... loading ...
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے کئی شہروں میں مراٹھا ہندوؤں اور دلتوں کے درمیان نسلی بنیادوں پر ہونے والے فسادات کے بعد صورت حال انتہائی کشیدہ اور ہڑتال کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں فسادات کی آگ اس وقت پھیلی جب پونے کے نواحی گاؤں بھیما کورے میں 19ویں صدی میں انگریزوں اور مرہٹوں کے درمیان تیسری جنگ کی 200 ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران ایک دلت کو قتل کردیا گیا تھا۔ یہ واقعہ ممبئی کے ضلع پونے میں پیش آیاجس کے بعد دلتوں اورمراٹھوں کے درمیان شروع ہونے والا تنازع ہنگاموں کی شکل اختیار کر گیااطلاعات کے مطابق ان ہنگاموں میں ایک شخص ہلاک اورلاتعدا د زخمی ہو چکے ہیں ۔ مشتعل افرادنے 160 سے زائد گاڑیاں جلادیں ۔ مظاہرین کی جانب سے املاک پربھی حملے کیے گئے ۔
دلتوں کی جانب سے ہڑتال کے باعث کاروبارزندگی معطل ہوکر رہ گیا، ممبئی کی سڑکو ںپر بھارت کے ہزاروں سب سے نچلی ذات کے ہندواعلی ذات کے ہندوئوں کو للکارتے رہے ۔جبکہ اعلی ذات کے ہندواپنے گھروں میں دبکے رہے ۔
دلتوں کے احتجاج اورہڑتال کے باعث بھارت کے ریلوے حکام نے مضافائی علاقوں کْرلا اور وشی کے درمیان چلنے والے ٹرین سروس بھی معطل کر دی ‘ ممبئی کی سڑکوں پرسناٹا چھایا رہا۔ پروازوں کاشیڈول بھی متاثرہوا۔ ہنگامہ آرائی کے باعث متاثرہ علاقوں میں اسکول اورکالجزبھی بندرہے ۔ مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ دویندرا فیڈنوس کی جانب عوام سے پرامن رہنے کی اپیل بھی بے اثررہی ۔ لوگوں کااشتعال بڑھتا ہی چلاگیا ۔پولیس نے 100 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے ۔ بھارت کا آئین بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے بی آر امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈکر نے کی جانب سے دی گئی ہڑتال کال کے باعث مہاراشٹرکے کئی علاقوں میں کاروبارزندگی مکمل طور پر مفلوج اورپہیہ جام رہا۔ اطلاعات کے مطابق نسلی فسادات بھارت کے18 شہروں تک پہنچ چکے ہیں ۔ پولیس اور انتظامیہ صورتحال پرقابوپانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔
ہندوستان میں نچلی ذات کے ہندوئوں پرمظالم اوران سے ہتک آمیز سلوک نئی بات نہیں ہے ۔ آج کے اس ترقی یافتہ دورمیں جہاں میڈیافعال انسانی شعوربیدارہے اس قسم کی خبریں عوام تک پہنچتی رہتی ہیں ۔ لیکن اگر ہندوستان کے ماضی پرنظرڈالی جائے تو ایسے ایسے بھیانک واقعات سامنے آتے ہیں کہ روح اندرتک لرزاٹھتی ہے ۔جب بھی ا ن مظلوم دلتوں نے اپنے اوپر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آوازاٹھائی انھیں سختی سے کچل دیاگیا۔ ماضی میں ہی نہیں حال میں بھی اعلی ذات کے ہندوان دلتوں کومختلف طریقوں سے اذیتیں دیتے رہے ہیں ۔ ان کی بہوبیٹیوں کی عصمتیں تک تارتارکی گئیں اس سب کے ہندوستان کی تاریخ میں ایساکوئی واقعہ نظرنہیں آتاجہاں دلتوں اپنے اوپرظلم ڈھانے والے ہاتھ کوروکا ہو۔ سوائے کورے گائوں واقعے کے ۔یہ واقعہ بھی یکم جنوری 1818 کو پیش آیا پونے کے قریب صرف 500 مہار (دلت) کے فوجیوں نے پیشواباجی راؤ کے 28 ہزارکی فوج کو تباہ کر دیا تھا۔
برٹش آرمی کے دورمیں پیش آنے والے واقعے میں جہاں دلتوں نے کمال بہادری کامظاہرہ کیاوہیں انھیں برطانوی فوج نے مکمل سپورٹ بھی فراہم کی۔ پیشوا راج بھارتی برصغیر کی تاریخ کا سب سے ظالم حکمران تھا۔مراٹھوں کے ساتھ دھوکا دہی کرکے جب برہمن پیشوانے اقتدار حاصل کیاتو اس نئے دلتوں کے لیے زندگی جہنم بنادی۔پیشوا راج میں دلتوں کو تھوکنے کے لیے گلے میں ہانڈی رکھنا لازمی تھا۔ یہی نہیں دلتوں کے لیے اپنی کمر پر جھاڑوں باندھنا ضروری تھا جس سے کہ ان کے پیروں کے نشان مٹتے رہیں ۔ اس دورحکومت میں دلت صرف دوپہر کے وقت ہی گھر سے باہر نکل سکتے تھے کیونکہ اس وقت جسم کی پرچھائی سب سے کم پڑھتی تھی، پرچھائی کہیں برہمنوں پر نہ پڑ جائے اسی وجہ سے ا ن کے لیے وقت متعین تھا۔ دلتوں کو پیروں یاگھٹنوں میں گھنٹی باندھنا لازمی تھاتاکہ برہمن ان کی آواز سن کر بہت دور سے آگاہ ہوجائیں اور ناپاک ہونے سے بچ جائیں۔
اس وقت جب پیشواؤں نے دلتوں پر انتہائی حد تک ظلم کیا، ان کا ہر طرح سے استحصال کیا،تب انہیں برطانوی فوج میں شامل ہونے کا موقع مل گیا۔ برطانوی ہوشیار تھے اور اعلی برادری فوج میں شدروں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھتے تھے، لہذا علیحدہ مہار رجمنٹ بنائے گئے تھے۔ مہار کے دل میں، پیشوا سلطنت کے ظلم کے خلاف زبردست غصہ تھا، لہذا جب وہ یکم جنوری 1818 کو بھیما کوریگاؤں میں پیشوا فوج سے ان کا سامنا ہوا تو وہ ان پر شیروں کی طرح ٹوٹ پڑے۔صرف 500 مہارفوجیوں نے پیشواباجی راؤ کے 28 ہزار فوجیوں کو دھول چٹا دی۔ مہاروں میں انگریزی سپاہی ہونے سے زیادہ ذات پات اور ذلت کا بدلہ لینے کا ارادہ تھا۔ اس طرح اس تاریخی جنگ میں مہاروں (دلتوں) نے ان سے روارکھی جانے والی بے عزتی کا بدلہ لے لیا۔ ہندوستان بھرکے دلت اسی لڑائی کی فتح کی یادمیں کور ے گائوں میں جمع ہوکرجش مناتے ہیں ۔ اوراس جشن میں شرکت کے لیے دور دور سے دلت برادری کے لوگ آتے ہیں ۔ اس دوران اعلی ذا ت کے ہندوئوں کے خلاف نعرے بازی بھی جاتی ہے ۔
