... loading ...
ہمارے سادہ لوح وزیر خارجہ محض ایک ٹویٹ پر لمبے لیٹ گئے ہیں اور یہ سمجھنے لگے ہیں کی شاید یہ ان کی امریکا یاترا کی برکتیں ہیں، اس سے قبل پرویز مشرف بھی ایک فون کال پر لمبے ہو گئے تھے کہ ابھی تک لیٹے ہیں کہ کمر کا درد بھی نکل آیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ دو ماہ قبل امریکا کی نئی پالیسی میں ایسا کیا تھا کہ اپنے پرائے سب ہی حیران تھے۔ایک وجہ تو خود امریکی صدر کی طفلانہ سوچ اور بچکانہ انداز کی پالیسی میکنگ ہے کہ بقول امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ باب کروکر کے ٹرمپ عہدہ صدارت کو رئیلٹی شو کی طرح استعمال کر رہے ہیں اور ان کے اکثر ٹویٹس غلط ہوتے ہیں۔ ابھی اگست میں ہی تو ٹرمپ نے کہا تھا کہ دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں محفوظ پناہ گاہیں رکھتی ہیں اور ان اچانک کینیڈین شہری بوئل کو بیوی بچوں سمیت رہا کرانے پر خوش ہو گئے ہیں اور ایک اور ٹویٹ مار دیا کہ یہی وہ تعاون ہے جو انہیں درکار ہے۔ تو کیا ایک ایسے شخص کے اشارہ ابرو پر پاکستان کی سیاسی اشرافیہ پالیسیاں بنائے گی جسے خود امریکا میں سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔ ہمارے وزیر خارجہ جو اتنے عقل کے اندھے ہیں کی ٹرمپ کے پالیسی بیان کے بعد بھاگے بھاگے واشنگٹن پہنچے تو یہ کہہ آئے کہ پاکستان مل کر آپریشن کرنے کو تیار ہے، حالانکہ اس طرح کی کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی اور جس کا صاف مقصد تھا کہ امریکا کو پاکستان کے اندر بھی فوجی کارروائیوں کی اجازت دے دی جائے۔ اور فوج آج تک اس بیان کی تردید اور اپنی پالیسی کی وضاحت کر رہی ہے۔ویسے اگر وہ فیصلہ کر لیں تو شاید انہیں کوئی روک نہ پائے گا جس طرح اسامہ بن لادن کے معاملہ اور قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کے معاملہ میں انہوں نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کی، لیکن یہ تو خود ہی ملک کو پلیٹ میں رکھ کر پیش کرنے والی بات تھی۔ اوپر سے وہاں ہمارے سفیر محترم بھی ایک نامعقول قسم کی شخصیت ہیں، جو ہے کو روک نہ سکے کہ بھائی یہ کیا بیہودہ کام کرنے جا رہے ہو۔ سچ کہتے ہیں نوکری بڑی چیزہے۔ اب کیا کیپٹن حسنین اور چار سپاہیوں کی جانوں کا نذرانہ دے کر فوج نے جس طرح اس بدمست ہاتھی کو نکیل ڈالنے کی کوشش کی ہے اسے سنجیدگی سے پکڑنے اور آگے لے جانے کی ضرورت ہے تا کہ بھارتی اور اسرائیلی دباؤ میں امریکا کوئی ایسا کام نہ کرے، جو ہماری عزت و وقار اور خود مختاری کے خلاف ہو۔ سب جانتے ہیں کہ امریکا افغانستان میں پھنس گیا ہے، وہ نکلنا چاہتا ہے مگر نکل نہیں سکتا۔ کھربوں ڈالر کے خرچے کے ساتھ ساتھ چین کا خوف بھی اسے وہاں سے نکلنے نہیں دے رہا، ایسے میں تو زیادہ اچھا موقع ہے کی امریکا کے ساتھ کھڑے ہوں اور انہیں نہ صرف سی پیک میں مداخلت سے روکیں، بلکہ انہیں اپنے عوام کو دینے کے لیے جو لالی پاپ چاہیئں وہ بھی فراہم کرتے جائیں اور اپنا اُلو سیدھا کریں۔ پاکستان کی اس وقت اولین ضرورت ہے کہ پاکستانی طالبان سمیت ان جہادی عناصر کی بیخ کنی کی جائے جنہیں بیرون ملک سے مالی اخلاقی اور ہر طرح کی عسکری امداد مل رہی ہے، جو نہ صرف ملکی سلامتی اور معیشت کے لیے زہر قاتل ہیں، بلکہ سی پیک کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہ کام امریکا سے ساتھ مل کر بھی کیا جا سکتا ہے۔ امریکی پالیسی میں اگر مودی جیسا جاہل ڈپلومیسی کے زور پر گھس کر اپنی بات منوا سکتا ہے، حالانکہ وہ افغانستان میں امریکا کی کوئی خدمت نہیں کر سکتا تو ہم کیوں نہیں ایسا کرتے۔ ہم نے تو ابھی ایک کام کیا تو امریکیوں کا غصہ جھاگ کی طرح بیٹھ گیا، ابھی تو ہمارے ترکش میں بہت سے تیر ہیں۔ اگر عسکری اور سیاسی قیادت اکھٹی ہو اس عفریت سے جان چھڑائی جا سکتی ہے، گو ایک جاہل مطلق وزیر خارجہ سے آپ کوئی خیر کی توقع نہیں کر سکتے پھر بھی اس مالی و اخلاقی کرپشن کی بوری کو نکیل ڈالی جا سکتی ہے۔ لمبا لیٹنا تو ان کی خاندانی روایت ہے۔
تجزیہ: ظفر محمود شیخ
دشمن جان لے پاکستان کیخلاف آئندہ مہم جوئی کے اثرات انتہائی خطر ناک اور تکلیف دہ ہوں گے،معرکہ حق دو ممالک کے درمیان لڑی جانیوالی جنگ نہ تھی یہ دونظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا افغانستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے مراکز اور آماجگاہوں کا خاتمہ کرے،بھارت پھر دہشتگردی کا سہارا...
مریکی منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ،پہلے مرحلے میں ایران امریکا جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان جبکہ دوسرے میں آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرکے جہازوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی تیسرے میں 30 روزہ مذاکراتی دور میں بڑے سیاسی اور جوہری معاملات پر بات چیت ہوگی، دونوں ممالک آبنائے ہرمز ک...
بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر بے بنیاد الزامات لگائے ،شہباز شریف اسلام آباد میں معرکہ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کا خلاصہ اتنا ہے کہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا۔اسلا...
ایران میں قیمت 6 روپے فی لیٹر،بنگلہ دیش میں 288 روپے میں دستیاب سری لنکا 370 ،بھارت 302 ،چین میں360 روپے فی لیٹرمیں فروخت حکومت نے رواں ہفتے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحرا...
پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں،مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پروجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جائے گا،امریکی صدرکی صحافیوں سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پا...
ایک ریسکیو اہلکار شامل، اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ جھڑپیں 2مارچ کے بعد سے 2ہزار 700افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،لبنانی حکام لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 31 افراد شہید ہوگئے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ...
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے، وزیر خیبر پختونخوا بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے بیرونی سازش کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،خطاب وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد سے پاک...
یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو یہ ملکی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی کا حصہ ہے وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خ...
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...