... loading ...
آئندہ ماہ ہونے والے ایوان بالا کے انتخابات کے لیے سونے کے تاجر کامران ٹیسوری کی نامزدگی سے پیدا ہونے والا بحران وقت گزرنے کے ساتھ شدید تر ہوتا جارہا ہے۔ بظاہر دونوں دھڑوں کے سرکردہ اراکین ’’ہم ایک ہیں‘‘ کا راگ الاپ رہے ہیں اور دعوے کیے جارہے ہیں کہ مسائل گفت وشنید سے طے کرلیے جائیں گے تاہم عملی طورپر یہ خلیج بڑھتی ہی جارہی ہے۔ انتہائی اندرونی اور باوثوق ذرائع کے مطابق یہ جھگڑا بظاہر طے پاگیا تو بھی ایم کیو ایم کے کسی امیدوار کے بھی ایوان بالا کے لیے کامیاب ہونے کے امکانات اب نہایت معدوم ہو چکے ہیں۔ ’’جرأت‘‘ کو دونوں گروپس کے اندرونی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کامران ٹیسوری کی نامزدگی پر پیدا ہونے والے جھگڑے کے پس منظر میں جو اصل محرکات ہیں ان کا تعلق مالی معاملات سے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران جب سے کامران ٹیسوری ایم کیو ایم میں شامل ہوئے ہیں تب سے وہ اور ڈاکٹر فاروق ستار پارٹی کو ملنے والے فنڈز کے حوالے سے مشکوک رویہ اپنائے ہوئے ہیں ، جس پر پارٹی کے اندر سینیٹ انتخابات سے قبل ہی کافی تشویش پائی جاتی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ 22 اگست کو ہونے والی پاکستان مخالف تقریر کے بعد جب ڈاکٹر فاروق ستار کو ٹیم کی کپتانی کا موقع ملا تو جلد ہی انہیں اوپننگ بیٹسمین بھی کامران ٹیسوری کی شکل میں میسر آگیا جس کے ساتھ انہوں نے جوڑی بنالی، یہ جوڑی تب سے ملکر کھیلتی چلی آرہی ہے اور انہوں نے اس کھیل میں کافی ’’رنز‘‘ مل کر جوڑے ہیں۔ 22؍ اگست کے بعد بہت سے مخیر کاروباری حضرات نے کھل کر مالی امداد دینے سے معذرت کرلی تھی، تاہم یہ مالی بحران جلد اس وقت حل ہوگیا جب ڈاکٹر فاروق ستار کو کامران ٹیسوری کی شکل میں ’’خفیہ تدابیر‘‘ کا راستہ مل گیا، ایسے تمام ’’رابطوں ‘‘ کو کامران ٹیسوری سے متعارف کرادیا گیا جن سے وہ رقوم مختلف کھاتوں میں وصول کرتے رہے۔ ان وصولیابیوں کے راز دار صرف ڈاکٹر فاروق ستار تھے اور پارٹی کے دیگر رہنمائوں کو اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی تھیں لیکن عامر خان اور دیگر چند کو اس حوالے سے معلومات اڑتے اڑاتے مل ہی گئیں ۔پارٹی رہنمائوں کے استفسار پر ڈاکٹر فاروق ستار نے ٹال مٹول سے کام لیا لیکن یہ بات مصدقہ ہے کہ بہت سارے لوگوں نے بیئرر چیکس سے مالی امداد کی ہیں جو کامران ٹیسوری اور فاروق ستار کے علاوہ کسی کے علم میں نہیں ہیں۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بظاہرایم کیو ایم کے ’’فنانسر‘‘ سمجھے جانے والے کامران ٹیسوری اپنی جیب سے دھیلا خرچ کرنے والے بھی نہیں ہیں، فنکشنل لیگ میں رہتے ہوئے بھی ان پر سنگین مالی بدعنوانیوں کے الزامات لگ چکے ہیں۔ ان کے خلاف پیر پگارا کو شکایت کی گئی تھی کہ انہوں نے پیر صاحب کے نام پر اندرون سندھ کی ایک کاروباری شخصیت سے ویگو ہائی ایکس گاڑی اینٹھ لی تھی۔ ان کے خلاف دبئی میں بھی مالی خوردبرد کی شکایات ریکارڈ پر موجود ہیں۔ ایم کیو ایم کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کے کامران ٹیسوری کے ساتھ نازک مالی مفادات کے سبب وہ نہ تو اُنہیں کشتی سے اُتارسکتے ہیں نہ ہی خود اُترسکتے ہیں۔ اسی وجہ سے وہ ایم کیو ایم پر خودکش حملہ کرنے کی کوشش سے بھی باز نہ آئے۔ جمعرات کے روز صورتحال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب کامران ٹیسوری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم ایوانِ بالا کی رکنیت کے لیے دلچسپی نہیں رکھتے۔ ڈاکٹر فروغ نسیم کو یہ دعویٰ ناگوار گزرا اور انہوں نے عامر خان گروپ کے عہدیداروں کو پارٹی کے نئے آئین کی متعلقہ دفعات کی تشریح اوردرست اطلاق سے آگاہ کیا جس کے بعد رابطہ کمیٹی کے اراکین میں توانائی کی لہر دوڑگئی۔ اس سے قبل وہ یہ رائے قائم کرچکے تھے کہ اگر ڈاکٹر فاروق ستار نہ مانے تو وہ اپنے امیدواروں کو آزاد امیدوار ظاہر کریں گے لیکن بیرسٹر فروغ نسیم کی ’’تھپکی‘‘ کے بعد انہیں علم ہوا کہ وہ دو تہائی اکثریت سے کنوینر کو بھی تبدیل کرسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ پارٹی کا نیا آئین ڈاکٹر فروغ نسیم نے ہی تیار کیا ہے جو الیکشن کمیشن میں جمع کرایا جاچکا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار تک جب یہ بات پہنچی تو وہ زچ ہوگئے اور رابطہ کمیٹی کے 10 اراکین کی سرکاری ملازمتوں کا بھانڈا پھوڑ دیا جو ایک طرح سے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا خود ہی اپنی جماعت پر خودکش حملہ تھا ۔ اب اس صورتحال میں اندرونی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بظاہر اگر دونوں گروپس میں کوئی مفاہمت ہو بھی گئی تو بھی ایم کیو ایم کے اراکین صوبائی اسمبلی کی بڑی تعداداب اوپن مارکیٹ میں اپنا ووٹ ،چیک کی طرح بھنائے جانے پر غور کررہی ہے۔ جہاں اس کے سب پر بھاری خریدار نقدی کے ساتھ موجود ہیں۔ ایم کیو ایم کے اندرونی ذرائع کے مطابق یہ بات زیر گردش ہے کہ ایم کیو ایم کے سینیٹر میاں عتیق نے نااہل میاں محمد نواز شریف کو پارٹی صدر بنائے جانے کے بل کی حمایت میں ووٹ ایسے ہی نہیں ڈالا تھا، اس کے پیچھے وہ ’’چمک‘‘ کارفرما تھی جو حکمراں جماعت نے ڈاکٹر فاروق ستار کو دکھائی تھی۔ اس چمک سے اندرون خانہ مستفید ہونے والے تین لوگ تھے۔ جن میں ایک خود ووٹ دہندہ کا اور دو حصے اس جوڑے کے تھے۔ اراکینِ اسمبلی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے محض دکھاوے کے لیے میاں عتیق کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا۔ ایسی اطلاعات کی روشنی میں اراکینِ اسمبلی کی رائے ہے کہ وہ کیوں نہ بہتی گنگا میں ہاتھ دھولیں اور پھر ہوسکتا ہے کہ یہ ان کا آخری موقع ہو، شاید اس کے بعد وہ منتخب ہو ہی نہ پائیں۔
24 گھنٹوں میں 55 شہادتیں رپورٹ ، شہادتوں کا یومیہ تناسب 100 سے تجاوز بھوکے ، پیاسے ،نہتے مسلمانوں پرفضائی اور زمینی حملے ،ہسپتال ادویات سے محروم یہودی درندے فلسطین میں مسلم بچوں کو نشانہ بنانے میں مصروف ہیں ، شہادتوں کا یومیہ تناسب 100 سے تجاوز کرچکا ہے ، پچھلے 24 گھنٹوں میں ...
