... loading ...
کے الیکٹرک لمیٹڈ (ابراج) گروپ کے بدعنوان سرمایہ کاروں کے مطابق شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ دراصل اسٹیٹ پاور انویسٹمنٹ کارپوریشن (SPIC) کے سات ذیلی اداروں میں سے ایک ہے اور جب ایس پی آئی سی کے’’ Contact Us‘‘ کے ذریعے سائٹ پر پہنچے تو شدید جھٹکا لگتا ہے کہ اسٹیٹ پاور انویسٹمنٹ کارپوریشن کا مرکزی دفتر بیجنگ میں ہے۔ اگر یہ پتہ صحیح اور مکمل ہو تو کیا ٹوائے شاپ‘ ملک شاپ‘ ریسٹورنٹ یہاں تک کہ اگر ایک ہیئر ڈریسر کی دُکان بھی بیجنگ چائنا میں ڈھونڈنی ہو تو باآسانی تلاش کی جاسکتی ہے لیکن جب گوگل پر SPIC یا اسٹیٹ پاور انویسٹمنٹ کارپوریشن بیجنگ تحریر کیا گیا تو حیرت کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔ پہلے تو صرف کے ای ایس پاؤر لمیٹڈ‘ شنگھائی پاؤر کو ہی تلاش نہ کرسکے تھے کہ پتہ چلا2015ء میں قائم ایس پی آئی سی (جس کا رجسٹرڈ کیپٹل چینی کرنسی میں 45 بلین رین مین بی ’’Ren-Min-Bi‘‘ جو تقریباً 6.75 بلین ڈالر بنتے ہیں) نامی یہ کثیر سرمایہ کار عظیم الشان کمپنی سامنے آگئی جس کا فیس بک پیج تک 28 دسمبر 2016ء میں قائم کیا گیا۔ اور جس پر صرف اور صرف 24 ’’Likes‘‘ ہیں ۔بھلا بتائیے اتنی بڑی کمپنی اور Likes صرف 24 یا تو کمپنی ہی فارغ ہے یا پھر کوئی کام دھندہ نہیں یا پھر بہت ہی عجلت میں اس کا ٹوئٹر اکائونٹ 29 دسمبر 2016ء کو بنایا گیا کہ ان پر اب تک صرف 15 ٹوئٹیز 4 فالوورز ہیںاور وہ سب صرف ایک کو فالو کررہے ہیں۔ خوش قسمتی سے لائک بھی صرف ’’01‘‘ ہی ہوا ہے یا تو پھر کمپنی کے پاس اتنا کام ہے کہ انہیں ٹوئٹر اور فیس بک پر نظر ڈالنے کا موقع ہی نہیں ملتا کہ غلطیوں کو ہی صحیح کرسکیں۔
یہ تمام حقائق روز روشن کی طرح عیاں ہونے کے باوجود ملک کے وہ ادارے جن پر ان معاملات کی دیکھ بھال‘ چھان بین کی کڑی ذمہ داریاں عاید ہوتی ہیں جن میں سی سی او پی، ایس ای سی پی، اور نیپرا شامل ہیں، کیا ان کی نظروں سے 184 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا معاملہ نہیں گزرا۔ اب تک قانونی اور آئینی تقاضوں کی روح سے کے الیکٹرک لمیٹڈ (ابراج) کی جانب سے نیپرا کو دی جانے والی درخواستوں اور بالخصوص 13 دسمبر 2016ء یا پہلی درخواست یکم نومبر 2016ء سمیت کسی پر بھی اب تک کیا کارروائی ہوئی؟ آیا نیپرا نے کے الیکٹرک لمیٹڈ (ابراج) پر اعتراضات اٹھائے، نہیں ایسا کچھ بھی نہیں کیا گیا اور نہ ہی کچھ اب تک عوام کے سامنے عیاں کیا گیا ہے بلکہ ایسا لکتا ہے کہ یہ ادارے بھی اس سودے میں سہولت کاری کا کردار ادا کررہے ہیں اورشنگھائی الیکٹرک پاؤر کمپنی لمیٹڈ ایس پی آئی سی کی ساتویں ذیلی تنظیم یا ادارہ ہے جو پاکستان میں کسی قسم کا بھی کے الیکٹرک لمیٹڈ (ابراج) کے ادارے میں بحالی‘ تنظیم نو کا ارادہ نہیں رکھتا بلکہ اس کے ذریعے صرف اور صرف ووٹنگ پاؤر کی تبدیلی لائی جارہی ہے۔
اور وہ بھی ہزاروں میل دور کیمن آئی لینڈ (جارج ٹائون) میں ان دستاویزات کے ذریعے بالا بالا ہی لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے۔ یہ بھی حقیقت اور سچائی سامنے آئی ہے کہ شنگھائی الیکٹرک کمپنی یا کے ای ایس یا اسٹیٹ پاؤر انویسٹمنٹ کارپوریشن نے پاکستان میں کبھی کوئی سرمایہ کاری‘ آپریشن اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی کام کیا ہے کیونکہ یہ پاکستانی قوانین کے تحت آج تک کہیں رجسٹرڈ ہی نہیں ہیں اور اس کے لیے آج کی اشاعت میں اول:۔ نیپرا ایکٹ 1997ء کے سیکشن 24 اور 33 اور کے الیکٹرک لمیٹڈ (ابراج) کی جانب سے دی گئی 13 دسمبر 2016ء کی دوسری درخواست شائع کی جارہی ہیں تاکہ سرمایہ کاروں‘ تاجروں‘ اور بالخصوص کراچی کے عوام کو یہ گورکھ دھندہ بآسانی سمجھ میں آسکے۔
