وجود

... loading ...

وجود
وجود

سعادت حسن منٹو …ایک حقیقت نگار

اتوار 31 دسمبر 2017 سعادت حسن منٹو …ایک حقیقت نگار

شاعرعلی شاعر
تنقید نگار سعادت حسن منٹو کے بارے میں اچھی رائے رکھے یا بری۔ یعنی وہ منٹو کو اچھا افسانہ نگار مانے یا فحش و عریانیت پھیلانے والا قلم کار۔ یہ اس کی صواب دید پر منحصر ہے۔ کیوں کہ جب کوئی شخص اپنی آنکھوں پر تعصب کی عینک لگا کر دیکھتا ہے تو اسے اس شخص کی خو بیاں بھی خامیاں نظر آتی ہیں اور جب کوئی تنقید نگار توصیف و تعریف یا دوستی کی عینک سے دیکھتا ہے تو اسے اس شخص کی خامیاں بھی خوبیاں نظر آنے لگتی ہیں اور وہ تنقید نگار تعصب کی عینک لگا کر کہہ دیتا ہے کہ منٹو کے افسانے متنازعہ ہیں۔ اس کے افسانے عریانیت پھیلانے میں پیش پیش رہے ہیں۔ یا پھر یہ کہہ دے کہ منٹو نے جو کچھ لکھا، وہ روپے پیسے کمانے اور اپنی مالی ضروریات پوری کرنے کی خاطر لکھا۔ تو اس طرح ڈیمانڈ پر لکھا گیا ادب ڈائجسٹوں کے لیے تو قابلِ قبول ہوسکتا ہے مگر اسے ادب میں کوئی مقام حاصل نہیں ہوسکتا۔

اور جب تنقید نگار تعریف و توصیف کی نظر سے دیکھتا ہے تو وہ بغیر دلائل کے لکھ دیتا ہے کہ سعادت حسن منٹو ایک Legend افسانہ نگار ہے۔ اس کے افسانوں میں آفاقیت ہے۔ موضوعات کا تنوع ہے، معاشرے کی دکھتی رگوں پر سعادت حسن منٹو نے ہی ہاتھ رکھا ہے۔ وہ ایک سچا قلم کار ہے۔ اس جیسا کوئی دوسرا افسانہ نگار پیدا نہیں ہوسکتا۔

مذکورہ بالا دونوں آراء کی روشنی میں، جب ہم سعادت حسن منٹو کی افسانہ نگاری کا جائزہ لیتے ہیں تو ہمیں دونوں آراء میں بڑا جھول نظر آتا ہے۔ بڑا تعصب نمایاں ہوتا ہے اور تنقید نگار پر شک کی نظر پڑی ہے۔ شکوک کی، شہبات کی انگلیاں اُٹھتی ہیں۔ کیوں کہ دونوں آراء میں شدت پسندی سے کام لیا گیا ہے۔ ان میں دراصل تنقید کا حق ادا نہیں کیا گیا۔ سنی سنائی باتوں کو لکھ دیا، یا بیان کردیا گیا ہے۔ یعنی چبے چبائے نوالوں کو دوبارہ چبایا گیا ہے۔ نقاد نے خود مطالعے کے دریائے بے کنار میں اُتر کر گوہرِ نایاب تلاش کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ جو گوہرِ نایاب نقد کی صورت میں دوسروں کے ہاتھ لگے، اس کی آب و تاب کو دیکھ کر تعریف کردی،یا زیادہ سے زیادہ جو کچھ انہیں ساحل پر نظر پڑا آیا، اسی کو منٹو نے افسانہ نگاری سے منسوب کردیا ہے۔

