... loading ...
حکومت کی جانب سے علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی سے مسلسل روگردانی اور سالانہ بجٹ میں صحت کے لیے مختص کردہ رقوم عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کئے جانے کے بجائے مختلف مراحل میں اس کی خورد برد کے نتیجے میں پاکستان صحت کے شعبے میں جنوبی ایشیا کے معیار سے بھی پیچھے رہ گیاہے،امراض کے بڑھتے ہوئے بوجھ کے حوالے سے عالمی تنظیم کی اسٹڈی کے دوران یہ حقیقت کھل کر سامنے آئی۔اسٹڈی رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ اگرچہ پوری دنیا میں اوسط عمر میں اضافے کے ساتھ ہی پاکستان میں بھی مردوں اور خواتین کی اوسط عمر میںکم وبیش 4سال کااضافہ ریکارڈ کیاگیاہے اوراس طرح اب پاکستان میں مردوں کی اوسط عمر 68.9 سال اور خواتین کی اوسط عمر66.4 سال ہوچکی ہے لیکن علاج معالجے کی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے حادثات اور بیماریاں انسان کی عمر کے کئی سال برباد کردیتے ہیں اور علاج معالجے کی سہولتیں نہ ملنے کے سبب لوگ زندہ بدست مردہ کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوتے ہیں۔
عالمی ادارے کی جانب سے کی گئی اس اسٹڈی کی رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ پاکستان میں علاج معالجے کی مناسب سہولتوں کے فقدان کااندازہ اس طرح لگایاجاسکتاہے کہ 2016 میں پیدا ہونے والے کسی لڑکے کے بارے میں یہی توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ اپنی عمر کے58.2 سال ہی صحت مند انسان کے طورپر گزار سکے گا جس کے بعد وہ مختلف بیماریوں کاشکار ہوکر دوسروں کی نظر کرم کامحتاج بن کر ہی زندگی گزار سکے گا جبکہ 2016 میں پیدا ہونے والی لڑکی 59.1 سال صحت مند زندگی گزارنے کاتصور کرسکتی ہے،اس کاسبب یہ ہے کہ پاکستان کے معاشرے میں مردوں کو عام طورپر زندگی کی آخری سانس تک اپنے خاندان کی کفالت کے لیے تگ ودو میں مصروف رہنا پڑتاہے جبکہ خواتین کوایک خاص عمر کو پہنچ کر عام طورپر زیادہ محنت ومشقت نہیں کرنا پڑتی اور گھر میں اس کی دیکھ بھال ہوتی رہتی ہے۔
اسٹڈی رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ پاکستان میں عام طورپر عمر رسیدہ لوگ درد شقیقہ ، خون میں سرخ ذرات کی کمی یعنی فولاد کی کمی، کمر میں درد اور خون کی کمی کا شکار ہوجاتے ہیں اور یہ وہ بیماریاں ہیں اوائل عمری سے اچھی غذا اور مرض کی ابتدا ہی میں علاج معالجے کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے ذریعے جن پر بآسانی قابو پاکر انسان کی زندگی کو آسان بنانا ممکن ہے۔
اسٹڈی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ پاکستان میں قبل از وقت اموات کی بڑی وجہ دل ،گردوں اور پیٹ کے امراض ہیں جبکہ بچوں کی قبل از وقت موت کے اسباب میں ہیضہ، دیگر وبائی بیماریاں، سانس کی بیماری اور قبل از وقت ولادت جیسے عوامل شامل ہیں۔
بین الاقوامی طبی جریدے لانسیٹ میں شائع ہونے والی یہ اسٹڈی رپورٹ دنیا کے 130 ممالک میں کم وبیش ڈھائی ہزار معاونین کی مدد سے تیار کی گئی ہے اور دنیا کے130 ممالک سے ڈھائی ہزار معاونین کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹوں کو واشنگٹن یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میٹرکس اور ایولوایشن نے مرتب کیاہے۔
اس اسٹڈی میں انکشاف کیاگیاہے کہ صحت کی سہولتوں کے اعتبار سے پاکستان جنوبی ایشیا کے نیپال ،بنگلہ دیش اور بھارت جیسے کئی کم وسیلہ اور پسماندہ ممالک سے بھی پیچھے ہے ۔اسٹڈی میں کہاگیا ہے کہ پاکستان میں 5سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات خاص طورپر زچگی کے دوران یامردہ بچوں کی پیدائش کی شرح بہت زیادہ ہے۔پاکستان میں 5 سال سے کم عمر بچوں اورزچگی کے دوران اموات یا مردہ بچوں کی اموات کی شرح 25.9 فی ہزار ہے جبکہ جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں یہ شرح17.4 اور دنیا کے دیگر ممالک میں 13.1 فی ہزار ہے۔اس سے ظاہرہوتاہے کہ پاکستان میں 5سال سے کم عمر اور زچگی کے دوران اموات یامردہ بچوں کی اموات کی شرح دنیا کے دیگرممالک کے مقابلے میں کم وبیش دگنی جبکہ جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک سے بھی ڈیڑھ گناسے زیادہ ہے۔پاکستان میں مردہ بچوں کی پیدائش کی شرح 31.8 فی ہزار ریکارڈ کی گئی جبکہ جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں یہ شرح 23.2 فی ہزار اور دنیا کے دیگر ممالک میں 16.7 فی ہزار ہے۔