اس ضمن میں اگلی اشاعت میںیہ واضح کیا جائے گا کہ یہ سب کچھ کیوں کیا جا رہا ہے ، اس کے پسِ پردہ مقاصد کیا ہیں؟ نیزاس کے ذریعے کتنا ٹیکس بچایاجارہا ہے اور یہ انکشاف ایک ایسا دھماکا ہوگا کہ اس سے پاکستانی اداروں کی مجرمانہ غفلت بھی بے نقاب ہو جائے گی اوراس کے پیچھے منفعت بخش عزائم رکھنے والے مقامی اداروں ، متعلقہ افراد کی لٹکتی زبانوں اور حرص سے ٹپکتی رالوں کا بھی اندازا ہوجائے گا۔اس سے یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ ایک جوتے گانٹھنے والا اس سے کئی ہزار سو گنا وطن عزیز کو دینے کیلئے تیار ہوگا صرف اسے مستقل بجلی دیدی جائے اور اسے اس لٹیرے گروپ سے جسے 66.40 فیصد کے الیکٹرک لمیٹڈ (ابراج) کے 1.77 بلین ڈالرز کے حصص فروخت کیے جارہے ہیں،حکومتی اداروںمیں بیٹھے محب وطن تحفظ دلادیں۔
کشمیر میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے جب مناسب وقت آئے گا تو پاکستان اجلاس بلانے کی درخواست کرے گا دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، نہ صرف پاکستان بلکہ شمالی امریکا تک کے معاملات میںیہ بات دستاویزی ...
ہمارے لوگوں کو بے عزت کروگے ، ہماری نسل کشی کروگے ، ہماری خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹو گے ، ہمارے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکو گے تو اس کے بعد بھی آپ کہو گے کہ ہم خاموش رہیں ہم پاکستان کی پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز پر گئے لیکن ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا...
پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے ، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے ۔پریس کان...
عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر رپورٹ جاری عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی۔عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔عالمی پریس فریڈم ان...
بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، شہباز شریف وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے با...
موجودہ حالات میںچین کے ساتھ مشترکہ فوجی تعاون کی بات چیت شروع کرنا ضروری ہے بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے قریبی ساتھی فضل الرحمان کا بھارت کو کرار جواب بنگلادیش کے سابق آرمی آفیسر فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم بھارت کی 7شمال مشرقی ریا...
بھارت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے پاکستان کی جاری امداد روکنے کا مطالبہ کیا تھا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا، نمائندہ آئی ایم ایف آئی ایم ایف نے پاکستان مخالف بھارتی مطالبہ مسترد کردیا ہے جب کہ پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کا بھی امکان ہ...
زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل450کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے تجربے کا مقصد افواج کی عملی تیاری جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینا تھا، آئی ایس پی آر پاکستان نے آج کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی تجربہ کیا ہے ...
فیک انکاؤنٹر کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں گی غیر قانونی قید افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا، ذرائع بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکس...
پوری قوم پہلگام واقعے کے غم میں مبتلا ہے اور مودی بہار انتخابات میں مصروف ہیں، میڈیا مودی پہلگام واقعے کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کررہے ہیں، سیاسی تجزیہ کار پہلگام فالس فلیگ کے فوراً بعد مودی کی بہار الیکشن کے لیے اچانک سرگرمیاں بھارتی میڈیا کی شہ سرخیوں...
بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے ،پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہوگی ، جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ کسی بھی بلاواسطہ یا پراکسیز کے ذریعے نہیں روکا ...
پاکستان نے گزشتہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں، بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کے بے بنیاد بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہیں پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا اور خطے میں دہشت گردی کے ہر واقعے کی مذمت کرتا ہے ،وزیراعظم...