ایک نقاد کا کام یہ نہیں ہوتا۔ ایک نقاد غیر جانب دار شخص ہوتا ہے۔ وہ تخلیق کار کا نہ تو دوست ہوتا ہے اور نہ دشمن۔ وہ تو تخلیق سے تحقیق کرکے محاسن و معائب تلاش کرتا ہے۔ وہ کسی کی شخصیت، عہدے، دولت، شہرت یا دوستی سے مرعوب نہیں ہوتا ۔ اسے تو اپنا فرض مکمل ایمان داری اور دیانت داری سے پورا کرنا ہوتا ہے۔ اسے تو دن کو دن اور رات کو رات کہنے کی سچائی قبول کرنا ہوتی ہے اور اسے اپنی سچائی ثابت کرنے کے لیے تخلیق کے دامن میں نہاں ثبوت و دلائل پیش کرنے ہوتے ہیں۔ جس کے بعد ایک عام شخص بھی مان لیتا ہے کہ اس نقاد نے جو کچھ لکھا ہے، وہ حقیقت پر مبنی ہے۔ کیوں کہ وہ اگر دن کو دن لکھ رہا ہے تو سورج کی کرنیں، بادِ سحری، چڑیوں کا چہچہانا، سورج کا طلوع ہو کر اپنی منزل کی طرف سفر کرنا، صبحِ کاذب کے بعد صبحِ صادق کا ہونا، پو پھٹنا، اجالا چھاجانا اور تیرگی کو روشنی کا نگل جانا، لوگوں کا بیدار ہوناجانا، اور اپنے اپنے رزق کی تلاش میں نکلنا، اپنے کاروبار سنبھالنا ، بازاروں اور سڑکوں کی رونق اس کی سچائی کی دلیلیں ہیں۔ اور اگر وہ رات کو رات کہتا ہے تو پھر وہاں سورج کے بجائے چاند چمک رہا ہوگا۔ ستاروں کے جھرمٹ ٹولیوں کی شکل میں محوِ گفتگو ہوں گے، تیرگی کو جگمگا رہے ہوں گے،چاند کو مسکرا کر دکھا رہے ہوں گے، آسماں کی نہ ختم ہونے والی وسعت میں اپنے ہونے کا ثبوت پیش کررہے ہوں گے۔ چاند اپنا سفر مکمل کررہا ہوگا۔ جنگلوں میں تیرگی اپنا تسلط قائم کررہی ہوں گی، مگر چاند نی تیرگی سے برسرِ پیکار ہوگی۔ رات کی سیاہی کے دامن میں کوئی ننھا سا دیا ٹمٹما کر، تاریکیوں کو چڑا رہا ہوگا، کوئی جگنو روشنی اِدھر سے اُدھر لیے پھر رہا ہوگا، اجالے بے بسی سے تاریکی کی چادر میں قید ہوگئے ہوں گے۔ روشنی پر تیرگی با زورِ بازو قابو پاچکی ہوگی۔ یہ تمام دلیلیں رات ہونے کو ثابت کرتی ہیں۔
اسی طرح کسی بھی تخلیق کے محاسن دلائل سے ثابت کرنا، اور معائب کی نشان دہی کرنے کے ساتھ ساتھ اس کا عیب بیان کرنا، تنقید کہلاتا ہے۔ یعنی کسی بھی شے کی خوبیاں اور خامیاں بغیر کسی لائو لپیٹ کے نشان زد کردینا ہی غیر جانب دار تنقید کہلاتی ہے۔ ہمارے نقاد تعریف و توصیف لکھ دینے کو تنقید نگاری کا نام دیتے ہیں۔ کوئی معائب کی تلاش میں سرگرداں رہنے کو تنقید نگاری کا نام دیتا ہے۔ یہاں تک کہ تبصراتی مضامین کو تنقید کہا جانے لگا ہے۔

ان تمام باتوں کو پسِ پشت ڈال کر اگر ہم تنقید کا حق ادا کریں اور کسی تخلیق کا جائزہ لیں تو ہمیں اس تخلیق پر مکمل عبور ہونا چاہیے، اس کے بارے میں مکمل معلومات ہمارے خزانۂ علم میں موجود ہو۔ اس صنفِ سخن یا صنفِ نظم و نثر کے تمام پہلوئوں پر ہماری نظر ہو۔ مثال کے طور پر اگر ہم افسانہ نگار کے فن پر گفتگو کرنا چاہ رہے ہیں، یا تنقید لکھ رہے ہیں تو لازمی ہے کہ ہمیں افسانے سے اور اس کے لوازمات سے متعلق تمام تر آگہی حاصل ہو۔

ہمیں معلوم ہو کہ سب سے پہلا افسانہ کس نے لکھا۔
افسانہ کس زبان میں اور کس سن میں لکھا گیا۔
اسے اُردو میں سب سے پہلے ترجمہ کس نے کیا ۔
طبع زاد افسانہ کس نے تخلیق کیا۔
اُردو افسانے کا خالق کون ہے۔
افسانہ نگار نے اُردو کے سب سے پہلے افسانے کا موضوع کیا بنایا۔
اس کا عنوان کیا رکھا۔
کیا اس افسانے کا عنوان افسانے سے مطابقت رکھتا تھا۔
اس کے بعد کن کن افسانہ نگاروں نے ان کی تقلید کی۔
ان کے ہمراہ کون کون افسانہ نگار چلنے کیلئے تیار ہوئے
کون کون افسانہ نگار دور تک ان کے ساتھ مسافت طے کرتے رہے۔
افسانہ کن کن ادوار سے گزرا۔
اس میں کیا کیا تبدیلیاں رونما ہوئیں۔
اسے کس کس نے سہارا دیا۔
کس کس تکنیک سے نکھارا اور سنوارا۔
افسانے پر کیسی کیسی مصیبتیں نازل ہوئیں۔
یہ کن کن نشیب و فراز سے گزر کر منزلِ مقصود کی طرف رواں دواں رہا۔
اس کے خلاف کیا کیا سازشیں ہوئیں۔
کس کس افسانہ دشمن شخص یا گروہ نے اس کی صورت مسخ کرنے کی کوشش کی۔
کس نے اسے وسعت دینے کا کام کیا۔
کس کے انگلی کٹا کر شہیدوں میں نام کرنے کی کوشش کی۔
تبدیل ہوتے ہوئے حالات اور بدلتے ہوئے زمانوں نے اس پر کیا کیا اثرات مرتب کئے۔
یہ زندگی کو یا اس کے مسائل کو حل کرنے میں کس حد تک کامیاب رہا ہے۔
یہ معاشرتی، معاشی، سیاسی، تہذیبی، تمدنی، سماجی اور عام زندگی میں کیا کردار ادا کرتا رہا ہے۔
یہ حالات اور ماحول کے لحاظ سے کیا کیا رو بدل کرچکا ہے۔
جنگِ عظیم اوّل و دوئم کے بعد اس میں کیا کیا تبدیلیاں رونما ہوئیں۔
ا نگارے کے افسانوں نے عوام و خواص کے اذبان و قلوب کو کس طرح متاثر کیا۔
حکومت نے ان افسانوں کو ضبط کرنے کا حکم کیوں دیا۔
سعادت حسن منٹو جیسے ترقی پسند افسانہ نگار پر مقدمہ کیوں قائم کیا گیا۔
برصغیر پاک و ہند کی تقسیم سے اس پر کیا اثرات مرتب ہوئے۔
بعد از تقسیم ہندوستان افسانہ نگاروں کی ہجرت اور انسانیت سوز مظالم اور کارروائی نے افسانے کا رخ کس طرف کردیا۔
ترقی پسند تحریک نے افسانے کی نشوونما اور پرورش میں کیا نمایاں کردار ادا کیا۔
علامت و تجرید کا افسانے میں سہارا کیوں لیا گیا۔
علامت و تجرید سے کیا فوائد اور نقصانات سامنے آئے۔
جدیدیت کی تحریک نے جنم کیوں لیا۔
جدیدت نے ترقی پسند تحریک کی بیخ کنی کیوں کی۔
لوگ علامت سے دور کیوں ہوگئے۔
قاری تجرید سے کیوں بے زار ہوا۔
کہانی افسانے سے کب غائب ہوئی اور کب واپس آئی۔
1960ء کے بعد افسانہ کس نہج پر پہنچا۔
16 دسمبر 1971ء کے سانحے مشرقی پاکستان کی علیحدگی پر افسانے میں کن موضوعات کا اضافہ ہوا۔ ان موضوعات پر کھل کے کس کس افسانہ نگار نے لکھا۔
اس کی دہائی میں ترقی پسند تحریک اور جدیدیت کا نام و نشان کیوں مٹ گیا۔
ایک نئی جہت بیانہ کے نام سے افسانے میں کیوں رواج پاگئی۔
کب کہانی افسانے میں واپس آئی اور تجرید و علامت سے جان کب چھوٹی۔
بیانیہ کا انداز کیوںپسندکیا جانے لگا ۔
قاری کی توجہ دوبارہ افسانے کی طرف کیسے مبذول ہوئی۔
آج کل افسانہ کس ڈگر پر چل رہا ہے۔
اس کی منزلِ مقصود یعنی مستقبل کیا ہے۔
یہ تمام باتیں جو شخص جانتا ہوگا ،وہی غیر جانب دار نقد و نظر میں حصہ لے سکتا ہے اور اچھی تنقید لکھ سکتا ہے۔ میری نظر میں ایسے اشخاص کی تعداد انگلیوں پر گنی جاسکتی ہے جو تنقید کے فن سے آشنا ہوں گے اور اس علم کے ماہر و عالم ہوں گے۔
اگر کوئی شخص تیرنا نہ جانتا ہو، اور دریا میں چھلانگ لگادے تو اس کے ڈوبنے کے سوا کوئی امید نہیں کی جاسکتی۔ لہٰذا آج کل کے نام و نہاد اور خود ساختہ نقاد ایسا ہی کرتے ہیں جو کسی بھی کتاب پر تبصراتی مضمون لکھ کر یا توصیفی سند لکھ کر تنقید نگاری کا نام دیتے ہیں یا مطالعہ کے دریا میں تیرنا جانے بغیر چھلانگ لگادیتے ہیں اور گوہرِ نایاب پانے کے متمنی ہوتے ہیں تو ایسے بے وقوف لوگوں کے ہاتھ میں مٹی و کنکر کے سوا کچھ نہیں آتا ۔اور جب وہ دنیا کے سامنے مٹھی کھولتے ہیںتو انہیں شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملتا۔ اور عوام و خواص کے منہ سے ایک غیر محسوس قہقہہ بلند ہوتا ہے جس کی آواز صرف اس نام نہاد اور خود ساختہ نقاد کو سنائی دیتی ہے جس نے یہ حماقت کی ہوتی ہے۔ لیکن افسوس صد افسوس اس کارروائی اور بے عزتی کے باوجود بھی وہ اپنی ڈگر سے ہٹتا نہیں ہے۔ ڈھٹائی سے جما رہتا ہے اور پھر ایسے نام نہادوں سے غیر خالص اور نان جینوئن لوگ فائدہ اُٹھاتے ہیں۔ اپنے بارے میں لکھواتے ہیں۔ اپنی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملاتے ہیں اور سستی شہرت خریدلیتے ہیں جو ریت کی دیوار ثابت ہوتی ہے۔

اس تمہید کے بعد اگر ہم سعادت حسن منٹو کی افسانہ نگاری کا جائزہ لیں تو ہمیں ان کے تمام قلمی کارناموں میں حقیقت نگاری ملتی ہے۔ لہٰذا ہم منٹو کو ایک حقیقت نگار کہیں تو بے جا نہ ہوگا۔ اور نہ اس میں مبالغہ نظر آئے گا۔ منٹو کی افسانہ نگار کی بنیاد حقیقت نگاری ہے۔ جس کے تحت انہوں نے اپنی قلمی نگارشات، کاوشات اور تخلیقات پیش کی ہیں۔ منٹو نے اگر افسانے لکھے ہیں تو اس میں بھی حقیقت نگاری کی ہے۔ ڈرامے لکھے ہیں تو اس میں بھی حقیقت نگاری کی ہے۔ گویا سعادت حسن منٹو کا اظہارِ اسلوب اور مرکز و محور حقیقت نگاری تھا۔ کسی بھی بڑے اور اچھے افسانہ نگار کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس نے اچھا لکھا ہو اور بہت سا لکھا ہو۔ کیوں کہ کوئی شاعر دو غزلیں لکھ کر شاعر نہیں بن جاتا۔ اسے اپنی تخلیق کے لیے جگر کو لہو کرنا پڑتا ہے۔ عرق ریزی اور باریک بینی کی وجہ سے اس کی بینائی تک کم زور ہوجاتی ہے۔ اسی طرح کوئی نثر نگار بھی ایک دو افسانے یا کالم لکھ کر خود پر افسانہ نگار یا کالم نگار ہونے کا لیبل نہیں لگاتا ۔اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے اور خود فریبی میں مبتلا ہوتا ہے۔ سعادت حسن منٹو نے بہت لکھا ہے اور اچھا لکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کا شمار بڑے بڑے افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ منٹو کے افسانے بہت زیادہ ہونے اور سب اچھے ہونے کی وجہ سے وہ ایک بڑے اور ناقابلِ فراموش افسانہ نگار بن گئے ہیں اور دیگر افسانہ نگاروں میں انہیں ان کی حقیقت نگاری منفرد و ممتاز کرتی ہے۔ یہ حقیقت نگاری زندگی کے مختلف پہلوئوں سے واسطہ رکھتی ہے، یا سماجی رسوم و رواج سے اس کا تعلق معاشرے سے ہو، یا گھریلو ماحول سے۔ اس کا تعلق کسی شخص سے ہو، یا اس کے کردار سے۔ اس کا تعلق انفرادی یا اجتماعی ہو۔ وہ کسی مذہب و ملت سے تعلق رکھتا ہو، یا رنگ و نسل سے۔ منٹو کے افسانے بلا تفریق رنگ و نسل، مذہب و ملت اور ذات و پات کے آئینہ دار ہیں۔ ان کے افسانے کسی بھی موضوع یا عنوان پر مشتمل ہوں۔ ان کا مرکزی اسلوب حقیقت نگاری ہوتا ہے۔

اگر منٹو نے کسی طوائف پر افسانہ لکھا ہے تو اس طوائف کی ذات، شخصیت اس کے خیالات و میلات و رجحانات، اس کی تہذیب و تمدن، اس کا عاشق مزاج مردوں سے میل جول، میل ملاپ محفل کے آداب، محفل کی نشست و برخاست اور کاروبار کے ڈھب سب بیان کردئیے ہیں۔ا س حقیقت نگاری پر اگر انہیں طنز کا ہدف بھی بننا پڑا ہے تو انہوں نے برداشت کیا ہے مگر اس سچائی اور حقیقت نگاری سے باز نہیں آئے ہیں۔ یہ حقیقت نگاری دراصل سچائی کی تصویر ہے۔ جس کو منٹو نے اپنی تخلیق یا تیسری آنکھ سے ایک اور دنیا کے سامنے اپنا مشاہدہ پیش کردیا۔ اب کسی کو یہ مشاہدہ عریاں نظر آیا، کسی کو فحش نگاری نظر آئی۔ کسی نے اسے غیر مہذب جانا اور کسی نے اسے جنسیات کی ترویج و اشاعت قرار دیا۔ مگر ایسا لکھنے یا کہنے والوں نے اس بات کی طرف غور نہیں کیا کہ سعادت حسن منٹو نے جو کچھ لکھا ہے، وہ فطرت سے کتنا قریب ہے۔ اس میں سچ کا عنصر کس قدر نمایاں ہے۔ اس میں صداقت کا رنگ کتنا گہرا ہے۔ منٹو نے تو حقیقت نگاری کی ہے، کسی مبالغہ آرائی یا بسیار گوئی سے کام نہیں لیا۔ کہیں بھی بناوٹ اور تصنع کا دامن نہیں تھاما۔ کسی بھی تحریر پر زیبِ داستان کے لیے ملمع سازی نہیں کی۔ کسی تحریر کو خواہ مخوا ہ کی طوالت کا شکار نہیں کیا۔ اگر وہ ایسا کرتے تو یقینا اس سے زیادہ لکھ سکتے تھے۔ مگرپھر آج ان کو وہ مقام نہ حاصل ہوتا جو اس وقت ہے۔ ان کو وہ عزت نہ دی جاتی جو آج ان کے حصے میں آئی ہے۔