چھ خاندان سڑک پر آگئے،خواتین کا ایس بی سی اے کی رپورٹ پر عمارت کو مخدوش ماننے سے انکار مخدوش عمارتوںکو مرحلہ وار خالی کر ایا جا ئے گا پھر منہدم کردیا جائے گا،ڈی جی شاہ میر خان بھٹو کھارادر میں پانچ منزلہ سمیت دو عمارت خطرناک قرار دے کر خالی کرالی گئیں جس میں مقیم چھ خاندان س...
موجودہ صورتحال، کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات ، کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جاسکتا انتہا پسند تنظیم مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں پاکستان نے کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے ایشیا کپ کے لیے ہاک...
بلوچستان میںنہتے مسافروں کے اغواء اور ان کا قتل فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی ہے،وزیراعظم اپنے عزم، اتحاد اور طاقت سے دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے،مذمتی بیان وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کی ہے۔اپنے مذمتی بیان میں وز...
فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے 3 مقامات پر حملے کیے، ترجمان بلوچستان حکومت عثمان طور اور جابر طور دونوں بھائی کوئٹہ میں رہائش پذیر تھے، والد کے انتقال پر گھر جارہے تھے بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وار کر دیا، سرہ ڈاکئی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے9معصوم شہ...
آرمی چیف کی توجہ کا مرکز استحکام پاکستان ہے، صدر زرداری کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید میں جانتا ہوں یہ جھوٹ کون پھیلا رہاہے اور اس پروپیگنڈے سے کس کو فائدہ پہنچ رہا ہے، محسن نقوی وزیرداخلہ محسن نقوی نے صدر آصف زرداری کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرت...
افغان طالبان بھارت سے مالی امداد لے کر پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں مالی امداد فتنۃ الخوارج(ٹی ٹی پی) اور بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کو دی جاتی ہے، سابق جنرل سمیع سادات افغان طالبان اور بھارت کے گٹھ جوڑ سے متعلق سابق افغان جنرل نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔افغان ...
بھائی اور بہنوئی ایس ایس پی ساؤتھ کے دفتر پہنچے،لاش کی حوالگیکیلئے قانونی کارروائی جاری ورثا میت لاہور لے جانا چاہتے ہیں، انہوں نے کسی شک و شبہے کا اظہار نہیں کیا، مہزور علی کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے ملنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش لینے کیلیے بھائی اور دیگر...
پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 92 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانیں قربان کیں پہلگام دہشت گرد حملے کے متاثرین کا درد محسوس کر سکتے ہیں،چیئرمین کابھارتی میڈیا کو انٹرویو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا ب...
ریاستی مشینری پوری بے باکی سے پاکستان میں اظہار کی آزادیوں کو زندہ درگور کرنے میں مصروف ہے، ترجمان پی ٹی آئی کسی سرکاری بابو کی صوابدید پر کسی بھی پاکستانی کی حب الوطنی کا فیصلہ ممکن ہے نہ اس کی اجازت دی جا سکتی ہے،اعلامیہ پاکستان تحریک انصاف نے یوٹیوب چینلز کی بندش کے خلاف...
فائدہ اٹھانے والے محکمہ تعلیم کے گریڈ ایک سے 18 کے ملازمین اور افسران کی بیگمات شامل 72 ملازمین اور افسران کی بیگمات نے فی کس 2 ہزار سے ایک لاکھ 90 ہزار تک رقم وصول کی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سیگریڈ 18تک کے افسران کی بیگمات کے مستفید ہونے کا انکشاف،ضلع میرپورخاص میں بینظیر ا...
کوٹ لکھپت جیل میں قیدتحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کی حکومتی اتحاد سے مذاکرات کی حمایت کی تجویز کو پیٹرن انچیف نے واضح الفاظ میں مسترد کردیا امپورٹڈ حکومت کیخلاف فیصلہ کن جدوجہدجاری رکھنے کے عزم کا اعادہ ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائیگا،بانی پی ٹی آئی کا جیل...