... loading ...

کمشنرز‘ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں ’’غیر رسمی‘‘ ملاقاتیں شروع،ذخیرہ اندوزوں نے درجنوں سرکاری افسران کو عمرے کی خوشخبری بھی سنادی ‘ ایک مخصوص کاروباری حلقے نے کراچی کے39بڑے گودام کرائے پر لے لیے ،سندھ میں40سے45ارب روپے کمانے کی منصوبہ بندی مکمل ،حکومت خاموش
پوری دنیا میں یہ اصول ہے کہ اہم مذہبی تہواروں پر اشیائے خوردونوش اور اشیائے صرف کی قیمتوں میں کمی کردی جاتی ہے۔ پورے یورپی ممالک میں25دسمبر کو کرسمس کے موقع پر تمام اشیائے صرف کی قیمتوں میں کمی کردی جاتی ہے۔ نچلا اور متوسط طبقہ گھریلو اشیاء‘ کپڑے‘ جوتے‘ بیلٹ‘ کوٹ‘ پینٹ‘ شرٹ‘ ٹائیاں اور دیگر اشیاء اسی دن خریدلیتے ہیں اور پھر پورا سال اس کو استعمال کرتے ہیں۔ عرب ممالک میں بھی رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں جگہ جگہ مفت میں سحری وافطاری کرائی جاتی ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کردی جاتی ہے۔ عیدین کے موقع پر بھی کپڑے‘ پرفیوم‘ جوتے وغیرہ سستے کردییجاتے ہیں لیکن پیارے پاکستان میں یہ سب الٹا ہوتا ہے۔ عام مہینوں میں دکاندار کچھ نہ کچھ رعایت کردیتا ہے لیکن ماہ رمضان المبارک میں رعایت کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ جنرل (ر) پرویزمشرف کی جانب سے حکومت پر قبضہ کرنے سے قبل ریونیو افسران اسسٹنٹ کمشنرز‘ ڈپٹی کمشنرز اور کمشنرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات تھے جس کے باعث کچھ کام تو ریونیوافسران کرجاتے تھے لیکن جیسے ہی ریونیوافسران سے مجسٹریٹ کے اختیارات ختم ہوئے ذخیرہ اندوزوں کی چاندی ہوگئی اور انہوں نے اپنی مرضی سے گوشت‘ مرغی‘ چاول‘ آٹے‘ دال‘ چنے‘ لوبیا‘ سبزیوں‘ فروٹ‘ کھجور‘ شربت کے اپنی مرضی سے نرخ مقرر کردیے جس کے باعث عوام بیچارے مجبور ہوکر مہنگی چیزیں خرید رہے ہیں۔ کہیں حکومت، مجسٹریٹ‘ پولیس یا کوئی سرکاری ادارہ موجود نہیں ہے جو ان ذخیرہ اندوزوں سے پوچھے کہ وہ کس حساب سے یہ نرخ مقرر کررہے ہیں اور کس نے اس کی منظوری دی ہے؟ اگر کسی نے کچھ اعتراض کیا تو اس سے کہہ دیا گیا کہ جائو جہاں جانا ہے چلے جائو۔مارکیٹ سے آنے والی رپورٹوں کے مطابق رمضان کے استقبال کے لیے ذخیرہ اندوزوں نے ایک بار پھر کمر کس لی ہے اور صرف صوبہ سندھ میں40سے45ارب روپے کمانے کی منصوبہ کرلی گئی ہے اور اس میں سے چار پانچ ارب روپے ’’اوپر‘‘ دینے کے لیے رکھ دیے گئے ہیں جس میں ڈسٹرکٹ پولیس‘ ٹریفک پولیس‘ اسپیشل برانچ‘ ریونیو افسران اور کچھ اعلیٰ افسران اور حکومتی شخصیات کے حصے شامل ہیں، جب سب کو ان کا حصہ مل جائے گا تو پھر وہ کیوں چھاپے ماریں گے؟ وہ کیوں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کریں گے؟ ذرائع کے مطابق ایک مخصوص کاروباری حلقے نے کراچی کے39بڑے گودام کرائے پر لے لیے ہیں اور شہر میں16کولڈ اسٹوریج فروٹ سے بھردیے گئے ہیں جبکہ 39 گوداموں میں دیگر اشیائے خوردونوش رکھ دی گئی ہیں،440ٹرکیں‘ شہروز منی ٹرکیں بھی کرائے پر لے لی گئی ہیں اور ریونیو افسران‘ ڈسٹرکٹ پولیس‘ ٹریفک پولیس سے بھی ’’ڈیلنگ ‘‘مکمل کرلی گئی ہے۔خدشات یہ ہیں کہ ماہ رمضان المبارک کے آتے ہی مہنگائی کا سیلاب آجائے گا۔واقفانِ حال کہتے ہیں کمشنر سے لے کر مختارکار تک سب مہنگائی کی مذمت کریں گے اور عوام‘ میڈیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے روزانہ پانچ سے آٹھ چھاپے مارے جائیں گے اور ان چھاپوں میں30سے45ہزار روپے جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے لیکن مہنگائی جوں کی توں قائم ودوائم رہے گی اور ہر ایک کو اپنا حصہ ملتا رہے گا۔ گوشت ایسوسی ایشن‘ مچھلی کے بیوپاری‘ سبزیوں کے بیوپاری‘ پھلوںکے تاجر‘ شربت فروخت کرنے والے ڈیلر‘ بیسن‘ چاٹ فروخت کرنے والے دکاندار ابھی سے رمضان میں مصنوعی مہنگائی کرنے کی منصوبہ بندی کرچکے ہیں۔ دودھ فروش اس ماہ40ہزارلیٹر اضافی دودھ اورڈھائی ہزارکلو دہی اضافی فروخت کریں گے۔ دودھ میں حسب معمول پانی‘ کیمیکل‘ کھاد‘ خشک دودھ ڈالیں گے لیکن ان کو کوئی بھی ادارہ کچھ نہیں کہے گا۔ گوشت فروخت کرنے والوں کا بھی یہی حال ہوگا۔ 13لاکھ بیمار جانور بھینس کالونی میں لائے گئے ہیں تاکہ وہ رمضان المبارک کے مہینے میں ذبح کرکے فروخت کیے جاسکیں ۔اسی طرح پشاور‘ کوئٹہ اور ملک کے مختلف اضلاع سے سبزیاں‘ فروٹ روزانہ سڑکوں پر لائی جارہی ہیں۔ کمشنرز‘ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں ابھی سے ’’غیر رسمی‘‘ ملاقاتیں شروع ہوگئی ہیں۔ ذخیرہ اندوزوں نے48سے زائد سرکاری ملازمین کو تحفہ کے طور پر عمرے پر بھیجنے کی خوشخبری سنادی ہے۔ باقی تحفے تحائف بھی دیے گئے ہیں تاکہ رمضان المبارک سے قبل سرکاری افسران کی ’’اچھی‘‘ عید ہوجائے۔ حکومتی سطح پر15شعبان کے بعد ایک دو اجلاس بلاکر مصنوعی مہنگائی کو روکنے کے احکامات دے دیے جائیں گے لیکن سوال یہ ہے کہ اس پر عمل کون کرائے گا؟ جب حکومتی مشینری اور پولیس پہلے ہی اپناحصہ لے چکی ہیں تو وہ پاگل ہیں کہ نمک حرامی کریں؟ عوام کا اللہ ہی حافظ ہے، رمضان کی آمد سے قبل سرکاری افسران کی عید بھی ہوگئی ہے ،عوام کو پیشگی عید مبارک ہو۔
بانی پی ٹی آئی کی صحت پر خدشات،طبی معاملے میں کسی بھی غفلت یا تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، طبی حالت فورا فیملی کے سامنے لائی جائے ، قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی فیملی اور ذاتی معالجین کے علم کے بغیر اسپتال منتقل کرنا مجرمانہ غفلت ، صحت سے متعلق تمام حقائق فوری طور پر سامنے...
