... loading ...
دْنیا میں کروڑوں لوگ ایسے ہیں جن کو سردرد‘ کمردرد‘ پیٹ کا درد‘ بھوک نہ لگنے‘ کھانے کے بعد بوجھ محسوس ہونے‘ سینے کے درد‘ کبھی ڈکاروں‘ بدہضمی‘ بے خوابی‘ دل کی دھڑکن تیز ہونے‘ بے ہوشی کے دورے پڑنے‘ سانس پھولنے‘ کمزوری اور جوڑوں کے درد وغیرہ کی شکایت ہوتی ہے۔ وہ ڈاکٹروں اور حکیموں کے پاس جاتے ہیں لیکن کوئی بھی ان کی بیماری کی تشخیص نہیں کر پاتا۔ ایکسرے اور مختلف معائنوں کے بعد ڈاکٹر ان سے کہتے ہیں کہ انہیں کوئی بیماری نہیں‘ سب نفسیات کا کھیل ہے۔ وہ وٹامن اور ذہنی سکون کی مقوی دوائیں اور غذائیں استعمال کرتے ہیں۔ بعض افراد کا ڈاکٹروں پر سے اعتماد آٹھ جاتا ہے اور وہ نیم حکیم یا تعویز گنڈے کرنے والوں کے چکر میں پھنس جاتے ہیں۔ نتیجتاً خاندان کی معاشی اور مالی حالت پر بوجھ بڑھ جاتا ہے۔ اگر کسی شخص کا سینہ کھول کر دیکھا جائے تو دھاگے کی طرح دو سفید اعصاب (nerves) دل کی طرف جاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کو ہاتھ لگا کے چھو بھی سکتے ہیں۔ یہ اعصاب دماغ کے نچلے حصے حرام مغزسے دل کی طرف آتے ہیں۔ ان میں سے اگر ایک کو بیٹری کے تار سے ملا کر جوڑا جائے تو دل تیزی سے دھڑکنے لگتا ہے اور دوسرے کو چھونے سے دل کی رفتار بتدریج رک جاتی ہے۔ اس سے یہ بات آسانی سے سمجھ میں آسکتی ہے کہ ایک تندرست دل کس طرح خودبخود تیزی سے دھڑکتا ہے یا اس کی رفتار کم ہو سکتی ہے۔ جنگ‘ جھگڑے‘ غم و غصے اور ڈر کی حالت میں دماغ سے اعلانات حرام مغز میں اور اعصاب کے ذریعے تمام جسم میں پہنچتے ہیں تاکہ جسم یا تو حریف کا مقابلہ کرنے‘ مرنے مارنے پر تل جائے یا بھاگ کر جان بچانے کی تیاری کرے۔ غصے کی حالت میں دل کی دھڑکن اور سانس کی رفتار تیز ہو جاتی ہے۔ آنکھوں کی پتلیاں پھیل جاتی ہیں۔ رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ بازوو?ں اور ٹانگوں کے پٹھے اکڑ جاتے ہیں اور انسان مرنے مارنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔ غصے کی زیادتی معدے میں زخم کا موجب بن جاتی ہے۔ ایسا عموماً اس وقت ہوتا ہے جب انسان اپنے غصے کو دبائے چونکہ اس حالت میں جذبات کو سختی سے دبایا جاتا ہے۔ اس لیے معدے پر برا اثر پڑتا ہے۔ ایک آدمی جو ڈاکٹر کے پاس صرف اس لیے جاتا ہے کہ کبھی کبھی اس کا دل تیزی سے دھڑکتا ہے۔ یہ اعتراض کیا جا سکتا ہے کہ غصے میں دل کا دھڑکنا تو کوئی معنی نہیں رکھتا لیکن بظاہر آرام اور بے فکری سے بیٹھے بیٹھے یا لیٹے لیٹے ایسا کیوں ہوتا ہے۔ یہ سب چھپے ہوئے جذبات اور خیالات کی وجہ سے ہوتا ہے۔ جن کو لاشعوری کہا جاتا ہے اور جو ہمارے تحت الشعور اور لاشعور کے ذریعے خیالات‘ حرکات و سکنات پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کو بھی اپنے جذبات‘ اپنی خواہشات‘ اپنے خیالات و واقعات کا پتا نہیں چلتا لیکن ان کے دل متاثر ہو کر گاہے بگاہے تیزی سے دھڑکتے ہیں۔
غم یا خوف کی حالت میں‘ چاہے وہ شعوری ہو یا لاشعوری‘ خون کی کمی کی وجہ سے کھانا ہضم نہیں ہوتا اور معدے کی حرکات کی وجہ سے زیادہ دیر تک معدے میں پڑا رہتا ہے اور خمیر بننے لگتا ہے۔ جس کی وجہ سے ایک تو اشتہا کم ہو جاتی ہے، دوسرا کھانے کے وقت پیٹ میں اتنی جگہ نہیں ہوتی اور خمیر بننے سے ڈکاریں ا?تی ہیں۔ کمر کے کچھ درد جذبات کے باعث پیدا ہوتے ہیں۔ انسان چونکہ جذبات سے مبرا نہیں ہو سکتا‘ اس لیے یہ بات اس کے لیے ناممکن ہے کہ جذبات اور ان کے اثرات سے متاثر نہ ہو۔ تاہم اگر انسان کوشش کرے توان کے منفی اثرات کو کسی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ :
…اپنے جذبات پر قابو رکھا جائے۔
… دوسروں کی بات پر غصہ کرنے کے بجائے اس پر ٹھنڈے دل سے غور کیا جائے۔
… صبر سے کام لیا جائے۔
… صبح سویرے ورزش کو معمول بنایا جائے۔
… دوسروں کے بارے میں منفی خیالات نہ رکھے جائیں۔
… اپنے دکھوں اور مسائل کے حوالے سے دوست احباب سے مشورہ لیا جائے۔
…دوستوں کو مخلصانہ مشورے دیے جائیں۔
انسان اگر دل کی گہرائیوں سے عبادت کرے اور باوضو رہے تو جذباتی مسائل پر بہت حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔ چونکہ خوراک بھی انسانی جسم پر اپنے اثرات مرتب کرتی ہے اس لیے کھانے پینے کے معاملے میں ہمیشہ بہت خیال رکھا جائے۔ بھنی ہوئی اور تیز مصالحے والی اشیا سے پرہیز کیا جائے۔ سادہ غذا استعمال کی جائے۔ کھانا وقت پر اور بھوک رکھ کر کھانا چاہیے۔ اپنے وقت پر مناسب نیند لینے سے بھی جذباتی مسائل کم کیے جا سکتے ہیں۔
