... loading ...
قوموں کی شناخت ان کی اقدار ، تہذیب ، تمدن اور روایات سے ہوتی ہیں، جو اقوام اپنے تاریخی ورثے کے زیر سایہ اپنی نسل کو کر پروان چڑھاتی ہیں وہ ہمیشہ زندہ و جاوید رہتی ہیں، کیونکہ ہر قوم کی بقا وسالمیت اسی میں ہے کہ وہ اپنی روایات واقدار اپنی نئی نسل کو درجہ بہ درجہ منتقل کرتی رہے، کیونکہ روایات تہذیب وتمدن ہی قوموں کی شناخت ہوتی ہیں اور نوجوان ملک وقوم کو بام عروج پر پہنچانے کے ساتھ تہذیب و تمدن کے بھی وارث و محافظ ہوتے ہیں، ہماری نسل نو اس وطن عزیز کا اہم حصہ ہے جو تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ باشعور بھی ہے اور جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں بڑی محنت و لگن کے ساتھ تمام شعبوں میں آگے بڑھ رہی ہے ، لیکن انہیں اپنی درخشاں تاریخ، ثقافت، زبان وتہذیب سے آگہی بھی ضروری ہونی چاہیے۔
ان کی اہمیت کیا ہے۔ بچے کی پہلی درس گاہ ماں کی گود ہوتی ہے، جہاں وہ زندگی کا پہلا سبق سیکھتا ہے ، اخلاقی تربیت حاصل کرتا ہے، وہ جس ماحول میں آنکھ کھولتا ہے جس طرح کی پرورش پاتا ہے، اس ا ثر اس کی شخصیت اور سوچ پر بھی پڑتا ہے، وہ ابتدا میں اپنے والدین کی عادات واطوار ان کی حرکات وسکنات کو اپنانے کی کوشش کرتا ہے والدین جیسا ماحول اسے مہیا کرتے ہیں وہ اس میں ڈھلنے کی کوشش کرتا ہے، اس ضمن میں والدین کی مثال ایک کمہار کی سی ہوتی ہے وہ جس سانچے میں بچے کو ڈھالیں گے وہ اسی سانچے میں ڈھل جائیں گے جب دور حاضر میں والدین یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ نسل نوان کی بات نہیں سنتی ، کہنا نہیں مانتی یا بد اخلاق ہے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ انہیں ملنے والی تربیت میں کمی ہے، اگر نوجوان اخلاقی پستی کا شکار ہیں تو اس حوالے سے والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچپن ہی میں اپنی اولاد کو ایسی تربیت دیں کہ وہ اعلیٰ اخلاقی اطوار کے مالک ہوں، انہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ گھر کے تمام افراد کے ساتھ کس طرح پیش آتا ہے۔
کھانے پینے کے آداب بڑوں سے بات کرنے کا طریقہ پڑوسیوں کے حقوق کے بارے میں انہیں اچھی طرح سمجھانا چاہیے، اگر والدین اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے انجام دیتے ہیں، اپنی اولاد کو اخلاقیات کا درس دیتے ہیں تو ایسا ممکن ہی نہیں کہ نوجوان غیر مہذب یا کام یاب اور بااخلاق شہری بنانے میں معاون ثابت ہوگی والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ کا بھی یہ فرض ہے کہ وہ نسل نوکی اخلاقی تربیت کریں، انہیں صرف درسی تعلیم نہ دیں بلکہ اپنی تہذیب وتمدن اور روایات سے بھی آشنا کرائیں۔
اچھے استاد کی صحبت کسی بھی انسان کی زندگی بدل سکتی ہے، ایک استاد بچے کی کردار سازی میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے اساتذہ سے صرف درسی تعلیم ہی نہیں حاصل کی جاتی بلکہ وہ اخلاقی تربیت بھی کرتے ہیں، ان کی ہر بات کا طلبا پر گہرا اثر ہوتا ہے اسی لیے کہا جاتا ہے کہ استاد کو اپنا کردار اپنی شخصیت ہمیشہ مثالی رکھنی چاہیے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ آج کل نہ استاد اپنی ذمہ داریاں بہتر طور سے ادا کررہے ہیں اور نہ ہی نوجوان ان کا ادب کرتے ہیں مگر اس میں صرف نوجوان کو مورد الزام ٹھہریانا قطعی درست نہیں ہے۔
آج کل بچے بھی یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ ان کے والدین کے پاس ان کے لیے مناسب وقت ہی نہیں ہے ظاہر ہے جب تک والدین اولاد کی تربیت پر توجہ نہیں دیں گے ان کے ساتھ وقت نہیں گزاریں گے انہیں تمیز وتہذیب نہیں سکھائے گے تب تک نسلِ نو اپنی تہذیب ، اقدار یا روایات کیسے سیکھے گی۔ یہ وہ چند وجوہات ہیں جن کی وجہ سے نوجوان تذبذب کا شکار نظر آتے ہیں جب گھر میں ساز گار ماحول نہیں ملتا تو وہ انٹرنیٹ، موبائل فون وغیرہ کی طرف مائل ہوجاتے ہیں تو والدین شکایت کرتے ہیں کہ نوجوان ان کی بات نہیں سنتے۔
ہم اپنی اقدار وتہذیب کو اپنے ہی ہاتھوں سے تباہ کررہے ہیں۔ نسل نو تک ہماری روایات اقدارو تہذیب منتقل نہیں ہورہی ہیں، اس ضمن میں نوجوانوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے گھر والوں کیلیے وقت نکالیں کچھ دیر گھر کے بزرگوں بڑوں کے ساتھ گزاریں ان کے تجربات کی روشنی میں زندگی گزارنے کے اطوار سیکھیں اپنے اندر تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کریں۔ بڑوں یا اساتذہ کی ڈانٹ کو غنیمت جانیں اور اپنی اصلاح کریں، ہماری ثقافت ہماری پہچان ہے اسے زندہ رکھنا ہر فرد بالخصوص نسلِ نو کی ذمہ داری ہے۔
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...