... loading ...
ورکرز کے فلیٹوں کی تعمیر کے لیے زمین کی خریداری کے معاملے کی آڈٹ کے دوران زمین کی خریداری میں 50 کروڑ30 لاکھ روپے سے زیادہ کے گھپلوں کاانکشاف ہوا ہے،آڈیٹر جنرل پاکستان کی تیار کردہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق کراچی میں ورکرز کے لیے 3 ہزار فلیٹوں کی تعمیرکے لیے زمین کی خریداری میں 50 کروڑ روپے سے زیادہ کے زائد اخراجات کاپتہ چلایاگیاہے، رپورٹ کے مطابق یہ پراجیکٹ بروقت مکمل نہ کیے جانے کے سبب اس کی مجموعی لاگت 85 کروڑ 45 لاکھ 34 ہزار بڑھ جائے گی جبکہ اس پراجیکٹ کے لیے زمین کی خریداری پر مجموعی طورپر 50 کروڑ 33 لاکھ 15 ہزار روپے زیادہ خرچ کیے گئے ہیں ،آڈٹ رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیاہے کہ یہ پراجیکٹ شروع کرنے سے قبل اس کی فزیبلٹی رپورٹ بھی تیار نہیں کی گئی تھی اوران فلیٹوں کی تعمیر کی مجاذ حکام سے پیشگی اجازت بھی حاصل نہیں کی گئی جبکہ اس پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے کسیکل وقت پراجیکٹ ڈائریکٹر کابھی تقرر نہیں کیاگیا۔
حال ہی میں جاری کی جانے والی آڈٹ رپورٹ کے مطابق 2006 میں سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ نے ورکرزکو رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ناردرن بائی پاس کے نزدیک 3008 فلیٹ تعمیر کرنے کی تجویز دی تھی ۔جس کے بعد اس پراجیکٹ کا پی سی ون تیار کیاگیاہے اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کی گورننگ باڈی نے2007 میں اس کی منظوری دیدی تھی اس وقت اس کی تعمیر پر اخراجات کااندازہ 53 کروڑ10 لاکھ روپے لگایاگیاتھا۔
پی سی ون کے مطابق یہ پراجیکٹ متعلقہ حکام کی منظوری اور فنڈز جاری کیے جانے کے بعد 36 ماہ میں مکمل کیاجاناتھا۔اس پراجیکٹ پر کام 6 مراحل میں شروع کیاگیااور فروری 2015 تک اس کا87 فیصد کام مکمل کرلیاگیاتھا،اس پراجیکٹ پر کام اب بھی جاری ہے،اس پراجیکٹ کے 6 مرحلوں کا کام 71 پیکیجز کے تحت مختلف ٹھیکیداروں کو سونپاگیاتھا۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ اس پراجیکٹ کے لیے منظور شدہ رقم سے 4,385 ملین روپے زمین کی خریداری ٹھیکداروں کے بلز اور کنسلٹنٹس کی فیس کی مد میں ادا کردیے گئے۔جبکہ اس پراجیکٹ کی تخمینی لاگت 3,531 ملین روپے تھی۔
آڈٹ رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاہے کہ اس پراجیکٹ پر کام کے دوران بعض آئٹمز کی تعداد اور مقدار جس میں اسٹیل ر ی انفورسمنٹ بارز ،ری افورسڈ سیمنٹ کنکریٹ ،ٹھوس اینٹوں کی چنائی ،پرنٹنگ اور دیگر اشیا اور کاموں کی تعداد اور مقدار میں کنٹریکٹ کے اعتبار سے بہت زیادہ اضافہ کردیاگیا۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ اس پراجیکٹ پر کام کے دوران اس عمارت کے ڈیزائن اورتصریحات کو تبدیل کردیاگیاجس کی وجہ سے اس کی لاگت میں 854 ملین یعنی 85 کروڑ 40 لاکھ روپے کا اضافہ ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کراچی نے اس پراجیکٹ کے لیے مجموعی طورپر194.24 ایکڑ زمین خریدی جبکہ یہ پراجیکٹ صرف 65.25 ایکڑ زمین پر تعمیر کیاگیا،رپورٹ کے مطابق اس طرح 128.29 ایکڑ زمین بچ گئی جس سے ظاہرہواکہ ضرورت سے بہت زیادہ زمین خریدی گئی جس کی وجہ سے زمین کی خریداری پر 50 کروڑ30 لاکھ روپے زیادہ خرچ کیے گئے۔