پاک فوج بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے، جدید جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہیں،مستقبل کے میدانِ جنگ کے تقاضوں کیلئے ہر سطح پر اعلیٰ درجے کی تیاری ناگزیر ، چیف آف ڈیفنس فورس سید عاصم منیر کی بہاولپور گیریژن آمد، کور کمانڈرنے استقبال کیا، جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ وران...
عدالتی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ رہے ہیں،شرجیل میمن کسی سیاسی جماعت کے دبائو میں نہیں آئیں گے، سینئر صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس حکومت سندھ نے کراچی میں پیش آئے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سن...
حماس غزہ میں انتظامی ذمہ داریاںفلسطینی ٹیکنو کریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے کیلئے تیار صدرٹرمپ کی سربراہی میںکمیٹی جنگ کے بعد غزہ کے روزمرہ انتظامی امور چلائے گی فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی انتظامی ذمہ داریاں ایک فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے کے ...
خیبر پختونخوا حکومت فوج پر ملبہ ڈالنا چاہتی ہے، جرگہ کے بعد صوبائی حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا صوبائی حکومت کے مفادات ٹی ٹی پی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں،وزیر دفاع کی پریس کانفرنس وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں نقل مکانی معمول کی بات ہے، خیبر پختو...
وادی تیراہ کے جس علاقے میں آپریشن کیا جا رہا ہے وہاں برفباری کے باعث جانور زندہ نہیں رہ سکتے آفریدی قوم نے کمیٹی ممبران سے اتفاق نہیں کیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی فوجی آپریشن کی سختی سے مخالفت خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے وادی تیراہ میں فوجی آپریشن کی س...
متاثرہ عمارت کے اطراف میں پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات کر دیے گئے دکانداروں کو بھی حفاظتی اقدامات کے ساتھ اندر لے کر جائیں گے،ڈی سی (رپورٹ: افتخار چوہدری)سانحہ گل پلازہ میں سرچنگ آپریشن اور ملبہ اٹھانے کا کام مکمل بند کردیا گیاہے، انتظامیہ نے متاثرہ عمارت کو کراچی بلڈنگ کن...
کراچی مسائل کا حل صوبائی یا وفاقی کنٹرول نہیں، بااختیار کراچی سٹی گورنمنٹ ہے، حافظ نعیم یکم فروری کو شاہراہ فیصل پر جینے دو کراچی مارچ کیا جائے گا، پریس کانفرنس سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے منگل کے روز ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ک...
دہشت گرد ثناء اللہ کو سرنڈر کرنے کا موقع دیا مگر اس نے انکار کر کے فائرنگ شروع کر دی راکٹ لانچر، کلاشنکوف،ہینڈ گرنیڈز، ایس ایم جیز اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے کلی کربلا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پیر کی رات ایک طویل اور...
اسرائیلی ڈرون حملوں میںسیکڑوں افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے متعددا سکولوں کو خالی کروا لیا اسرائیلی فورسز کی غزہ میں جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ، تازہ حملوں میں مزید 3فلسطینی شہید جبکہ اسرائیلی ڈرون حملوں میں 20افراد زخمی بھی ہوئے۔غی...
کسی صورت 8 فروری کے احتجاج کی کال واپس نہیں لیں گے، محمود خان اچکزئی کی شیریں مزاری سے ملاقات، بیٹی ایمان مزاری اور ان کے شوہرکے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ان کے گھر آمد لوگوں کے لئے آواز اٹھانے والے اس ملک میں محفوظ نہیں ہیں(مصطفیٰ نواز کھوکھر ) ایمان اور ہادی کو جس انداز سے سزا...
5 لاکھ گل پلازہ کے ہردکاندار کو دیں گے تاکہ 2 ماہ تک گھر کا کچن چلا سکے، وزیراعلیٰ سندھ ایک کروڑ کا قرضہ دینگے جس کا سود سندھ حکومت ادا کرے گی،مراد علی شاہ میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو 2 ماہ میں دکانیں تیار کرکے دینے کا اعلان کردی...