... loading ...
پاکستان کے کسی کانٹی نینٹل ریسٹورنٹ میں چلے جائیں آپ کوچینی کھانوں کے دلدادہ ضرورنظرآئیں گے اور چکن چائومن ‘چکن فرائیڈرائس سمیت درجنوں چینی کھانوں پرٹوٹ پڑنے کے لیے تیارنظرآئیں گے ۔دوسری جانب چینی لوگوں کے بارے میں مشہورہے کہ یہ روئے زمین پرپائی جانے والی ہرچیز کھالیتے ہیں ۔ اس حوالے کوئی شک بھی نہیں ہے کیوںکہ اس بات سے بہت کم لوگ واقف ہیں کہ ماضی میں چینی لوگ بھی دیگرممالک کے لوگوں کی طرح منتخب کھانے کھایاکرتے تھے لیکن 1959ء سے 1961ء تک چینیوں نے سنگین قحط کا سامنا کیا اوربھوک سے ستائے لوگوں نے عام روایتی کھانوں سے ہٹ کرسب کچھ کھاناشروع کر دیا۔یہی نہیں اس قحط نے چینیوں کوایک لڑی میں پرودیااس دوران چینی ثقافت میں کچھ ایسی چیزیں بھی شامل کی گئیں جن کا ابھی تک دھیان رکھا جاتا ہے۔ اب بھی اگر آپ کسی چینی سے ملیں تو وہ نی ہائو کے بعد کیا آپ نے کھانا کھایا ہے؟، ضرور پوچھتا ہے۔بلکہ چین میں کسی سے ملنے ملانے کے دوران کھانا پیش کرنے کابھی رواج ہے ۔اس بات کابھی خیال رکھاجاتاہے کہ کہیں ان کوئی دوست یاپڑوسی بھوکا تونہیں سورہا۔
چین میں یہ روایت قحط کے دورا ن پڑی اورآج بھی جاری ہے ۔دوسری جانب چینی مہمان بھی اپنے میزبانوں کاخیال رکھتے ہیں کہ مجھے کھلانے والا بھوکانہ رہ جائے اس لیے جب وہ کسی کے مہمان بنتے ہیں توپلیٹ میں موجودآدھاکھانا کھاتے ہیں اورآدھا میزبان کے لیے چھوڑدیتے ہیں۔ مثال کے طورپراگرکسی چینی مہمان کوپلیٹ میں مچھلی رکھ کرکھانے کے لیے پیش کی جائے تووہ اس کو صرف ایک طرف سے کھائے گااوردوسری جانب کی مچھلی اپنے میزبان کے لیے چھوڑدے گا چاہے اس کی بھوک مٹے یا نہ مٹے ۔
چین میں کتے ‘بلی سے لے کرحشرات الارض تک سبھی نہ صرف ذوق وشوق سے کھائے جاتے ہیں بلکہ ان کوتیارکرنے کے نت نئے طریقے بھی موجودہیں ۔یہی نہیں ان حشرات الارض کوپالنے کابھی چینی دیہاتوں میں رواج ہے ۔ان حشرات الارض کوخاص درختوں کی جڑوں میں پالاجاتاہے ۔جب یہ اڑنے کے قابل ہوجاتے ہیں توان کوتیارکرکے کھا لیا جاتا ہے ۔ لال بیگ ہویامکھی سب حشرات الارض چینیو ںکی بھوک مٹانے کاسامان ہیں ۔ اس کے علاوہ جانوروں کے خون سے بھی چینی بہت مزیدارڈش تیارکرلیتے ہیں ۔ وہاں بھیڑکے خون کوجماکراسے قتلوں کی صورت میں کاٹا جاتا ہے اورمختلف سبزیوں میں ملاکراس سے خوش ذائقہ کھانا تیارکرلیاجاتاہے ۔
اس کے علاوہ چین میں گدھے کاگوشت بھی مرغوب غذاہے ۔اس گوشت شوربے والے سالن سے لیکربرگرتک سب تیارکیے جاتے ہیں ۔ابھی حال ہی میں چینی حکومت نے اپنے عوام کو خبردارکیاہے کہ وہ گدھے کے گوشت سے بنے برگر خریدتے ہوئے احتیاط سے کام لیں کیونکہ ان برگرز میں گدھے کی بجائے گھوڑے یا خچر کا گوشت ہو سکتا ہے۔ اسی حوالے سے حکومت کے عہدے دار مختلف شہروں میں گوشت تیار کرنے والی فیکٹریوں اور دکانوں پر چھاپے مار رہے ہیں اور گدھے کے گوشت میں گھوڑے یا خچر کے گوشت کی ملاوٹ کرنے والوں کو گرفتار کر رہے ہیں۔
گدھے کے گوشت سے بنے یہ برگر شمالی چین کے روایتی کھانوں میں شامل ہیں۔ چین میں خاص ریستوران ہیں جہاں صرف گدھے کا گوشت ملتا ہے اور چینی خاص طور پر ان ریستورانوں میں کھانا کھانے جاتے ہیں۔
چین میں گدھے کے گوشت سے بنے برگرز کھانے کا رواج منگ بادشاہ کے دورِ حکومت کے دوران شروع ہوا۔ اپنے دورِ حکومت میں منگ بادشاہ نے اپنی فوجی چھاونیوں کا دائرہ کار دور دراز کے علاقے تک پہنچا دیا تھا۔ کئی علاقے تو ایسے بھی تھے جہاں فوجیوں کے کھانے کے لیے گوشت دستیاب نہیں تھا۔ ان علاقوں میں فوجیوں نے اپنے گھوڑے کھانے شروع کر دیے۔ یہ حال دیکھتے ہوئے عہدے داروں نے اپنے فوجیوں کو اس علاقے میں پائے جانے والا ایک جانور یعنی گدھا متبادل گوشت کے ذرائع کے پیش کیا جس کے بعد سے وہ فوجی گدھے کا گوشت کھانے لگے۔ یہ فوجی گدھے کو گوشت کو روٹی میں لپیٹ کر کھاتے تھے، آہستہ آہستہ اس روٹی میں لپٹے گوشت نے برگر کی شکل لے لی اور یہ برگر پورے چین میں پھیل گیا اس حوالے اگریہ کہاجائے توغلط نہ ہوگاکہ پاکستان میں بکنے والے چکن رول ‘بوٹی رول اورکباب رول چین میں فرخت کی جانے والی گدھے کے گوشت میں لپٹی روٹی کی ہی نقل ہیں ۔