یکم جنوری کومہاراشٹرمیں جب کوریگائوں میں دلت برادری کے لوگ اپنی فتح کا 200 واں جشن منانے کے لیے پہنچے تومراٹھوں کی جانب سے ان پرحملہ کیاگیاجس کے دوران ایک دلت نوجوان ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوئے اوردلتوں کے خلاف تشدد روکنے کے لیے مودی سرکارکی پولیس نے کوئی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھائی جس کی وجہ سے پورے مہاراشٹر میں فسادات پھوٹ پڑے ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کسی حدتک حالات معمول پرآچکے ہیں لیکن کشیدگی برقرارہے ۔ مراٹھوں کے خلاف دلت برادری میں غصہ پایاجاتاہے ۔ ان کے اندرایک لاواپک رہاہے جوکسی بھی وقت آتش فشاں کی صورت پھٹ سکتاہے ۔
کشمیر میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے جب مناسب وقت آئے گا تو پاکستان اجلاس بلانے کی درخواست کرے گا دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، نہ صرف پاکستان بلکہ شمالی امریکا تک کے معاملات میںیہ بات دستاویزی ...
ہمارے لوگوں کو بے عزت کروگے ، ہماری نسل کشی کروگے ، ہماری خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹو گے ، ہمارے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکو گے تو اس کے بعد بھی آپ کہو گے کہ ہم خاموش رہیں ہم پاکستان کی پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز پر گئے لیکن ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا...
پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے ، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے ۔پریس کان...
عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر رپورٹ جاری عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی۔عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔عالمی پریس فریڈم ان...
بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، شہباز شریف وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے با...
موجودہ حالات میںچین کے ساتھ مشترکہ فوجی تعاون کی بات چیت شروع کرنا ضروری ہے بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے قریبی ساتھی فضل الرحمان کا بھارت کو کرار جواب بنگلادیش کے سابق آرمی آفیسر فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم بھارت کی 7شمال مشرقی ریا...
بھارت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے پاکستان کی جاری امداد روکنے کا مطالبہ کیا تھا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا، نمائندہ آئی ایم ایف آئی ایم ایف نے پاکستان مخالف بھارتی مطالبہ مسترد کردیا ہے جب کہ پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کا بھی امکان ہ...
زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل450کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے تجربے کا مقصد افواج کی عملی تیاری جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینا تھا، آئی ایس پی آر پاکستان نے آج کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی تجربہ کیا ہے ...
فیک انکاؤنٹر کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں گی غیر قانونی قید افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا، ذرائع بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکس...
پوری قوم پہلگام واقعے کے غم میں مبتلا ہے اور مودی بہار انتخابات میں مصروف ہیں، میڈیا مودی پہلگام واقعے کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کررہے ہیں، سیاسی تجزیہ کار پہلگام فالس فلیگ کے فوراً بعد مودی کی بہار الیکشن کے لیے اچانک سرگرمیاں بھارتی میڈیا کی شہ سرخیوں...
بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے ،پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہوگی ، جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ کسی بھی بلاواسطہ یا پراکسیز کے ذریعے نہیں روکا ...
پاکستان نے گزشتہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں، بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کے بے بنیاد بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہیں پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا اور خطے میں دہشت گردی کے ہر واقعے کی مذمت کرتا ہے ،وزیراعظم...