... loading ...
حکومت سندھ کا یہ المیہ رہا ہے کہ اس نے جب بھی نئی ملازمتیں دی ہیں، اس میں میرٹ کی دھجیاں اڑادی ہیں اور اب یہ بات طے ہوگئی ہے کہ پیپلزپارٹی اور میرٹ دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ پی پی کے دور میں نئی ملازمتوں کی دیگ پکتی ہے اور پھر اس دیگ کے نرخ لگتے ہیں اور جو زیادہ نرخ دیتا ہے اس کو دیگ سے اتنا ہی حصہ ملتا ہے۔ یہی نہیں مسلم لیگ کی حکومت آتی ہے وہ بھی پی پی سے دو ہاتھ آگے نکل جاتی ہے۔
رواں مالی سال کے دوران حکومت سندھ نے اعلان کیا تھا کہ وہ93ہزار810نئی ملازمتیں دے گی جس کا واضح مطلب تھا کہ اربوں روپے کمانے کا منصوبہ تیار ہے۔ سب سے پہلے جب پولیس کی بھرتیاں ہوئیں تو پولیس کا گاڈفادر کہلانے والے انور مجید نے پہلے مرحلے میں 12ہزار پولیس اہلکاروں کے لیے ایک فہرست آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کو دی۔ آئی جی سندھ پولیس براہ راست انکار بھی نہیں کرسکتے تھے، انہوں نے اپیکس کمیٹی کو موقع غنیمت جان کر تجویز پیش کردی کہ جناب کراچی سمیت صوبہ بھر میں امن وامان بہتر ہے پہلے جب امن ومان کی صورتحال خراب ہوتی تھی تو اس میں ایک عنصر یہ بھی تھا کہ پولیس کو سیاسی بنادیاگیا‘ سیاسی لوگوں نے پولیس اہلکار بھرتی کرالیے پھر وہی پولیس اہلکار اپنے بھرتی کرانے والے سیاسی رہنمائوں کے غلام بن کر رہ گئے۔ اس لئے نئی مثال قائم کی جائے اور پولیس کی بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ ہر ضلع میں ایک ایس ایس پی اور ایک فوج کا میجر مل کر پولیس کی بھرتیاں کریں تاکہ صاف شفاف بھرتیاں ہوسکیں، اس تجویز کی سب نے واہ واہ کی۔ مگر جب بھرتیاں شروع ہوئیں تو انور مجید سیخ پا ہوگئے انہوں نے دیکھا کہ فی اہلکار 5لاکھ روپے رشوت دے تو بارہ ہزار اہلکاروں کی بھرتی پر6ارب روپے مل سکتے تھے لیکن یہ چھ ارب روپے آئی جی سندھ پولیس کے ایک فیصلے سے ان کے ہاتھ سے نکل گئے۔ اس بات سے انور مجید نے آئی جی سندھ سے دل میں بغض رکھا اور پھر یہ معاملہ اس حد تک چلاگیا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے مجبوراً آئی جی سندھ پولیس کو جبری چھٹی پر بھیج دیا اور ان کی واپسی سندھ ہائی کورٹ کے حکم امتناعی پر ہوئی جو تاحال برقرار ہے۔
دوسرا چونکا دینے والا واقعہ یہ ہے کہ شریعت کورٹ کے سابق چیف جسٹس آغا رفیق کی سابق صدر آصف علی زرداری سے40سال پرانی دوستی تھی ۔ اُن کے بطور جج مقدمات میں آصف زرداری سے تعلق نبھانے کے حوالے سے بہت سے کہانیاں زیرگردش رہی ہیں۔ ان کو ریٹائرمنٹ کے بعد سندھ پبلک سروس کمیشن کا چیئرمین بھرتی کیاگیا توپولیس میں اے ایس آئی کی دو ہزار پوسٹیں آئیں۔ آغا رفیق نے تمام ممبران کو ایک کمرے میں بٹھاکر حلف لیا کہ اب ہم ریٹائرڈ ہوچکے ہیں ۔