جیسے جیسے وقت تبدیل ہورہاہے جدید چائنہ میں لوگ بہت تیزی سے امریکی تہذیب اپنا رہے ہیں۔ اسی لیے ان خوراک بھی جدید ہوتی جارہی ہے اب کسی دور دراز گائوں میں ہی عجیب و غریب کھانے دیکھنے کو ملتے ہیں وگرنہ بڑے بڑے شہروں میں کافی خوش شکل اور خوش ذائقہ کھانا ملتا ہے۔ایڈونچر کے شوقین سیاحوں کے لیے وانگفوجنگ ایک بہترین جگہ ہے جہاں وہ عجیب و غریب کھانے تناول کرسکتے ہیں۔
٭ ٭ ٭
کشمیر میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے جب مناسب وقت آئے گا تو پاکستان اجلاس بلانے کی درخواست کرے گا دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، نہ صرف پاکستان بلکہ شمالی امریکا تک کے معاملات میںیہ بات دستاویزی ...
ہمارے لوگوں کو بے عزت کروگے ، ہماری نسل کشی کروگے ، ہماری خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹو گے ، ہمارے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکو گے تو اس کے بعد بھی آپ کہو گے کہ ہم خاموش رہیں ہم پاکستان کی پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز پر گئے لیکن ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا...
پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے ، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے ۔پریس کان...
عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر رپورٹ جاری عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی۔عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔عالمی پریس فریڈم ان...
بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، شہباز شریف وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے با...
موجودہ حالات میںچین کے ساتھ مشترکہ فوجی تعاون کی بات چیت شروع کرنا ضروری ہے بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے قریبی ساتھی فضل الرحمان کا بھارت کو کرار جواب بنگلادیش کے سابق آرمی آفیسر فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم بھارت کی 7شمال مشرقی ریا...
بھارت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے پاکستان کی جاری امداد روکنے کا مطالبہ کیا تھا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا، نمائندہ آئی ایم ایف آئی ایم ایف نے پاکستان مخالف بھارتی مطالبہ مسترد کردیا ہے جب کہ پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کا بھی امکان ہ...
زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل450کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے تجربے کا مقصد افواج کی عملی تیاری جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینا تھا، آئی ایس پی آر پاکستان نے آج کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی تجربہ کیا ہے ...
فیک انکاؤنٹر کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں گی غیر قانونی قید افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا، ذرائع بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکس...
پوری قوم پہلگام واقعے کے غم میں مبتلا ہے اور مودی بہار انتخابات میں مصروف ہیں، میڈیا مودی پہلگام واقعے کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کررہے ہیں، سیاسی تجزیہ کار پہلگام فالس فلیگ کے فوراً بعد مودی کی بہار الیکشن کے لیے اچانک سرگرمیاں بھارتی میڈیا کی شہ سرخیوں...
بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے ،پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہوگی ، جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ کسی بھی بلاواسطہ یا پراکسیز کے ذریعے نہیں روکا ...
پاکستان نے گزشتہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں، بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کے بے بنیاد بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہیں پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا اور خطے میں دہشت گردی کے ہر واقعے کی مذمت کرتا ہے ،وزیراعظم...