وقت بڑا ظالم اور بے رحم ہے۔ سفاک ہے۔ وہ سیلابِ بلا خیز کی طرح سب کچھ اپنے ساتھ خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جاتا ہے۔ کسی کا مال و متاع ہو یا کوڑے کا ڈھیر، سب کو ملا دیتا ہے۔ مگر یہ سیلاب پہاڑوں اور چٹانوں کا کچھ بگاڑ نہیں سکتے اور سچائی اور صداقت پہاڑوں کی مثل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب سعادت حسن منٹو نے حقیقت نگاری کی تو وہ ایک ٹھوس حقیقت تھی، جسے جھٹلایا نہیں گیا۔ وہ ایک پہاڑ ثابت ہوئی، جیسے وقت کی آندھی اور سیلاب و زلزلے بھی اپنی جگہ سے ہلا نہ سکے۔ ڈگمگا نہ سکے۔ اُکھاڑ پچھاڑ نہ سکے۔ جب کہ ان کے سامنے کتنے افسانہ نگاروں نے امواجِ تنقید اور دنیا کی مخالفت کی وجہ سے گھٹنے ٹیک دیئے اور ہارمان کرپسپاں ہوگئے۔ یہاں تک کہ منظر سے بھی غائب ہوگئے۔ اگر منٹو کے افسانوں میں جان نہ ہوتی تو وہ بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور ایک ہلکی سی لہر اور آندھی کے پہلے جھونکے ہی سے مسمار ہوجاتے مگر منٹو کے افسانوں میں صداقت کا فولاد شامل تھا۔ سچائی کا سیسہ پلایا گیا تھا۔ حقیقت نگاری کی ٹھوس بنیاد فراہم کی گئی تھی۔ کہتے ہیں بنیاد جس قدر پختہ اور سیدھی ہوگئی، عمارت اسی قدر ٹھوس، خوب صورت، پائیدار اور دیدہ زیب تعمیر ہوگی۔ منٹو نے بھی اسی اصول کے تحت اپنے افسانوں کو مستحکم اور پائیدار بنیاد فراہم کی ہے، جس سے عمارت سیدھی اور دیر تک قائم دائم رہنے والی تعمیر ہوئی ہے۔

یہ حقیقت ہے کہ بسیار نویسی سے کوئی افسانہ نگار بڑا نہیں بن سکتا۔ اس کے لیے عقل وخرد کے ساتھ فن و ہنر ، علم و عمل اور جرأت و حوصلہ مندی کی ضرورت ہوتی ہے۔ لوگ مصلحت پسندی سے کام لیتے ہیں مگر سچ بولنے کے لیے کسی مصلحت پسندی کی ضرورت نہیں ہوتی۔ دراصل مصلحت پسندی کا دوسرا نام دوغلا پالیسی ہے۔ لوگ تاویل کے طور پر دوغلا پالیسی کے الزام سے بچنے کے لیے مصلحت پسندی کا نام دے دیتے ہیں۔ جیسا کہ رشوت کا نام نذرانہ رکھ لیا گیا ہے۔ سعادت حسن منٹو نے افسانوں میں کسی بھی اور کہیں پر بھی مصلحت پسندی یا دوغلا پالیسی سے کام نہیں لیا ہے۔ انہوں نے اپنے افسانوں میں حقائق کو واضح کیا ہے۔ تجربات کو سمودیا ہے۔ مشاہدات کو لکھا ہے اور ہر بات من و عن تحریر کرکے افسانہ نگاری کی عمارت تعمیر کی ہے۔

