... loading ...
جس کا ڈر تھا وہ سب کچھ ہوگیا ملک اسد سکندر بآلاخر اپنے سے زائد طاقتور شخص آصف علی زرداری کے سامنے جھک گیا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر اسے جھکنا تھا تو پھر یہ تنازع ہی کیوں لیا؟ کیونکہ ملک اسد سکندر کو یہ پتہ تھا کہ آصف علی زرداری جب ضد پر آئیں تو سب کچھ قربان کرسکتے ہیں جو لوگ کہتے ہیں کہ آصف علی زرداری یاروں کے یار ہیں وہ نصف سچ بولتے ہیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ آصف علی زرداری دشمنوں کے بدترین دشمن بھی ہے۔ وہ دشمنی پر اترآئے تو پھر خونریزی کی حد تک معاملات چلے جاتے ہیں ستار کیریو‘ انجم شاہ‘ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا‘ خالد شہنشاہ‘ بلال شیخ‘ عزیر بلوچ سمیت ایسے درجنوں افراد کی مثال موجود ہے جن کے ساتھ وہ حشر کیاگیا وہ سب کے سامنے ہیں لیکن اس پر زبان کون کھولے۔ بھلا عالم بلوچ‘ سید سجاد حسین شاہ کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ کوئی بھول سکتا ہے؟ مگر آصف زرداری کو بھی پتہ ہے کہ یہاں ریاست کمزور ہے۔ قانون صرف غریبوں کے لیے ہے اور کس طرح انصاف خریدا جاتا ہے وہ بخوبی آگاہ ہیں آصف زرداری نے آج تک جس سے بھی لڑائی لڑی ہے اس کوپوائنٹ آف نو ریٹرن تک لے گئے ۔جام صادق مرحوم نے آصف زرداری سے وہ انتقام لیا جس کی مثال ملنا بھی مشکل ہے مگر چونکہ جام صادق کو پتہ تھا کہ ان کا کینسر آخری اسٹیج پر ہے، اسی لیے وہ بھی دل کھول کر دوستی دشمنی نبھاتے تھے۔ آصف زرداری پر جیل میں جتنی سختی جام صادق نے کی تھی شاید اتنی سختی تو پرویزمشرف نے نوازشریف کے ساتھ بھی نہیں کی ہوگی۔
خیر یہ طویل داستان ہے آصف زرداری اب پہلے والے آصف زرداری نہیں رہے، وہ اب کھرپ پتی ہیں ان کی جائیدادوں کی تفصیلات کے لیے ایک کتاب درکار ہے اور پھر ان کے پاس ایک فورس موجود ہے جو باقاعدہ تربیت یافتہ اور ان کے حکم پر سب کچھ کرنے کیلئے ہمیشہ تیار رہتی ہے ایسا کہا جائے کہ آصف زرداری اب اس ملک کے ڈان بن چکے ہیں تو اس میں کوئی غلط بات نہیں ہوگی۔ یہ تو دنیا نے دیکھا کہ 2008ء سے لے کر اب تک ان کے دل پر صرف ماڈل ایان علی حکمرانی کررہی ہیں جب ایان علی گرفتار ہوئیں تو اس وقت کسٹم انسپکٹر چوہدری اعجاز کو زرداری فورس نے سمجھانے کی کوشش کی ایان علی کو رہا کرنے کے لیے دبا ؤ ڈالا لیکن چوہدری اعجاز بھی قانون کی حکمرانی پر یقین رکھنے والا تھا تب کیا ہوا ایک دن وہ اپنے گھر کے پاس قتل کردیے گئے قانون کی حکمرانی پر یقین کرنے والا افسر قانون کی بالادستی کے لیے قتل ہوگیا اور قانون اس کے قاتلوں تک نہیں اب تک نہیں پہنچ سکا ا ب وہی ماڈل ایان علی کے وارے نیارے ہیں وہ بھی آج کل دبئی میں ہی موجود ہیں جہاں پہلے سے ہی آصف زرداری قیام پزیر ہیں ۔
حال ہی میں کوہستان کے بے تاج بادشاہ ملک اسد سکندر کا آصف زرداری سے براہ راست تنازع پیدا ہوا قصہ یہ تھا کہ نوری آباد اور جامشورو میں ملک ریاض نے زمینیں خریدیں ملک اسد سکندر نے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے یہ زمینیں کم قیمت پر لے کر مہنگے داموں ملک ریاض کو فروخت کردیں یہاں سے ایک نیا تنازع پیدا ہوا ملک اسد سکندر نے علاقے کے لوگوں سے کہا کہ وہ ملک ریاض کو اپنی زمینوں کے قبضے دیں لوگ کھڑے ہوگئے جب ملک ریاض نے دیکھا کہ ملک اسد سکندر ان کے سامنے آگئے ہیں تو وہ دوڑے دوڑے آصف زرداری کے پاس پہنچے اور پھر آصف زرداری نے جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے ملک اسد سکندر ان کے حامیوں کی ہا ؤسنگ اسکیموں کو مسمار کردیاگیا بیوروکریسی میں جو ملک اسد سکندر کے حامی تھے ان کو ہٹادیاگیا اور ان کے قریبی رشتہ داروں اوردوستوں پر مقدمات درج کیے گئے ہیں یوں ملک اسد کے لیے زمین تنگ کردی گئی پہلے تو ملک اسد سکندر نے مزاحمت کی اپنے دوستوں ‘ ساتھیوں اور رشتہ داروں کو تیار کیا وہ سب کھڑے بھی ہوگئے۔ مگر اچانک ملک اسدسکندر نے بعض عرب دوستوں ‘ بلوچستان کے قبائلی سرداروں اور سندھ کے اہم سیاستدانوں خورشیدشاہ‘ مراد علی شاہ‘ آغا سراج درانی کے ذریعے آصف علی زرداری سے رابطے کیے اور بالاآخر ایک ہفتے کی تگ ودو کے بعد وہ زرداری سے ملنے میں کامیاب ہوگئے اور پھر وہ مبینہ طور پر18ارب روپے آصف زرداری اور ملک ریاض کو واپس کرنے پر تیار ہوگئے یوں دبئی یاترا میں وہ تمام معاملات طے کرکے آگئے یہاں آصف علی زرداری نے روایتی طور پر ایک مرتبہ پھر ملک چنگیز خان کے ساتھ دھوکہ کیا کہ ان کو پی پی میں شامل کرنے کی کوشش کی عین موقع پر ان کی پریس کانفرنس رکوادی جس پر ملک چنگیزخان کا کہنا ہے کہ یہ دوسری مرتبہ پی پی نے دھوکہ کیا ہے ملک چنگیز خان رشتے میں ملک اسد سکندر کے کزن ہیں لیکن سیاسی طور پر ملک اسد سکندر کے سخت مخالف ہیں ملک اسد نے ان کے خلاف کئی مقدمات درج کرائے جو اب میں ملک چنگیز نے بھی عدالتوں کے ذریعے ملک اسد کے حالات مقدمات درج کرائے اب ملک چنگیز بددل ہوگئے ہیں لیکن ملک اسد دبئی میں آصف زرداری کے سامنے گھٹنے ٹیک کر ایک مرتبہ پھر ملک چنگیز کو پیچھے چھوڑگئے ہیں ۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...