ہمیں اسلام آباد مارچ پر مجبور نہ کرو، اگر کوئی مذہب کے بغیر زندگی گزارنے کا فلسفہ رکھتا ہے تو وہ دور جہالت میں ہے،بین الاقوامی ایجنڈا ہے مذہبی نوجوان کو مشتعل کیا جائے،سربراہ جے یو آئی تم اسلامی دھارے میں آؤ ہم قومی دھارے میں آئیں گے،پاکستان کو جنگوں کی طرف نہ لے کر جائیں،ا...
سویلین حکومت تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے، اسٹیبلشمنٹ اس کی اجازت نہیں دیتی،پاکستانی سرزمین پر ہونیوالے واقعات کو روکنے کا اختیار نہیں، ترجمان کا ٹی وی چینل کو انٹرویو امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرزمین پر ہونیوالے واقعات کو...
پاکستان کیخلاف افغانستان کے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں،ہم نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور یہ مؤقف ریکارڈ پر موجود ہے، وزارت اطلاعات وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پاکست...
حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے وہاں کے عوام کو خود کرنا ہے جنرل اسمبلی میں بھارتی نمائندے کے ریمارکس پرپاکستانی مندوب کا دوٹوک جواب پاکستان نے اقوام متحدہ میں واضح کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، نہ کبھی تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا، ...
دہشت گردوں سے دھماکہ خیزمواد،خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمدہوا خطرناک دہشتگرد شہرمیں دہشتگردی کی پلاننگ مکمل کرچکا تھا،سی ٹی ڈی حکام محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں ایک ماہ کے دوران 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 18 دہشت گرد گرفتار کرلئے ۔دہشتگردی کے خدشات ...
مقامی حکومتوں کے معاملے پر کھل کر بات ہونی چاہئے، تحفظ کیلئے آئین میں ترمیم کرکے نیا باب شامل کیا جائے،اسپیکرپنجاب اسمبلی مقررہ وقت پر انتخابات کرانا لازمی قرار دیا جائے،بے اختیار پارلیمنٹ سے بہتر ہے پارلیمنٹ ہو ہی نہیں،ملک احمد خان کی پریس کانفرنس اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک مح...
امید ہے 6 نومبر کو افغان طالبان کیساتھ مذاکرات کے اگلے دور کا نتیجہ مثبت نکلے گا،ترجمان پاکستان خودمختاری اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر اقدام اٹھائے گا،طاہر اندرابی کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کو امید ہے کہ 6 نومبر کو افغان طالبان کے سات...
بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا،محکمہ داخلہ پنجاب سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو ہدایات بانی پی ٹی آئی کے خلاف 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کردیٔے گئے،ان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت میں چلیں گے...
افغان سرزمین سے دہشت گردی ناقابل برداشت،دہشتگردوں اور سہولت کاروں کاخاتمہ کرینگے، پشاور آمد پر کور کمانڈر نے آرمی چیف کا استقبال کیا، قبائلی عمائدین کے جرگے سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا پاکستان، بالخصوص خیبرپختونخوا، کو دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے مکمل طور پر پاک کر د...
سکیورٹی فورسزکی باجوڑ میں کارروائی ،دہشتگرد امجد عرف مزاحم کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی، ہلاک کمانڈر بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی رہبری شوریٰ کا سربراہ اور نور ولی کا نائب تھا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو انتہائی مطلوب، افغان سرزمین میں موجود فتنہ الخوارج کی قیادت ...
26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ آج بھی عدالت میںپیش نہ ہوئیں ضامن ملزم عارف مچلکہ پیش نہ کرسکا ،عدالت نے گاڑی کے مالک عارف کو جیل بھیج دیا راولپنڈی26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں اوران کے چھٹی بار ناقاب...
خرم ذیشان کو 91، اپوزیشن کے تاج محمد کو 45 ووٹ ملے،چار ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا 136 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا، وزیر اعلیٰ ٹریفک میں پھنس گئے،پیدل اسمبلی پہنچ گئے خیبر پختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر تحریک انصاف کے رہنما خرم ذیشان سینیٹر منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پولنگ ص...