ہاں منٹو نے اتنا خیال ضرور رکھا ہے، ایک پرشباب اور مست جوبن دوشیزہ کا عریاں مجسمہ بنا کر اس پر ململ کا پردہ ڈال دیا ہے کہ دوشیزہ کے نشیب و فراز بہ غور دیکھنے پر نظر بھی آرہے ہیں اور سرسری نظر ڈالنے پر غیر واضح بھی ہیں۔ لیکن یہ سب فطرت ہے۔ اور فطرت کو چھپایا، یا دبا کر رکھا نہیں جاسکتا۔ منٹو نے اپنے افسانوں میں اسی عین فطرت کی عکاسی کی ہے اور اس کے حقائق کی نشان دہی کی ہے کہ سامنے سے نظر آنے والا مجسمہ کس قدر خوب صورت ہے۔ اس کے خدو خال کیا ہیں۔ اس کے قد و قامت کیسے ہیں۔ اس کے نشیب و فراز کس قدر ہیجان خیز ہیں لیکن ان بیانات پر مکمل پردہ ڈال کر قاری کے سامنے پیش کیا ہے۔ اور اسے اختیار دیا ہے کہ وہ چاہے تو بصارت سے دیکھے اور چاہے تو بصیرت سے ملاحظہ فرمائے۔ غور کرے گا تو اس پر افسانوی کرداروں کی سچائیوں کی تہیں پرت درپرت کھلتی چلی جائیں گی اور سرسری لے گا تو اسے ایک کہانی کے سوا کچھ محسوس نہ ہوا۔ مگر کہانی بھی وہ جو اس کے اطراف پھیلی ہوئی ہے۔ جس سے اس کے معاشرے کے افراد متاثر ہیں۔

یہ فن، یہ ہنر، یہ چابک دستی، یہ جرات و ہمت اور حوصلہ مندی ہر ایک شخص میں پیدا نہیں ہوتی اور جس میں پیدا ہوتی ہے تو اسے بزدل، ڈرپوک اور کم ہمت نہیں رہنے دیتی ۔پھر وہ ظالم بادشاہ کے سامنے کلمۂ حق بھی ادا کرتا ہے اور منصور و سرمد کی طرح خوشی خوشی حق و صداقت اور سچ بولنے کی پاداش میں سولی پر بھی چڑھ جاتا ہے۔ سعادت حسن منٹو کے ساتھ بھی یہی ہوا۔انہوں نے مقدمہ بازی کا سامنا بھی کیا اور دیگر مصائب و رنج و ملال کا زمانہ بھی دیکھا۔ مگر وہ اپنی روش سے ذرّہ برابر بھی ہٹے نہیں۔ اسی لیے آج دنیا ان کی حامی، طرف دار اور جانب دار ہوگئی ہے۔ آج ان کا نام عزت و احترام سے لیا جاتا ہے اور آج ادب کا ہر طالبِ علم ان کے بارے میں پڑھتا ہے۔ ان کے علم اور تخلیقی ادب سے استفادہ کرتا ہے۔ بے شمار لوگ سعادت حسن منٹو کی شخصیت پر ایم اے کا مقالہ لکھ کر ڈگری حاصل کرچکے اور متعدد ایم فل و پی ایچ ڈی کی ڈگری کے قابل خود کو سعادت حسن منٹو کی شخصیت اور فن و ہنر سے بناچکے ہیں۔ وہ ایک شخص ہی نہیں تھے بلکہ سعادت حسن منٹو ایک ادارہ کی حیثیت رکھتے ہیں اور آپ اپنی ذات سے انجمن تھے۔

اگر ہم منٹو کے افسانے پڑھتے ہیں تو ہمیں ان کے دور کی تہذیب سے آگہی حاصل ہوتی ہے۔ اس زمانے کا علم ہوتا ہے۔ اس کا تمدن نظر کے سامنے آجاتا ہے۔ اس دور کے حالات و واقعات آنکھوں کے سامنے پھرنے لگتے ہیں۔ اسی دور کے چلتے پھرتے کردار اور ان کے رویے ہمارے سامنے آکھڑے ہوتے ہیں۔ کچھ کرداروں کے مکروہ چہرے جنہیں ہم پارسا سمجھتے تھے، عیاں ہوجاتے ہیں اور کچھ وہ لوگ جنہیں ہم قابلِ نفرت سمجھ کر تحقیر سے کام لیتے تھے۔ وہ عظیم انسان نکلتے ہیں۔ ایک انسان ہی اس معاشرے کا واحد رہائشی ہے جو چہرے پر چہرہ لگا کر مختلف روپ دھار لیتا ہے۔ کسی کو دھوکا دیتا ہے اور کسی کے ساتھ فراڈ کرتا ہے۔ کسی کا مال لوٹ لیتا ہے اور کسی کی عصمت دری کرجاتا ہے۔ یہ اس کی بناوٹ اس لیے ہے کہ وہ بھولے بھالے، سیدھے سادھے اور معصوم سے لوگوں کو اپنی ہوس اور چالاکی کا شکار کرتا رہے۔ کبھی کسی جانور نے ایسا نہیں کیا۔ اپنے چہرے پر کوئی دوسرا چہرہ نہیں لگایا۔ ان کا ظاہر و باطن ایک ہوتا ہے۔ وہ فطری تقاضا کو فطرت کے مطابق نبھاتے ہیں تو کیا انسان جانور کے درجے سے بھی گرگیا ہے۔ یہ تمام باتیں ہمیں اس حقیقت نگاری سے سمجھ آتی ہیں جو سعادت حسن منٹو نے اپنے افسانوں میں کی ہے۔ وہ کسی بھی کردار کو کھول کر پیش کرتے ہیں۔ یہ وضاحت اور سفاکی لوگوں کو گراں ضرور گزرتی ہے مگر یہ آگاہی دے جاتی ہے کہ کن کن کرداروں کے لوگ کیا کیا کرتے ہیں اور کیا کیا کر گزرتے ہیں۔

