری دور میں مقننہ اور انتظامیہ اپنے آئینی فرائض کو بحسن و خوبی ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ جس کی بنا پر حالیہ جمہوری دور میں مفاد عامہ کے مختلف خصوصی، عمومی اور بنیادی نوعیت کے مسائل اور حقوق پر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آئین کے مطابق حاصل اختیارات کے تحت عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ عدالتوں کے اس اقدام سے جہاں روبہ زوال قومی اداروں کو استحکام حاصل ہوا ہے۔ وہیں معاشرے میں عدلیہ کے اس کردار کے دور رس اثرات مرتب ہوئے ہیں اور مجموعی طور سے مایوس عوام میں اُمید کی نئی کرن اور زندہ رہنے کا حوصلہ بیدار ہوا ہے۔ عدالتوں کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، بہت سارے حساس نوعیت کے مسائل پر عدالتوں کی جانب سے ازخود نوٹس لینے پر اداروں اور لوگوں کو انصاف ملا ہے۔ لیکن ان تمام مثبت پہلوئوں کا ایک دوسرا منفی پہلو یہ ہے کہ قانون کی زد میں آنے والی حکومتوں اور انتظامیہ نے اپنی اصلاح کرنے کے بجائے اسے اپنی انا اور بقا کا مسئلہ بنالیا ہے3 اور کورٹ ایکٹوازم سمیت عدالتوں کی خامیوں اور کمزوریوں پر اچھے برے تبصروں کی صورت میں جو کچھ اب تک کیا ہے اس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کیا قوم اور ملک کو مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے؟ بہر حال صحت کے شعبے میں بھی دیگر شعبوں کی طرح حکام کے کانوں پر تو تاحال جوں تک نہیں رینگی لیکن عدالت کے نوٹس پر صحت انتظامیہ میں ضرور تبدیل دکھائی دے رہی ہے۔ کم از کم کراچی کے سرکاری ہسپتالوں میں ججز کمیٹی کے اچانک دوروں اور معائنے کے نتیجے میں انتظامی اعتبار سے بہتری دکھائی دے رہی ہے۔ انتظامیہ اور عملہ الرٹ رہتا ہے، صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامی امور میں خرابیوں اور کمی کو دور کرنے کی عملی کوششوں کو بخوبی محسوس کیا جاسکتا ہے۔ جس کا اعتراف خود ججز کمیٹی نے گزشتہ ہفتے سول ہسپتال کراچی میں کیا ہے۔ ہسپتال کے اطراف میں موجود فلاحی اداروں میں سے سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کی انتظامیہ نے جلد فٹ پاتھوں کو خالی کرنے کا سول ہسپتال کی انتظامیہ کو یقین دلایا ہے۔ لیکن حیرت انگیز طور پر ایدھی اور چھیپا جیسی تنظیموں نے سول ہسپتال کے اطراف میں فٹ پاتھوں پر قابض تنظیموں نے سول ہسپتال کے اطراف میں فٹ پاتھوں پر قبضے سے متعلق کسی یقین دہانی کرانے کو بھی شاید اپنی انا کے خلاف تصور کیا ہے۔ فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کا بنیادی حق ہے۔ لیکن تجاوزات مافیا نے کراچی کے پیدل چلنے والوں کے پائوں کے نیچے سے فٹ پاتھوں پر قبضہ کرکے پیدل چلنے والوں کو سڑک پر چلنے پر مجبور کرکے موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے۔ یہ صورتحال صرف سول ہسپتال کراچی کے اطراف میں ہی نہیں دیگر ہسپتالوں سمیت نیو ایم اے جناح روڈ پر دو طرفہ کار شوروم والوں کی جانب سے بھی ہے۔ جبکہ ماضی قریب میں بلدیاتی قیادت نے تجاوزات ہٹانے کے بجائے فٹ پاتھوں کو ہی کاٹ کر اتنا چھوٹا کردیا ہے کہ وہ پیدل چلنے والوں کے قابل ہی نہیں رہیں۔ اس لئے صرف سول ہسپتال کے اطراف میں فٹ پاتھ پر قبضہ کرنے والی تین این جی اوز ایدھی، چھیپا اور سیلانی کے علاوہ برنس وارڈ کی پارکنگ، ایس آئی یو ٹی کی پارکنگ پھر خود سول ہسپتال کراچی کی فٹ پاتھوں پر پارکنگ کے علاوہ ایک موٹر سائیکل کی ناجائز پارکنگ کے خلاف ججز کمیٹی کو بلاامتیاز و تفریق قانون کے مطابق کارروائی کرنی چاہئے لیکن اس کے ساتھ ہی ججز کمیٹی کو تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے سے قبل ان اداروں کے خلاف بھی پہلے کارروائی کرنی چاہئے۔ جس میں ضلعی بلدیات، انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ، ٹریفک پولیس اور مقامی پولیس اور چارجڈ پارکنگ کا شعبہ بھی شامل ہے۔ یہ تمام شعبے عوام کے ٹیکسوں سے چلتے ہیں اگر ان شعبوں نے اپنی ذمہ داری قانون کے مطابق ادا کی ہوتی تو ججز کمیٹی کو عوام کی جان بچانے کے لئے ناجائز قابضین کے خلاف مقدمہ قائم کرنے جیسے سخت احکامات صادر نہیں کرنا پڑتے اس کے ساتھ ہی بصد ادب ججز کمیٹی مفاد عامہ کے حق میں ناجائز قابضین کو حکم امتناع کے ذریعے ان کے ناجائز قبضے پر انہیں عارضی سہولت دینے کے اپنے فیصلے پر بھی ضرور نظرثانی کرے تو انکروچمنٹ کی مافیا کو قابو کرنا اداروں کے لئے مشکل نہیں رہے گا اور منتخب نمائندوں نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہوتا تو ججز کمیٹیوں کو ہسپتال کے دورے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
رات گئے فریقین کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے جنگ بندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،دونوں ممالک کو مبارک باد،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برادر اسلامی ممالک یواے ای، قطر، سعودی عرب، ترکیہ کا شکریہ ادا کرنا چا...
مقبوضہ کشمیر میں راجوڑی اور نوشہرہ سے پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز ، کے جی ٹاپ بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ، آدم پور، ادھم پور،سورت گڑھ ایئربیسز ملیامیٹ ، بیاس میں براہموس میزائلوں کا ذخیرہ زمین بوس جے ایف 17تھنڈرز کے ہائپرسونک...
امریکہ نے ثالث کا کردار ادا کیا ،دونوں ممالک کا جنگ بندی کا فیصلہ دانشمندانہ ہے (ڈونلڈ ٹرمپ )مسائل سے بچنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان ہونیوالی میٹنگ میں ساری چیزوں پر بات کی جائیگی (شہباز شریف) پاکستان، بھارت میں جنگ بندی ہوگئی، فوجی کارروائیاں روک دی گئی ہیں، پاک ب...
جارحیت کے آغاز سے پوری دنیا سیزفائر کرانے کی کوششیں کررہی تھیں بھارت تیار نہیںتھا پاکستان کے حملے کے بعدبھارتی اپیل پر امریکی وزیرخارجہ نے سعودی وترک حکام سے رابطہ کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان مکمل اور فوری جنگ بندی کے اعلان کی تصدیق دون...
بھارت نے سکھوں کے علاقوں پر حملہ کیا اور ان کی عبادت گاہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی، 6ڈرونز سے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا جسے ہم نے ناکام بنایا، بھارت نے پاکستان پر لانگ رینج میزائلوں سے حملہ کیااور سویلین کو نشانہ بنایا بھارتی حملوں میں 33پاکستانی شہید ، 62زخمی ہوئے ، پاک...
بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا،بھارتی فوج کاشہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال ،5شہری شہید ہوگئے پاک فوج کی دلیرانہ جوابی کارروائی سے لائن آف کنٹرول پر دھرمسال 2 پوسٹ بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھاری نقص...
رفال طیاروں کی تباہی بھارت کیلئے تضحیک آمیز اور خطے میں گیم چینجر ہے پاکستان نے نادیدہ اور خاموش ٹیکنالوجی سے بھارت پر دھاک بٹھا دی ؎ پاکستان نے بھارتی تکبر کے پرخچے اڑا دیئے ، برطانوی اخبار ٹیلی گراف بھی پاک افواج کا معترف ہو گیا۔دی ٹیلی گراف کے مطابق رفال طیاروں کی تباہی بھا...
مختلف شہروں پر اسرائیلی ساختہ فائر کیے گئے ڈرونزہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ گزشتہ رات سے اب تک مزید 48ڈرونز تباہ کر دیے گئے ، سیکیورٹی ذرائع پاکستان کے دفاعی نظام نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے اب تک 77ڈرونز تباہ کر دیے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 8مئی کی شام تک 29بھارتی ڈرونز ...
بھارت نے حملہ کیا، پاکستان نے جواب دیا، دونوں ممالک کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنا چاہیے ہم مداخلت نہیں کر سکتے ، البتہ امریکا سفارتکاری کا راستہ اختیار کرسکتا ہے، نائب امریکی صدر امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے ...
حالیہ تاریخ کی طویل لڑائی ، دونوں طرف کے 125 جنگی طیارے اپنی فضائی حدود سے باہر نہیں نکلے یہ جھڑپ آئندہ جنگوں کے لیے حکمت عملی اور جنگی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے کا ایک بہترین موقع ہے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ نے دنیا بھر کی توجہ حاص...
شرکاء کے پاکستان، عمران خان زندہ باد کے نعرے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے ، یہ تبھی ممکن ہوگا جب عمران خان کو رہا کیا جائے، شرکاء پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں کارکنان کی بہت بڑی تع...
بھارت کا فوجی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے ،پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے 5طیارے گرائے ہیں ، بھارت اپنی خفت مٹانے کیلئے ایسی حرکتیں کر رہا ہے ،نائب وزیراعظم اسحق ڈار کوئی بھی میزائل جب چلایا جاتا ہے تو اپنے ڈیجیٹل نشانات چھوڑتا ہے ، اگر 15مقامات پر حملہ ...