اس حوالے سے جب ورکرز ویلفیئر بورڈ سے رابطہ کیاگیا تو بورڈ کے ذمہ داروں نے موقف اختیار کیا کہ باقی رہ جانے والی زمین مستقبل میں اس پراجیکٹ کی توسیع اور صنعتی ورکرز کے لیے فلیٹوں کی تعمیر کے لیے استعمال کرلی جائے گی۔لیکن ان کایہ جواب اس لیے قابل قبول نہیں ہوسکتا کہ یہ زمین زیربحث پراجیکٹ کے فنڈ سے خریدی گئی ہے۔
دوسری جانب نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن نے بھی جو ورکرز اور محنت کشوں کی نمائندہ تنظیم ہے اس پراجیکٹ پرکام کی سست روی پر تشویش کااظہار کیاہے۔ نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصرمنصور کاکہناہے کہ ورکرز ان فلیٹوں کے تمام واجبات ادا کرچکے ہیں اور اب وہ ان فلیٹوں کاقبضہ حاصل کرنے کے منتظر ہیں تاکہ ان کو اور ان کے بچوں کوسر چھپانے کی جگہ حاصل ہوسکے لیکن ورکرز ویلفیئر بورڈ کے حکام مستقل ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں جس کی وجہ سے ورکرز کی بے چینی میں اضافہ ہورہاہے اور تمام واجبات ادا کرنے کے باوجود وہ دور دراز علاقوں میں کرائے پر رہائش اختیار کیے رکھنے پر مجبور ہیں اور انھیں ڈیوٹی دینے کے لیے آمدورفت پربھاری کرایہ خرچ کرنا پڑتاہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ گلشن معمار میں اسی طرح تعمیر کیے جانے والے ایک ہزار8فلیٹوں پر سیلاب زدگان کے نام پر قبضہ کرادیاگیاہے اور ان فلیٹوں کے الاٹی دربدر کے دھکے کھارہے ہیں اور حکومت اور محکمہ محنت بوجود ان فلیٹوں کوخالی کراکے اصل الاٹیوں کے حوالے کرنے سے مسلسل گریزاں ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس حوالے سے المیہ یہ ہے کہ ان فلیٹوں پر ناجائز قبضہ کرنے والے بجلی گیس اور دیگر یوٹیلیٹیز کے بل بھی ادا کررہے ہیں جس کی وجہ سے ان فلیٹوں پر ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں روپے کے واجبات چڑھ گئے ہیں اور حکومت سندھ ان کی ادائیگی کے لیے کچھ کرنے کوتیار نظر نہیں آتی۔ ناصرمنصور کاکہناہے کہ اس پراجیکٹ کی تعمیر مکمل کرنے میں کی جانے والی غیر ضروری تاخیر سے ادارے کی بد نیتی کا اندازہ ہوتاہے اور خدشہ یہ ہے کہ ان فلیٹوں کی تعمیر کے بعد ان پر بھی اسی طرح ناجائز قبضہ کرادیاجائے گا۔تاہم ورکرز ویلفیئر بورڈ کے حکام اس سلسلے میں کسی طرح کی یقین دہانی کرانے کوتیار نہیں ہیں اور وہ گلشن معمار میں ورکرز کے لیے تعمیر کیے گئے فلیٹوں کو ناجائز قابضین سے خالی کراکے انھیں اصل الاٹیوں کے سپر د کرنے کوبھی اپنی ذمہ داری تسلیم کرنے کوتیار نظر نہیں آتے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ آڈیٹر جنرل پاکستان کی جانب سے جاری کی جانے والی آڈٹ رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد محکمہ انسداد
رشوت ستانی، ایف آئی اے اور نیب اس حوالے سے کیاکارروائی کرتی ہے اور اس پراجیکٹ میں مبینہ گھپلوں کے ذمہ داروں کو کوئی سزا دی جاتی ہے یا دیگر محکموں میں ہونے والے گھپلوں کی طرح اس کو بھی دبا دیاجائے گا۔
شہدائے افواج کے ورثا کو رینک سے ایک کروڑ سے ایک کروڑ 80لاکھ دیے جائیں گے بھارتی حملے میں متاثر ہ گھروں، شہید مساجد کی تعمیر وفاقی حکومت کرے گی، شہباز شریف آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہدا پیکیج کا اعلا...
گجرات کے ارب پتیوں کی جائیدادیں پاکستانی میزائلوں سے بچانے کیلئے مودی زیر ہوئے مودی حکومت کی بڑی اتحادی شیو سینا پارٹی کافوری طور پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا مطالبہ مودی حکومت کی بڑی اتحادی شیو سینا پارٹی نے بھارتی وزیراعظم کے سب سے بڑے حلیف وزیر داخلہ امیت شاہ کا پاکستان ک...
جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیاگیا ہے، خیبر پختونخوا سے تحریک کا آغاز کریں گے بانی نے چیئرمین کی ذمہ داری عمر ایوب کو اْٹھانے کا کہا، پیغام پارٹی قیادت کو پہنچا دیا، علیمہ خانم بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے...
2022میں عام آدمی کو ٹیکس سے بچانے کے لیے بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس لگایا گیا ، سپر ٹیکس میں کمی نہ ہوئی تو سرمایہ کاری نکل کر دبئی جانے کا خدشہ، ایف بی آر ذرائع پاکستان نے سپر ٹیکس میں کمی کیلئے آئی ایم ایف سے رابطیکا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سپر ٹیکس میں کم...
بھارت کیخلاف پاک فضائیہ کی کارروائیوں کو مختصر ، موثر انداز میں پیش کرنے پر تعریفیں ایکس صارفین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہینڈسم قرار دیا، باڈی لینگویج کی بھی ستائش ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وائس ایڈمرل رب نواز کے ساتھ 11مئی کو بھارت کے خلاف پاکستان ...
امریکا کا 1.2ٹریلین ڈالر تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے معاہدہ اہم ہے،امریکی وزیر خزانہ مذاکرات میں امریکی نائب صدر، دو وزرا ، سفیر شریک ہوئے ،امریکی تجارتی نمائندہ کی گفتگو جنیوا میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا، وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی صدر کو مذاکرات کے نتائج ...
پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے بھارت کے 26اہم ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا گیا،بھارت کے ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بنایا گیا،کئی صلاحیتیں آئندہ کیلئے محفوظ رکھی گئی ہیں ہم بلا تفریق تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کے ممنون ہیں جنہوں نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ...
عوام قومی پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئے، سیاسی و مذہبی جماعتوں ،تنظیموں کی جانب سے اظہار تشکر ریلیاں ،پاک افواج کے حق میں نعرے ، مٹھائیاں تقسیم ، شرکاء ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے ملک کے مختلف حصوں میں بسنے والی اقلیتوں کی بھی پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی...
خودکش حملہ آور نے پولیس موبائل کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا رنگ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے رنگ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے ، جس میں سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شہید ہوگئے ۔تفصیلات...
عالمی میڈیا میں رافیل طیارے گرائے جانے کی خبروں پر بھارتی ائیر مارشل سے سوال بھارت اس وقت حالت جنگ میں ہے اور جنگ میں نقصان ہوتا ہے، ائیر مارشل کا جواب بھارتی فضائیہ کے ایئرمارشل اودیش کمار بھارتی نے پاکستانی ایئرفورس کی جانب سے رافیل طیارہ گرائے جانے کی تصدیق کردی، کہا کہ ہم...
پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت کو باہمی طور پر فروغ دیں گے ، امریکی صدر امریکا کے ساتھ امن و استحکام کیلئے تعاون جاری رکھیں گے ، پاکستانی دفتر خارجہ جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان او...
رات گئے فریقین کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے جنگ بندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،دونوں ممالک کو مبارک باد،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برادر اسلامی ممالک یواے ای، قطر، سعودی عرب، ترکیہ کا شکریہ ادا کرنا چا...