اس سلسلے میں سعادت حسن منٹو کے متعدد افسانے پیش کیے جاتے ہیں۔ مگر ان کاا فسانہ ’’کھول دو‘‘ اس کا زندہ ثبوت ہے کہ کسی بھی ملک کے رکھوالے، عزتوں کے پاسبان اور مال و متاع کے محافظ کم زور انسان کو موقع دیکھ کر اور بے بس ومجبور پا کر اپنے فرائض سے چشم پوشی کرجاتے ہیں،اپنے نفس سے مغلوب ہوجاتے ہیں۔ اپنے مذہب و مسلک سے روگردانی کرجاتے ہیں۔ اپنے ایمان کو دائو پر لگادیتے ہیں۔ ایک گناہِ بے لذت کی خاطر اپنے اعمال کو آلودہ کرلیتے ہیں۔ اپنے نامے میں سیاسی لکھوا لیتے ہیں اور شکار ہونے والوں کے قلوب و اذہان پر اَن منٹ نقوش ثبت کرجاتے ہیں۔ سعادت حسن منٹو کے افسانوں میں حقیقت نگاری سے بڑے بڑے پارسائوں کے بھید کھل گئے ہیں اور ان کی جھوٹی شان و شوکت کے مجسمے پاش پاش ہوگئے ہیں۔

اس انتخاب میں منٹو کے ایسے ہی پچاس افسانے منتخب کئے گئے ہیں جو ان کی جرأت مندانہ حقیقت نگاری کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ مانا کہ یہ افسانے متنازعہ بھی رہے ہیں مگر ان میں اس فطرت اور حقائق کا بول بالا ہے جو منٹو کا طرۂ امتیاز رہا ہے، اور انہیں دیگر افسانہ نگاروں میں منفرد و ممتاز کرگیا ہے۔


متعلقہ خبریں


حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی گرا دی وجود - هفته 18 مئی 2024

حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی گرا دی ، قیمت میں مزید ایک روپے 47 پیسے اضافے کی منظوری دے دی گئی۔نیپرا ذرائع کے مطابق صارفین سے وصولی اگست، ستمبر اور اکتوبر میں ہو گی، بجلی کمپنیوں نے پیسے 24-2023 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں مانگے تھے ، کیپسٹی چارجز کی مد میں31ارب 34 ک...

حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی گرا دی

واجبات ، لوڈشیڈنگ کے مسائل حل کریں،وزیراعلیٰ کے پی کا وفاق کو 15دن کا الٹی میٹم وجود - هفته 18 مئی 2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو صوبے کے واجبات اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے 15دن کا وقت دے دیا۔صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آپ کا زور کشمیر میں دیکھ لیا،کشمیریوں کے سامنے ایک دن میں حکومت کی ہوا نکل گئی، خیبر پخ...

واجبات ، لوڈشیڈنگ کے مسائل حل کریں،وزیراعلیٰ کے پی کا وفاق کو 15دن کا الٹی میٹم

اڈیالہ جیل میں سماعت ، بشری بی بی غصے میں، عمران خان کے ساتھ نہیں بیٹھیں وجود - هفته 18 مئی 2024

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پائونڈ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی شدید غصے میں دکھائی دیں جبکہ بانی پی ٹی آئی بھی کمرہ عدالت میں پریشان نظر آئے ۔ نجی ٹی و ی کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف 190 ملین پائونڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس سلسلے می...

اڈیالہ جیل میں سماعت ، بشری بی بی غصے میں، عمران خان کے ساتھ نہیں بیٹھیں

اداروں کے کردارکا جائزہ،پی ٹی آئی کاجوڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ وجود - هفته 18 مئی 2024

پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات میں اداروں کے کردار پر جوڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ ایک انٹرویو میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)نے فارم 47 کا فائدہ اٹھایا ہے ، لہٰذا یہ اس سے پیچھے ہٹیں اور ہماری چوری ش...