یہ نوکری تو بونس کی ہے اب ہمیں اللہ تعالیٰ کی جانب جانا ہے اس لیے آخرت کو سنوارتے ہوئے میرٹ پر بھرتیاں کی جائے۔ آغا رفیق کو وزیراعلیٰ ہائوس‘ بلاول ہائوس‘ فریال تالپر سے فہرستیں ملیں اور اُنہوں نے ان فہرستوں کو ایک طرف رکھ کر میرٹ پر دو ہزار اے ایس آئی بھرتی کرلیے تو بھونچال آگیا۔ عمررسیدہ قائم علی شاہ بھی مشتعل ہوگئے اور آغا رفیق کو دھمکیاں دینے لگے کہ انہوں نے یہ فضول کی رٹ لگائی رکھی ہے کہ میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں۔ میرٹ کو چھوڑو جو فہرست بلاول ہائوس اور فریال تالپر نے دی ہے اس پر فوری عمل کرو اور نئی فہرست بنائو۔ آغا رفیق بھی غصہ میں آگئے اور وزیراعلیٰ ہائوس میں قائم علی شاہ کو کھری کھری سنادیں۔ آغا رفیق جیب سے استعفیٰ نکال کر قائم علی شاہ کو دے کر گھر چلے گئے حالانکہ ان کی پوسٹ چار سال کے لیے طے تھی اس عرصہ میں ان کو کوئی نہیں ہٹا سکتا تھا۔ لیکن آغا رفیق نے دیکھا کہ پی پی میرٹ کی کھلی دشمن بن گئی ہے کب تک وہ لڑتے رہیں گے، اس وقت آصف زرداری سے سارے تعلقات ایک طرف کرکے میرٹ والی لسٹ جاری کرکے ویب سائٹ پر رکھ دی اور پبلک سروس کمیشن کے دفتر کے باہر آویزاں کردی۔ اس وقت کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے ایک سال تک اس فہرست پردستخط نہیں کیے بالآخر عدالتی حکم پر قائم علی شاہ کو زہر کا گھونٹ پینا پڑا اور اے ایس آئیزکو نوکری دینا پڑی۔
اب موجودہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے نئی بھرتیوں کے لیے دیگ پکنے کے لیے رکھ دی ہے۔ اب بلاول ہاؤس اور فریال تالپر کو گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنی فہرستیں بناکر دیں تاکہ نئی بھرتیوں میں پہلے ان کی فہرستوں کو ترجیح دی جاسکے۔ اب جو فارمولا طے ہوا ہے اس کے مطابق40فیصد نوکریاں بلاول ہائوس کو30فیصد نوکریاں فریال تالپر کو اور بقیہ30فیصد نوکریاں پی پی سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز کو دی جائیں گی اور یہ سب کام نہایت چابک دستی سے وزیراعلیٰ ہائوس میں شروع کردیا گیا ہے۔ انٹرویو کے لیے جو کمیٹیاں بنائی جارہی ہیں ان کو محض ایک ڈراما سمجھادیاگیا ہے کہ وہ صرف خانہ پُری کے لیے انٹرویو کریں گے۔ اصل فہرست ان کو وزیراعلیٰ ہائوس سے دی جائے گی جس پر دستخط کریں گے تو حکومت سندھ ان سے راضی ہوجائے گی اور ان کو اس کام کے عوض انعام بھی دیا جائے گا۔ یوں میرٹ کو دفن کرکے نوکریاں دینے کی دیگ تیار کرلی گئی ہے۔
اصل سوال یہ ہے کہ حکومت کس کی ہے اور فیصلے کون کر رہا ہے، آئین کیخلاف قانون سازی کی جائے گی تو اس کا مطلب بغاوت ہوگا،اسٹیبلشمنٹ خود کو عقل کل سمجھتی رہی ،سربراہ جمعیت علمائے اسلام عمران خان سے ملاقاتوں کی اجازت نہ دینا جمہوری ملک میں افسوس ناک ہے، میں تو یہ سوال اٹھاتا ہوں وہ گ...
سہیل آفریدی اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے،تفتیشی افسر پیش سینئر سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ پختونخوا کیخلاف درج مقدمے کی سماعت کی خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں عدم حاضری پر عدالت ن...
حکومت ایک نیا نظام تیار کرے گی، وزیرِ داخلہ کو نئے اختیارات دیے جائیں گے، وزیراعظم تشدد کو فروغ دینے والوں کیلئے نفرت انگیز تقریر کو نیا فوجداری جرم قرار دیا جائیگا،پریس کانفرنس آسٹریلوی حکومت نے ملک میں نفرت پھیلانے والے غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔...
حملہ آور کا تعلق حیدرآباد سے تھا، ساجد اکرم آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعدجائیداد کے معاملات یا والدین سے ملنے 6 مرتبہ بھارت آیا تھا،بھارتی پولیس کی تصدیق ساجد اکرم نے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا،گودی میڈیا کی واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں، بھارتی میڈی...
سہیل آفریدی، مینا آفریدی اور شفیع اللّٰہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جا رہی ہے عدالت نے متعدد بار طلب کیا لیکن ملزمان اے ٹی سی اسلام آباد میں پیش نہیں ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔اسلام آباد کی انسدادِ...
سور کے سر اور اعضا رکھ دیے گئے، قبرستان کے دروازے پر جانوروں کی باقیات برآمد مسلم رہنماؤں کا حملہ آوروں کی میتیں لینے اوران کے جنازے کی ادائیگی سے انکار آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملے کے بعد سڈنی میں موجود مسلمانوں کے قبرستان کی بے حرمتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔جنوب مغربی س...
سڈنی دہشت گردی واقعہ کو پاکستان سے جوڑے کا گمراہ کن پروپیگنڈا اپنی موت آپ ہی مرگیا،ملزمان بھارتی نژاد ، نوید اکرم کی والدہ اٹلی کی شہری جبکہ والد ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہے پاکستانی کمیونٹی کی طرف سیساجد اکرم اور نوید اکرم نامی شخص کا پاکستانی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ، حملہ ا...
پاکستان کے بلند ترین ٹیرف کو در آمدی شعبے کے لیے خطرہ قرار دے دیا،برآمد متاثر ہونے کی بڑی وجہ قرار، وسائل کا غلط استعمال ہوا،ٹیرف 10.7 سے کم ہو کر 5.3 یا 6.7 فیصد تک آنے کی توقع پانچ سالہ ٹیرف پالیسی کے تحت کسٹمز ڈیوٹیز کی شرح بتدریج کم کی جائے گی، جس کے بعد کسٹمز ڈیوٹی سلیبز...
میں قران پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں میری ڈگری اصلی ہے، کیس دوسرے بینچ کو منتقل کردیں،ریمارکس جواب جمع کروانے کیلئے جمعرات تک مہلت،رجسٹرار کراچی یونیورسٹی ریکارڈ سمیت طلب کرلیا اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی...
سکیورٹی فورسز کی کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر سکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس...
کراچی رہنے کیلئے بدترین شہرہے، کراچی چلے گا تو پاکستان چلے گا، خراب حالات سے کوئی انکار نہیں کرتاوفاقی وزیر صحت کراچی دودھ دینے والی گائے مگر اس کو چارا نہیں دیاجارہا،میں وزارت کو جوتے کی نوک پررکھتاہوں ،تقریب سے خطاب وفاقی وزیر صحت مصطفی کما ل نے کہاہے کہ کراچی رہنے کے لیے ب...
ملک میں مسابقت پر مبنی بجلی کی مارکیٹ کی تشکیل توانائی کے مسائل کا پائیدار حل ہے تھر کول کی پلانٹس تک منتقلی کے لیے ریلوے لائن پر کام جاری ہے،اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی ترسیل کار کمپنیوں (ڈسکوز) اور پیداواری کمپنیوں (جینکوز) کی نجکاری کے عمل کو تیز کر...