اسٹڈی میں ایک اور انکشاف یہ بھی کیاگیاہے کہ پاکستان میں لوگوں کے وزن مین اضافے کارجحان تیزی سے بڑھ رہاہے جس کی وجہ سے موٹاپے کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں کی شرح میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔اس رپورٹ کے مصنفین میں شامل کونٹیک اسکول آف ہیلتھ سے تعلق رکھنے ماہر ڈاکٹر رافع نے بتایا کہ اگرچہ یہ اسٹڈی مکمل کرلی گئی ہے لیکن پاکستان میں امراض کے حوالے سے دستیاب اعدادوشمار کے درست ہونے کے بارے میں کچھ یقین کے ساتھ کہنامشکل ہے جیسا کہ امریکا ، اسکینڈے نیوین ممالک اور بھارت میں موجود اعدادوشمار پر یقین کیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں امراض کے حوالے سے اعدادوشمار صرف سرکاری ہسپتالوں سے جمع کئے گئے ہیں جبکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان میں سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار کے سبب ایک اندازے کے مطابق صرف 30 فیصد افراد ہی سرکاری ہسپتالوں کارخ کرتے ہیں جبکہ بقیہ 70 فیصد نجی ہسپتالوں سے علاج کرانے یا علاج کے بغیر ہی امراض کے ساتھ سمجھوتہ کرکے زندگی گزارنے پر مجبور ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ حقیقت بھی اپنی جگہ موجود ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج کے لیے آنے یالائے جانے والے مریضوں کی اکثریت کاتعلق انتہائی کم وسیلہ اور کم آمدنی والے طبقے سے ہوتاہے اس طرح اس رپورٹ میں ملک کی اشرافیہ اور متمول افراد کو لاحق بیماریوں اور ان کو حاصل علاج معالجے کی سہولتوں کی کوئی عکاسی نہیں کی گئی ہے۔
ڈاکٹر رافع کاکہناہے کہ پاکستان میں بھی اب مریضوں کا ڈیٹا محفوط کرنے کے لیے تیزی سے کام ہورہاہے، اور سرکاری ہسپتالوں میں آنے والی مریضوں کے اعدادوشمار کو محفوظ کیاجارہاہے کیونکہ اس سے ہسپتالوں میں مختلف امراض کی دوائوں کی ضرورت کا اندازہ لگانا اور یہ دوائیں مہیا کرنا آسان ہوجائے گا اس طرح غیر ضروری دوائوں کی خریداری کاسلسلہ ختم اورضروری دوائوں کی مناسب مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانا ممکن ہوسکے گا۔انھوںنے کہاکہ اگر مریضوں کامناسب ڈیٹا موجود ہو تو ہسپتالوں کی نگرانی اور مختلف اوقات میں مختلف امراض کی شرح بڑھنے یا کم ہونے کااندازہ لگانا آسان ہوجائے گا خاص طورپر ڈینگی اورہیضہ جیسی بیماریوں کے پھیلنے کے حوالے سے ابتدا ہی میں اعدادوشمار مل جانے کی صورت میں ان کی روک تھام کے لیے احتیاطی اقدامات کرنا ممکن ہوسکتاہے۔
اسٹڈی میں یہ نتیجہ اخذ کیاگیاہے کہ لوگوں کی بیماریوں اور قبل از وقت اموات کابڑا ناکافی اور غیر معیاری خوراک کااستعمال ہے اور پوری دنیا میں20 فیصد اموات غیر معیاری اورناکافی غذا کے استعمال کی وجہ سے ہوتی ہیں۔اسٹڈی رپورٹ کے مطابق 2016 کے دوران پوری دنیا میں 72 فیصد اموات دوسروں کونہ لگنے والی بیماریوں کی وجہ سے ہوئیں،جبکہ1990 میں 58 فیصد اموات دوسروں کو نہ لگنے والی بیماریوں یعنی غیر وبائی بیماریوں کی وجہ سے ہوئی تھیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک عشرے کے دوران کم آمدنی والے ممالک میں ذیابیطس سے اموات کی شرح میں اضافہ ہواہے۔جبکہ دنیا کے 100 سے زیادہ ممالک میں سگریٹ نوشی اور تمباکو کے استعمال سے 71 لاکھ افراد موت کا شکار ہوگئے۔عالمی سطح پر اموات کے بڑے اسباب میں امراض قلب،فالج ،دمہ اور سانس کی تنگی کی بیماریاں،ہیضہ اور ٹریفک حادثات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسٹڈی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 113 ممالک میںمردوں کی قبل از وقت موت کی بڑی وجہ امراض قلب ثابت ہوئے ہیں جبکہ 97ممالک میں خواتین کی اموات کا بڑا سبب بھی امراض قلب بتائے جاتے ہیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان میں ارباب اختیار پاکستان میں لوگوں کوعلاج معالجے کی بہتر سہولتوں کویقینی بنانے اور محض کاغذی خانہ پری کے بجائے عام لوگوں کوحقیقی معنوں میں علاج معالجے کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے کیاطریقہ کار استعمال کرتے ہیں اور علاج معالجے کی فراہمی کے لیے بجٹ میں مختص رقوم کی خوردبرد اور لوٹ مار پر قابو پانے کے لیے کیامیکنزم تیار کیاجاتاہے،کیونکہ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ جب تک صحت کے لیے مختص بجٹ کی لوٹ مار اور خورد برد پر کنٹرول نہیں کیاجاتا لوگوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولتیں مہیا کرنا ممکن نہیں ہوسکتا۔
شہدائے افواج کے ورثا کو رینک سے ایک کروڑ سے ایک کروڑ 80لاکھ دیے جائیں گے بھارتی حملے میں متاثر ہ گھروں، شہید مساجد کی تعمیر وفاقی حکومت کرے گی، شہباز شریف آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہدا پیکیج کا اعلا...