اداروں کے کردارکا جائزہ،پی ٹی آئی کاجوڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ

پی آئی اے کی نجکاری ، 8کاروباری گروپس کی دلچسپی وجود - هفته 18 مئی 2024

پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن(پی آئی اے ) کی نجکاری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور مختلف ایئرلائنز سمیت 8 بڑے کاروباری گروپس کی جانب سے دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے درخواستیں جمع کرادی ہیں۔پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے کے خواہاں فلائی جناح، ائیر بلیولمیٹڈ اور عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ سم...

پی آئی اے کی نجکاری ، 8کاروباری گروپس کی دلچسپی

لائنز ایریا کے مکینوں کا بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج وجود - هفته 18 مئی 2024

کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں بجلی کی طویل بندش اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا تاہم کے الیکٹرک نے علاقے میں طویل لوڈشیڈنگ کی تردید کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف لائنز ایریا کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور لکی اسٹار سے ایف ٹی سی جانے والی س...

لائنز ایریا کے مکینوں کا بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج

مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا وجود - جمعه 17 مئی 2024

جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا۔بھکر آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ انتخابات میں حکومتوں کا کوئی رول نہیں ہوتا، الیکشن کمیشن کا رول ہوتا ہے ، جس کا الیکشن کے لیے رول تھا انہوں نے رول ...

مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا

شر پسند عناصر کی جلائو گھیراؤ کی کوششیں ناکام ہوئیں ، وزیر اعظم وجود - جمعه 17 مئی 2024

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں احتجاجی تحریک کے دوران شر پسند عناصر کی طرف سے صورتحال کو بگاڑنے اور جلائو گھیرائوں کی کوششیں ناکام ہو گئیں ، معاملات کو بہتر طریقے سے حل کر لیاگیا، آزاد کشمیر کے عوام پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت کرتے ہیں، کشمیریوں کی قربانیاں ...

شر پسند عناصر کی جلائو گھیراؤ کی کوششیں ناکام ہوئیں ، وزیر اعظم

گمشدگیوں میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے ، جسٹس محسن اختر کیانی وجود - جمعه 17 مئی 2024

ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ میری رائے ہے کہ قانون سازی ہو اور گمشدگیوں میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے ، اصل بات وہی ہے ۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مقدمے کی سم...

گمشدگیوں میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے ، جسٹس محسن اختر کیانی

جج کی دُہری شہریت، فیصل واوڈا کے بعد مصطفی کمال بھی کودپڑے وجود - جمعه 17 مئی 2024

رہنما ایم کیو ایم مصطفی کمال نے کہا ہے کہ جج کے پاس وہ طاقت ہے جو منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج سکتے ہیں، جج کے پاس دوہری شہریت بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ، عدلیہ کو اس کا جواب دینا چاہئے ۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم مصطفی کمال نے کہا کہ کیا دُہری شہریت پر کوئی شخص رکن قومی...

جج کی دُہری شہریت، فیصل واوڈا کے بعد مصطفی کمال بھی کودپڑے

شکار پور میں بدامنی تھم نہ سکی، کچے کے ڈاکو بے لگام وجود - جمعه 17 مئی 2024

شکارپور میں کچے کے ڈاکو2مزید شہریوں کواغوا کر کے لے گئے ، دونوں ایک فش فام پر چوکیدرای کرتے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع شکارپور میں بد امنی تھم نہیں سکی ہے ، کچے کے ڈاکو بے لگام ہو گئے اور مزید دو افراد کو اغوا کر کے لے گئے ہیں، شکارپور کی تحصیل خانپور کے قریب فیضو کے مقام پر واقع...

شکار پور میں بدامنی تھم نہ سکی، کچے کے ڈاکو بے لگام

اورنج لائن بس کی شٹل سروس کا افتتاح کر دیا گیا وجود - جمعه 17 مئی 2024

سندھ کے سینئروزیرشرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی لائونچنگ، گرفتاری، ضمانتیں یہ کہانی کہیں اور لکھی جا رہی ہے ،بانی پی ٹی آئی چھوٹی سوچ کا مالک ہے ، انہوں نے لوگوں کو برداشت نہیں سکھائی، ہمیشہ عوام کو انتشار کی سیاست سکھائی، ٹرانسپورٹ سیکٹر کو مزید بہتر کرنے کی کوشش...

اورنج لائن بس کی شٹل سروس کا افتتاح کر دیا گیا

مضامین
اُف ! یہ جذباتی بیانیے وجود هفته 18 مئی 2024
اُف ! یہ جذباتی بیانیے

اب کی بار،400پار یا بنٹا دھار؟ وجود هفته 18 مئی 2024
اب کی بار،400پار یا بنٹا دھار؟

وقت کی اہم ضرورت ! وجود هفته 18 مئی 2024
وقت کی اہم ضرورت !

دبئی لیکس وجود جمعه 17 مئی 2024
دبئی لیکس

بٹوارے کی داد کا مستحق کون؟ وجود جمعه 17 مئی 2024
بٹوارے کی داد کا مستحق کون؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر