... loading ...

پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی کا تاج اپنے سر پر سجالیا۔ پاکستان کی یہ فتح اس اعتبار سے ایک منفرد مقام رکھتی ہے کہ اس نے اس کھیل کا آغاز بھارت سے شکست کے ساتھ ٹورنامنٹ کی ایک انتہائی کمزور ٹیم کے طور پر کیا تھا۔ بھارت کے ہی نہیں پاکستان کے بھی کرکٹ تجزیہ کار پاکستان ٹیم کے کسی بھی میچ میں فتح کے امکانات کو نہایت معدوم سمجھ رہے تھے‘بھارت کے سابق کھلاڑی ویریندر سہواگ نے تو انتہائی رعونت سے پاکستانی ٹیم کو اپنے بچے اور بنگلہ دیشی ٹیم کو اپنے پوتے قرار دیا تھا ۔ ویریندر سہواگ پر ہی کیا موقوف ، پاکستانی تجزیہ کار سکندر بخت نے بھی بھارت سے اپنے پہلے میچ کی شکست کے بعد اس ٹیم کو کسی بھی فتح کیلئے ناقابل قرار دیا تھا اور یہ مشورہ بھی دیا تھا کہ اس ٹیم کے ساتھ پاکستان کو بھارت سے کم ازکم پانچ سال تک کوئی میچ نہیں کھیلنا چاہیئے۔ مگر پاکستان کی اسی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے باقی تمام میچ انتہائی کامیابی سے اپنے نام کیے اور فائنل میں بھارت سے اپنی پہلی شکست کا بدلہ بھی چکایا۔ شاہینوں کی سورماؤں کو اس طرح کی شکست نے بھارت میں موت کا سناٹا پیدا کردیا ہے۔
انگلینڈ اور ویلز میں کھیلے گئے چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان مدِ مقابل آئے تو بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بلے بازی کی دعوت دی۔
پاکستانی کھیل کا آغاز کرنے والیاظہر علی اور فخر زمان نے ابتدا میں محتاط انداز اختیار کرنے کے بعد شاندار انداز میں بلے بازی کی اور ٹیم کو 127 رنز کا بہترین آغاز فراہم کرتے ہوئے ابتدا میں ہی پاکستانی ٹیم کو فتح کی جانب گامزن کردیا۔ پاکستان کا پہلا نقصان اس وقت ہواجب وکٹوں کے درمیانی غلط فہمی کے نتیجے میںاظہر علی رن آوٹ ہوئے۔انہوں نے 72 رنز بنائے۔ مگر دوسری طرف سے فخر زمان نے شاندار کھیل پیش کیا۔ اْنہیں ابتدا میں ایک موقع ملا جب وہ ایک نوبال پر آوٹ ہوئے۔ مگر اس شاندار موقع کو اْنہوں نے خوب خوب استعمال کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری جڑدی۔ وہ 200 کے مجموعی اسکور پر 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے، ان کی اننگز میں تین شاندار چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔بعد ازاں بابر اور شعیب ملک نے اسکور کو 247 رنز تک پہنچایا لیکن اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں شعیب اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔جو ٹورنامنٹ کی باقی میچوں میں بھی کوئی قابل ذکر رنز نہیں بنا سکے۔ شعیب کی وکٹ کے بعد قومی ٹیم کو بابر اعظم کی صورت میں نقصان اْٹھانا پڑا۔ وہ 48 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
ابتدائی بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کے سبب ایک موقع پر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ پاکستانی ٹیم 350 سے 360 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجائے گی مگربھارتی گیند بازوں نے آخری چار اوورز میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا جس کے سبب پاکستانی بلے باز کھل کر بلے بازی نہیں کر سکے۔ اس کے باوجود محمد حفیظ کے 37 گیندوں پر 57 رنز کی بدولت پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور بھارت کو چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے لیے 339 رنز کا مشکل ہدف دیا۔بھارت نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو پہلے ہی اوور میں روہت شرما بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ محمد عامر نے اپنے اگلے ہی اوور میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔ابھی اسکور 33 تک پہنچا ہی تھا کہ عامر نے تیسری وکٹ لیتے ہوئے شیکھر دھوون کو بھی رخصت کردیا۔بھارتی ٹیم کے کامیاب کھلاڑیوں میں شامل مہندرا سنگھ دھونی اور یوراج سنگھ کی جوڑی بھی پاکستانی گیندبازوں کا مقابلہ نہ کرسکی۔ اس موقع پر پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کی طرف سے گیند بازوں کو تبدیل کرنے کے فیصلے نے شاندار نتائج دیے۔ کپتان اسپنر شاداب خان کوگیند بازی کے لیے لے کر ا?ئے اور انھوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں یوراج کی وکٹ لے کر کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کردیا۔پاکستانی گیند بازوں نے اس کے بعد بھارتی ٹیم کو سنبھلنے نہیں دیا۔اور حسن علی نے دھونی کو عماد کی مدد سے آؤٹ کر دیا اور اس کے ساتھ ہی آدھی بھارتی ٹیم کو پویلین پہنچا دیا۔ کیدھار کی طرف سے چند اونچے شاٹس نے کھیل کو ایک نیا موڑ دینے کی کوشش ضرور کی مگر شادابان کی اننگز کا بھی خاتمہ کرکے ہی ٹلے۔ چھ وکٹیں گرنے کے بعد ہردک پانڈیا نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور چھ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے صرف 43 گیندوں پر 76 رنز بنا کر قومی ٹیم کو قدرے پریشان کردیا۔لیکن اس دوران وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں پانڈیا پویلین واپسی پر مجبور ہوگئے۔ہردک پانڈیا نے 32 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرکے آئی سی سی کے ٹورنامنٹ کے فائنل میں تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ توڈ دیا جو اس سے قبل آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ کے پاس تھا۔