گجرات کے ارب پتیوں کی جائیدادیں پاکستانی میزائلوں سے بچانے کیلئے مودی زیر ہوئے مودی حکومت کی بڑی اتحادی شیو سینا پارٹی کافوری طور پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا مطالبہ مودی حکومت کی بڑی اتحادی شیو سینا پارٹی نے بھارتی وزیراعظم کے سب سے بڑے حلیف وزیر داخلہ امیت شاہ کا پاکستان ک...
جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیاگیا ہے، خیبر پختونخوا سے تحریک کا آغاز کریں گے بانی نے چیئرمین کی ذمہ داری عمر ایوب کو اْٹھانے کا کہا، پیغام پارٹی قیادت کو پہنچا دیا، علیمہ خانم بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے...
2022میں عام آدمی کو ٹیکس سے بچانے کے لیے بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس لگایا گیا ، سپر ٹیکس میں کمی نہ ہوئی تو سرمایہ کاری نکل کر دبئی جانے کا خدشہ، ایف بی آر ذرائع پاکستان نے سپر ٹیکس میں کمی کیلئے آئی ایم ایف سے رابطیکا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سپر ٹیکس میں کم...
بھارت کیخلاف پاک فضائیہ کی کارروائیوں کو مختصر ، موثر انداز میں پیش کرنے پر تعریفیں ایکس صارفین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہینڈسم قرار دیا، باڈی لینگویج کی بھی ستائش ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وائس ایڈمرل رب نواز کے ساتھ 11مئی کو بھارت کے خلاف پاکستان ...
امریکا کا 1.2ٹریلین ڈالر تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے معاہدہ اہم ہے،امریکی وزیر خزانہ مذاکرات میں امریکی نائب صدر، دو وزرا ، سفیر شریک ہوئے ،امریکی تجارتی نمائندہ کی گفتگو جنیوا میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا، وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی صدر کو مذاکرات کے نتائج ...
پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے بھارت کے 26اہم ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا گیا،بھارت کے ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بنایا گیا،کئی صلاحیتیں آئندہ کیلئے محفوظ رکھی گئی ہیں ہم بلا تفریق تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کے ممنون ہیں جنہوں نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ...
عوام قومی پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئے، سیاسی و مذہبی جماعتوں ،تنظیموں کی جانب سے اظہار تشکر ریلیاں ،پاک افواج کے حق میں نعرے ، مٹھائیاں تقسیم ، شرکاء ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے ملک کے مختلف حصوں میں بسنے والی اقلیتوں کی بھی پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی...
خودکش حملہ آور نے پولیس موبائل کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا رنگ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے رنگ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے ، جس میں سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شہید ہوگئے ۔تفصیلات...
عالمی میڈیا میں رافیل طیارے گرائے جانے کی خبروں پر بھارتی ائیر مارشل سے سوال بھارت اس وقت حالت جنگ میں ہے اور جنگ میں نقصان ہوتا ہے، ائیر مارشل کا جواب بھارتی فضائیہ کے ایئرمارشل اودیش کمار بھارتی نے پاکستانی ایئرفورس کی جانب سے رافیل طیارہ گرائے جانے کی تصدیق کردی، کہا کہ ہم...
پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت کو باہمی طور پر فروغ دیں گے ، امریکی صدر امریکا کے ساتھ امن و استحکام کیلئے تعاون جاری رکھیں گے ، پاکستانی دفتر خارجہ جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان او...
رات گئے فریقین کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے جنگ بندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،دونوں ممالک کو مبارک باد،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برادر اسلامی ممالک یواے ای، قطر، سعودی عرب، ترکیہ کا شکریہ ادا کرنا چا...