جدیجا اننگز کے دوران مستقل پریشان نظر آئے اور جنید خان نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں سلپ میں کیچ کرا دیا۔ کھیل کی آخری وکٹ حسن علی نے لے کر بھارتی ٹیم کی بساط لپیٹ دی اور پاکستان کو 180 رنز کی بھاری کامیابی کے ساتھ ہی پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی کا چیمپیئن بنوا دیا۔پاکستان کی شاندار گیند بازی کے باعث بھارتی ٹیم کے سات بلے باز دو ہندسوں میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور حسن علی نے 3،3، شاداب خان نے 2 اور جنید خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستانی ٹیم کی شاندار کامیابی کا یہ ایک خاص پہلو ہے کہ اس کے تمام فتح گر کھلاڑی پرانے ثابت نہ ہوسکے بلکہ اصل فتح گر کھلاڑی ٹیم کے نئے کھلاڑی ثابت ہوئے۔ پاکستان کے سینئر کھلاڑی کسی بھی موقع پر ٹیم کو سنبھالنے میں کامیاب نہیں رہے۔ بلکہ اصلاً کھیل میں شاندار کامیابی دکھانے والے تمام کے تمام کھلاڑی جونیئر اور نئے تھے۔ حیرت انگیز طور پر پاکستان نے یہ شاندار فتح بھی جس کپتان کی قیادت میں سمیٹی وہ بھی انتہائی جونیئر اور نئے کپتان تھے۔ کھیل کا یہ پہلو پاکستانی ٹیم کے منصوبہ سازوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔
علیمہ خانم نے بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میںنئی درخواست دائرکردی کسی بھی عدالت نے بانی کو تنہائی میں قید کی سزا نہیں سنائی،بشریٰ بی بی کو روزانہ 24 گھنٹے تنہائی میں رکھا جاتا ہے بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کے خلاف اسلام آ...
ایرانی عوام کے خلاف دشمنی اختیار کرنا ایک احمقانہ جوا ہے،ایرانی وزیر خارجہ مذاکرات کے حامی ہیں،قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،بیان ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب...
حکومتی پالیسیوں سے بلوچستان میں علیحدگی کا نعرہ لگ چکا،نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمن آئین بچانے کے لیے آگے آئیں اگر نہیں آئے تو حالات خطرناک ہوتے جائیں گے، اپوزیشن لیڈر ملک خطرناک حالات کی طرف جارہا ہے، طاقت اور پیسے کی بنیاد پر7 پارٹیوں کو اکٹھا کیا گیا، اسرائیلی جیلوں س...
بحریہ ٹاؤن ہلز میں واقع 67ایکڑ پر مشتمل علی ولا کو منجمد کر دیا ، جو مبینہ طور پر علی ریاض ملک کے نام پر تعمیر کی گئی تھی، رہائش گاہ میں جدید سہولیات جیسے ہیلی پیڈ، منی چڑیا گھر اور سوئمنگ پولز شامل ہیں،ذرائع حکومت سندھ اور محکمہ جنگلات کی ملکیت1338ایکڑ اراضی بھی منجمد،مبینہ طو...
پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم متحرک ہوگئی ثالثی کے دوران ایرانی طیاروں کو پاکستانی ایئربیس پر جگہ دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کی موثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم مت...
اجلاس ختم ہونے کے بعداقبال آفریدی اور جنید اکبر میں تلخ کلامی ، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی کوشش ، جنید اکبر کے روکنے پر سیخ پا ہوگئے،ذرائع قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جب کہ اجلاس ختم ہونے کے بعد پی ٹ...
یکم جنوری 2027 سے ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بلوں میں اضافے کا خدشہ گیس اور بجلی پر دی جانے والی رعایتیں صارف کے استعمال کے بجائے اس کی آمدنی کی بنیاد پر دی جائیں گی حکومت نے آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ی...
فیلڈ مارشل اورشہباز شریف نے ایران جنگ بندی پر بہترین کردار ادا کیا، امریکی صدر پاکستان غیر جانبدار ثالث نہیں رہ سکتا، مجھے پاکستان پر بالکل اعتماد نہیں، لنڈسے گراہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کرتے ہو...
عالمی مالیاتی ادارے کامشکوک مالی ٹرانزیکشن پر اظہار تشویش، آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل حکومت کو منی لانڈرنگ کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی،ذرائع کالے دھن، غیر ٹیکس شدہ سرمایہ کاری کی نشاندہی،بینی فیشل اونرشپ کی معلومات کے تبادلے میں خامیاں دور کرنے اور مالیاتی نگرانی کا نظام...
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ پر سخت ردِعمل، امریکی میڈیا رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، دفتر خارجہ پاکستان کے دفترِ خارجہ نے امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس نیوز کی اس رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ ...
7 اکتوبر کے قیدیوں کیلئے سرعام ٹرائل اور سزائے موت کے متنازع قانون کی منظوری اسرائیلی پارلیمنٹ کے نئے قانون کی منظوری سے عالمی سطح پر تنازع مزید بڑھنے کا خدشہ اسرائیلی پارلیمنٹ (نیسٹ) نے ایک متنازع قانون منظور کیا ہے جس کے تحت 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں زیرِ...
ایک ہفتے میں عمران خان کا درست علاج نہ ہوا اور ملاقاتیں نہ کرائی گئیں تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا،8 فروری کو نوجوان طبقے نے آپ کے سارے پلان الٹ دئیے، اپوزیشن لیڈر بلوچستان سے لے کر کے پی تک بغاوت کی فضا ہے، ایک اور آئینی ترمیم کی تیاری ہورہی ہے، پاکستان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ...